درست راہ کو قبول کرنے میں اس قدر رکاوٹیں کیوں ہیں

April 25, 2023

2008ء میں، میں اپنی ماں کے ہمراہ خداوند پر ایمان لائی، جس کے بعد، میں نے مقامی کلیسیا کے اجتماعات میں شرکت شروع کر دی۔ بعد میں، میں کلیسا کی خادمہ بن گئی۔ ہر بار جب ہمارا اجتماع ہوتا، میری ہمیشہ یہی خواہش ہوتی کہ میں خدا کے کلام کو زیادہ سے زیادہ پڑھوں اور خدا کی مرضی کی بہتر تفہیم حاصل کروں، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، مجھے احساس ہوا کہ پادری کے وعظوں سے مجھے کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔ میں اجتماعات سے لطف اندوز نہیں ہوئی اور اپنا اندر خالی پن محسوس کیا۔ جون ۲۰۲۰ء میں، جب میں مزید تعلیم حاصل کرنے کے لیے ایک درسگاہ میں داخل ہوئی، میری بہن گارشیا سے آن لائن ملاقات ہوئی، جو قادر مطلق خدا کے کلیسیا کی ایک رکن ہے۔ اس نے مجھے آخری ایام میں قادر مطلق خدا کی خوشخبری کے بارے میں بتایا اور مجھے ایک اجتماعی گروپ میں شامل ہونے کی دعوت دی۔ میں نے قادر مطلق خدا کا بہت سا کلام پڑھا، دیکھا کہ قادر مطلق خدا کا کلام مستند اور طاقتور تھا، کیونکہ وہ خدا کی آواز تھا، مجھے اس بات کا یقین ہو گیا کہ قادر مطلق خدا واپس آنے والا خداوند یسوع ہے جس کا ہم سب انتظار کر رہے ہیں۔ میں اس قدر متاثر ہوئی کہ میں نے رونا شروع کردیا۔ میں نے خود کو بہت خوش قسمت محسوس کیا کہ میں خداوند کی واپسی کا خیرمقدم کر سکوں گی اور آخری ایام میں خدا کی نجات حاصل کرسکوں گی۔

اس کے بعد، میں اپنے بھائیوں اور بہنوں کو جلد از جلد خداوند کی واپسی کے بارے میں بتانا چاہتی تھی۔ یہ جانتے ہوئے کہ اینجل ہمارے کلیسیا کا واعظ تھا اوریہ کہ وہ مہربان اور ذمہ دار تھا، وہ اکثر ہم سب کی مدد کرتا تھا، میں خداوند کی واپسی کی خبر لے کر سب سے پہلے اس کے پاس گئی اور قادر مطلق خدا کا کلام اور اس کلام کا مفہوم جو میں سمجھی تھی اس پر اس کی رفاقت کی، غیر متوقع طور پر، اینجل نے مجھے فوراً روک دیا، یہ کہتے ہوئے کہ: "یہ ناممکن ہے۔ انجیل ہی واحد جگہ ہے جس میں خدا کے الفاظ شامل ہیں۔ خدا کے الفاظ ممکنہ طور پر اس سے باہر کہیں اور نہیں ملتے۔ انجیل میں نہ ملنے والے مواد کو پڑھنا خداوند کے ساتھ دھوکہ ہے!" میں نے جلدی سے جواب دیا: "یہ خداوند کے ساتھ دھوکہ کیسے ہو سکتا ہے؟ آپ کو آخری ایام میں خدا کے کام کے بارے میں ذرا سی بھی سمجھ نہیں ہے، لہذا آپ کو کم از کم اس کی تحقیق کرلینی چاہیے۔ یہ دیکھ لیں کہ آیا قادر مطلق خدا کا کلام خدا کی آواز ہے – پھر ہی آپ کوئی فیصلہ کر سکیں گے۔" لیکن اس نے مجھے ایک بار پھر ٹوکا اور متکبرانہ لہجے میں کہا: "چھان بین کی ضرورت نہیں بس جو میں بتاتا ہوں سن لو۔ تمھیں یاد رکھنا چاہیے، انجیل کے علاوہ دوسری کتابیں مت پڑھو چاہے کچھ بھی ہو – انجیل سے کنارہ کشی خداوند کے ساتھ خیانت ہے۔" آخری ایام میں خدا کے کام کے بارے میں اس کا رویہ دیکھ کر، میں حیران اور الجھن میں تھی: "اس سے پہلے، وہ ہم سے ہمیشہ یہی کہتا کہ ہمیں عقلمند کنواریوں کی طرح ہونا چاہیے۔ اور حضور ذہن سے خداوند کا انتظار کرنا چاہیے ورنہ ہم اس کی آمد سے محروم ہو سکتے ہیں۔ اب، خداوند کی واپسی ہو چکی ہے، تو پھر وہ تلاش کرنے اور تفتیش کرنے کے لیے کیوں تیار نہیں، یہاں تک کہ اس نے مجھے یہ بھی کہہ دیا کہ میں قادر مطلق خدا کے کلام کو سننا بند کر دوں؟ کیا وہ خداوند کی واپسی کا خیرمقدم نہیں کرنا چاہتا؟" میں سمجھ نہیں سکی کہ اس کا ایسا رویہ کیوں ہے۔ میں نے یہ بھی سوچا کہ اس نے یہ کیسے کہہ دیا کہ: "خدا کے تمام الفاظ انجیل میں ہیں، انجیل کے باہر خدا کا کوئی کلام نہیں ہے، انجیل کو چھوڑنا خداوند کے خلاف بغاوت ہے۔" حالانکہ میں جانتی ہوں کہ میں قادر مطلق خدا کو قبول کرکے خداوند کا استقبال کر رہی ہوں، نہ کہ اس کے خلاف بغاوت کر رہی ہوں، میں اب بھی اس کی بات سے الجھن محسوس کر رہی تھی۔

بعد میں، میں نے خدا کے کلام کے چند اقتباسات پڑھے، اور قادر مطلق خدا کے کلیسیا میں بھائیوں اور بہنوں کی رفاقت کو سنا، اس نے میری الجھن دور کرنے میں مدد دی۔ قادر مطلق خدا کہتا ہے، "انجیل میں اندراج شدہ چیزیں محدود ہیں؛ وہ خدا کے کام کی مکمل نمائندگی نہیں کر سکتیں۔ چار انجیلوں میں مجموعی طور پر ایک سو سے کم ابواب ہیں، جن میں محدود تعداد میں واقعات درج ہیں، جیسے یسوع کا انجیر کے درخت کو ملامت کرنا، پطرس کے خداوند کے تین انکار، یسوع کا اپنے مصلوب ہونے اور دوبارہ جی اٹھنے کے بعد شاگردوں کے سامنے ظاہر ہونا، روزے کے بارے میں تعلیم دینا دعا کے بارے میں تعلیم، طلاق کے بارے میں تعلیم، یسوع کی پیدائش اور نسب نامہ، یسوع کی طرف سے شاگردوں کی تقرری، وغیرہ۔ تاہم انسان ان کو ایک خزانے کے طور پر قیمتی سمجھ کر اہمیت دیتا ہے، یہاں تک کہ ان کے مقابلے میں آج کے کام کا موازنہ کرتا ہے۔ وہ یہاں تک یقین رکھتا ہے کہ یسوع نے اپنی زندگی میں جتنے بھی کام کیے ان کی تعداد بس اتنی ہی تھی، گویا کہ خدا صرف یہی کچھ کرنے کے قابل ہے اور اس سے آگے کچھ نہیں۔ کیا یہ بے ہودگی نہیں ہے؟" (کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ خدا کی تجسیم کا راز (1))۔ "بالآخر، کون زیادہ عظیم ہے؟ خدا یا بائبل؟ آخر خدا کو کیوں لازماً بائبل کے مطابق کام کرنا چاہیے؟ کیا ایسا ممکن ہے کہ خدا کے پاس بائبل سے تجاوز کا کوئی حق نہ ہو؟ کیا خدا بائبل سے ہٹ کر کوئی اور کام نہیں کرسکتا؟ یسوع اور ان کے حواریوں نے یومِ سبت کیوں نہیں رکھا؟ اگر یہ کہا جائے کہ اس نے یومِ سبت اور عہد نامہ قدیم کے احکام کے مطابق عمل کیا تو اس نے آنے کے بعد یومِ سبت کیوں نہیں رکھا، بلکہ اس کے بجائے کیوں اپنے پاؤں دھوئے، سر ڈھانپا، روٹی کھائی اور شراب نوش کی؟ کیا یہ سب قدیم عہد نامے کے احکامات سے غائب نہیں ہے؟ اگر یسوع نے عہد نامہ قدیم کی تعظیم کی تو اس نے ان اصولوں کو کیوں توڑا؟ آپ کو علم ہونا چاہیے کہ پہلے کس کی آمد ہوئی، خدا کی یا بائبل کی؟ سبت کا خداوند ہونے کے ناطے، کیا وہ بائبل کا بھی خدا وند نہیں ہوسکتا؟" (کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ بائبل کے متعلق (1))۔ "بائبل کی حقیقت کوئی بھی نہیں جانتا: کہ یہ خدا کے کام کے تاریخی اندراج، خدا کے کام کے سابقہ دو مراحل کی تصدیق سے زیادہ کچھ نہیں ہے، اور یہ تجھےخدا کے کام کے مقاصد کی کوئی فہم نہیں دیتی۔ ہر شخص جس نے بائبل پڑھ رکھی ہے جانتا ہے یہ قانون کے زمانے اور فضل کے زمانے کے دوران میں خدا کے کام کے دو مراحل کا تحریری احاطہ کرتی ہے۔ عہد نامہ قدیم تخلیق کے وقت سے قانون کے زمانے کے اختتام تک بنی اسرائیل اور یہوواہ کی تاریخ رقم کرتا ہے۔ عہد نامہ جدید زمین پر یسوع کے کام کو درج کرتا ہے، جو کہ چار انجیلوں میں ہے، اور ساتھ ہی پولس کا کام بھی – کیا یہ تاریخی اندراج نہیں ہیں؟ ماضی کی چیزوں کو آج سامنے لانا انہیں تاریخ بناتا ہے، اور چاہے وہ کتنی ہی سچی یا حقیقی کیوں نہ ہوں، وہ بہرحال تاریخ ہیں – اور تاریخ حال کو مخاطب نہیں کر سکتی، کیونکہ خدا تاریخ کو پیچھے مڑ کر نہیں دیکھتا! اور اسی طرح، اگر آپ صرف بائبل کو سمجھتے ہیں، اور اس کام کے بارے میں کچھ بھی نہیں سمجھتے ہیں جو خدا آج کرنا چاہتا ہے، اور اگر آپ خدا پر یقین رکھتے ہیں لیکن روح القدس کے کام کی جستجو نہیں کرتے ہیں، تو آپ خدا کی تلاش کا مطلب نہیں سمجھتے۔ اگر آپ بائبل کو بنی اسرائیل کی تاریخ کا مطالعہ کرنے کے لیے، خدا کی طرف سے تمام آسمانوں اور زمین کی تخلیق کی تاریخ کا مطالعہ کرنے کے لیے پڑھتے ہیں، تو آپ خدا پر یقین نہیں رکھتے۔ لیکن آج، چونکہ آپ خدا پر یقین رکھتے ہیں، اور زندگی کی پیروی کرتے ہیں، چونکہ آپ خدا کے علم کی تلاش میں ہیں، اور مردہ الفاظ اور عقائد یا تاریخ کی تفہیم کی جستجو نہیں کرتے ہیں، آپ کو آج کی منشائے خدا کی تلاش کرنی چاہیے، اور آپ کو روح القدس کے کام کی سمت تلاش کرنی چاہیے" (کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ بائبل کے متعلق (4))۔ مجھے یاد ہے کہ بھائیوں اور بہنوں نے میرے ساتھ رفاقت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انجیل خدا کے سابقہ کام کا صرف ایک تاریخی ریکارڈ ہے۔ یہ خدا کے کام کے تحریری ریکارڈ کی ایک تالیف ہے۔ یہ دیکھتے ہوئے کہ لوگوں نے اسے مرتب اور ترمیم کیا، لامحالہ کچھ چیزوں کو اس میں رہنے دیا گیا تھا، جبکہ کچھ میں ترمیم اور کچھ کو حذف کر دیا گیا تھا۔ انجیل میں خدا کے تمام کلام اور کام کو مرتب کرنا اور ریکارڈ کرنا ناممکن ہوتا۔ جیسا کہ یوحنا رسول نے کہا تھا: "اَور بھی بُہت سے کام ہیں جو یِسُوعؔ نے کِئے۔ اگر وہ جُدا جُدا لِکھے جاتے تو مَیں سمجھتا ہُوں کہ جو کِتابیں لِکھی جاتِیں اُن کے لِئے دُنیا میں گُنجایش نہ ہوتی" (یُوحنّا 21: 25)۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انجیل میں درج خدا کا کلام اور کام بہت محدود ہیں۔ خدا ہی مخلوق کا خداوند اور انسانی زندگی کا سرچشمہ ہے۔ ہزاروں سالوں سے، خدا کام کر رہا ہے اور بول رہا ہے، ایک لامتناہی تسلسل کے ساتھ انسانیت کو اس کی ضروریات فراہم کر رہا ہے اور بنی نوع انسان کو آگے بڑھنے کی راہنمائی کر رہا ہے۔ خدا کا کلام بہتے ہوئے پانی کے چشمے کی مانند ہے جو کبھی ختم نہیں ہوتا، تو خدا کا کلام انجیل میں کیسے سما سکتا ہے؟ خدا ہر چیز کا حاکم مطلق ہے، وہ نہ صرف سبت کا خداوند ہے بلکہ انجیل کا بھی خداوند ہے۔ وہ انجیل کے مطابق اپنا کام نہیں کرتا اور نہ ہی وہ انجیل کا پابند ہے۔ وہ انجیل سے ماورا ہونے کا مکمل اختیار رکھتا ہے، اپنے منصوبوں اور انسانی ضروریات کے مطابق وہ زیادہ سے زیادہ، نئے کام کرتا ہے اور اپنے مزید کلام کو مشتہر کرتا ہے۔ جیسا کہ، فضل کے دور میں، خداوند یسوع نے اپنا کام اس طرح نہیں کیا جس طرح پرانے عہد نامے میں لکھا ہے کہ وہ قانون کے دور میں کیا گیا تھا۔ اس نے ایک جدید ترین اور بہت اعلی کام سر انجام دیا، توبہ کی راہ دکھائی، مصلوب ہوئے، انسانیت کو ان کے گناہوں سے نجات دلائی، تاکہ لوگ مزید سزا سے بچ سکیں اور قانون کی وجہ سے سزائے موت کا شکار نہ ہوں اور زندہ رہ سکیں۔ اب جب کہ خدا آخری ایام میں اپنا کام کرنے آیا ہے، وہ اپنے پچھلے کام کو نہیں دھرائے گا جیسا کہ انجیل میں درج ہے، بلکہ نیا کلام ظاہر کرتا اور نیا کام کرتا ہے، جیسا کہ خداوند یسوع نے پیشینگوئی کی تھی: "مُجھے تُم سے اَور بھی بُہت سی باتیں کہنا ہے مگر اب تُم اُن کی برداشت نہیں کر سکتے۔ لیکن جب وہ یعنی رُوحِ حق آئے گا تو تُم کو تمام سچّائی کی راہ دِکھائے گا" (یُوحنّا 16: 12-13)۔ آخری ایام میں، خداوند یسوع بطور قادر مطلق خدا واپس آیا ہے۔ وہ خدا کے گھر سے عدالت کا کام شروع کرتا ہے، ان تمام سچائیوں کا اظہار کرتا ہے جو بنی نوع انسان کو پاک اور محفوظ کرتی ہیں، انسانیت کو اپنے گناہوں کے بندھنوں سے مکمل طور پر آزاد کرتا ہے، پاک ہو جاؤ، کامل ہو جاؤ اور خدا کی بادشاہت میں داخل ہو جاؤ۔ ہر وہ شخص جو آخری ایام کے خدا کے کام کو قبول کرتا ہے اور جسے خدا کے کلام سے سیراب اور مستفید کیا گیا ہے، اور جس نے برہ کی شادی کے عشائیہ میں شرکت کی۔ یہ وہ ہے، جسے وحی کی کتاب میں بیان کیا گیا ہے: "یہ وہ ہیں جو برّہ کے پِیچھے پِیچھے چلتے ہیں۔ جہاں کہِیں وہ جاتا ہے" (مُکاشفہ 14: 4)۔ یہ واضح ہے کہ وہ برہ کے نقش قدم پر چل رہے ہیں اور خداوند کو دھوکہ نہیں دے رہے ہیں۔ تو یہ خیال ایسا ہی ہے کہ "جو کچھ خدا نے کہا اور کیا ہے وہ انجیل میں درج ہے اور انجیل کو چھوڑنا خداوند کو دھوکہ دینا ہے۔" یہ محض ایک مغالطہ ہے اور خدا کے کلام یا حقائق سے مطابقت نہیں رکھتا۔ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ رفاقت کے بعد، مجھے بات اچھی طرح سمجھ آ گئی۔ اور اینجل کی گمراہ کن باتوں کو بھی پہچان لیا۔

اس کے بعد، میں اپنی حقیقی کلیسیا کی ایک بہن کو بشارت کا اشتراک کرنے گئی۔ مجھے حیرت ہوئی، کہ جب اینجل نے یہ سنا تو وہ اس بہن کو روکنے چلا گیا، اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ کہیں دوسرے ارکان بشارت کو قبول نہ کر لیں، اس نے قادر مطلق خدا کو برا بھلا کہا اور اس کی توہین کی۔ اور مجھے کہا کہ میں نے ایک دوسرے فرقے میں شامل ہو کر خداوند کو دھوکہ دیا ہے۔ اس نے کلیسیا میں پادری کے ساتھ مل کر میرے بارے میں جھوٹی افواہیں پھیلائیں، یہ کہتے ہوئے کہ مجھے نیا مرد دوست مل گیا ہے جس کی وجہ سے میں اجتماعات میں شرکت نہیں کرتی اور یہ کہ مجھے اپنے خدا پر سچا ایمان نہیں ہے، اور یہ کہ کلیسیا کے دوسرے اراکین مجھ سے بچ کر رہا کریں۔ جب سب نے افواہیں سنیں، تو ہر کوئی مجھے برا سمجھنے لگا اور مجھ سے دور رہنے لگا۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں نے مجھے اس عجیب و غریب انداز میں دیکھا گویا میں کوئی رینگنے والی حقیر چیز ہوں۔ کچھ ہی دنوں کے بعد، پادری نے میرے والدین کو اپنے پاس بلایا تاکہ انہیں یہ بتا سکے کہ میں غلط راستے پر چل نکلی ہوں اور میں نے اجتماعات میں شریک ہونا چھوڑ دیا ہے۔ اس نے میری ماں سے یہ بھی کہا کہ وہ مجھ پر نظر رکھے اور مجھے کہیں آنے جانے نہ دے۔ اچانک ہی یہ سب کچھ ہو گیا، میں بہت زیادہ ڈر گئی، اور میں نے سوچا کہ میں اسے مکمل طور پر کھونے جا رہی ہوں۔ مجھے سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ وہ میرے ساتھ ایسا سلوک کیسے کر سکتے ہیں۔ میں نے تو صرف اتنا کیا تھا کہ خداوند کی واپسی کے بارے میں ان کے سامنے گواہی دی تھی، اور پھر انہوں نے یہ تمام الزامات اس لیے لگائے تاکہ مجھے رسوا کرسکیں یہاں تک کہ مجھ پر دباؤ ڈالنے کے لیے میرے والدین کو ترغیب دلائی۔ یہ سب میرے دل میں چاقو کی طرح پیوست ہو گیا اور مجھے ناقابل برداشت تکلیف کا سامنا کرنا پڑا۔ میری آنکھوں سے آنسو جاری تھے، میں نے خدا سے دعا کی اور اس سے مدد مانگی۔ جب ایک بہن نے میری حالت کے بارے میں سنا، تو اس نے خدا کا بہت سا کلام مجھے سنایا اور میری بہت حوصلہ افزائی کی۔

میں نے قادر مطلق خدا کے کلام کا ایک حوالہ دیکھا جس میں کہا گیا تھا: "آج کل جو لوگ تلاش کرتے ہیں اور جو نہیں کرتے وہ دو بالکل مختلف قسم کے لوگ ہیں جن کی منزلیں بھی بہت مختلف ہیں۔ وہ لوگ جو سچ کے علم کی پیروی کرتے ہیں اور سچائی پر عمل کرتے ہیں وہی لوگ ہیں جن کو خدا نجات دے گا۔ وہ لوگ جو سچا طریقہ نہیں جانتے وہ بدروحیں اور دشمن ہیں۔ وہ سردار فرشتہ کی اولاد ہیں اور تباہی کا سامان ہوں گے۔ یہاں تک کہ وہ لوگ جو ایک مبہم خدا کے متقی ایمان دار ہیں – کیا وہ بھی بدروحیں نہیں ہیں؟ وہ لوگ جو اچھے ضمیر کے مالک ہیں لیکن سچے راستے کو قبول نہیں کرتے وہ بدروحیں ہیں۔ ان کا جوہر خدا کے خلاف مزاحمت والا ہے۔ ۔۔۔ جو کوئی مجسم خدا پر ایمان نہیں لاتا وہ شیطانی فطرت پر ہے اور مزید یہ کہ وہ تباہ ہو جائے گا۔ وہ لوگ جو ایمان رکھتے ہیں لیکن سچائی پر عمل نہیں کرتے، وہ جو مجسم خدا پر ایمان نہیں رکھتے اور جو خدا کے وجود پر بالکل بھی یقین نہیں رکھتے وہ بھی تباہی کا سامان ہوں گے۔ وہ تمام لوگ جنھیں باقی رہنے کی اجازت دی جائے گی یہ وہ لوگ ہیں جو طہارت کے مصائب سے گزر چکے ہیں اور ثابت قدم رہے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جنھوں نے واقعی آزمائشوں کو برداشت کیا ہے۔ جو کوئی خدا کو نہیں پہچانتا وہ دشمن ہے یعنی جو کوئی بھی مجسم خدا کو نہیں پہچانتا، چاہے وہ اس دھارے کے اندر ہو یا باہر، وہ مسیح مخالف ہے! شیطان کون ہے، بدروحیں کون ہیں اور خدا کے دشمن کون ہیں، اگر یہ وہ خدا کی مخالفت کرنے والے نہیں جو خدا پر ایمان نہیں رکھتے؟ کیا یہ وہ لوگ نہیں ہیں جو خدا کی نافرمانی کرتے ہیں؟" (کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ خدا اور انسان ایک ساتھ حالت سکون میں داخل ہوں گے)۔ اپنی بہن کے ساتھ خدا کے کلام کی رفاقت سے، میں نے محسوس کیا کہ جب خداوند یسوع اپنا کام کرنے آیا، وہ فریسی جو ہیکل میں یہوواہ خدا کی عبادت کرتے تھے واضح طور پر جانتے تھے کہ خداوند یسوع نے جو کچھ کہا وہ مستند اور طاقتور تھا، لیکن نہ صرف وہ اسے تلاش کرنے اور تحقیق کرنے میں ناکام رہے، بلکہ انہوں نے اس کی بے تحاشا مخالفت کی اور اس کی مذمت کی، جھوٹا دعویٰ کرتے ہوئے کہ اس نے بعلزبول کی طاقت کو خروج کے لیے استعمال کیا۔ انہوں نے روح القدس کے خلاف توہین رسالت کا ارتکاب کیا اور وہ خدا کی طرف سے لعنت اور سزا کے مستحق ٹھہرے۔ فریسیوں نے نہ صرف خود خداوند کی توہین اور اس کی مذمت کی، انہوں نے ایمانداروں کو بھی دھوکہ دے کر اس کی مخالفت کروائی، جس کی وجہ سے وہ خدا کی نجات سے محروم ہوئے۔ اور وہ فریسیوں کی قبر کا ایندھن ہوگئے۔ میں نے سوچا کہ کس طرح خداوند یسوع نے اس وقت فریسیوں پر لعنت کی تھی: "اَے رِیاکار فقِیہو اور فرِیسیِو تُم پر افسوس! کہ آسمان کی بادشاہی لوگوں پر بند کرتے ہو کیونکہ نہ تو آپ داخِل ہوتے ہو اور نہ داخِل ہونے والوں کو داخِل ہونے دیتے ہو" (متّی 23: 13)۔ اور "اَے رِیاکار فقِیہو اور فرِیسیو تُم پر افسوس! کہ ایک مُرِید کرنے کے لِئے تَری اور خُشکی کا دَورہ کرتے ہو اور جب وہ مُرِید ہو چُکتا ہے تو اُسے اپنے سے دُونا جہنّم کا فرزند بنا دیتے ہو" (متّی 23: 15)۔ خداوند کے کلام میں، ہر کوئی یہ دیکھ سکتا ہے کہ فریسی خدا کے خلاف مزاحمت کرنے والے اور مسیح کے دشمن تھے۔ انہوں نے مہربان ہونے کا ڈھونگ رچایا لیکن حقیقت میں وہ سچائی سے نفرت کرتے اور خدا کو اپنا دشمن سمجھتے تھے۔ یہ وہ شیاطین تھے جنہوں نے روحوں کو نگل لیا اور لوگوں کو جہنم رسید کیا۔ فریسیوں کے مذموم اعمال کی بدولت خداوند یسوع نے ان پر سات "مصیبتیں" نازل کیں۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خدا کا مزاج کسی جرم کو برداشت نہیں کرتا۔ آخری ایام میں، قادر مطلق خدا اپنا کام کرنے آیا ہے۔ اس نے انسانیت کو پاک کرنے اور بچانے کے لیے تمام ضروری سچائیوں کو بیان کیا ہے۔ اور غلبہ پانے والوں کا ایک گروہ بنایا ہے، جس نے مذہبی دنیا میں تہلکہ مچا دیا۔ باوجودیکہ خدا نے اتنا بڑا کام انجام دیا، مذہبی دنیا کے وہ پادری اور واعظ جو نہ صرف اس کی تلاش اور تحقیق نہیں کرتے، بلکہ نہوں نے ایسی افواہیں گھڑنے کی بھی ہر ممکن کوشش کی تاکہ اہل ایمان کو سچے طریقے کی تلاش سے روکا جا سکے۔ وہ ان فریسیوں کی طرح ہیں جن کی فطرت اور جوہر سچائی سے نفرت اور خدا کی مخالفت کرنا تھا۔ آخری ایام میں، خدا ہر ایک کو اس کی نوعیت کے مطابق چھانٹنے کا کام کر رہا ہے، جھوٹے اہل ایمان کو بے نقاب کرنا اور سچے اہل ایمان کی شناخت کرنا۔ وہ لوگ جو خدا پر ایمان لانے کا دعویٰ کرتے ہیں لیکن سچائی اور خدا کے احکامات کو نہیں مانتے، سچے اہل ایمان نہیں ہیں وہ بالآخر ذلیل ورسوا ہوں گے۔ صرف وہی لوگ جو کھلے ذہن کے ساتھ سچائی کی تلاش کرتے ہیں اور آخری ایام میں خدا کے کام کو قبول کرتے ہیں وہی لوگ خدا کی طرف سے نجات پانے والے ہوں گے۔ اینجل ایک مہربان، شائستہ اور مددگار شخص دکھائی دیتا تھا، لیکن جب اس نے خداوند کی واپسی کے بارے میں سنا تو اس نے کوئی سوچ وبچار نہیں کی اور نہ ہی کوئی چھان بین کی۔ اس نے فیصلہ کیا اور خدا کے کلام اور کام کی مذمت کر ڈالی، بلکہ افواہیں پھیلائیں اور دوسرے اہل ایمان کو راہ حق کی تلاش سے روک دیا۔ اسے خدا کا ذرا سا بھی خوف نہیں تھا۔ میں نے اسے اس وقت بھی دیکھا تھا جب وہ ایمان لایا اور خداوند کی خدمت کی، اس کے جوہر میں سچائی سے نفرت اور خدا کی مخالفت تھی۔ اس کے اور پرانے زمانے کے خدا مخالف فریسیوں میں کوئی فرق نہیں تھا۔ اس سب کا احساس ہونے کے بعد، میں نے اینجل اور مذہبی دنیا کے رہنماؤں کے بارے میں کچھ معلومات حاصل کیں، اور مجھے یہ بات سمجھ میں آئی کہ انہوں نے اس طرح کا کام کیوں تھا۔ اس کے بعد مجھے یہ اتنا برا نہیں لگا۔

تھوڑی دیر بعد، میں نے کلیسیا میں فریضہ سرانجام دینا شروع کر دیا۔ میں اجتماعات میں شرکت کرتی اور ہر روز دوسروں کے ساتھ خدا کا کلام پڑھتی جس سے مجھے سکون ملتا۔ لیکن جب میرے والدین نے ان افواہوں کو سنا جو پادری اور واعظ نے پھیلائیں تھیں تو، انہوں نے مجھے غصے سے ڈانٹا۔ انہوں نے مجھے اپنے پرانے کلیسیا واپس جانے پر مجبور کیا اور مجھے قادر مطلق خدا پر ایمان لانے سے منع کیا۔ والدین کے منع کرنے اور ناراضگی کی وجہ سے، میں باقاعدگی سے اپنا فرض ادا کرنے سے قاصر تھی۔ اور اجتماعات میں بھی شرکت نہیں کر سکتی تھی۔ ایک دن، میرے والد نے مجھے دوسرے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ ایک آن لائن اجتماع میں شرکت کرتے ہوئے پکڑ لیا وہ اتنا غصے میں آ گئے کہ مجھے مارنے ہی والے تھے۔ خوش قسمتی سے، میری ماں عین اسی وقت اندر آگئیں اور ان کا ہاتھ پکڑ لیا۔ اس کے بعد تو میرے والدین مجھ پر اور زیادہ سختی کرنے لگے۔ انہوں نے مجھے گھر میں بند کر دیا اور باہر نہیں جانے دیتے تھے، یہی وجہ ہے کہ میں اب اجتماعات میں شرکت نہیں کر سکتی تھی۔ اس وقت، یہ واقعی میرے لیے بہت مشکل وقت تھا۔ میں نے خود کو کمزور محسوس کیا اور مجھے یقین نہیں تھا کہ میں اپنا فرض ادا کرسکوں گی۔ میں خدا سے دعا مانگتی، اس سے دعا کرتی کہ وہ مجھے ایمان اور ہمت دے۔ اس کے بعد میں خدا کے کلام کے ایک پیرا پر پہنچی: "کام کے ہر مرحلے پر، جو خدا لوگوں کے اندر کرتا ہے، ظاہری طور پر یہ لوگوں کے درمیان تعامل معلوم ہوتا ہے، جیسے یہ انسانی اقدامات یا انسانی مڈ بھیڑ سے پیدا ہوتا ہو لیکن پس پردہ، کام کے ہر مرحلہ پر، ہر وہ شے جو رونما ہوتی ہے، ایسی بازی ہے جو شیطان نے خدا کے سامنے لگائی ہے اور لوگوں سے تقاضا کرتی ہے کہ وہ خدا کی گواہی میں ثابت قدم رہیں۔ مثال کے طور پر جب ایوب کو آزمایا گیا: پس پردہ شیطان خدا کے ساتھ شرط لگا رہا تھا اور ایوب کے ساتھ جو ہوا انسانوں کے اعمال اور انسانوں کی مڈ بھیڑ تھی۔ کام کے ہر مرحلہ پر جو بھی خدا تمھارے اندر انجام دیتا ہے خدا کے ساتھ شیطان کی لگائی ہوئی بازی ہے – اس کے پیچھے ایک جنگ ہے" (کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ صرف خدا سے محبت کرنا خدا پر سچا ایمان رکھنا ہے)۔ خدا کے کلام سے، میں نے محسوس کیا ظاہری حالات سے تو ایسا لگ رہا تھا جیسے میرے والدین مجھے قادر مطلق خدا کی اطاعت سے روک رہے ہیں۔ لیکن پس پردہ، یہ شیطان ہی تھا جو رکاوٹ ڈالنے کا سبب بن رہا تھا۔ یہ ایک روحانی جنگ تھی۔ خدا نے آخری ایام کی بہت سی سچائیوں کو بیان کیا ہے تاکہ ہم اپنی شیطانی بد عنوانی سے آزاد ہوں اور خدا کی نجات حاصل کر سکیں۔ لیکن شیطان نہیں چاہتا تھا کہ ہم خدا کی نجات حاصل کر سکیں، پس اس نے میرے والدین کو مجھ پر حملہ کرنے اور خدا پر ایمان لانے اور اپنا فرض ادا کرنے سے روکنے کے لیے استعمال کیا۔ شیطان چاہتا تھا کہ میں نجات پانے کا موقع مکمل طور پر کھو دوں اور اس کے ساتھ جہنم میں ڈالی جاؤں۔ شیطان واقعی بہت ہی مکار اور دھوکے باز ہے! اگر میں نے قادر مطلق خدا کی پیروی کرنا چھوڑ دی، تو کیا میں شیطان کے مذموم مقاصد کا شکار نہیں ہو جاؤں گی؟

اس کے بعد میں نے خدا کے کلام کا ایک اور پیرا دیکھا: "ہمت نہ ہار، کمزور مت بن، اور پھر میں تیرے لئے تمام چیزیں واضح کر دوں گا۔ بادشاہی کا راستہ اتنا بھی ہموار نہیں ہے؛ کوئی بھی کام اتنا آسان نہیں ہے! تم چاہتے ہو کہ برکات تمہیں آسانی کے ساتھ مل جائیں، یہی چاہتے ہو نہ؟ آج ہر کسی کو سخت آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسی آزمائشوں کے بغیر مجھ سے محبت کرنے والا تمہارا یہ دل مضبوط نہیں بنے گا اور تمہیں مجھ سے سچی محبت نہیں ہو گی۔ اگرچہ یہ آزمائشیں محض معمولی حالات پر مشتمل ہیں، تاہم ہر ایک کو ان میں سے گزرنا ہوگا؛ فرق صرف اتنا ہے کہ ان آزمائشوں کی مشکلات ہر شخص کے لحاظ سے مختلف ہوں گی۔ یہ آزمائشیں میری جانب سے نعمت ہیں اور تم میں سے کتنے لوگ بار بار میرے پاس آتے ہیں اور گڑگڑاتے ہوئے میری نعمتوں کی بھیک مانگتے ہیں؟ بیوقوف بچو! تم ہمیشہ یہی سوچتے ہو کہ محض چند مبارک کلمات (خوشخبریاں) ہی میری نعمت ہوتی ہیں، تاہم تم یہ نہیں سمجھتے کہ تلخی بھی میری نعمتوں میں سے ایک ہے۔ جو میری تلخی میں شریک ہیں وہ یقیناً میری مٹھاس میں بھی شریک ہوں گے۔ یہ میرا وعدہ ہے اور تم پر میری نعمت ہے" (کلام، جلد 1۔ خدا کا ظہور اور کام۔ شروع میں یسوع کے کلمات، باب 41)۔ قادر مطلق خدا کا کلام پڑھنے کے بعد مجھے احساس ہوا کہ اگرچہ پادری کے جبر کی وجہ سے مجھے تھوڑا سا نقصان اٹھانا پڑا اور میرے والدین کی رکاوٹ کی وجہ سے، خدا نے میرے ایمان کو کامل کرنے کے لیے ایسا ہونے دیا۔ یہ خدا کی مجھ سے محبت تھی! لیکن میں کمزور تھی اور تھوڑی سی تکلیف کی وجہ سے اپنا فرض چھوڑنے پر تیار ہو گئی۔ مجھے احساس ہوا کہ میرے پاس سچ کے حصول کے لیے تکلیف اٹھانے اور قیمت ادا کرنے کا حوصلہ نہیں تھا۔ میرا رویہ خدا کے ساتھ مخلصانہ نہیں تھا اور میری ایمانی حالت اب بھی بہت کمزور تھی۔ میں خدا کے ارادوں کو سمجھ چکی تھی اور اب خود کو غیر فعال اور شکست خوردہ محسوس نہیں کرتی تھی۔ مجھے بھی ایمان اور طاقت کا احساس تھا اور میں اس صورت حال کا سامنا کرنے کے لیے تیار تھی، جبر کا مقابلہ کرنے کے لیے خدا پر بھروسہ کرتے ہوئے۔ بعد میں، میں اکثر خدا سے دعا مانگتی ایمان کی مضبوطی کے لیے خدا کا کلام پڑھتی اور خدا سے دعا کرتی کہ وہ میرے لیے کوئی راستہ کھول دے تاکہ میں اجتماع میں شریک ہو کر اپنا فرض ادا کر سکوں۔

اس کے بعد، اینجل اور دوسروں نے میرے بارے میں جو افواہیں پھیلائی تھیں انہوں نے میرے والدین کو متاثر کیا، اس طرح کی افواہوں سے چھٹکارا پانے کے لیے، انہوں نے مجھے رہائش کے لیے میری دادی کے پاس بھیج دیا۔ میں انٹرنیٹ کے ذریعے وہاں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ رابطہ قائم کر سکتی تھی، میں ایک بار پھر اجتماعات میں شریک ہو کر اپنے فرائض سر انجام دے سکتی تھی۔ میرے والدین کو جب پتا چلا تو وہ بہت غصہ ہوئے لیکن مجھ پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوا میں نے سختی سے انہیں کہا: "خداوند پر ایمان لانے میں میری سب سے بڑی امید اس کی واپسی کا خیرمقدم کرنا ہے۔ اب خداوند یسوع قادر مطلق خدا کے طور پر واپس آیا ہے، لہٰذا اگر آپ لوگ نہیں مانتے، تب بھی میں آخری وقت تک قادر مطلق خدا کی پیروی کروں گی۔ اگر پھر بھی آپ مجھے روکنے پر بضد ہیں تو میرے پاس اس خاندان کو چھوڑنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہوگا۔" یہ دیکھ کر کہ میں اس معاملے میں بہت ثابت قدم ہوں، میرے والدین نے اور کچھ نہیں کہا۔ اس کے بعد سے، اگرچہ اب بھی اکثر ان کو مجھ سے شکایت رہتی ہے یا وہ مجھے میرے فرائض سے روکنے کی کوشش کرتے ہیں، لیکن میں اب ان کے قابو میں نہیں رہی اور ہمیشہ اپنا فرض ادا کرنے کے لیے پرعزم تھی۔ اپنے پادری اور خاندان کے بار بار جبر اور رکاوٹ کی وجہ سے، اگرچہ میں نے تھوڑا سا نقصان اٹھایا لیکن میں نے کچھ سچائیوں کو سمجھا اور سوجھ بوجھ حاصل کی، اور خدا پر میرا ایمان اور پختہ ہوگیا۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ مستقبل میں مجھے کن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا، میں خدا پر بھروسہ کرکے ان سب سے نمٹنے کے لیے تیار ہوں۔

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

متعلقہ متن

شیطان کے امتحان کے درمیان ایک فتح

میرا نام داؤد ہے، اور میں ایک مسیحی گھرانے میں پیدا ہوا تھا۔ میں بچپن سے ہی اپنے والدین کے ساتھ خداوند پر ایمان رکھتا تھا۔ بڑے ہوکر، میں نے...

Leave a Reply

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp