باب 88
میری رفتار کس حد تک سریع ہوچکی ہے، لوگ اس کا تصور ہی نہیں کر سکتے ہیں یہ ایک ایسا عجوبہ رونما ہوا ہے جو انسان کے لیے ناقابلِ ادراک ہے۔ میری رفتار دنیا تخلیق کیے جانے کے وقت سے جاری ہے، اور میرا کام کبھی رکا نہیں ہے۔ ساری کائناتی دنیا ہر روز بدلتی ہے، اور لوگوں میں بھی، مسلسل تبدیلی آ رہی ہے۔ یہ سب میرے کام کا حصہ ہے، سب میرے منصوبہ کا حصہ ہے، اور ان سب سے بڑھ کر، ان کا تعلق میرے نظم و نسق سے ہے، اور کوئی انسان ان چیزوں کو جانتا اور سمجھتا نہیں ہے۔ صرف تب جب میں تمہیں بتاتا ہوں، صرف تب جب میں تم سے رو برو بات کرتا ہوں، تو اس وقت ہی تم اس کا معمولی سا حصہ جان سکتے ہو؛ بصورت دیگر کوئی بھی شخص میرے انتظامی منصوبہ کے خاکے کا بالکل بھی اندازہ نہیں لگا سکتا ہے۔ یہ میری عظیم قوت ہے، اور مزید برآں، یہ میرے حیرت انگیز کام ہیں۔ یہ وہ چیزیں ہیں جنھیں کوئی تبدیل نہیں کر سکتا۔ لہٰذا، میں آج جو کہتا ہوں، وہ ہو کر رہتا ہے، اور یہ تبدیل ہو ہی نہیں سکتا۔ انسانی تصورات میں میرے بارے میں معمولی سا بھی علم نہیں ہے – یہ سب بے ہودہ بکواس کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہیں! یہ مت سوچو کہ تمہارے پاس کافی کچھ ہے اور یا یہ کہ تم مطمئن ہو! میں تجھے یہ کہتا ہوں: ابھی تجھے طویل فاصلہ طے کرنا ہے! تمہیں میرے مکمل انتظامی منصوبے کا بہت چھوٹا حصہ معلوم ہے، اس لیے جو میں کہتا ہوں وہ تمہیں سننا چاہیے اور جو تم سے کرنے کو کہتا ہوں وہ کرنا چاہیے۔ ہر عمل میری خواہش کے مطابق کرو، اور تمہیں میری نعمتیں ضرور حاصل ہوں گی؛ جو بھی ایمان رکھتا ہے وہ حاصل کرسکتا ہے، جبکہ جو ایمان نہیں رکھتا، اس کے پاس وہ "کچھ بھی نہیں" ہوگا جسے اس نے پورا ہوتے ہوئے تصور کیا تھا۔ یہ میری راست بازی ہے، اور اس سے بھی زیادہ، یہ میری عظمت، میرا غضب اور میری سزا ہے۔ میں کسی کو ایک فکر یا عمل سے بھی بچ نکلنے نہیں ہونے دوں گا۔
میرا کلام سن کر، زیادہ تر لوگ خوف زدہ ہوتے ہیں اور کانپ جاتے ہیں، ان کے چہرے پر فکرآمیز خفگی کی لکیریں ابھر آتی ہیں۔ کیا میں نے واقعی تیرے ساتھ زیادتی کی ہے؟ کیا ایسا ہو سکتا ہے کہ تُو عظیم سرخ اژدہے کی اولاد نہ ہو؟ تُو اچھے ہونے کا دکھاوا بھی کرتا ہے! تُو میرا پہلوٹھا بیٹا ہونے کا دکھاوا بھی کرتا ہے! کیا تجھے لگتا ہے کہ میں اندھا ہوں؟ کیا تجھے لگتا ہے کہ میں لوگوں کے درمیان فرق نہیں کر سکتا؟ میں خدا ہوں جو لوگوں کے باطن کی گہرائیوں کی تلاشی لیتا ہے: میں اپنے بچوں کو یہی کہتا ہوں، اور عظیم سرخ اژدہے کی اولادو، میں تمہیں بھی یہی کہتا ہوں۔ میں ذرہ برابر بھی غلطی کیے بغیر، ہر چیز صاف دیکھتا ہوں۔ میں اس سے انجان کیسے رہ سکتا ہوں جو میں کرتا ہوں؟ میں جو کرتا ہوں اس کے حوالے سے میرا ذہن بالکل صاف ہے! میں یہ کیوں کہتا ہوں کہ میں خود وہ خدا ہوں، جس نے یہ کائنات اور تمام چیزیں تخلیق کی ہیں؟ میں یہ کیوں کہتا ہوں کہ میں وہ خدا ہوں جو لوگوں کے باطن کی گہرائیوں کی جانچ کرتا ہے؟ میں ہر شخص کی صورت حال بخوبی جانتا ہوں۔ کیا تمہیں لگتا ہے کہ مجھے معلوم نہیں ہے کہ مجھے کیا کرنا یا کیا کہنا ہے؟ تمھارا اس سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔ خبردار، کہیں میرے ہاتھ سے ہلاک نہ ہو جانا؛ اس طرح سے تمھیں نقصان بھگتنا پڑے گا۔ میرے انتظامی احکام بے رحم ہیں۔ کیا تم سمجھتے ہو؟ درج بالا تمام میرے انتظامی احکام کے حصے ہیں۔ کیونکہ اس سے پہلے تم نہیں سمجھتے تھے، لیکن اب جس دن سے میں نے تمہیں یہ بتائے ہیں، اگر اس کے بعد تم نے کوئی اور خلاف ورزی کی تو اس کی سزا ہو گی۔
اب میں تمہارے لیے اپنے انتظامی احکام کا اعلان کرتا ہوں (جو اپنےاعلان کیے جانے کے دن سے موثر ہیں، اور جو مختلف لوگوں کے لیے مختلف سزائیں تفویض کرتے ہیں):
میں اپنے وعدے وفا کرتا ہوں، اور ہر چیز میرے ہاتھ میں ہے: جو بھی شک کرے گا وہ یقیناً ہلاک ہو گا۔ اس میں غور و فکر کی کوئی گنجائش نہیں ہے؛ وہ فوراً ختم ہو جائیں گے، اس طرح میرے دل کو نفرت سے چھٹکارا مل جائے گا۔ (اب سے تصدیق ہو گئی ہے کہ جو بھی ہلاک ہوا وہ ضرور میری بادشاہی کا رکن نہیں ہو گا، بلکہ لازمی شیطان کی اولاد ہو گا۔)
پہلوٹھے بیٹوں کے طور پر، تمہیں اپنے مقام پر قائم رہنا چاہیے اور اپنی ذمہ داری بخوبی نبھانی چاہیے، اور ٹوہ لینے والا نہیں ہونا چاہیے۔ تمہیں خود کو میرے انتظامی منصوبے کے لیے پیش کرنا چاہیے، اور تم جہاں بھی جاؤ، تمہیں میرے نام کی اچھی گواہی دینی چاہیے اور میرے نام کی عظمت بیان کرنی چاہیے۔ شرم ناک حرکتیں نہ کرو؛ میرے تمام بیٹوں اور میرے لوگوں کے لیے مثال بنو۔ ایک لمحہ کے لیے بھی بدکار نہ بنو: تمہیں ہر ایک کے سامنے پہلوٹھے بیٹوں کی شناخت کے ساتھ آنا چاہیے، نہ کہ غلامانہ انداز میں؛ بلکہ، تمہیں سر اونچا رکھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔ میں تم سے اپنے نام کی عظمت بیان کرنے کے لیے کہتا ہوں، اپنے نام کو بدنام کرنے کے لیے نہیں۔ جو میرے پہلوٹھے بیٹے ہیں ان میں سے ہر ایک کا انفرادی کام ہے، اور وہ ہر کام نہیں کر سکتے۔ میں نے یہ ذمہ داری تمہیں سونپی ہے، اور یہ جی چُرانے کے لیے نہیں ہے۔ میری طرف سے سونپی گئی ذمہ داری پوری کرنے کے لیے، تمہیں پوری طرح خود کو وقف کرنا چاہیے، پورے جی جان سے۔
آج کے بعد سے، پوری کائنات میں، میرے تمام بیٹوں اور میرے تمام لوگوں کی نگہبانی کا فریضہ میرے پہلوٹھے بیٹوں کو سونپا جائے گا، اور جو یہ ذمہ داری پوری کرنے کے لیے جی جان سے خود کو وقف نہیں کر سکتا، میں اسے سزا دوں گا۔ یہ میری راستبازی ہے۔ میں اپنے پہلوٹھے بیٹوں کو بھی نہ تو بخشوں گا اور نہ ان کے ساتھ کوئی رعایت کروں گا۔
اگر میرے بیٹوں یا میرے لوگوں میں کوئی ایسا ہے جو میرے پہلوٹھے بیٹوں کا مذاق اڑاتا ہے یا ان کی اہانت کرتا ہے، تو میں انھیں سخت سزا دوں گا، کیونکہ میرے پہلوٹھے بیٹے میری نمائندگی کرتے ہیں؛ کوئی شخص ان کے ساتھ جو کرتا ہے، وہی میرے ساتھ بھی کرتا ہے۔ یہ میرے انتظامی احکام میں سب سے سنگین ہے۔ میں اپنے پہلوٹھے بیٹوں کو اجازت دوں گا کہ وہ اپنی خواہشات کے مطابق میرے بیٹوں اور میرے لوگوں میں سے کسی کے خلاف، جو اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہیں میری راستبازی کا نفاذ کریں۔
میں آہستہ آہستہ ہر اس شخص کو ترک کر دوں گا جو مجھے بے پروائی سے دیکھتا ہے اور صرف میری غذا، لباس اور نیند پر توجہ دیتا ہے، جسے صرف میرے ظاہری معاملات کی پروا ہے اور میرے بوجھ کا کوئی خیال نہیں رکھتا، اور اپنے کام صحیح طریقے سے انجام دینے پر توجہ نہیں دیتا۔ یہ اشارہ ان سب کے لیے ہے جو سماعت رکھتے ہیں۔
جو کوئی میری خدمت سے فارغ ہو جائے وہ فرمانبرداری کے ساتھ بغیر کسی ہنگامے کے پیچھے ہٹ جائے۔ ہوشیار رہو، ورنہ میں تمہیں سزا دوں گا۔ (یہ اضافی حکم ہے۔)
میرے پہلوٹھے بیٹے اب سے لوہے کی سلاخیں اٹھائیں گے اور تمام قوموں اور لوگوں پر حکومت کرنے، تمام قوموں اور لوگوں کے درمیان سفر کرنے، اورتمام قوموں اور لوگوں کے درمیان میری عدالت، راستبازی اور جلال نافذ کرنے کے لیے میرا اختیار نافذ کرنا شروع کریں گے۔ میرے بیٹے اور میرے لوگ مجھ سے ڈریں گے، میری تعریف کریں گے، مجھے خوش کریں گے، بغیر رکے میری عظمت بیان کریں گے، کیونکہ میرا انتظامی منصوبہ پورا ہو گیا ہے اور میرے پہلوٹھے بیٹے میرے ساتھ حکومت کر سکتے ہیں۔
یہ میرے انتظامی احکام کا ایک حصہ ہے؛ اس کے بعد، کام آگے بڑھنے پر میں تمھیں ان کے بارے میں بتاؤں گا۔ درج بالا انتظامی احکام میں، تم وہ رفتار دیکھو گے جس پر میں کام کرتا ہوں، اور یہ بھی دیکھو گے کہ میرا کام کس مرحلہ تک پہنچا ہے۔ یہ ایک تصدیق ہو گی۔
میں شیطان کی عدالت پہلے ہی کرچکا ہوں۔ چونکہ میری مرضی میں کسی کا دخل نہیں ہے اور چونکہ میرے پہلوٹھے بیٹوں نے میرے ساتھ عظمت حاصل کی ہے، اس لیے میں پہلے ہی دنیا اور شیطان کی تمام چیزوں پر اپنی راستبازی اور عظمت کا استعمال کر چکا ہوں۔ میں شیطان کی طرف انگلی بھی نہیں اٹھاتا ہوں اور نہ ہی اس کی طرف توجہ دیتا ہوں (کیونکہ وہ مجھ سے بات کرنے کا بھی مستحق نہیں ہے)۔ میں بس وہ کرتا رہتا ہوں جو میں کرنا چاہتا ہوں۔ میرا کام آسانی سے آگے بڑھتا ہے، مرحلہ در مرحلہ، اور روئے زمین پر میری مرضی میں کسی کا دخل نہیں ہے۔ اس امر نے شیطان کو ایک درجے تک شرمندہ کر دیا ہے، اور وہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے، لیکن اس امر نے بذات خود میری مرضی پوری نہیں کی۔ میں اپنے پہلوٹھے بیٹوں کو بھی اجازت دیتا ہوں کہ وہ میرے انتظامی احکام پر عمل کریں۔ ایک طرف میں شیطان کو وہی دکھاتا ہوں جو اس کے لیے میرا غضب ہے؛ دوسری طرف، میں اسے اپنی عظمت دکھاتا ہوں (دیکھو کہ میرے پہلوٹھے بیٹے شیطان کی رسوائی کے سب سے بلند آہنگ گواہ ہیں)۔ میں اسے ذاتی طور پر سزا نہیں دیتا ہوں؛ بلکہ، میں اپنے پہلوٹھے بیٹوں کو اپنی راستبازی اور عظمت کو عمل میں لانے کا موقع دیتا ہوں۔ کیونکہ شیطان میرے بیٹوں کو گالیاں دیتا تھا، میرے بیٹوں کو ایذا دیتا تھا، اور میرے بیٹوں پر ظلم کرتا تھا، آج اس کی خدمت ختم ہونے کے بعد، میں اپنے بالغ پہلوٹھے بیٹوں کو اس کی سرکوبی کی اجازت دوں گا۔ شیطان زوال کے خلاف عاجز رہا ہے۔ دنیا کی تمام قوموں کا مفلوج ہونا بہترین گواہی ہے؛ لوگ لڑ رہے ہیں اور جنگ میں ملوث ممالک شیطان کی بادشاہی مسمار ہونے کا واضح مظہر ہیں۔ میں نے ماضی میں کوئی علامات اور عجائبات نہیں دکھائے تاکہ شیطان کو رسوا کیا جائے اور قدم قدم پر میرے نام کی عظمت بیان کی جائے۔ جب شیطان مکمل طور پر ختم ہو جاتا ہے، تو میں اپنی طاقت دکھانا شروع کر دیتا ہوں: میں جو کہتا ہوں وہ ہوتا ہے، اور وہ مافوق الفطرت چیزیں جسے انسانی تصور قبول نہیں کرتا، پوری ہو جائیں گی (ان سے مراد جلد ہی آنے والی نعمتیں ہیں)۔ کیونکہ میں خود عملی خدا ہوں اور میرے لیے کوئی اصول نہیں ہے، اور چونکہ میں اپنے انتظامی منصوبے میں تبدیلیوں کے مطابق بات کرتا ہوں، اس لیے جو کچھ میں نے ماضی میں کہا ہے، ضروری نہیں کہ موجودہ وقت میں اس کا نفاذ ہو۔ اپنے تصورات سے چمٹے مت رہو! میں ایسا خدا نہیں ہوں جو قوانین کا پابند ہے؛ میرے ساتھ، ہر چیز آزاد، ماورائی، اور مکمل طور پر جاری ہے۔ جو کل کہا گیا ہے شاید وہ آج دقیانوسی ہو گیا ہے، یا شاید اسے آج ایک طرف کر دیا گیا ہے (تاہم، میرے انتظامی احکام، اپنے جاری ہونے کے وقت سے، کبھی تبدیل نہیں ہوں گے)۔ یہ میرے انتظامی منصوبے کے مراحل ہیں۔ ضابطوں سے چمٹے مت رہو۔ ہر روز نئی روشنی کا ظہور ہوتا ہے اور نئے انکشافات ہوتے ہیں، اور یہی میرا منصوبہ ہے۔ ہر روز میری روشنی کا ظہور تیرےاندر ہو گا اور میری آواز اس کائناتی دنیا میں جاری کی جائے گی۔ کیا تُو سمجھتا ہے؟ یہ تیرا فرض ہے، وہ ذمہ داری ہے جو میں نے تجھے سونپی ہے۔ تجھے یہ ایک لمحے کے لیے بھی نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔ میں اپنے منظور شدہ لوگوں کو آخر تک استعمال کروں گا، اور یہ کبھی تبدیل نہیں ہوں گے۔ چونکہ میں قادر مطلق خدا ہوں، تو مجھے علم ہے کہ کس قسم کا فرد کیا کام کرے گا، اور یہ بھی کہ کس قسم کا فرد کیا کرنے کی اہلیت رکھتا ہے۔ یہ میری قدرت کاملہ ہے۔