اصل میں اوپر اٹھایا جانا کیا ہے؟

April 25, 2023

2000 سال قبل، خداوند یسوع کے مصلوب ہونے اور اپنے خلاصی کے کام کو مکمل کرنے کے بعد، اس نے وعدہ کیا وہ واپس آ ئے گا۔ تب سے، تمام اہل ایمان ہمارے نجات دہندہ کے بادل پر اتر آنے کے منتظر ہیں تاکہ وہ اس کی طرف اوپر اٹھا لیے جائیں۔ اہل ایمان کو امید ہے کہ وہ کسی بھی لمحے اوپر اٹھا لیے جائیں گے، لیکن وہ اپنے سامنے آنے والی آفات کو دیکھ رہے ہیں اور ابھی تو انہیں بادل پر واپس آنے والے خداوند کا استقبال کرنا ہے۔ بہت سے لوگ مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں۔ وہ مسلسل حیران ہو رہے ہیں اگر خداوند واقعی واپس آ گیا ہے اور اگر کوئی اہل ایمان ابھی تک اوپر اٹھا لیے گیے ہیں، لیکن کسی نے بھی اس طرح کی کوئی چیز نہیں دیکھی ہے۔ وہ کیا دیکھ رہے ہیں آفات بڑھتی اور بڑھتی جا رہی ہیں، وبائی امراض زیادہ سنگین ہوتی جا رہی ہیں، اور آفات میں زیادہ لوگ مر رہے ہیں، یہاں تک کہ کچھ پادری اور بزرگ بھی۔ لوگ خوف محسوس کر رہے ہیں یا شاید خداوند کی طرف سے بھی چھوڑ دیے گیے ہیں، ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی بھی لمحے آفات میں مر سکتے ہیں۔ وہ سمجھ نہیں سکتے خداوند واپس کیوں نہیں آیا ہے اور انہیں اوپر کیوں نہیں اٹھایا ہے، جبکہ اب آفات شروع ہو چکی ہیں۔ یہ ان کے لیے حیرت کی بات ہے کہ مشرقی بجلی گواہی دے رہی ہے کہ خداوند یسوع پہلے ہی واپس آ چکا ہے بطور مجسم قادر مطلق خدا، سچائیوں کا اظہار کر رہا ہے اور آخری ایام میں عدالت کا کام کر رہا ہے۔ بہت سے لوگ جو سچائی کی آرزو کرتے ہیں وہ قادر مطلق خدا کے کلام کو پڑھتے ہیں، خدا کی آواز کو پہچانتے ہیں، اور قادر مطلق خدا کی طرف رجوع کرتے ہیں۔ وہ ہر روز قادر مطلق خدا کا کلام کھاتے پیتے ہیں جس سے ان کی کفالت اور پرورش کی جاتی ہے، اور وہ برّے کی شادی کی ضیافت میں شرکت کرتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنہوں نے خداوند کا استقبال کیا ہے اور آفات سے پہلے خدا کے تخت کے سامنے انہیں اٹھا لیا گیا ہے۔ بہت سے مذہبی لوگ الجھن میں ہیں، سوچ رہے ہیں، ”مشرقی بجلی کا خداوند کے واپس آنے کے بارے میں اور ان کے اوپر اٹھائے جانے کے بارے میں غلط ہونا ضروری ہے، کیونکہ انجیل کہتی ہے، ’پِھر ہم جو زِندہ باقی ہوں گے اُن کے ساتھ بادلوں پر اُٹھائے جائیں گے تاکہ ہوا میں خُداوند کا اِستِقبال کریں اور اِس طرح ہمیشہ خُداوند کے ساتھ رہیں گے‘ (۱-تھِسّلُنیکیوں 4: 17)۔ اگر خداوند واپس آ گیا ہے، تو ہمیں اوپر کیوں نہیں اٹھایا گیا؟ کیا وہ لوگوں کو آسمان پر نہیں لے جانے والا ہے؟ مشرقی بجلی کے ماننے والے واضح طور پر ابھی تک زمین پر ہیں، تو وہ کس طرح اوپر اٹھائے جا سکتے ہیں؟“ یہ ان کے لیے بالکل بھی کوئی معنی نہیں رکھتا ہے۔ ٹھیک ہے تو پھر، اٹھا لیے جانے کا اصل میں کیا مطلب ہے؟ بہت سے لوگ اٹھا لیے جانے کے حقیقی معنی کو نہیں سمجھتے ہیں، لیکن سوچتے ہیں کہ اس کا مطلب آسمان میں لے جایا جانا ہے، لہذا زمین پر اب تک کسی کو بھی اٹھا کر لے جایا نہیں گیا ہے۔ وہ بہت غلط ہیں۔

خداوند کے واپس آنے اور انہیں بے خود اُٹھا کرلے جانے کی امید کرنا مکمل طور پر درست ہے، جیسا کہ خداوند یسوع نے اہل ایمان سے کہا تھا کہ وہ اس کا استقبال کریں۔ لیکن پولس نے کہا ”فضا میں خداوند سے ملنے کے لیے بادلوں میں ان کے ساتھ مل کر اکٹھے جاؤ۔“ کیا یہ درست ہے؟ کیا خداوند یسوع نے کبھی کہا تھا کہ جب وہ واپس آئے گا تو وہ اہل ایمان کو ہوا میں اس سے ملنے کے لیے اوپر اٹھا لے جائے گا؟ اس نے نہیں کہا۔ کیا روح القدس کی طرف سے اس کی کوئی گواہی ہے؟ ایسا نہیں ہے۔ کیا پولس اس پر خداوند یسوع کی طرف سے بات کر سکتا تھا؟ کیا خداوند نے اس بات کو تسلیم کیا؟ نہيں۔ جس طرح خداوند اہل ایمان کو اٹھا کر اوپر لے جاتا ہے وہ خدا کی طرف سے ترتیب دیا جاتا ہے۔ خداوند یسوع نے کہا، ”لیکن اُس دِن یا اُس گھڑی کی بابت کوئی نہیں جانتا۔ نہ آسمان کے فرِشتے نہ بیٹا مگر باپ(مرقس 13: 32)۔ پولس ایک انسان تھا، صرف ایک رسول تھا، تو وہ کیسے جان سکتا ہے کہ خداوند اہل ایمان کو کس طرح اوپر لے جائے گا؟ پولس نے جو کچھ کہا وہ مکمل طور پر اس کے اپنے تخیل پر مبنی تھا اور خداوند کی نمائندگی نہیں کرتا تھا۔ ہم یقینی طور پر اس بات کی بنیاد نہیں رکھ سکتے ہیں کہ ہم اس پر خداوند کا استقبال کیسے کریں۔ ہمیں خداوند یسوع کے کلام کی پیروی کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ کس طرح واپس آتا ہے اور آخری ایام میں اہل ایمان کو اٹھا کر اوپر لے کر جاتا ہے، کیونکہ وہ مسیح ہے جو بادشاہی کا خداوند ہے اور صرف اس کا کلام ہی سچا ہے اور اسے اختیار حاصل ہے۔ خداوند کا اس کے کلام کے مطابق استقبال کرنا غلط نہیں ہو سکتا۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ خداوند یسوع نے کیا کہا تھا۔ خداوند یسوع نے کہا، ”کیونکہ جَیسے بِجلی پُورب سے کَوند کر پچّھم تک دِکھائی دیتی ہے وَیسے ہی اِبنِ آدمؔ کا آنا ہو گا(متّی 24: 27)۔ ”اِس لِئے تُم بھی تیّار رہو کیونکہ جِس گھڑی تُم کو گُمان بھی نہ ہو گا اِبنِ آدمؔ آ جائے گا(متّی 24: 44)۔ ”آدھی رات کو دُھوم مچی کہ دیکھو دُلہا آ گیا! اُس کے اِستقبال کو نِکلو(متّی 25: 6)۔ ”دیکھ مَیں دروازہ پر کھڑا ہُؤا کھٹکھٹاتا ہُوں۔ اگر کوئی میری آواز سُن کر دروازہ کھولے گا تو مَیں اُس کے پاس اندر جا کر اُس کے ساتھ کھانا کھاؤں گا اور وہ میرے ساتھ(مُکاشفہ 3: 20)۔ ”میری بھیڑیں میری آواز سُنتی ہیں اور مَیں اُنہیں جانتا ہُوں اور وہ میرے پِیچھے پِیچھے چلتی ہیں(یُوحنّا 10: 27)۔ ”جِس کے کان ہوں وہ سُنے کہ رُوح کلِیسیاؤں سے کیا فرماتا ہے(مکاشفہ باب 2، 3)۔ ہم دیکھ سکتے ہیں کہ اس کی واپسی کے بارے میں اپنی پیشین گوئیوں میں، خُداوند نے ہمیشہ ”ابن آدم“ کا ذکر کیا ہے۔ ”ابنِ آدمؔ کا آنا،“ ”اِبنِ آدمؔ آ جائے گا،“ ”میری آواز سنو، اور دروازہ کھولو،“ اور ”میری بھیڑیں میری آواز سنیں۔“ یہ اہم بیانات ہمیں بتا رہے ہیں کہ خداوند بطور ابن آدم بدن میں واپس آتا ہے، وہ بات کرنے کے لیے زمین پر آ رہا ہے، ہمارے دروازے پر دستک دینے کے لیے۔ وہ جو خداوند کی آواز سنتی ہیں اور دروازہ کھولتی ہیں عقلمند کنواریاں ہیں جو خداوند کا استقبال کرتی ہیں اور اس کی ضیافت میں شرکت کرتی ہیں۔ وہ اوپر اُٹھا کر خداوند کے سامنے پیش کی جاتی ہیں۔ خداوند یسوع نے کبھی نہیں کہا تھا کہ وہ لوگوں کو آسمان میں اس سے ملنے کے لیے لے کر جائے گا، لیکن اس نے لوگوں سے کہا کہ وہ اس کا استقبال کرنے کے لیے اس کی آواز سنیں، اس کے سامنے آئیں اور اس کی ضیافت میں شریک ہو جائیں۔ خداوند کا استقبال کرنے اور اس سے ملنے کے لیے، ہمیں اس کے کلام پر عمل کرنا ہے اور خدا کی آواز کو سننا ہے۔ جیسے ہی ہم کسی کو پکارتے ہوئے سنیں کہ دولہا آ رہا ہے، ہمیں اس سے ملنے کے لیے لازماً باہر چلے جانا چاہیے، احمقانہ طور پر اپنے تصورات کی بنیاد پر آسمان میں لے جائے جانے کا انتظار نہ کریں۔ اگر ہم ایسا کرتے ہیں، تو ہم کبھی بھی خداوند کی آواز نہیں سن پائیں گے اس کا استقبال نہیں کر سکیں گے۔ خداوند ابن آدم کی حیثیت سے واپس آتا ہے اور ہمارے درمیان آتا ہے اور ہم سے باتیں کرتا ہے، لہذا اگر ہم صرف آسمان میں لے جائے جانے کا انتظار کر رہے ہیں، تو ہم خداوند سے ایک مختلف راستے پر ہیں۔ تو، لوگوں کا یہ اعتقاد کہ وہ آسمان میں خداوند سے ملنے کے لیے لے جائے جائیں گے، بالکل ہی بے بنیاد ہے۔ یہ مکمل طور پر خدا کے اپنے کلام کے خلاف جاتا ہے اور ایک انسانی تصور کے سوا کچھ نہیں ہے۔ تو درحقیقت اٹھا لیا جانا کیا ہے؟ قادر مطلق خدا کے الفاظ ہمارے لیے اس کی وضاحت کرتے ہیں۔ قادر مطلق خدا کہتا ہے، ”’گرفتار ہوجانے‘ کا مطلب یہ نہیں ہے کہ کسی نیچی جگہ سے اونچی جگہ پر لے جایا جائے، جیسا کہ لوگ تصور کر سکتے ہیں؛ یہ ایک بہت بڑی غلط فہمی ہے۔ ’گرفتار ہونے‘ سے مراد میرا جبر و قدر اور پھر انتخاب ہے۔ اس سےمراد وہ تمام لوگ ہیں جنھیں میں نے مقدر اور منتخب کیا ہے۔ وہ تمام لوگ جو شامل ہوئےہیں یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے پہلوٹھے بیٹوں یا بیٹوں کا درجہ حاصل کیا ہے، یا یہ خدا کے لوگ ہیں۔ یہ لوگوں کے تصورات سے بالکل مطابقت نہیں رکھتا۔ جن کا مستقبل میں میرے گھر میں حصہ ہوگا یہ وہ لوگ ہوں گے جو میرے سامنےگرفتار ہوگئے ہیں۔ یہ بالکل سچ ہے، کبھی نہ بدلنے والا، اور ناقابل تردید۔ یہ شیطان کے خلاف جوابی حملہ ہے۔ جس کو میں نے پہلے سے مقدر کر دیا ہے وہ میرے سامنے گرفتار ہو جائے گا(کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ مسیح کے شروع کے بیانات، باب 104)۔ ”چونکہ ہم خدا کے قدموں کے نشانات تلاش کر رہے ہیں، تو یہ ہمیں خدا کی منشا، خدا کے کلام، اس کے اقوال کی تلاش کا پابند بناتا ہے – کیونکہ جہاں کہیں بھی خدا کے نئے کلمات بولے جاتے ہیں، خدا کی آواز وہاں ہوتی ہے، اور جہاں خدا کے قدموں کے نشانات ہوتے ہیں، خدا کے کام وہیں ہوتے ہیں۔ جہاں کہیں خدا کا اظہار ہوتا ہے، وہاں خدا ظاہر ہوتا ہے اور جہاں خدا ظاہر ہوتا ہے وہیں سچائی، راستہ اور زندگی موجود ہوتی ہے(کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ خدا کے ظہور نے ایک نئے دور کا آغاز کیا ہے)۔ اس سے یہ سمجھنے میں آسانی ہوتی ہے، ٹھیک ہے؟ ”اٹھا لیا جانا“ وہ نہیں ہے جو ہم سوچتے ہیں، یعنی ایک کم تر مقام سے ایک اعلی مقام پر لے جایا جانا، زمین سے آسمان کی طرف۔ یہ اتنا مبہم اور مافوق الفطرت نہیں ہے۔ ”اٹھا لیا جانا“ اس وقت ہوتا ہے جب خدا زمین پر ابن آدم کے طور پر بولنے اور کام کرنے کے لیے مجسم ہوتا ہے، ہم اس کی باتیں سنتے ہیں، اسے سچائی اور خدا کی آواز کے طور پر پہچانتے ہیں، پھر خدا کے کام کے تابع ہو سکتے اور اسے قبول کر سکتے ہیں۔ ہم خدا کا کلام کھاتے اور پیتے ہیں، ہمیں ذاتی طور پر اس کی طرف سے سیراب کیا جاتا اور پرورش کی جاتی ہے، اور ہم خدا کی نجات حاصل کرتے ہیں۔ یہ اٹھا کر خدا کے سامنے پیش کیا جانا ہے۔ جب خداوند یسوع اپنا خلاصی کا کام کرنے آیا، وہ سب جنہوں نے اس کے کلام کو خدا کی آواز کے طور پر پہچانا، پھر اسے قبول کیا اور اس کی پیروی کی، پطرس، یوحنا اور دوسرے شاگردوں کی طرح، سب خداکے حضور اوپر اٹھائے گئے۔ قادر مطلق خدا آخری ایام میں آیا ہے اور سچائیوں کا اظہار کر رہا ہے، عدالت کا کام کر رہا ہے۔ ہر فرقے کے لوگ جو سچائی سے محبت کرتے ہیں اور خدا کے ظہور کے خواہاں ہیں، یہ دیکھ کر کہ قادر مطلق خدا کے الفاظ سچائی اور خدا کی آواز ہیں، انہوں نے اس کے عدالت کے کام کو قبول کر لیا ہے۔ وہ ہر روز خدا کا کلام کھاتے پیتے ہیں اور ان کے ذریعے سیراب کیے جاتے اور کفالت کیے جاتے ہیں، اور خدا کی عدالت اور صفائی کا تجربہ کرتے ہیں۔ یہ وہ عقلمند کنواریاں ہیں جو خدا کے حضور پیش ہوتی ہیں اور برّہ کی شادی کی ضیافت میں شریک ہوتی ہیں، جو مکاشفہ میں پیشین گوئی کو مکمل طور پر پورا کرتا ہے: ”دیکھ مَیں دروازہ پر کھڑا ہُؤا کھٹکھٹاتا ہُوں۔ اگر کوئی میری آواز سُن کر دروازہ کھولے گا تو مَیں اُس کے پاس اندر جا کر اُس کے ساتھ کھانا کھاؤں گا اور وہ میرے ساتھ(مُکاشفہ 3: 20)۔

اب مجھے لگتا ہے کہ ہم سب پر واضح ہو گیا ہے کہ اٹھا لیے جانے کا کیا مطلب ہے۔ اب آسمان میں خداوند سے ملنے کے خیال کے بارے میں سوچنا، کیا یہ غیر حقیقی اور احمقانہ بات نہیں ہے؟ خداوند یسوع نے کئی بار ”ابن آدم کے آنے کی“ پیشن گوئی کی تھی، انسان کو بار بار تنبیہ کرتے ہوئے کہ وہ اس کی آواز سنے۔ تو پھر لوگ اس کے اپنے کلام کی بجائے اس کا استقبال کرنے کے لیے انسان کے الفاظ پر عمل کرنے پر اصرار کیوں کرتے ہیں؟ وہ کیوں چِپکے رہتے ہیں مضحکہ خیز بیان کے ساتھ، ”فضا میں خداوند سے ملنے کے لیے بادلوں میں ان کے ساتھ مل کر اکٹھے جاؤ۔“ یہ کس قسم کا مسئلہ ہے؟ کیا یہ برکتوں کے لیے بہت زیادہ بیتاب ہونے کی طرف اشارہ نہیں کرتا ہے؟ کیا یہ اس لیے نہیں ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ انہیں سیدھے خدا کی بادشاہی میں لے جایا جائے آفات سے دور، جہاں وہ برکتوں سے لطف اندوز ہوں؟ چلو اس کے بارے میں سوچتے ہیں۔ کیا وہ لوگ جن کے گناہ معاف کر دیے گیے ہیں، لیکن پھر بھی مسلسل گناہ کرتے ہیں جب خداوند آئے گا تو انہیں اوپر اٹھا کربادشاہی میں داخل کیا جائے گا؟ کیا انہیں اس کی برکتوں سے لطف اندوز ہونے کا حق حاصل ہے؟ یہ سچ ہے کہ خداوند نے ہمیں گناہ سے چھٹکارا دلایا، لیکن ہم انکار نہیں کر سکتے کہ ہم اب بھی اپنی گنہگار فطرت کی طرف سے قابو کیے جا رہے ہیں، اور گناہ کرنے اور خدا کی مخالفت سے باز نہیں رہ سکتے۔ ہم گناہ کے بندھنوں سے بچ کر پاکیزگی حاصل نہیں کر سکے ہیں۔ خدا پاک اور راستباز ہے۔ ”پاکیزگی کے بغیر کوئی انسان خداوند کو نہیں دیکھے گا(عِبرانیوں 12: 14)۔ تو کیا گندگی اور بدعنوانی سے بھرے ہوئے لوگ اس کی بادشاہی میں داخل ہو سکتے ہیں؟ کیا یہ ایک انسانی گمان نہیں ہے، صرف خواہش مندانہ سوچ؟ قادر مطلق خدا کہتا ہے، ”تم صرف یہ جانتے ہو کہ یسوع آخری زمانے میں نازل ہو گا، لیکن وہ کیسے نازل ہو گا؟ تم جیسے گنہگار کی طرح، جسے حال ہی میں چھٹکارا دیا گیا ہے اور جس کے اندر کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے، یا جسے خدا کی طرف سے کامل نہیں کیا گیا ہے، کیا تو خدا کی منشاء کے مطابق ہو سکتا ہے؟ تیرے لیے جو کہ تو ابھی وہی پہلے والا ہی شخص ہے، یہ درست ہے کہ تجھے یسوع نے بچایا ہے اور یہ کہ تجھے خدا کی نجات کی وجہ سے گنہگار نہیں سمجھا جاتا، لیکن اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ تو گنہگار اور نجس نہیں ہے۔ اگر تجھے تبدیل نہیں کیا گیا ہے تو پھر تم مقدس کیسے ہو سکتے ہو؟ اندر سے تو غلاظت سے بھرا، خودغرض اور ذلیل ہے، پھر بھی تو یسوع کے ساتھ نازل ہونا چاہتا ہے – تمہیں اتنا خوش قسمت ہونا چاہیے! تو نے خدا پر اپنے اعتقاد میں ایک مرحلہ کھو دیا ہے: تمہیں محض خلاصی ملی ہے،مگر تمھیں تبدیل نہیں کیا گیا ہے۔ خدا کی منشاء کے مطابق ہونے کے لیے ضروری ہے کہ خدا بذات خود ضرور تجھے تبدیل اور پاک کرے؛ اگر تجھے صرف خلاصی مرحمت کی جاتی ہے، تو تم تقدس حاصل کرنے کے قابل نہیں ہو گے۔ اس طرح تُو خدا کی نفیس نعمتوں میں حصہ لینے کا اہل نہیں ہو سکے گا، کیونکہ تو نے خدا کے انسان کے انتظام کام کا ایک مرحلہ کھو دیا ہے، جو کہ تبدیل اور مکمل ہونے کا کلیدی مرحلہ ہے۔ تُو ایک گنہگار شخص ہے، جسے ابھی خلاصی دی گئی ہے، اس لیے تو براہ راست خدا کی وراثت پانے کے قابل نہیں ہے(کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ القاب اور شناخت سے متعلق)۔ ”اگرچہ یسوع نے انسانوں کے درمیان بہت زیادہ کام کیا، مگراس نے صرف تمام بنی نوع انسان کی خلاصی مکمل کی اور انسان کے گناہ کا کفارہ بن گیا۔ اس نے انسان کو اس کے بدعنوان مزاج سے مکمل طور پر چھٹکارا نہیں دلایا۔ انسان کو شیطان کے اثر سے مکمل طور پر بچانے کے لیے نہ صرف یسوع کو گناہ کا کفارہ بننے اور انسان کے گناہوں کا بوجھ اٹھانے کی ضرورت تھی بلکہ اس کے لیے یہ بھی ضروری تھا کہ خدا انسان کو اس کے شیطانی بدعنوان مزاج سے مکمل طور پر چھٹکارا دلانے کے لیے اس سے بھی بڑا کام کرے۔ اور اس طرح، اب جب کہ انسان کو اس کے گناہوں سے معافی مل گئی ہے تو خدا انسان کو نئے دورمیں لے جانے کے لیے جسم میں واپس آیا ہے اور اس نے سزا اور عدالت کا کام شروع کر دیا ہے۔ اس کام نے انسان کو ایک بلند تر عالم میں پہنچا دیا ہے۔ وہ تمام لوگ جو اس کے تسلط کے تابع ہوں گے وہ اعلیٰ سچائی سے لطف اندوز ہوں گے اور عظیم نعمتیں حاصل کریں گے۔ ان کو واقعی روشنی میں رہنا چاہیے، اور سچائی، راستہ اور زندگی حاصل کرنی چاہیے(کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ دیباچہ)۔ خداوند یسوع نے خلاصی کا کام کیا، جو صرف لوگوں کو چھڑانے اور ہمارے گناہوں کے معاف کرنے کے لیے تھا، مگر ہماری گنہگار فطرت باقی ہے۔ ہم خدا کے خلاف بغاوت کرتے رہتے ہیں اور مکمل طور پر بچائے نہیں گیے ہیں۔ صرف خداوند یسوع کے ذریعے ہمارے گناہوں کو معاف کرنا ہی کافی نہیں ہے۔ ہمیں اب بھی خداوند کا خیر مقدم کرنا ہے اور اس کے سامنے اوپر اٹھا لیا جانا ہے، آخری ایام میں اس کی عدالت کو قبول کر کے، پھر ہم گناہ سے آزاد ہو سکتے ہیں اور مکمل طور پر نجات پا سکتے ہیں، وہ لوگ بن جاتے ہوئے جو خدا کے سامنے سر تسلیم خم کرتے اور ڈرتے ہیں۔ تب ہم اس کی بادشاہی میں داخل ہو سکتے ہیں۔ قادر مطلق خدا آخری ایام میں آتا ہے سچائیوں کا اظہار کررہا ہےاور عدالت کا کام کررہا ہے خداوند یسوع کے خلاصی کے کام کی بنیاد پر۔ یہ انسان کی گنہگار فطرت اور بدعنوان مزاج کو مکمل طور پر حل کرنے کے لیے ہے، تاکہ ہم گناہ اور شیطان کی قوتوں سے آزاد ہو سکیں، اور خدا کی طرف سے مکمل طور پر بچائے جائیں۔ قادر مطلق خدا ظاہر ہوا ہے اور بہت سی سچائیوں کا اظہار کیا ہے، ہمیں وہ سب کچھ بتا رہا ہے جس کی ہمیں بدعنوان انسانوں کے طور پر پاک صاف ہونے اور مکمل طور پر بچائے جانے کے لیےضرورت ہے۔ اس نے خدا کے انتظامی منصوبے کے اسرار کو ظاہر کیا ہے، مثلاً بنی نوع انسان کے انتظام میں خدا کا مقصد، کس طرح شیطان انسان کو بدعنوان کرتا ہے، کس طرح خدا کے کام کے تین مراحل انسان کو مکمل طور پر بچاتے ہیں، اس کے آخری ایام کی عدالت کے کام کا مطلب، مجسم ہونے کے اسرار اور خدا کے نام، ہر قسم کے انسان کا انجام اور منزل، اور بادشاہی کی خوبصورتی۔ یہ الفاظ ناقابل یقین حد تک آنکھیں کھولنے والے اور مکمل طور پر قائل کرنے والے ہیں۔ قادر مطلق خدا بھی عدالت کرتا ہے اور انسان کے گناہ اور خدا کے خلاف مزاحمت کی جڑ کو بے نقاب کرتا ہے، جو کہ ہماری شیطانی فطرت اور مزاج ہے۔ وہ اس سچائی کو بھی بے نقاب کرتا ہے کہ ہم شیطان کے ہاتھوں کتنی گہرائی تک بدعنوان ہو چکے ہیں، اوروہ ہمیں بدعنوانی سے بچنے اور مکمل طور پر نجات پانے کا راستہ دکھاتا ہے۔ خدا کے چنے ہوئے لوگ ہر روز خدا کے کلام کو کھاتے، پیتے اور اس سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ ہماری اس کے کلام کی طرف سے عدالت کی جاتی ہے، سزا دی جاتی ہے، اس کے ساتھ نمٹا جاتا ہے اور کانٹ چھانٹ کی جاتی ہے، اور ہم ہر قسم کی آزمائشوں کا تجربہ کرتے ہیں، ہم بہت سی سچائیاں سیکھتے ہیں اور اپنی شیطانی فطرت کو صحیح معنوں میں جان پاتے ہیں۔ ہم دیکھتے ہیں کہ ہم ہمیشہ بدعنوانی کے اندر رہتے ہیں، خدا کے خلاف بغاوت کرتے ہیں اور اس سے نفرت کرتے ہیں، اور یہ کہ اگر ہم توبہ نہیں کرتے اور تبدیل نہیں ہوتے تو ہمیں خدا کی طرف سے ختم کر دیا جائے گا اور سزا دی جائے گی۔ ہم خدا کے راستباز، ناقابل اعتراض مزاج کا تجربہ کرتے ہیں اور اس کے لیے تعظیم پیدا کرتے ہیں۔ ہماری بدعنوانی آہستہ آہستہ صاف اور تبدیل ہوتی جاتی ہے، اور ہم آخر کار گناہ کے بندھنوں سے بچ سکتے ہیں اور خدا کے لیے شاندار گواہی دے سکتے ہیں۔ خدا نے آفتوں سے پہلے ہی غالبین کے ایک گروہ کو مکمل کر لیا ہے، اور آفات آرہی ہیں۔ وہ سب جو قادر مطلق خدا کا انکار کرتے ہیں اور اس کی مخالفت کرتے ہیں، اور جو لوگ شیطان سے تعلق رکھتے ہیں وہ آفتوں میں ہلاک ہو جائیں گے۔ وہ جو خدا کی عدالت کا تجربہ کرتے ہیں اور پاک صاف کیے جاتے ہیں آفات میں خدا کی حفاظت حاصل کریں گے، اس کی بادشاہی میں لے جائے جائیں گے، اور ایک خوبصورت منزل پائیں گے۔ یہ واقعی اٹھا کر خدا کی بادشاہی میں لے جایا جانا ہے۔ یہ غالبین جو خدا کی طرف سے مکمل طور پر نجات یافتہ اور تکمیل شدہ ہیں وہ لوگ ہیں جو خدا کے کلام پر عمل کرتے ہیں اور زمین پر اس کی مرضی پر عمل کرتے ہیں۔ وہ خدا کی بادشاہی کے لوگ ہیں۔ اس طرح زمین پر مسیح کی بادشاہی قائم ہوتی ہے، اور یہ خداوند یسوع کی پیشین گوئی کو پورا کرتا ہے: ”اَے ہمارے باپ تُو جو آسمان پر ہے تیرا نام پاک مانا جائے۔ تیری بادشاہی آئے۔ تیری مرضی جَیسی آسمان پر پُوری ہوتی ہے زمِین پر بھی ہو(متّی 6: 9-10)۔ ”پِھر مَیں نے شہرِ مُقدّس نئے یروشلِیم کو آسمان پر سے خُدا کے پاس سے اُترتے دیکھا اور وہ اُس دُلہن کی مانِند آراستہ تھا جِس نے اپنے شَوہر کے لِئے سِنگار کِیا ہو۔ پِھر مَیں نے تخت میں سے کِسی کو بُلند آواز سے یہ کہتے سُنا کہ دیکھ خُدا کا خَیمہ آدمِیوں کے درمِیان ہے اور وہ اُن کے ساتھ سکُونت کرے گا اور وہ اُس کے لوگ ہوں گے اور خُدا آپ اُن کے ساتھ رہے گا اور اُن کا خُدا ہو گا۔ اور وہ اُن کی آنکھوں کے سب آنسُو پونچھ دے گا۔ اِس کے بعد نہ مَوت رہے گی اور نہ ماتم رہے گا۔ نہ آہ و نالہ نہ درد۔ پہلی چِیزیں جاتی رہیِں(مُکاشفہ 21: 2-4)۔ ”دُنیا کی بادشاہی ہمارے خُداوند اور اُس کے مسِیح کی ہو گئی اور وہ ابدُالآباد بادشاہی کرے گا(مُکاشفہ 11: 15)۔ جس طرح قادر مطلق خدا کا کلام کہتا ہے، ”فتح کا کام مکمل ہونے کے بعد انسان کو ایک خوبصورت دنیا میں لایا جائے گا۔ یقینا یہ زندگی اب بھی زمین پر رہے گی لیکن یہ آج کی انسانی زندگی کے بالکل برعکس ہوگی۔ یہ وہ زندگی ہے جو پوری نوع انسانی کو فتح کرنے کے بعد بنی نوع انسان کو ملے گی، یہ زمین پر انسان کے لیے ایک نئی شروعات ہوگی اور بنی نوع انسان کے لیے ایسی زندگی کا ہونا اس بات کا ثبوت ہوگا کہ بنی نوع انسان ایک نئے اور خوبصورت عہد میں داخل ہوچکی ہے۔ یہ زمین پر انسان اور خدا کی زندگی کا آغاز ہوگا۔ ایسی خوبصورت زندگی کی بنیاد یہ ہونی چاہیے کہ انسان کے پاک ہونے اور فتح حاصل کرنے کے بعد وہ خالق کے سامنے سر تسلیم خم کر دے اور اس طرح، فتح کا کام خدا کے کام کا آخری مرحلہ ہے اس سے قبل کہ بنی نوع انسان حیرت انگیز منزل میں داخل ہو۔ ایسی زندگی زمین پر انسان کی مستقبل کی زندگی ہے، زمین پر سب سے خوبصورت زندگی، جس طرح کی زندگی کے لیے انسان ترستا ہے، وہ قسم جو انسان نے دنیا کی تاریخ میں پہلے کبھی حاصل نہیں کی ہے۔ یہ مدیریت کے 6000 سالوں کے کام کا حتمی نتیجہ ہے۔ یہی وہ چیز ہے جس کے لیے انسان سب سے زیادہ ترستا ہے اور یہی انسان سے خدا کا وعدہ بھی(کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ انسان کی معمول کی زندگی بحال کرنا اور اسے ایک شاندار منزل تک لے جانا)۔

جب انسانوں کو ان کی اصل شباہت میں بحال کر دیا جائے گا اور جب وہ اپنے اپنے فرائض کو پورا کر سکیں گے، اپنے اپنے مناسب مقامات پر موجود ہوں گے اور خدا کے تمام انتظامات کے تابع ہوں گے تو خدا نے زمین پر لوگوں کا ایک ایسا گروہ حاصل کر لیا ہو گا جو اس کی عبادت کرتا ہو گا اور اس نے زمین پر ایک بادشاہی بھی قائم کر لی ہو گی جو اس کی عبادت کرتی ہو گی۔ وہ زمین پر ابدی فتح حاصل کرے گا اور جو لوگ اس کے مخالف ہیں وہ ہمیشہ کے لیے ہلاک ہو جائیں گے۔ یہ نوع انسانی کو پیدا کرنے میں اس کے اصل ارادے کو بحال کرے گا۔ یہ ہر چیز کو پیدا کرنے میں اس کے ارادے کو بحال کرے گا اور یہ زمین پر، تمام چیزوں کے درمیان اور اس کے دشمنوں کے درمیان اس کے اختیار کو بھی بحال کرے گا۔ یہ اس کی مکمل فتح کی علامتیں ہوں گی۔ اس کے بعد، نوع انسانی سکون میں داخل ہو جائے گی اور ایک ایسی زندگی کا آغاز کرے گی جو صحیح راستے پر ہو گی۔ خدا بھی نوع انسانی کے ساتھ ابدی سکون میں داخل ہو جائے گا اور ایک ابدی زندگی کا آغاز کرے گا جو خود اس کے اور انسانوں دونوں کے مابین مشترکہ ہو گی۔ زمین کی گندگی اور نافرمانی ختم ہو چکی ہو گی اور تمام رونا دھونا ختم ہو چکا ہو گا اور اس دنیا میں ہر چیز جو خدا کی مخالفت کرتی ہے ختم ہو جائے گی۔ صرف خدا اور وہ لوگ جن کے لیے وہ نجات لایا ہے باقی رہیں گے؛ صرف اس کی تخلیق باقی رہے گی(کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ خدا اور انسان ایک ساتھ حالت سکون میں داخل ہوں گے)۔

اس موقع پر، ہمیں اس بات کی مکمل سمجھ آتی ہے کہ واقعی اٹھا لیا جانا کیا ہے۔ اٹھا لیا جانا بنیادی طور پر خدا کی آواز سننا، اس کے نقش قدم پر چلنا، اور قادر مطلق خدا کی طرف متوجہ ہونا، اور خدا کی عدالت کے آخری ایام کے کام کو قبول کرنا ہے۔ آفات سے پہلے مذہبی دنیا کو اٹھا لیے جانے کا تجربہ کیوں نہیں ہوا ہے؟ بنیادی طور پر اس وجہ سے کہ وہ سچائی کی جستجو نہیں کرتے یا خدا کی آواز نہیں سنتے ہیں، لیکن اپنے تصورات اور انجیل کی آیات کے لفظی معنوں پر اصرار کرتے ہیں۔ وہ صرف انسان کی باتیں سنتے ہیں، لیکن خداوند کو اس کی کلام کے مطابق خوش آمدید نہیں کہتے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ آفات میں گِھر گیے ہیں۔ لوگ صرف خداوند کے بادل پر آنے کا انتظار کرنا چاہتے ہیں، اور فوری طور پر ہیئت تبدیل کرنا چاہتے ہیں اوریہ کہ اس سے ملنے کے لیے انہیں آسمان میں لے جایا جائے، وہ صرف غیر فعال طور پر انتظار کرتے ہیں اپنے آپ کو تیار کیے بغیر یا خدا کی آواز سننے کی جستجو کیے بغیر۔ ان کے دل بے حس ہو چکے ہیں۔ وہ اس طرح خداوند کا استقبال کیسے کر سکتے تھے؟ وہ آفات میں گِھر جائیں گے، روئیں گے اور اپنے دانت پیسیں گے۔ قادر مطلق خدا اب تین دہائیوں سے اپنی عدالت کا کام کر رہا ہے۔ اس نے آفات سے پہلے غالبین کا ایک گروپ مکمل کیا، اور اب آفات آ رہی ہیں۔ وہ جو خدا کی آواز سنتے ہیں اور آفات میں خداوند کا خیرمقدم کرتے ہیں وہ اب بھی اٹھا لیے جانے کا ایک موقع رکھتے ہیں۔ یہ آفات کے درمیان میں اٹھا لیا جانا ہے، اور انہیں برقرار رکھے جانے کی امید ہے۔ وہ لوگ جو اپنے تصورات کے مطابق چلتے ہیں، اس بات پر اصرار کرتے ہیں کہ خداوند کو بادل پر آنا ہے، وہ آفات میں گِھر جائیں گے اور انہیں بچایا نہیں جا سکتا۔ ایک بار جب آفات ختم ہو جائیں گی، تو خدا تمام اقوام اور تمام لوگوں کے سامنے کھل کر ظاہر ہو گا، مکاشفہ 1: 7 کی پیشن گوئی کو پورا کرتا ہوا، ”دیکھو وہ بادِلوں کے ساتھ آنے والا ہے اور ہر ایک آنکھ اُسے دیکھے گی اور جنہوں نے اُسے چھیدا تھا وہ بھی دیکھیں گے اور زمِین پر کے سب قبِیلے اُس کے سبب سے چھاتی پِیٹیں گے۔“ قادر مطلق خدا کے کلام کے ایک دو اقتباسات ہیں جن سے ہم اپنی بات ختم کر سکتے ہیں۔ ”شاید بہت سے لوگ میری بات پر توجہ نہ دیں، لیکن پھر بھی میں ہر اس نام نہاد مقدس کو بتانا چاہتا ہوں، جو یسوع کی پیروی کرتا ہے کہ جب تم یسوع کو اپنی آنکھوں سے ایک سفید بادل پر آسمان سے اترتا دیکھو گے، تو یہ راست بازی کے سورج کا ظہورِ عام ہو گا۔ شاید وہ تیرے لیے بہت پرجوش وقت ہو، اس کے باوجود تجھے معلوم ہونا چاہیے کہ جب تُو یسوع کو آسمان سے نازل ہوتا دیکھے گا، یہی وہ وقت ہو گا جب تُو سزا کے لیے جہنم میں بھیجا جائے گا۔ یہ خدا کے انتظامی منصوبے کے خاتمے کا وقت ہو گا اور یہ تب ہو گا جب خدا اچھوں کو اجر اور بدکاروں کو سزا دے گا۔ کیونکہ خدا کا انصاف انسان کے نشانیاں دیکھنے سے پہلے ختم ہو جائے گا، جب صرف سچائی کا اظہار ہوگا۔ جو لوگ سچ کو نشانیوں کے بغیر تلاش کرتے ہیں، اور پاکیزہ ہو چکے ہیں وہ خدا کے تخت کے روبرو واپس آئیں گے اور خالق کی رحمت میں داخل ہو جائیں گے۔ صرف وہی لوگ جو اس عقیدے پر قائم رہتے ہیں کہ ’جو یسوع سفید بادل پر سوار نہیں آئے گا وہ جھوٹا مسیح ہے‘ ہمیشہ کے لیے سزا ان کا مقدر ہو گی، کیونکہ وہ صرف اس یسوع پر یقین رکھتے ہیں جو نشانیاں دکھاتا ہے، لیکن اس یسوع کو تسلیم نہیں کرتے جو کڑی عدالت کرتا ہے اور سچی راہ اور زندگی جاری کرتا ہے۔ یسوع ان کے ساتھ اس طرح کا معاملہ فقط اس وقت کر سکتا ہے جب وہ سرعام سفید بادل پر واپس آئے۔ وہ اپنی ذات میں بہت ضدی، بہت پراعتماد اور بہت مغرور ہیں۔ ایسے بگڑے ہوئے لوگوں کو بھلا یسوع کیسے اجر دے سکتا ہے؟ یسوع کی واپسی ان لوگوں کے لیے بہت بڑی نجات ہے جو سچ قبول کرنے کی اہلیت رکھتے ہیں، لیکن جو لوگ سچ قبول کرنے سے قاصر ہیں ان کے لیے یہ مذمت کی علامت ہے۔ تمھیں اپنا راستہ خود منتخب کرنا چاہیے اور روح القدس کی توہین نہیں کرنی چاہیے اور سچائی کو رد نہیں کرنا چاہیے۔ تمھیں جاہل اور مغرور انسان نہیں بننا چاہیے، بلکہ ایسا انسان بننا چاہیے جو روح القدس کی راہنمائی پر عمل کرتا ہے اور سچ کی تمنا اور اسے تلاش کرتا ہے؛ صرف اسی طرح تم فائدے میں رہو گے(کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ جب تک تُو یسوع کا روحانی جسم دیکھے گا، خدا دوبارہ زمین و آسمان بنا چکا ہو گا)۔

آخری دور کا مسیح زندگی لائے گا اور سچائی کا دیرپا اور جاوداں راستہ لائے گا۔ یہ وہ سچا راستہ ہے جس سے انسان زندگی حاصل کرتا ہے اور یہی واحد راستہ ہے جس کے ذریعے انسان خدا کو جانے گا اور اس سے توثیق پائے گا۔ اگر تُو آخری ایام کے مسیح کے فراہم کردہ زندگی کے راستے کی جستجو نہیں کرتا تو تجھے کبھی یسوع کی تائید حاصل نہیں ہو سکے گی اور تُو آسمانوں کی بادشاہی کے دروازے سے داخل ہونے کا کبھی اہل نہیں ہو پائے گا، کیونکہ تُو صرف ایک کٹھ پتلی اور تاریخ کا قیدی رہے گا۔ جو لوگ ضابطوں، حروف، اور تاریخ کی زنجیروں میں جکڑے جاتے ہیں، وہ کبھی زندگی حاصل نہ کر پائیں گے اور نہ ہی دائمی زندگی کا راستہ حاصل کر سکیں گے۔ یہ اس وجہ سے ہے کیونکہ ان کے پاس صرف وہ گدلا پانی ہے جو ہزاروں سال سے رکا ہوا ہے، وہ زندگی کا پانی نہیں ہے جو تخت سے بہتا ہے۔ جن تک زندگی کا پانی نہیں پہنچتا، وہ ہمیشہ لاشیں، شیطان کے کھلونے اور دوزخ کے بیٹے رہیں گے۔ پھر وہ خدا کو کیسے دیکھ سکیں گے؟ اگر تُو صرف ماضی سے جڑے رہنے کی کوشش کرتا ہے، صرف جامد رہ کر چیزوں کو برقرار رکھنے کی کوشش کرتا ہے اور جمود تبدیل کرنے اور تاریخ کو ترک کرنے کی کوشش نہیں کرتا، تو کیا تُو ہمیشہ خدا کے خلاف نہیں رہے گا؟ خدا کے کام کے مراحل بہت پھیلے ہوئے اور زبردست ہیں، جیسے لہریں اور گرجتی بجلی – پھر بھی تُو بس بیٹھ کر کاہلی سے تباہی کا انتظار کرتا ہے، اپنی حماقت سے چمٹا ہوا ہے اور کچھ نہیں کر رہا ہے۔ اس طرح، تُو کچھ ایسا کیسے بن سکتا ہے جو برّے کے نقش قدم پر چلے؟ تُو جس خدا کو خدا کے طور پر دیکھتا ہے، اس کا جواز کیسے پیش کرے گا جوہمیشہ نیا اور کبھی پرانا نہیں ہوتا؟ اور تیری خستہ حال کتابوں کے الفاظ تجھے نئے دور میں کیسے لے کر جا سکتے ہیں؟ وہ خدا کے کاموں کے نقش قدم کی جستجو کی طرف تیری راہنمائی کیسے کر سکتے ہیں؟ اور وہ تجھے جنت میں کیسے لے کر جائیں گے؟ تیرے ہاتھوں میں جو لغوی الفاظ ہیں، وہ عارضی سکون تو فراہم کر سکتے ہیں، لیکن زندگی کا راستہ فراہم کرنے والی سچائیاں فراہم نہیں کر سکتے۔ تُو جو صحیفے پڑھتا ہے وہ صرف تیری زبان کو تقویت دے سکتے ہیں اور وہ فلسفے کے الفاظ نہیں ہیں جو تجھے انسانی زندگی کے متعلق جاننے میں مدد دے سکیں، نہ ہی وہ راستے جو تجھے کمال کی طرف لے جا سکتے ہیں۔ کیا یہ نقص تجھے غور و فکر کی بنیاد فراہم نہیں کرتا؟ کیا یہ تجھے اندر موجود رازوں کا ادراک نہیں دیتا؟ کیا تُو اپنے طور پر خدا سے ملنے کے لیے جنت میں جانے کے قابل ہے؟ خدا کی آمد کے بغیر، کیا تُو خدا کے ساتھ خاندان والی خوشیوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے خود کو جنت میں لے جا سکتا ہے؟ کیا تُو اب بھی محو خواب ہے؟ پھر میری تجویز ہے کہ تُو خواب دیکھنا چھوڑ دے اور یہ دیکھ کہ اب کون کام کر رہا ہے – دیکھ کہ آخری دور میں انسان کو بچانے کا کام کون کر رہا ہے۔ اگر تُو ایسا نہیں کرتا تو تُو کبھی سچائی تک نہیں پہنچ سکتا اور کبھی زندگی حاصل نہیں کر سکتا(کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ صرف آخری ایام کا مسیح ہی انسان کو ابدی زندگی کا راستہ دے سکتا ہے)۔

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

متعلقہ متن

واحد حقیقی خدا کون ہے؟

ان دنوں، بیشتر لوگ خدا کی موجودگی پرایمان اور یقین رکھتے ہیں۔ وہ اس خدا پر یقین رکھتے ہیں جو ان کے دل میں ہے۔ وقت کے ساتھ لوگ مختلف جگہوں...

تجسیم کیا ہے؟

ہم سب جانتے ہیں کہ دو ہزار سال پہلے، خدا بنی نوع انسان کی نجات کے لیے خدا وند یسوع کی صورت میں انسانی دنیا میں آیا، اور منادی کی، ”تَوبہ...

Leave a Reply

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp