انجیل پھیلانے کا کام بھی انسان کو بچانے کا کام ہے

تمام لوگوں کو زمین پر میرے کام کے مقاصد کو سمجھنے کی ضرورت ہے، یعنی میں، بالآخر کیا حاصل کرنا چاہتا ہوں، اور اس کام کو مکمل ہونے سے پہلے مجھے اس میں کس سطح کا حصول لازماً یقینی بنانا ہوگا۔ اگر، آج کے دن تک میرے ساتھ چلنے کے بعد بھی لوگ یہ نہیں سمجھتے کہ میرا کام اصل میں ہے کیا، تو کیا میرے ساتھ ان کا چلنا رائگاں نہیں گیا؟ اگر لوگ میری پیروی کرتے ہیں، تو انہیں میری مرضی ضرور معلوم ہونی چاہئے۔ میں ہزاروں سالوں سے زمین پر کام کر رہا ہوں، اور آج تک، میں اپنا کام اسی طرح انجام دے رہا ہوں۔ اگرچہ میرے کام میں بہت سے منصوبے شامل ہیں، لیکن اس کا مقصد تبدیل نہیں ہوا ہے؛ اگرچہ میں انسان کے بارے میں عدالت و سزا سے معمور ہوں، مثال کے طور پر، اب بھی میں جو کچھ کرتا ہوں وہ اسے بچانے کی خاطر کرتا ہوں، اور اپنی انجیل کو بہتر طور پر پھیلانے اور انسان کے کامل کئے جانے کے بعد تمام غیر اسرائیلی قوموں کے درمیان اپنے کام کو مزید وسعت دینے کی خاطر کرتا ہوں۔ چنانچہ آج، ایک ایسے وقت میں جب بہت سے لوگ طویل عرصے سے مایوسی کی اتھاہ دلدل میں غرق ہیں، میں اپنا کام جاری رکھتا ہوں، جو مجھے انسان ککی عدالت و سزا کے لئے لازماً کرنا چاہئے۔ اس حقیقت کے باوجود کہ انسان میری باتوں سے تنگ آچکا ہے، اور اس کے اندر میرے کام سے متعلق فکر کرنے کی کوئی خواہش نہیں رہ گئی ہے، میں اب بھی اپنا فرض ادا کر رہا ہوں، کیونکہ میرے کام کا مقصد بنا کسی تبدیلی کے جوں کا توں موجود ہے، اور میرا اصل منصوبہ نہیں ٹوٹے گا۔ میرے فیصلے کا کام یہ ہے کہ انسان کو اپنی بہتر اطاعت کے لیے فعال کروں، اور میری سزا کا کام یہ ہے کہ انسان کو زیادہ موثر طریقے سے تبدیل ہونے دوں۔ اگرچہ میں جو بھی کرتا ہوں وہ اپنی حکمت عملی کی خاطر ہوتا ہے، میں نے کبھی کوئی ایسا کام نہیں کیا جو انسان کے لئے فائدہ مند نہ ہو، کیونکہ میں اسرائیل سے باہر تمام قوموں کو بنی اسرائیل کی طرح فرمانبردار بنانا چاہتا ہوں، انہیں حقیقی انسان بنانا چاہتا ہوں، تاکہ میں اسرائیل سے باہر کی زمینوں میں اپنے قدم جما سکوں۔ یہ میری حکمت عملی ہے؛ میں غیر اسرائیلی قوموں کے درمیان یہی کام انجام دے رہا ہوں۔ اب بھی، بہت سے لوگ میری حکمت عملی کو نہیں سمجھتے کیونکہ انہیں ایسی چیزوں میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اور انہیں صرف اپنے مستقبل اور منزل کی فکر ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا میں کچھ بھی کہوں، وہ میرے کام سے لاتعلق رہتے ہیں، بجائے اس کے وہ صرف اپنی کل کی منزلوں پر توجہ مرکوز رکھتے ہیں۔ اگر چیزیں اسی طرح چلتی رہیں، تو میرا کام کیسے پھیل سکتا ہے؟ میری انجیل دنیا بھر میں کیسے پھیل سکتی ہے؟ جان لو کہ جب میرا کام پھیل جائے گا، تو میں تمہیں بکھیر دوں گا، اور تمہیں اسی طرح ماروں گا جس طرح یہوواہ نے اسرائیل کے ہر قبیلے کو مارا تھا۔ یہ سب کچھ اس لیے کیا جائے گا تاکہ میری انجیل روئے زمین میں پھیل جائے، تاکہ میرا کام غیر اسرائیلی قوموں تک پھیل جائے، تاکہ بڑے اور بچے یکساں طور پر میرے نام کا ورد کریں، اور میرا مقدس نام تمام قبائل اور قوموں کے لوگوں کی زبان پر بلند رہے۔ یہ اس لئے کہ، اس آخری دور میں، غیر اسرائیلی قوموں میں میرا نام بلند کیا جائے، تاکہ میرے کارنامے غیر اسرائیلی قوموں کو نظر آئیں اور وہ میرے کارناموں کی وجہ سے مجھے قادر مطلق کہیں، اور تاکہ میرے الفاظ جلد ہی پورے ہو جائیں۔ میں تمام لوگوں کو بتاؤں گا کہ میں نہ صرف بنی اسرائیل کا خدا ہوں، بلکہ غیر اسرائیلی قوموں کی تمام اقوام کا بھی خدا ہوں، یہاں تک کہ جن پر میں نے لعنت کی ہے۔ میں تمام لوگوں کو یہ دیکھنے دوں گا کہ میں تمام تخلیقات کا خدا ہوں۔ یہ میرا سب سے بڑا کام ہے، آخری ایام کے لئے میرے کام کے منصوبے کا مقصد، اور آخری ایام میں پورا ہونے والا واحد کام ہے۔

میں ہزاروں سالوں سے جس کام کا انتظام کرتا آ رہا ہوں وہ مکمل طور پر آخری ایام میں ہی انسان پر ظاہر ہوگا۔ اس وقت فقط میں نے اپنی حکمت عملی کا مکمل معمہ انسان کے سامنے ظاہر کیا ہے اور انسان نے میرے کام کا مقصد جان لیا ہے اور، مزید برآں اس نے میرے تمام اسراروں کو بھی سمجھ لیا ہے۔ میں نے پہلے ہی انسان کو اس منزل کے بارے میں سب کچھ بتا دیا ہے جس کے بارے میں وہ فکر مند ہے۔ میں نے پہلے ہی انسان کے لئے اپنے تمام اسرار، وہ اسرار جو 5،900 سال سے پوشیدہ تھے عیاں کر دیے ہیں. یہوواہ کون ہے؟ مسیح کون ہے؟ یسوع کون ہے؟ تمہیں یہ سب معلوم ہونا چاہئے۔ میرا کام انہی ناموں سے ہوتا ہے۔ کیا تم وہ سمجھ گئے ہو؟ میرے مقدس نام کا اعلان کیسے کیا جائے؟ میرا نام ان قوموں میں کیسے پھیلایا جائے جنہوں نے مجھے میرے کسی بھی نام سے پکارا ہے؟ میرا کام پھیل رہا ہے، اور میں اس کو مکمل طور پر کسی بھی اور تمام قوموں تک پھیلاؤں گا۔ چونکہ میرا کام تم لوگوں کے درمیان کیا گیا ہے، میں تمہیں اسی طرح ماروں گا جس طرح یہوواہ نے اسرائیل میں داؤد کے گھر کے چرواہوں کو مارا تھا، جس کی وجہ سے تم ہر قوم میں بکھر گئے تھے۔ آخری ایام میں، میں تمام قوموں کو کچل کر ریزہ ریزہ کر دوں گا اور ان کے لوگوں کو نئے سرے سے تقسیم کر دوں گا۔ جب میں دوبارہ واپس آؤں گا، تو قومیں پہلے ہی میرے جلتے ہوئے شعلوں کی مقرر کردہ حدود کے ساتھ تقسیم ہو چکی ہوں گی۔ اس وقت، میں بنی نوع انسان کے سامنے خود کو ایک نئے سرے سے جھلسا دینے والی دھوپ کے طور پر ظاہر کروں گا، اور مقدس واحد کی شبیہ میں کھلے عام اپنا جلوہ دکھاؤں گا جسے انہوں نے کبھی نہیں دیکھا ہے، وہ بے شمار قوموں کے درمیان چل رہا ہو گا، جس طرح میں، یہوواہ، کبھی یہودی قبائل کے درمیان چلا تھا۔ اس کے بعد سے، میں زمین پر بنی نوع انسان کی ان کی زندگیوں میں رہنمائی کروں گا۔ وہاں یقیناً وہ میری شان دیکھیں گے، اور وہ یقیناً فضا میں بادل کا ستون دیکھیں گے جو ان کی زندگیوں میں ان کی رہنمائی کرے گا، کیونکہ میرا ظہور مقدس مقامات پر ہو گا۔ انسان میری راستبازی کا دن دیکھے گا اور میرے جاہ و جلال کا اظہار بھی۔ وہ اس وقت ہو گا جب میں تمام زمین پر راج کروں گا اور اپنے بہت سے بیٹوں کو شان و شوکت سے نوازوں گا۔ زمین پر ہر جگہ، انسان سر تسلیم خم کریں گے، اور میرا خیمہ بنی نوع انسان کے درمیان، اس کام کی چٹان پر جو میں آج انجام دے رہا ہوں مضبوطی سے ایستادہ رہے گا۔ لوگ معبد میں، بھی، میری خدمت کریں گے۔ غلیظ اور مکروہ اشیا سے ڈھکی ہوئی، قربان گاہ کو، میں پاش پاش کر دوں گا اور اسے نئے سرے سے تعمیر کروں گا۔ مقدس قربان گاہ پر نوزائیدہ میمنوں اور بچھڑوں کے ڈھیر لگ جائیں گے۔ میں آج کے معبد کو گرا دوں گا اور ایک نیا معبد تعمیر کروں گا۔ اس وقت جو معبد کھڑا ہے، وہ قابل نفرین لوگوں سے بھرا ہوا، وہ گر جائے گا اور جو میں تعمیر کروں گا وہ میرے وفادار خادموں سے معمور ہوگا۔ وہ ایک بار پھر کھڑے ہوں گے اور میرے معبد کی شان کی خاطر میری خدمت کریں گے۔ تم ضرور وہ دن دیکھو گے جس دن مجھے بڑی شان و شوکت حاصل ہوگی، اور تم یقینا وہ دن بھی دیکھو گے جب میں اس معبد کو گرا کر ایک نیا معبد تعمیر کروں گا، مزید، تم میرے خیمے کے مردوں کی دنیا میں آنے کا دن بھی یقینا دیکھ لو گے۔ جب میں معبد کو توڑ دوں گا، تو میں اپنا خیمہ مردوں کی دنیا میں لے آؤں گا، بالکل جس طرح وہ میرے نزول کو دیکھتے ہیں۔ میں تمام قوموں کو کچلنے کے بعد، انہیں نئے سرے سے اکٹھا کروں گا، اسکے بعد اپنا معبد تعمیر کروں گا اور اپنی قربان گاہ قائم کروں گا، تاکہ سب مجھے قربانی پیش کریں، میرے معبد میں میری خدمت کریں، اور غیر اسرائیلی قوموں میں میرے کام کے لئے وفاداری سے خود کو وقف کریں۔ وہ آج کے اسرائیلیوں کی طرح ہوں گے، پادری کے لباس اور تاج میں سجے ہوئے، اور ان کے درمیان میں، میرے، یہوواہ کے جلال کے ساتھ، میری عظمت ان پر منڈلا رہی ہو گی اور ان کی پاسداری کر رہی ہو گی۔ میرا کام غیر اسرائیلی اقوام میں بھی اسی طرح انجام دیا جائے گا۔ جیسا کہ اسرائیل میں میرا کام تھا، اسی طرح غیر اسرائیلی قوموں میں بھی میرا کام ہو گا، کیونکہ میں اسرائیل میں اپنے کام کو وسعت دوں گا اور اسے غیر اسرائیلی قوموں تک پھیلا دوں گا۔

یہی وہ وقت ہے جب میری روح بہت اعلیٰ کام کرتی ہے، اور یہی وہ وقت ہے جب میں غیر اسرائیلی قوموں کے درمیان اپنا کام شروع کرتا ہوں۔ اس سے بھی بڑھ کر، یہ وہ وقت ہے جب میں تمام مخلوقات کی درجہ بندی کرتا ہوں، اور ہر ایک کو ان کے متعلقہ زمرے میں لاتا ہوں، تاکہ میرا کام زیادہ تیزی اور موثر طریقے سے آگے بڑھ سکے۔ اور اس لئے، میں تمھیں یہ کہتا ہوں کہ تو اپنا پورا وجود میرے تمام کاموں کے لئے پیش کر، اور مزید یہ کہ، تو واضح طور پر سمجھ اور ان تمام کاموں کو یقینی بنا جو میں نے تیرے اندر کیا ہے اور اپنی تمام طاقت میرے کام میں لگا دے تاکہ یہ زیادہ موثر ہو سکے۔ یہ وہ چیز ہے جو تجھے سمجھنا چاہئے۔ آپس میں لڑنے سے، واپسی کا راستہ تلاش کرنے سے، یا جسمانی آسائشوں کی تلاش سے، باز رہ جو میرے کام میں تاخیر کا باعث ہو گی، اور اس سے تیرے شاندار مستقبل میں تاخیر ہوگی۔ سو تیری حفاظت کرنا تو دور کی بات ہے، کہ ایسا کرنے سے تجھ پر تباہی آئے گی۔ کیا یہ تیری بیوقوفی نہ ہو گی؟ آج تو جس چیز سے لالچ کے ساتھ لطف اندوز ہوتا ہے وہی چیز تیرے مستقبل کو برباد کر رہی ہے، جبکہ آج تو جو اذیت برداشت کر رہا ہے یہ وہی چیز ہے جو تیری حفاظت کر رہی ہے۔ تجھے ان چیزوں کے بارے میں واضح طور پر آگاہ ہونا چاہئے، تاکہ تو ایسے فتنوں کا شکار ہونے سے بچ سکے جن سے تجھے خود کو نکالنے میں مشکل پیش آئے، اور تاکہ تو کثیف دھند میں جانے کی فاش غلطی اور سورج کو تلاش کرنے سے قاصر ہونے سے بچ سکے۔ جب گھنی دھند چھٹ جائے گی، تو تُو خود کو عظیم دن کے فیصلے کے درمیان پائے گا۔ تب تک، میرا دن بنی نوع انسان کے قریب آ جائے گا۔ تو میرے فیصلے سے کیسے بچ پائے گا؟ تو سورج کی جھلسا دینے والی گرمی کو کیسے برداشت کر سکے گا؟ جب میں انسان کو فراوانی عطا کرتا ہوں، تو وہ اسے دل سے عزیز نہیں رکھتا، بلکہ اسے ایک ایسی جگہ ڈال دیتا ہے جہاں کوئی بھی اس کی طرف توجہ نہیں دیتا۔ جب میرا دن انسان پر نازل ہوگا، تو وہ میری دریادلی کو دریافت نہیں کر سکے گا، یا نہ ہی سچائی کی وہ تلخ باتیں تلاش کر سکے گا جو میں نے اس سے بہت پہلے کہی تھیں۔ وہ آہ و زاری کرے گا اور روئے گا، کیونکہ وہ روشنی کی چمک کھو چکا ہے اور تاریکی میں گر گیا ہے۔ آج تم جو کچھ دیکھ رہے ہو وہ محض میرے منہ کی تیز تلوار ہے۔ تم نے میرے ہاتھ میں عصا یا وہ شعلہ نہیں دیکھا جس سے میں انسان کو جلاتا ہوں، اور اسی وجہ سے تم اب بھی میری موجودگی میں متکبر اور غیر معتدل ہو۔ یہی وجہ ہے کہ تم اب بھی میرے گھر میں میرے ساتھ لڑتے ہو، اپنی انسانی زبان سے اختلاف کرتے ہو اس بات سے جو میں نے اپنے منہ سے کہی ہے۔ انسان مجھ سے نہیں ڈرتا، اور اگرچہ وہ آج بھی خود کو میری دشمنی میں ڈالتا رہتا ہے، وہ بغیر کسی خوف کے رہتا ہے۔ تمہارے منہ میں گناہ گاروں کی زبان اور دانت ہیں۔ تمہارے اقوال و اعمال اس سانپ کی طرح ہیں جس نے حوا کو گناہ کی طرف راغب کیا۔ تم ایک دوسرے سے آنکھ کے بدلے آنکھ اور دانت کے بدلے دانت کا مطالبہ کرتے ہو، اور تم میری موجودگی میں اپنے لئے مقام، شہرت اور منافع حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرتے ہو، پھر بھی تم نہیں جانتے کہ میں خفیہ طور پر تمہارے الفاظ اور اعمال کا مشاہدہ کر رہا ہوں۔ اس سے پہلے کہ تم میری موجودگی میں سامنے آؤ، میں نے تمہارے دلوں کی تہہ تک کو محسوس کر لیا ہے۔ انسان ہمیشہ میرے ہاتھ کی گرفت سے اور میری آنکھوں کے مشاہدے سے بچنا چاہتا ہے، لیکن میں نے اس کے الفاظ یا اعمال سے کبھی دھوکا نہیں کھایا۔ اس کے بجائے، میں قصداً ان باتوں اور اعمال کو اپنی آنکھوں میں داخل ہونے کی اجازت دیتا ہوں، تاکہ میں انسان کی ناراستبازی کو سزا دوں اور اس کی سرکشی پر فیصلہ دے سکوں۔ اس طرح، انسان کے قول و عمل ہمیشہ میرے فیصلے کی عدالت کے سامنے رہتے ہیں، اور میرے فیصلے نے انسان کو کبھی نہیں چھوڑا، کیونکہ اس کی سرکشی بہت سنگین ہے۔ میرا کام انسان کے ان تمام الفاظ اور اعمال کو جلانا اور پاک کرنا ہے جو میری روح کی موجودگی میں کہے اور کیے گئے تھے۔ اس طرح،[ا] جب میں زمین سے جاؤں گا، تو لوگ تب بھی مجھ سے اپنی وفاداری برقرار رکھیں گے، اور پھر بھی میری خدمت کریں گے جیسے کہ میرے مقدس خادم میرے کام میں کرتے ہیں، زمین پر میرا کام اس دن تک جاری رہے گا جب تک کہ یہ مکمل نہیں ہو جاتا۔

حاشیہ:

ا۔ اصل متن میں جملہ "اس طرح" شامل نہیں ہے۔

سابقہ: نجات دہندہ پہلے ہی "سفید بادل" پر واپس آ چکا ہے

اگلا: تم سب بہت ذلیل کردار کے ہو!

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp