باب 68

میری بات ہر ملک، جگہ، قوم اور فرقے پر لاگو ہو رہی ہے اور یہ ہر کونے میں کسی بھی مقررہ وقت پر پوری ہو رہی ہے۔ جو آفات ہر جگہ رونما ہو رہی ہیں وہ انسانوں کے درمیان لڑی جانے والی جنگیں نہیں ہیں اور نہ ہی وہ ہتھیاروں سے لڑی جانے والی لڑائیاں ہیں۔ اس کے بعد مزید کوئی جنگیں نہیں ہوں گی۔ سب کچھ میری گرفت میں ہے۔ ہر کسی کو میرے انصاف کا سامنا کرنا پڑے گا اور ہر کوئی ان آفات میں نڈھال پڑ جائے گا۔ جو لوگ میری مخالفت کرتے ہیں نیز جو میرے ساتھ تعاون کرنے کے لیے کوئی پہل نہیں کرتے، انہیں مختلف قسم کے آفات کی تکالیف اٹھانے دو؛ انہیں رونے دو اور ہمیشہ کے لیے اپنے دانت پیستے رہنے دو اور ابد الآباد تک اندھیرے میں پڑے رہنے دو۔ اُن کا بچنا نا ممکن ہے۔ میں اپنا کام دیانت داری اور چستی سے کرتا ہوں اور اگر تُو میری مخالفت کرے گا تو میں اس بات کی بالکل بھی پرواہ نہیں کروں گا کہ تُو ماضی میں میرے ساتھ کتنا وفادار رہا ہے؛ میرا انصاف کا ہاتھ – ایک سیکنڈ کی بھی تاخیر کے بغیر – فی الفور اور بغیر کسی رحم کے تجھ پر قہر نازل کرے گا۔ میں شروع سے کہتا آیا ہوں کہ میں وہ خدا ہوں جو اپنی بات پر قائم رہتا ہے۔ جو بھی لفظ میرے منہ سے نکلتا ہے وہ ضرور پورا ہوگا اور میں تمہیں ان سب کے پورا ہونے کا نظارہ دکھاؤں گا۔ ہر چیز کو حقیقت کا جامہ پہنانا اسی کو تو کہتے ہیں۔

یقیناً یہ عظیم آفات میرے بیٹوں، میرے پیاروں پر نازل نہیں ہوں گی؛ میں ہر لمحہ اور ہر سیکنڈ اپنے بیٹوں کی دیکھ بھال کروں گا۔ یقیناً تمہیں ایسا درد اور تکلیف برداشت نہیں کرنا پڑے گا۔ بلکہ اس کا مقصد میرے بیٹوں کو کامل بنانا اور ان کی ذات میں میرا کلام پورا کرنا ہے۔ نتیجتاً تم میرے قادر مطلق ہونے کی پہچان کر سکتے ہو، اپنی زندگی میں مزید ترقی کر سکتے ہو، میرا بوجھ اٹھانے کے لیے جلد ہی کندھا دے سکتے ہو اور میرے انتظامی منصوبے کی تکمیل کے اپنے پورے نفس کو وقف کر سکتے ہو۔ تمہیں اس کی وجہ سے خوشی اور مسرت سے شادمان ہونا چاہیے۔ میں اپنا سب کچھ تمہارے سپرد کر دوں گا اور تمہیں کنٹرول کرنے کی اجازت دوں گا؛ میں یہ معاملہ تمہارے ہاتھ میں رکھ دوں گا۔ اگر یہ بات سچ ہے کہ ایک بیٹا اپنے باپ کی تمام جائیداد کا وارث ہوتا ہے تو اے میرے پہلوٹھے بیٹو، یہ بات تمہارے حق میں کس قدر سچی ثابت ہوگی؟ آپ واقعی مبارک ہو۔ عظیم آفات سے دوچار ہونے کی بجائے تم لازوال نعمتوں سے لطف اندوز ہو گے۔ کیا عظیم شان ہے! کیا عظیم شان ہے!

اپنی رفتار تیز کرو اور ہر جگہ اور ہر وقت میرے نقش قدم پر چلو؛ پیچھے نہ رہو۔ اپنے دل کو میرے دل کی پیروی میں لگا دو اور اپنے دماغ کو میرے دماغ کی پیروی میں لگا دو۔ میرے ساتھ تعاون کرو اور اپنے دل و دماغ کو میرے مطابق بناؤ۔ میرے ساتھ کھاؤ، میرے ساتھ رہو اور میرے ساتھ مزے کرو۔ حیرت انگیز نعمتیں تمہاری منتظر ہیں کہ تم انہیں حاصل کرو اور ان سے لطف اٹھاؤ۔ میرے اندر ایسی بے مثال کثرت موجود ہے۔ اس کا ایک تھوڑا سا بھی حصہ کسی اور کے لیے تیار نہیں کیا گیا ہے؛ میں یہ سب کچھ پوری طرح سے اپنے بیٹوں کے لیے کرتا ہوں۔

اس وقت میرے ذہن میں جو بھی بات ہے وہ ضرور پوری ہو کر رہے گی۔ جب تک میں تمہارے ساتھ اپنی بات مکمل کر چکا ہوں گا، یہ معاملاتپہلے ہی مکمل ہو چکے ہوں گے۔ یہ کام واقعی اتنی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے اور یہ ہر لمحہ بدلتا جا رہا ہے۔ اگر تمہاری توجہ ایک لمحے کے لیے بھی بھٹکے گی تو ایک ”مرکَز گُریز“ (سینٹری فیوگل) رجحان رونما ہوگا اور تمہیں بہت دور پھینک دیا جائے گا اور تم اس چشمہ سے محروم ہو جاؤ گے۔ اگر تم سنجیدگی سے تلاش نہیں کرو گے تو تم میری جانفشاں کوششوں کو ضائع کر دو گے۔ مستقبل میں مختلف قوموں کے لوگ کسی بھی وقت جمع کر دیے جائیں گے: کیا تمہاری موجودہ حالت ایسی ہے کہ تم ان کی قیادت کر سکو؟ میں اپنے حکم کو پورا کرنے کے لیے تمہیں اس مختصر سے عرصے میں اچھے سپاہی بننے کی تربیت دوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ تم ہر لحاظ سے میرے نام کی تسبیح کرو اور میرے حق میں شاندار گواہیاں دو۔ جن لوگوں کو وہ حقیر سمجھتے تھے انہیں آج ان کے اوپر کھڑے ہونے دو کہ وہ ان کی قیادت کریں اور ان پر حکومت کریں۔ کیا تم میری مرضی کو سمجھتے ہو؟ کیا تمہیں میری جانفشاں کوششوں کا احساس بھی ہے؟ میں یہ سب تمہارے لیے کرتا ہوں۔ یہ صرف اس بات پر منحصر ہے کہ آیا تم میری نعمتوں سے لطف اندوز ہونے کے قابل ہو یا نہیں۔

میں، وہ خدا جو انسانیت کے دماغ اور دل کو تلاش کرتا ہے، زمین کے کناروں تک سفر کرتا ہوں۔ کون ہے جو میری خدمت سے انکار کرنے کی ہمت کرے گا؟ تمام قوموں کے درمیان کشیدگی اپنے عروج پر ہے اور وہ سخت جدوجہد کر رہی ہیں؛ تاہم، آخر میں، وہ میری گرفت سے نہیں بچ پائیں گے۔ میں یقیناً انہیں آسانی سے نہیں جانے دوں گا۔ میں ان کے اعمال، زمینی حیثیتوں اور دنیاوی لذتوں کے مطابق ایک ایک کرکے ان کے ساتھ انصاف کروں گا۔ میں کسی کو بھی نہیں بخشوں گا۔ میرا غضب نازل ہونا شروع ہو گیا ہے اور یہ پوری طرح سے ان پر برسے گا۔ ان میں سے سارے وعدے ایک ایک کر کے ان کے حق میں پورے ہوں گے اور یہ ان کے اپنے اعمال کی وجہ سے ہی ان پر آیا ہوگا۔ وہ لوگ جو مجھے جاننے میں ناکام رہے ہیں یا جو ماضی میں مجھے حقیر سمجھتے تھے اب میرے انصاف کا سامنا کریں گے۔ جہاں تک اُن لوگوں کا تعلق ہے جنہوں نے میرے بیٹوں کو ستایا ہے، میں انہیں خاص طور پر ان کے ماضی کے قول و فعل کے مطابق سزا دوں گا۔ یہاں تک کہ میں بچوں کو بھی نہیں بخشوں گا؛ یہ سب لوگ شیطان کے زمرے میں آتے ہیں۔ اگرچہ وہ صرف باتوں تک محدود رہیں اور حقیقت میں کچھ نہ کریں، لیکن اگر وہ اندر ہی اندر میرے بیٹوں سے نفرت کریں گے تو میں ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا۔ میں ان سب کو دکھا دوں گا کہ آج کے دور میں ہم – یعنی لوگوں کا یہ گروہ – برسر اقتدار ہے اور ہمارے پاس طاقت ہے؛ یقیناً اُن کے پاس نہیں ہے۔ اس وجہ سے یہ اور بھی زیادہ ضروری ہو جاتا ہے کہ تم اپنی پوری طاقت میرے لیے وقف کر دو اور پوری سنجیدگی سے خود کو میرے لیے خرچ کرو، تاکہ تم ہر جگہ، ہر کونے میں، ہر مذہب اور فرقے کے ماننے والوں کے مابین میں میرے نام کی تسبیح کرو اور اس کے لیے گواہی دو اور اسے پوری کائنات میں اور زمین کے کناروں تک پھیلا دو!

سابقہ: باب 67

اگلا: باب 74

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp