باب 75
جیسے ہی میرے الفاظ ادا ہوں گے، ذرہ برابر انحراف کے بغیر، سب کچھ پورا ہو جائے گا۔ اب سے، تمام مخفی اسرار مبہم نہیں ہوں گے یا انھیں چھپایا نہیں جائے گا اور انھیں تم پر ظاہر کیا جائے گا – میرے پیارے بیٹو۔ میں تجھے اپنے اندر اس سے بھی بڑی نشانیاں اور عجائبات اور اس سے بھی بڑے اسرار دکھاؤں گا۔ یہ چیزیں یقیناً تم کو حیران کر دیں گی اور تم کو میرے، قادرِ مطلق خُدا، کے بارے میں بہتر شعور عطا کریں گی اور تم کو اس میں موجود میری حکمت کی قدر کرنے کے قابل بنائیں گی۔ آج تم سچے واحد خدا کے روبرو ہو جسے انسان نے تخلیق کے بعد سے کبھی نہیں دیکھا اور میرے بارے میں کچھ خاص نہیں ہے۔ میں تمھارے ساتھ کھاتا، رہتا، بولتا اور ہنستا ہوں اور میں ہمیشہ تمھارے اندر رہتا ہوں، ساتھ ہی ساتھ تمھارے اندر گھوم رہا ہوں۔ ان لوگوں کے لیے جو ایمان نہیں لاتے یا جن کے اپنےتکلیف دہ تصورات ہیں، یہ راہ میں حائل ایک دشواری ہے۔ یہ میری حکمت ہے۔ میں کچھ لوگوں کو ان چیزوں کے بارے میں بھی انکشاف کروں گا جو میری عام انسانیت نہیں جانتیلیکن اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ میں خود خدا نہیں ہوں۔ اس کے برعکس یہ نکتہ یہ ثابت کرنے کے لیے کافی ہے کہ میں ہی قادر مطلق خدا ہوں۔ جو لوگ یقین رکھتے ہیں ان کے لیے اس نکتے کا فیصلہ کن اثر ہے اور صرف اس نکتے کی وجہ سے وہ مجھ پر سو فیصد یقین رکھتے ہیں۔ ضرورت سے زیادہ پریشان نہ ہو؛ میں تجھ پر ایک ایک کرکے چیزیں ظاہر کروں گا۔
تمھارے لیے، میں کھلا ہوں اور مخفی نہیں ہوں لیکن، بے ایمان لوگوں کے لیے – وہ لوگ جو بدعہد ہیں، جن کو شیطان نے ایک حد تک بد عنوان بنا دیا ہے – میں پوشیدہ رہوں گا۔ تاہم، پہلے جو میں نے خود کو تمام لوگوں کے سامنے منکشف کرنے کی بات کی ہے تو در اصل میرا اشارہ اپنی راستبازی، فیصلے اور جاہ و جلال کی طرف تھا، تاکہ وہ نتیجے سے جان لیں کہ میں کائنات اور تمام چیزوں کا مسئول ہوں۔ شجاعت سے کام لو! بس اپنے سر کو بلند رکھو! خوفزہ مت ہو: میں – تمہارا باپ – تمھاری مدد کے لیے حاضر ہوں اور تمھیں کچھ جھیلنا نہیں پڑے گا۔ جب تک تم مجھ سے کثرت سے دعائیں مانگتے رہو گے اور التجا کرو گے میں تم کو پورا ایمان عطا کروں گا۔ اقتدار میں رہنے والے ظاہرا بدمزاج لگ سکتے ہیں لیکن خوفزدہ نہ ہو، اس کی وجہ یہ ہے کہ تمھارا ایمان کم ہے۔ جب تک تمھارا ایمان بڑھتا رہے گا، کچھ بھی مشکل نہیں ہوگا۔ خوشی مناؤ! اچھلو! اطمینان قلب تک! سب کچھ تیرے قدموں کے نیچے اور میری گرفت میں ہے۔ کیا کامیابی یا تباہی کا فیصلہ میرے ایک لفظ سے نہیں ہوتا؟
جن کو اب میں استعمال کر رہا ہوں ان سب کو ایک ایک کر کے میں بہت پہلے منظور کر چکا ہوں۔ یعنی وہ لوگ جو پہلوٹھے بیٹوں کے گروہ میں ہیں وہ پہلے ہی سے متعین ہو چکے ہیں اور جب سے میں نے دنیا تخلیق کی ہے تب سے وہ متعین ہیں۔ اس کو کوئی نہیں بدل سکتا اور سب کو میرے حکم کے تابع ہونا ہے۔ کوئی انسان ایسا نہیں کر سکتا؛ یہ سب میرے انتظامات ہیں۔ میرے ساتھ، سب کچھ مستحکم اور محفوظ ہوگا؛ میرے ساتھ، سب کچھ مناسب اور موزوں طریقے سے کیا جائے گا، معمولی کوشش کے بغیر۔ میں بولتا ہوں اور یہ ثابت شدہ ہے؛ میں بولتا ہوں اور ہو جاتا ہے۔ اب جب کہ بین الاقوامی صورتحال ہنگامہ خیز ہے، تم نے اپنی تربیت شروع کرنے کے لیے جلدی کیوں نہیں کی؟ تم کب تک انتظار کرو گے؟ کیا تم اس دن تک انتظار کرو گے جب غیر تم سے ملنے کے لیے سیلاب کی مانند چین میں آئیں گے؟ ہوسکتا ہے کہ تم پہلے تھوڑا سا سست رہے ہو لیکن تم خود کو شامل کرنا جاری نہیں رکھ سکتے! میرے بیٹو! میرے محتاط ارادوں کا خیال رکھو! جو میرے زیادہ قریب ہوتے ہیں وہ بیشتر سب کچھ حاصل کر لیں گے۔ کیا تم مجھ پر شبہہ کرتے ہو؟
میرے کام کی رفتار بجلی کی چمک ہے لیکن یقیناً رعد کی گرجنے والی آواز نہیں ہے۔ کیا تم ان الفاظ کا صحیح مطلب سمجھتے ہو؟ تمھیں لازماً میرے ساتھ بہتر ارتباط کے لائق نیز میرے ارادوں کا قدردان ہونا۔ تم برکات حاصل کرنا چاہتے ہو لیکن مصیبت سے بھی ڈرتے ہو؛ کیا یہ تمھارا تضاد نہیں ہے؟ مجھے خود کو کچھ بتانے دے! اگر آج کوئی برکات حاصل کرنا چاہتا ہے لیکن اس نتیجے کے لیے مطلوبہ قربانیاں نہیں دیتا ہے تو اسے صرف سزا اور میرا فیصلہ ملے گا۔ تاہم، جو لوگ تمام قربانیاں دیتے ہیں وہ ہر چیز میں آشتی کا تجربہ کریں گے اور ان کے پاس ہر چیز کی فراوانی ہوگی اور جو کچھ وہ حاصل کریں گے وہ میری برکتیں ہوں گی۔ آج جس چیز کی فوری ضرورت ہے وہ تمھارا ایمان ہے اور تمھیں اس کی قیمت ادا کرنی ہے۔ میرے ارادوں کی غلط تشریح نہ کرو۔ سب کچھ رونما ہوگا اور تم اسے خود اپنی آنکھوں سے دیکھو گے اور ذاتی طور پر اس کا تجربہ کرو گے۔ میرے پاس، کوئی غلط لفظ یا جھوٹ نہیں ہے؛ میں جو کچھ بھی کہتا ہوں وہ مکمل طور پر سچ ہے اور حکمت سے عاری نہیں ہے۔ آدھا یقین اور آدھا شک نہ کرو۔ یہ میں ہی ہوں جو تم میں ہر چیز کو مکمل انجام دیتا ہے اور یہ میں ہی ہوں جو جانچ کرتا ہے اور برائی کرنے والوں کی شناخت کرتا ہے۔ میں تم سے پیار کرتا ہوں اور میں تم کو کامل بناتا ہوں تاہم، میں ان کی نظر میں بالکل برعکس ہوں: نفرت اور تباہی، بغیر کسی مہلت کے اور کوئی نشان چھوڑے بغیر۔ میں جو کچھ بھی کہتا اور کرتا ہوں اس میں میری فراوانی جبلی ہوتی ہے۔ کیا تم نے ان کا تھوڑا تھوڑا کرکے جائزہ لیا ہے؟ کچھ الفاظ میں نے کئی بار کہے ہیں تو تم میرا مطلب کیوں نہیں سمجھتے؟ میرے الفاظ پڑھنے کے بعد، کیا سب کچھ ویسا ہی ہوگا جیسا کہ ہونا چاہیے؟ کیا اس کے بعد، پھر سب کچھ مکمل ہو جاتا ہے؟ تم میرے دل کا قدردان ہونے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ میں کیوں کہتا ہوں کہ میں مکمل طور پر با اختیار، تمام حکمت والا، ایک سچا خدا ہوں جو لوگوں کے دلوں کی گہرائیوں میں دیکھتا ہے؟ کیا تم اب بھی ان الفاظ کا مطلب نہیں سمجھتے؟ کیا تو نے ہر وہ لفظ یاد کر لیا ہے جس پر میں نے زور دیا ہے؟ کیا وہ حقیقت میں تیرے کام کرنے کے اصول بن گئے ہیں؟
میں ہر چیز سے اوپر ہوں، پوری کائنات کا مشاہدہ کر رہا ہوں۔ مجھے تمام اقوام اور لوگوں کے لیے اپنی عظیم طاقت اور اپنی تمام حکمت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ ابھی اس وقت لطف اندوز ہونے کے لیے جو کچھ تم کر سکتے ہو بس اب نہ کرو۔ جب دنیا کی تمام قومیں متحد ہو جائیں گی تو تمھارا کیا نہیں ہوگا؟ بہر حال، میں اب تمھارے یہاں کمی نہیں ہونے دوں گا اور نہ ہی تم کو تکلیف میں رہنے دوں گا۔ یقین رکھو کہ میں قادر مطلق خدا ہوں! ہر شے مکمل ہو جائے گی اور بہتر سے بہتر ہو جائے گی! میرے پہلوٹھے بیٹو! تم پر تمام نعمتیں نازل ہوں گی! تم عنقریب ان سے لامتناہی طور پر لطف اندوز ہوگے، لامتناہی رسد کے ساتھ، بھرپور اور وافر مقدار میں اور تکمیل سے پر!