باب 76

میری تمام باتیں میری مرضی کا اظہار ہیں۔ میرے بوجھ کا کون خیال کر سکتا ہے؟ میری نیت کو کون سمجھ سکتا ہے؟ کیا تم نے ہر اس سوال پر غور کیا ہے جو میں نے تمہارے سامنے اٹھائے ہیں۔ ایسی لا پرواہی! تم نے میرے منصوبوں میں خلل ڈالنے کی ہمت کیسے کی؟تم حد سے باہر نکل گئے ہو!اگر بد روحوں کا ایسا کام جاری رہتا ہے، میں انہیں فوراً اتھاہ گڑھے میں موت کے گھاٹ اتار دونگا! میں لمبے عرصے سے واضح طور پر بد روحوں کے کئی اعمال دیکھ رہا ہوں۔ اور وہ لوگ جو بد روحوں کے ہاتھوں استعمال ہو رہے ہیں (جو بدنیت ہیں، جو جسم اور مال کی ہوس کرتے ہیں، جو خود کی تعریفیں کرتے ہیں، جو چرچ کے کام میں خلل ڈالتے ہیں، وغیرہ) ان میں سے ہر ایک کو میں نے بغور دیکھ لیا ہے۔ یہ مت سمجھ لینا کہ ایک بار بد روحوں کو نکال باہر کر دیا جائے گا تو سب کچھ ختم ہوجائے گا۔ میں تجھے بتا دوں! اب سے میں ان لوگوں میں سے ایک کے بعد ایک کو نمٹا دوں گا، انہیں کبھی استعمال نہیں کیا جائے گا! یعنی کہ، کوئی بھی انسان جسے بد روحوں نے خراب کیا ہو، وہ میرے استعمال میں نہیں آئے گا، اور باہر نکال دیا جائے گا! یہ مت سوچنا کہ میرے جذبات نہیں ہیں! جان لو! میں مقدس خدا ہوں، اور میں ایک غلیظ معبد میں نہیں رہوں گا! میں صرف ایماندار اور عقل مند لوگوں کو استعمال کرتا ہوں جو مکمل طور پر مجھ سے وفادار ہیں اور میرے بوجھ کو دھیان میں رکھ سکتے ہیں۔ ایسا اس لئے ہے کہ ایسے لوگوں کی تقدیر کا میری طرف سے پہلے ہی تعین کر دیا گیا تھا، اور بالکل کوئی بھی بد روحیں ان پر کام نہیں کر رہی ہیں۔ میں ایک چیز صاف صاف بتا دوں: اب سے وہ سب جو روح القدس کے کام کے بغیر ہیں ان کے پاس بد روحوں کا کام ہے۔ میں دوبارہ بتادوں: مجھے ایک بھی ایسا انسان نہیں چاہیے جس پر بد روحیں کام کر رہی ہوں۔ ان سب کو، ان کے مجسم وجود کہ ساتھ، نیچے پاتال میں نکال دیا جائے گا!

ماضی میں میرے تم سے تقاضے تھوڑے مبہم تھے، اور جب بھی جسم کی بات آئی تو تم بدکار رہے ہو۔ آج کے بعد سے میں تمہیں اس طرح چلنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ اگر تیرے قول اور فعل میں ہر طرح سے میں ظاہر نہیں ہوتا، یا وہ اگر ذرا سا بھی میری پسند سے مختلف ہوئے، تو میں بالکل بھی تجھے نہیں چھوڑوں گا۔ ورنہ تم لوگ ہمیشہ ہنسی مذاق کرتے رہو گے، قہقہے لگاتے رہو گے، بغیر کسی تحمل کے۔ جب تو کچھ غلط کرتا ہے، تو کیا تو محسوس نہیں کرتا کہ میں نے تجھے چھوڑ دیا ہے؟ کیونکہ تو جانتا ہے، کہ تو اب تک بدکار کیوں ہے؟ کیا تو میرے عدالت کرنے والے ہاتھ کا انتظار کر رہا ہے؟ آج سے، میں اسے فوری طور پر سزا دوں گا جو ایک لمحے کے لئے بھی میرے ارادے کے مطابق نہیں چلے گا۔ اگر تم لوگ اکٹھے بیٹھ کر گپ شپ لگاتے رہو گے تو میں تجھے چھوڑ دوں گا۔ مت بولو اگر تو روحانیت فراہم نہیں کرتے۔ یہ میں تمہیں روکنے کے لیے نہیں کہ رہا لیکن اس سے مراد ہے کہ میرا کام چونکہ اب جہاں پہنچ گیا ہے، میں اپنے منصوبے کے مطابق اسے جاری رکھوں گا۔ اگر تم لوگ ساتھ بیٹھ کر زندگی کی روحانی چیزوں کے بارے میں بات کرتے ہو، تو میں لازمی تمہارے ساتھ رہوں گا۔ میں تم میں سے کسی کے ساتھ بھی غیر منصفانہ سلوک نہیں کروں گا۔ اگر تو اپنا منہ کھولے گا، میں تجھے مناسب الفاظ سے نواز دوں گا۔ تمہیں میرے کلام کے ذریعے میرے دل کو سراہنے کی ضرورت ہے۔ میں تمہیں یہ نہیں بول رہا کہ گونگا ہونے کا دکھاوا کرو، نہ ہی یہ کہہ رہا ہوں کہہ لغو باتوں میں مشغول رہو۔

میں یہ کیوں کہتا رہتا ہوں کہ زیادہ وقت نہیں بچا، اور یہ کہ میرے دن میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔ کیا تم نے اس بارے میں احتیاط سے غور کیا ہے؟ کیا تم واقعی میرے کلام کا مطلب سمجھتے ہو؟ وہ یہ کہ میں اس وقت سے کام کر رہا ہوں جب سے میں نے بولنا شروع کیا۔ تم میں سے ہر ایک میرے کام کا مقصد رہا ہے۔ کوئی شخص خاص طور پر نہیں؛ اور اس کے علاوہ کوئی اور بھی نہیں۔ تمہیں صرف نعمتوں سے لطف اندوز نہ ہونے کی فکر ہے، لیکن تم اپنی زندگیوں پر غور نہیں کرتے؟ کتنے بیوقوف ہو تم! کتنے قابل رحم ہو تم! تمہیں میرے بوجھ کا بالکل بھی خیال نہیں!

میری تمام تر ان تھک کاوشیں اور جو قیمت میں نے ادا کی ہے وہ تمہارے لئے تھی۔ اگر تمہیں میرے بوجھ کی پرواہ نہیں، تو پھر تم لوگ میری امیدوں پر پورے نہیں اترے ہو۔ ساری اقوام تمہاری حکومت کا انتظار کر رہی ہیں اور تمام لوگ منتظر ہیں کہ تم ان پر حکمرانی کرو۔ میں نے سب کچھ تمہارے حوالے کر دیا ہے۔ اب، وہ سب جو اقتدار میں تھے، دستبردار ہونا شروع ہو گئے ہیں اور ٹوٹ چکے ہیں، اور وہ بس میرے فیصلے کے اپنے اوپر آ پڑنے کا انتظار کر رہے ہیں۔ واضح طور پر دیکھو! دنیا اب بکھر رہی ہے، جبکہ میری سلطنت کامیابی سے کھڑی ہو چکی ہے۔ میرے بیٹے ظاہر ہو چکے ہیں اور میرے پہلوٹی کے بیٹے بادشاہوں کی طرح میرے ساتھ مختلف قوموں اور لوگوں پر حکمرانی کر رہے ہیں۔ یہ نہیں سوچنا کہ یہ کوئی مبہم چیز ہے؛ یہ صاف سچائی ہے۔ کیا یہ نہیں ہے؟ جیسے ہی تم مجھ سے دعا اور فریاد کرو گے، میں اسی وقت کاروائی شروع کردوں گا اور سزا دوں گا انہیں جو تم پر ظلم ڈھاتے ہیں اور نمٹ لوں گا ان سے جو تمہیں پریشان کرتے ہیں، انہیں تباہ کر دوں گا جن سے تم نفرت کرتے ہو، اور ان لوگوں، واقعات اور چیزوں کا انتظام کروں گا جو تمہیں نفع پہنچاتی ہیں۔ میں نے یہ کئی مرتبہ کہا ہے: میں کسی ایسے کو نجات نہیں دلواوں گا جو مسیح کی خدمت کرتا ہے (یعنی کہ، کوئی بھی جو میرے بیٹے کی خدمت کرتا ہے)۔ میرے بیٹے کی خدمت کرنے کا یہ مطلب نہیں کہ وہ لوگ اچھے ہیں؛ یہ کلی طور پر میری عظیم قوت اور حیرت انگیز اعمال کا نتیجہ ہے۔ انسان کو اتنی زیادہ اہمیت مت دو۔ یقینی طور پر ایسے لوگوں کے پاس روح القدس کا کام نہیں ہے اور وہ روحانی چیزوں کو بالکل نہیں سمجھتے۔ جب میں انہیں فارغ کردوں گا تو وہ استعمال کے قابل نہیں رہیں گے۔ یہ یاد رکھو! یہ میری طرف سے تمہیں تصدیق ہے۔ بے ڈھنگے طریقے سے نہیں سمجھو، سمجھے؟

لوگوں کی تعداد کم سے کم تر ہے لیکن اراکین ہمیشہ سے اور بھی شائستہ ہیں۔ یہ میرا کام ہے، میرا انتظامی منصوبہ ہے، اور مزید یہ میری حکمت اور قدرت کاملہ ہے۔ یہ میری عمومی انسانیت اور کامل الوہیت کی ہم آہنگی ہے۔ کیا تم اسے واضح طور پر دیکھ رہے ہو؟ کیا تمہیں اس نکتے کی حقیقی سمجھ ہے؟ میں ایک ایک کر کے، اپنی الوہیت سے، ہر اس بات کو پورا کروں گا جو میں نے اپنی عمومی انسانیت میں کہی تھی۔ اسی لئے میں یہ دہراتا رہتا ہوں کہ جو میں کہتا ہوں وہ بغیر کسی ابہام کے پورا ہو گا؛ بلکہ وہ سب بالکل صاف اور واضح ہو گا۔ ہر چیز جو میں کہتا ہوں وہ ہوکر رہے گی، اور یقینی طور پر لاپرواہی سے نہیں۔ میں خالی الفاظ نہیں بولتا اور میں غلطیاں نہیں کرتا۔ جو کوئی مجھے پرکھنے کی ہمت کرے گا، اس کا فیصلہ ہو گا، اور وہ ضرور میرے ہاتھ کی گرفت سے بچ کر نہیں نکل پائے گا۔ جیسے ہی میرے الفاظ ادا ہوتے ہیں، کون ہے جو مزاحمت کی ہمت کرے گا؟ کون مجھے بہلانے پھسلانے کی ہمت کرسکتا ہے یا مجھ سے کوئی بھی چیز چھپا سکتا ہے؟ میں پہلے ہی کہہ چکا ہوں: میں ایک سمجھدار خدا ہوں۔ میں اپنی عمومی انسانیت کو استعمال کرتا ہوں تمام لوگوں اور شیطانی رویوں کو ظاہر کرنے کے لئے، بدنیت لوگوں کو بےنقاب کرنے کے لئے، وہ جو لوگوں کے سامنے الگ برتاؤ رکھتے ہیں اور پیٹھ پیچھے کچھ اور، وہ جو میرے سامنے مزاحمت کرتے ہیں، وہ جو مجھ سے بےوفا ہیں، وہ جو پیسوں کی ہوس کرتے ہیں، وہ جنہیں میرے بوجھ کا احساس نہیں، وہ جو اپنے بھائیوں اور بہنوں سے دھوکے بازی اور ہیر پھیر میں مصروف ہیں، وہ جو چرب زبانی سے لوگوں کو خوش کرتے ہیں، اور وہ جو دل اور دماغ سے متفقہ طور پر اپنے بھائیوں اور بہنوں سے ہم آہنگی پیدا نہیں کر سکتے۔ اس طرح، بہت سے لوگ میری عمومی انسانیت کی وجہ سے خفیہ طور پر میر مزاحمت کرتے ہیں اور دھوکے بازی اور ہیر پھیر میں ملوث ہو جاتے ہیں، یہ گمان کر کے کہ میری عمومی انسانیت کو علم نہیں۔ اور بہت سے لوگ میری عمومی انسانیت کو خاص توجہ دیتے ہیں، مجھے کھانے پینے کی اچھی چیزیں دے کر، خادموں کی طرح میری خدمت کر کے، ان کے دلوں میں جو کچھ ہے وہ کہہ کر، تمام عرصے میری پیٹھ پیچھے بالکل مختلف برتاؤ رکھتے ہیں۔ اندھے انسان! تو کتنا کم جانتا ہے مجھے – وہ خدا جو انسان کے دل کی گہرائیوں میں دیکھتا ہے۔ تو پھر بھی مجھے اب بھی نہیں جانتا؛ تو پھر بھی سوچتا ہے کہ میں واقف نہیں ہوں اس سے جو تو کر رہا ہے۔ دوبارہ سوچو: کتنے لوگوں نے میری عمومی انسانیت کی وجہ سے اپنے آپ کو برباد کر لیا ہے؟ جاگ اٹھو! مجھے مزید دھوکہ نہیں دو۔ تجھ پر لازم ہے کہ اپنے تمام اعمال اور طرز عمل، اپنے ہر قول و فعل کو میرے سامنے رکھے، اور میری جانچ کو قبول کرے۔

سابقہ: باب 75

اگلا: باب 88

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp