باب 67
میرے بیٹے کھلے عام اور تمام لوگوں کے سامنے باہر نکلتے ہیں۔ میں یقینی طور پر ہر اس شخص کو سخت سزا دوں گا جو کھلے عام ان کی مزاحمت کرنے کی ہمت کرے گا۔ آج وہ تمام لوگ جو کھڑے ہو سکتے اور کلیسا کی گلہ بانی کر سکتے ہیں میرے پہلوٹھے بیٹے ہونے کا درجہ پا چکے ہیں اور اب میرے ساتھ جلال میں شامل ہیں – جو کچھ میرا ہے وہ تمہارا بھی ہے – میں ان تمام لوگوں پر کثرت سے فضل کرتا ہوں جو دل و جان سے خود کو میرے سپرد کرتے ہیں، تاکہ تُو دوسرے مردوں کی نسبت زیادہ طاقتور بن جائے۔ اے میرے پہلوٹھے بیٹو، میری مرضی پوری طرح سے تمہارے حق میں ہے اور میری بس یہی خواہش ہے کہ تم جلد از جلد پختہ کار بن جاؤ اور اُس کام کو پورا کرو جو میں نے تمہارے سپرد کیا ہے۔ یہ بات جان لو! جو کام میں نے تمہارے سپرد کیا ہے وہ میرے انتظامی منصوبے کا حتمی منصوبہ ہے۔ میں تم سے بس یہی امید کرتا ہوں کہ تم اپنے پورے دل، دماغ اور طاقت کے ساتھ اپنا مکمل وجود مجھے پیش کرنے اور ان سب کو میرے لیے خرچ کرنے کے قابل ہو گے۔ وقت واقعی کسی آدمی کا انتظار نہیں کرتا اور کوئی بھی شخص، واقعہ یا چیز میرے کام میں رکاوٹ پیدا نہیں کر سکتی۔ یہ بات جان لو! میرا کام ہر قدم پر بغیر کسی رکاوٹ کے آسانی سے آگے بڑھتا چلا جاتا ہے۔
میرے قدم پوری کائنات پر اور زمین کے کناروں پر پڑ رہے ہیں، میری آنکھیں مسلسل ہر ایک شخص کا جائزہ لے رہی ہیں اور اس کے علاوہ، میں نے پوری کائنات پر نظر رکھی ہوئی ہے۔ میرا کلام دراصل کائنات کے ہر کونے میں کام کر رہا ہے۔ جو بھی میری خدمت کرنے سے انکار کرنے کی جرأت کرتا ہے، جو بھی مجھ سے بے وفائی کرنے کی جرأت کرتا ہے، جو بھی میرے نام پر انصاف کرنے کی جرأت کرتا ہے اور جو بھی میرے بیٹوں کو گالی دینے اور اُن پر تہمت لگانے کی جرأت کرتا ہے – جو لوگ واقعی یہ سب کرنے کی استعداد رکھتے ہیں، اُن کے خلاف سختی سے عدالت کی جائے گی۔ میری عدالت مجموعی طور پر نازل ہو گی، جس کا مطلب یہ ہے کہ اب عدالت کا دور ہے اور اگر تم بغور مشاہدہ کرو گے تو تم دیکھو گے کہ میری عدالت کائنات کی اس پوری دنیا پر محیط ہے۔ بے شک میرا گھر بھی اس سے مستثنیٰ نہیں ہوگا؛ اُن تمام لوگوں کی عدالت کی جائے گی جن کے خیالات، الفاظ یا اعمال میری مرضی کے مطابق نہیں ہیں۔ اس بات کو سمجھو! میری عدالت محض لوگوں یا چیزوں کے ایک گروہ کے لیے نہیں ہے بلکہ پوری کائنات پر محیط ہے۔ کیا تمہیں اس حقیقت کا احساس ہوا ہے؟ اگر اندر گہرائی میں تُو میرے بارے میں متضاد خیالات رکھتا ہے تو پھر تیرے ساتھ فوراً اندرونی طور پر عدالت کی جائے گی۔
میری عدالت ہر شکل اور حالت میں آتی ہے۔ یہ بات جان لو! میں اس کائنات کا منفرد اور دانشمند خدا ہوں! کوئی بھی کام میری طاقت سے ماوراء نہیں ہے۔ میری عدالت کے تمام فیصلے تم پر آشکار ہو چکے ہیں: اگر تُو میرے بارے میں متضاد خیالات رکھتا ہے تو میں تنبیہ کے طور پر تجھے آگاہ کروں گا۔ اگر تُو میری بات نہیں مانے گا تو میں تجھے فوراً چھوڑ دوں گا (یہاں میں اپنے نام پر شک کرنے کی بات نہیں کر رہا ہوں بلکہ میں اُن ظاہری رویوں کی طرف اشارہ کر رہا ہوں جن کا تعلق جسمانی لذتوں سے ہے)۔ اگر میرے بارے میں تمہارے خیالات گستاخانہ ہیں، اگر تم مجھ سے شکایت کرتے ہو، اگر تم بار بار شیطان کے خیالات کو قبول کرتے ہو اور اگر تم زندگی کے جذبات کی پیروی نہیں کرتے تو پھر تیری روح اندھیرے میں رہے گی اور تیرا جسم تکلیف برداشت کرے گا۔ تمہیں لازماً میرے اور قریب ہونا چاہیے۔ تم ممکنہ طور پر محض ایک یا دو دنوں میں اپنی معمول کی حالت کو بحال نہیں کر سکتے اور تمہاری زندگی ظاہری طور پر بہت زیادہ پیچھے رہ جائے گی۔ جہاں تک اُن لوگوں کا تعلق ہے جو غیر اخلاقی باتیں کرتے ہیں، میں تمہارے منہ اور زبانوں کی تربیت کروں گا اور تمہاری زبانوں کو احتساب کے تابع لاؤں گا۔ جو لوگ بے لگام ہو کر غیر اخلاقی حرکتیں کرتے ہیں، تو میں تمہیں زبانی طور پر خبردار کروں گا اور میں ان لوگوں کو سخت سزا دوں گا جو میری بات پر کان نہیں دھرتے۔ جو لوگ کھلم کھلا میرے بارے میں تنقید کرتے اور میری مخالفت کرتے ہیں یعنی وہ لوگ جو قول و فعل میں نافرمانی کا مظاہرہ کرتے ہیں، میں انہیں مکمل طور پر نکال باہر کروں گا اور چھوڑ دوں گا، جس کے نتیجے میں وہ تباہ ہو جائیں گے اور اعلیٰ ترین نعمتوں سے محروم ہو جائیں گے؛ یہ وہ لوگ ہیں جو منتخب ہونے کے بعد نکالے جائیں گے۔ جو لوگ کم علم ہیں یعنی وہ لوگ جن کے تصورات واضح نہیں ہیں، میں پھر بھی ان کو آگہی عطا کروں گا اور انہیں بچاؤں گا؛ تاہم جو لوگ سچائی کو سمجھتے ہیں لیکن پھر بھی اس پر عمل نہیں کرتے، چاہے وہ لا علم ہیں یا نہیں ہیں، ان کا انتظام مذکورہ بالا قواعد کے مطابق کیا جائے گا۔ جہاں تک اُن لوگوں کا تعلق ہے جو شروع سے ہی غلط ارادے رکھتے تھے، میں انہیں ہمیشہ کے لیے حقیقت کو سمجھنے سے قاصر بنا دوں گا اور آخر کار اُنہیں ایک ایک کر کے تدریجاً نکال دیا جائے گا۔ اُن میں سے ایک بھی باقی نہیں رہے گا، اگرچہ وہ فی الحال میرے انتظامات کے تحت باقی ہیں (کیونکہ میں کوئی بھی کام جلد بازی میں نہیں کرتا، بلکہ منظم انداز میں کرتا ہوں)۔
میری عدالت مکمل طور پر ظاہر ہو چکی ہے؛ یہ مختلف لوگوں کے متعلق ہے جن میں سے سب کو لازماً اپنے مناسب مقامات میں رہنا چاہیے۔ میں لوگوں کی اُن قوانین کے مطابق عدالت اور انتظام کروں گا جن کو انہوں نے توڑا ہو گا۔ جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو اس نام میں شامل نہیں ہیں اور آخری ایام کے مسیح کو قبول نہیں کرتے، اُن پر صرف ایک قاعدہ لاگو ہوتا ہے: جو کوئی بھی میری مخالفت کرتا ہے میں فوراً اُس کی روح، جان اور جسم نکال لوں گا اور اُنہیں پاتال میں پھینک دوں گا؛ جو کوئی میری مخالفت نہیں کرتا، تو میں دوسری مرتبہ تمہاری عدالت کرنے سے پہلے، تمہارے پختہ کار ہونے کا انتظار کروں گا۔ میرا کلام مکمل تفصیل کے ساتھ ہر چیز کی وضاحت کرتا ہے اور کچھ بھی پوشیدہ نہیں ہے۔ مجھے امید ہے کہ تم انہیں ہمہ وقت ذہن میں رکھنے کے قابل بنو گے!