باب 92

ہر شخص میری قدرت کاملہ اور میرے کلام اور میری کاررائیوں میں میری حکمت کا مشاہدہ سکتا ہے۔ میں جہاں بھی جاتا ہوں، میرا کام وہاں موجود ہوتا ہے۔ میرے قدم نہ صرف چین میں پڑ رہے ہیں بلکہ سب سے اہم بات یہ ہے کہ وہ دنیا کی تمام اقوام میں موجود ہیں۔ حالانکہ اس نام کو سب سے پہلے حاصل کرنے والی صرف سات ہی اقوام ہیں جن کے بارے میں سابقہ وقت ذکر ہو چکا ہے، چونکہ یہ مستقبل قریب میں میرے کام کی ترتیب ہے؛ تمہیں اس بات کی بہتر وضاحت مل جائے گی اور تم اسے اچھی طرح سے سمجھ جاؤ گے۔ اگر میں تمہیں یہ بات ابھی بتا دوں تو مجھے خدشہ ہے کہ اس کے نتیجے میں اکثر لوگ گر جائیں گے کیونکہ میں نے پہلے بھی کہا ہے کہ میں تمہاری حیثیت کے مطابق ہی تم سے بات کرتا اور تم تک اپنی آواز پہنچاتا ہوں اور میں جو کچھ بھی کرتا ہوں اس میں میری لامتناہی حکمت شامل ہوتی ہے جسے کوئی بھی نہیں سمجھ سکتا اور اسے بتانے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ میں تمہیں قسطوں میں بتاؤں۔ یہ بات جان لو! تم میری نظروں میں ہمیشہ بچے ہی رہو گے؛ تمہارے ہر قدم پر تمہیں لازماً میری رہنمائی اور میری ہدایات کی ضرورت پڑے گی۔ اے لوگو – تم صرف میری رہنمائی کے سہارے ہی اپنی زندگی گزار سکتے ہو؛ اس کے بغیر کوئی بھی زندہ نہیں رہ سکتا۔ ساری کائنات میرے ہاتھوں میں ہے، پھر بھی تُو مجھے ادھر اُدھر سرگرم نہیں دیکھے گا۔ بالکہ اس کے برعکس میں پرسکون اور خوش رہتا ہوں۔ لوگ میری قدرت کاملہ کے بارے میں نہیں جانتے اور میرے ضمن میں فکر مند ہوتے ہیں – تم اپنے آپ کو کتنا کم جانتے ہو! تم پھر بھی میرے سامنے اپنی تعریف کرتے ہوئے اپنی ادنیٰ و معمولی باتوں پر فخر کرتے ہو! مجھے بہت پہلے سے پتہ چل گیا تھا کہ ایسا ہو گا۔ اور تم میرے سامنے چالوں میں مشغول ہوتے ہو، اے حقیر بدبختو! فوری طور پر میرے گھر سے نکل جاؤ! مجھے تمہارے جیسی گھٹیا چیزیں نہیں چاہییں۔ تمہارے جیسے لوگوں سے تو اچھا ہے کہ میری بادشاہی میں کوئی بھی نہ ہو – اے حقیر بدبختو! کیا تُو جانتا ہے کہ میں نے اس حقیقت کے باوجود پہلے ہی تجھ پر کام کرنا چھوڑ دیا ہے کہ تُو اب بھی معمول کے مطابق کھا رہا اور کپڑے پہن رہا ہے؟ لیکن کیا تُو جانتا تھا کہ تُو شیطان کے لیے جی رہا ہے اور تُو شیطان کی خدمت کر رہا ہے؟ لیکن پھر بھی تم میرے سامنے کھڑے ہونے کی ہمت کرتے ہو! تم واقعی بہت بے شرم ہو!

ماضی میں، مَیں اکثر کہا کرتا تھا کہ ”عظیم آفات جلد ہی آنے والی ہیں؛ عظیم آفات پہلے ہی میرے ہاتھوں سے نکل چکی ہیں“۔ ان ”عظیم آفات“ سے کیا مراد ہے اور ان کے ”نکل چکنے“ کی وضاحت کیسے کی جانی چاہیے؟ تمہیں لگتا ہے کہ ان عظیم آفات سے مراد وہ ناگزیر آفات ہیں جو انسان کی روح، جان اور جسم کو نقصان پہنچاتی ہیں اور تمہیں لگتا ہے کہ میں جن ”زلزلے، قحط اور طاعون“ کے بارے میں بات کرتا ہوں وہی یہ عظیم آفات ہیں۔ لیکن تم یہ نہیں جانتے کہ تم نے میرے کلام کی غلط تشریح کی ہے۔ اور تمہیں لگتا ہے کہ اس ”نکل چکنے“ کا مطلب یہ ہے کہ یہ عظیم آفات شروع ہو چکی ہیں – یہ تو ہنسنے والی بات ہے! تم تم نے واقعی ان باتوں کے متعلق یہی سمجھا ہے اور تمہاری وضاحتیں سننے کے بعد میں واقعی غصے میں آ گیا ہوں۔ وہ راز جسے لوگ ظاہر کرنے سے قاصر رہے ہیں (جو سب سے زیادہ خفیہ راز ہے) یہ راز وہی ہے جس کی مختلف ادوار میں سب سے زیادہ غلط تشریح کی جاتی رہی ہے اور یہ ایک ایسا راز ہے جس کا کسی کو کوئی ذاتی تجربہ نہیں ہے (کیونکہ اسے صرف آخری زمانے میں برداشت کرنے کے لیے لایا جانا ہے اور صرف آخری دور میں ہی انسان اسے دیکھ سکے گا، حالانکہ وہ اسے پہچان نہیں پائیں گے) کیونکہ میں نے اسے اتنی مضبوطی کے ساتھ بند کیا ہوا ہے کہ انسان اسے بالکل بھی نہیں کھول سکتا (یہاں تک کہ اس کا ایک چھوٹے سے چھوٹا حصہ دیکھنے کے لیے بھی)۔ اب جب کہ میرا کام اس مرحلے تک پہنچ چکا ہے اسلئے میں تمہیں اپنے کام کی ضروریات کے پیش نظر اس سے آگاہ کر رہا ہوں؛ ورنہ لوگوں کے پاس اس کو سمجھنے کا کوئی اور راستہ نہیں ہوگا۔ اب میں اپنی رفاقت سے نوازنا شروع کر رہا ہوں؛ ہر کسی کو توجہ کرنی چاہیے کیونکہ جو کوئی بھی محتاط نہیں رہے گا، بشمول میرے پہلوٹھی کے بیٹوں کے، اُسے میری عدالت کا سامنا کرنا پڑے گا اور انتہائی سنگین معاملات کی صورت میں وہ میرے ہاتھ سے مارے جائیں گے (یعنی ان کی روح، جان اور جسم لے لیا جائے گا)۔ میری بادشاہی کے ہر ایک انتظامی احکامات کے ضمن میں ان عظیم آفات کی بات کی جاتی ہے اور میرا ہر ایک انتظامی حکم ان عظیم آفات کا ایک حصہ ہے۔ (میرے انتظامی احکامات کو ابھی مکمل طور پر تم پر ظاہر نہیں کیا گیا ہے لیکن تمہیں فکر کرنے یا اس کی وجہ سے پریشان ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے؛ کچھ ایسی باتیں ہیں جنہیں وقت سے پہلے جلدی جاننے کے نتیجے میں تمہیں کوئی خاص فائدہ نہیں ہو گا۔ یہ بات یاد رکھنا! میں ایک عقلمند خدا ہوں)۔ تو، دوسرا حصہ کیا ہے؟ عظیم آفات کے دو حصے ہوتے ہیں: میرے انتظامی احکامات اور میرا غضب۔ جب عظیم آفات رونما ہوں گی تو وہ وہی وقت ہوگا جب میں غصے میں بھڑکنا شروع ہو جاؤں گا اور اپنے انتظامی احکامات کو نافذ کروں گا۔ یہاں میں اپنے پہلوٹھے بیٹوں سے کہتا ہوں: تمہیں لازماً اس کی وجہ سے تنزل کا شکار نہیں ہونا چاہیے۔ کیا تُو اس بات کو بھول گیا ہے کہ تمام چیزیں اور تمام معاملات میں نے ہی مقدر میں پہلے سے طے کر رکھے ہیں؟ میرے بیٹے، خوف نہ کرو! میں ضرور تیری حفاظت کروں گا؛ تم ہمیشہ میرے ساتھ احسن نعمتوں کا لطف اٹھاؤ گے اور ابد تک میرے ساتھ رہو گے۔ کیونکہ تُو میرا پیارا ہے اور میں تجھے نہیں چھوڑوں گا۔ میں کوئی بیوقوفی والا کام نہیں کرتا، تاہم اگر میں کسی ایسی چیز کو برباد کر دوں جسے بڑی مشکل سے تکمیل تک پہنچایا گیا ہو، تو کیا میں اپنے ہی پیر پر کلہاڑی نہیں مار رہا ہوں گا؟ میں جانتا ہوں کہ تُو اپنے دل ہی دل میں کیا سوچتا ہے۔ کیا تمہیں یہ یاد ہے؟ تم مجھ سے اور کیا سننا چاہتے ہو؟ میں عظیم آفات کے بارے میں مزید بات کروں گا۔ جب بڑی آفات آئیں گی تو یہ سب سے زیادہ خوفناک وقت ہو گا اور وہ انسان کی بدصورتی کو انتہائی درجے تک ظاہر کرنے کا موجب بنیں گی۔ میرے چہرے کی روشنی سے ہر طرح کی شیطانی شکلیں بے نقاب ہو جائیں گی اور اُن کے پاس چھپنے کی اور سر ڈھانکنے کی کوئی جگہ نہیں ہوگی؛ وہ مکمل طور پر بے نقاب کر دیے جائیں گے۔ ان عظیم آفات کا اثر یہ ہوگا کہ وہ تمام لوگ جنہیں میں نے نہیں چنا ہے یا جن کا مقدر میں نے پہلے سے طے نہیں کیا ہے، وہ سب میرے سامنے گھٹنے ٹیکیں گے اور رو رو کر اور دانت پیس کر معافی مانگیں گے۔ یہ شیطان کے معاملے میں میری عدالت ہے، میری غضبناک عدالت۔ میں فی الحال اس کام میں مصروف ہوں اور شاید کچھ ایسے بھی لوگ ہیں جو یہ دکھاوا کرنا چاہتے ہیں کہ اُن کے اندر قابلیت ہے اور جھوٹ بول کر کامیاب ہونا چاہتے ہیں؛ وہ لوگ جتنا زیادہ ایسا کریں گے شیطان اتنا ہی ان پر کام کرے گا، یہاں تک کہ ایک وقت ایسا آئے گا کہ ان کی اصل شکلیں ظاہر ہو جائیں گی۔

مجھے اپنا کام مکمل کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے اور میں ہر ایک شخص کی خود ترتیب کرتا ہوں (اُن کی یہ بات مضحکہ خیزہے، کہ وہ یہ ثابت کرنے میں لگے ہوئے ہیں کہ وہ بڑے سرخ اژدہے کی اولاد میں سے ہیں اور میں ان پر کوئی توجہ نہیں دیتا لہٰذا ”تربیت کرنے“ کی اصطلاح استعمال کرنا کوئی زیادتی نہیں ہے) اور میں اپنا ہر کام خود کرتا ہوں۔ ہر چیز کی کامیابی کا مدار مجھ پر ہے اور یہ ایک محفوظ اور مستحکم کامیابی ہے؛ میں جو کچھ بھی کرتا ہوں اُس کا انتظام پہلے سے ہی مرحلہ وار کیا گیا ہے۔ ایک وقت میں میں تمہیں تھوڑا تھوڑا کرکے اپنی مرضی اور اپنے بوجھ کے بارے میں بتاتا ہوں۔ آج کے بعد سے میرا کلام تمام اقوام اور تمام لوگوں پر ظاہر ہونے لگے گا۔ کیونکہ میرے پہلوٹھے بیٹے پہلے ہی تکمیل پا چکے ہیں (میرا کلام میرے بیٹوں اور میرے لوگوں پر مرکوز ہے)، میرے کام کرنے کا طریقہ دوبارہ تبدیل ہونا شروع ہو گیا ہے۔ کیا تم یہ صاف طور پر دیکھ پا رہے ہو؟ کیا تم نے پچھلے کچھ دنوں سے میرے کلام کے لہجے پر غور کیا ہے؟ میں اپنے پہلوٹھے بیٹوں کے لیے ہر قدم پر آسانیاں پیدا کرتا ہوں (کیونکہ میرے پہلوٹھے بیٹے پہلے ہی تکمیل پا چکے ہیں) لیکن اب سے میں اپنے ہاتھ میں ایک چاقو رکھوں گا (”چاقو“ سے مراد ہے ”انتہائی سختی والا کلام“)۔ اگر میں کسی شخص کو ایک لمحے کے لیے بھی ناپسند کرتا ہوں (اس سے مراد وہ لوگ ہیں جن کا مقدر پہلے سے طے شدہ نہیں ہے یا جنہیں منتخب نہیں کیا گیا اور اس لیے اس میں کوئی تضاد نہیں ہے) تو پھر مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ وہ میری خدمت کرتے ہیں یا وہ کچھ اور چیز ہیں؛ میں انہیں فوری طور پر ریزہ ریزہ کر دوں گا۔ میں قادر مطلق خدا ہوں اور میں تمام لوگوں کو اپنی خدمت پر مامور کر سکتا ہوں۔ میں ایسے لوگوں سے علیحدگی اختیار کرنے میں بالکل بھی نہیں ہچکچاتا؛ اگر میں کہوں کہ میں ان کو نہیں رکھنا چاہتا، تو میں انہیں بالکل نہیں رکھنا چاہتا۔ اب چونکہ یہ وقت آ گیا ہے لہٰذا جیسے ہی کوئی شخص مجھے ناراض کرے گا، میں اسے بغیر کسی تحقیق کے، فوری طور پر نکال دوں گا کیونکہ میں وہ خدا ہوں جو کہ اپنے کلام کی طرح پکا ہے۔ جن لوگوں کو میں نے اپنی خدمت کی سعادت بخشنے کا موقع دیا ہے – اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ تُو کتنا اچھا ہے یا تُو نے میری نافرمانی کرتے ہوئے کوئی کام کیا ہے، اگر تُو مجھے ناراض کرے گا تو میں تجھے لات مار کر باہر نکال دوں گا۔ مجھے مستقبل میں کسی پریشانی کا کوئی خوف نہیں ہے۔ میرے پاس اپنے انتظامی احکامات موجود ہیں، میں اپنے کلام کے جیسا پکا ہوں اور میرا کلام پورا کیا جائے گا۔ کیا میں شیطان کو باقی رہنے دوں گا؟ اے لوگو میری بات سنو! تمہیں ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے؛ جب بھی میں تجھے باہر نکلنے کو کہوں تو تجھے ضرور باہر نکلنا چاہیے۔ میرے سامنے بہانے مت بنا؛ میرے پاس تجھے کہنے کے لیے کوئی الفاظ نہیں ہیں! کیونکہ میں نے کافی صبر کر لیا ہے اور میرے انتظامی احکامات کو نافذ کرنے کا وقت آگیا ہے اور اب تمہارا آخری دن بھی آ گیا ہے۔ ہزاروں سالوں سے تم عیاشی کرتے چلے آئے ہو اور ہمیشہ بڑی سرکشی کے ساتھ اور اپنی ضد کے مطابق کام کرتے رہے ہو، لیکن میں نے ہمیشہ برداشت سے کام لیا (کیونکہ میں بہت عالی ظرف ہوں اور ایک حد تک تجھے بدعنوانی کرنے کی اجازت دیتا ہوں)۔ لیکن اب میری نرمی ختم ہونے کے آخری دن آگئے ہیں اور تم پر قابو پانے اور تمہیں آگ اور گندھک کی جھیل میں ڈالنے کا وقت آ گیا ہے۔ جلدی کرو اور راستے سے ہٹ جاؤ۔ میں باضابطہ طور پر اپنی عدالت کو نافذ کرنا شروع کر رہا ہوں اور میں اپنے غضب کو نازل کرنا شروع کر رہا ہوں۔

تمام قوموں میں اور دنیا کے تمام مقامات پر زلزلے، قحط، طاعون اور ہر طرح کی آفات کثرت سے آتی رہتی ہیں۔ جیسے جیسے میں دنیا کی تمام قوموں اور تمام جگہوں پر اپنا عظیم کام انجام دوں گا، یہ آفات اتنی زیادہ شدت کے ساتھ رونما ہوں گی کہ جس کی مثال دنیا کی تخلیق کے بعد سے کسی بھی زمانے میں نہیں پائی گئی ہے۔ یہ تمام بنی نوع انسان کے لیے میری عدالت کا آغاز ہے لیکن میرے بیٹے آرام سے بیٹھ سکتے ہیں؛ تم پر کوئی آفت نہیں آئے گی اور میں تمہاری حفاظت کروں گا۔ (اس کا یہ مطلب ہے کہ اس کے بعد تم بدن میں زندہ تو رہو گے لیکن یہ تمہارا جسم نہیں ہو گا اس لیے تمہیں کسی بھی آفت سے کوئی تکلیف نہیں پہنچے گی)۔ میرے ساتھ مل کر، تم بس بادشاہوں کی مانند حکومت کرو گے اور تمام قوموں اور تمام لوگوں کے مابین عدالت کرو گے، تا ابد میرے ساتھ اس کائنات میں اور زمین کے ہر کنارے میں بہترین نعمتوں سے لطف اندوز ہو گے۔ یہ تمام باتیں پوری ہوں گی اور جلد ہی تمہاری آنکھوں کے سامنے پوری ہو جائیں گی۔ میں ایک گھنٹہ اور ایک دن کی بھی تاخیر نہیں کرتا؛ میں اپنے کام انتہائی تیزی سے کرتا ہوں۔ پریشان یا فکر مند ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے؛ میں تجھے جو برکت دیتا ہوں وہ ایک ایسی چیز ہے جو تجھ سے کوئی نہیں چھین سکتا – یہ میرا انتظامی حکم ہے۔ میرے کاموں کی وجہ سے تمام لوگ میرے فرمانبردار ہو جائیں گے؛ وہ بلا روک ٹوک خوشی منائیں گے اور اس سے بھی بڑھ کر وہ بے انتہا طور پر سرور سے اچھلیں گے۔

سابقہ: باب 88

اگلا: باب 103

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp