باب 66

میرا کام اس مرحلے تک جاری رہا ہے اور یہ سارا کام میرے ہاتھوں کے دانشمندانہ انتظامات کے تحت ہوا ہے اور یہ سب کچھ میری ایک بڑی کامیابی تھی۔ آخر نوع انسانی میں سے کون ہے جو ایسا کام کر سکتا ہے؟ کیا اس کے بر عکس یہ ایسا نہیں ہے کہ لوگ میرے انتظامی معاملات میں خلل ڈالتے ہیں؟ بہر حال، تجھے معلوم ہونا چاہیے کہ کوئی بھی میری جگہ میرا کام نہیں کر سکتا کجا یہ کہ کوئی اس میں رکاوٹ پیدا کر سکے، کیونکہ کوئی ایک بھی ایسا شخص نہیں ہے جو وہ کام کر سکے جو میں کرتا ہوں اور وہ باتیں بتا سکے جو میں بتاتا ہوں۔ اگرچہ یہی حقیقت ہے لیکن پھر بھی لوگ مجھے نہیں جانتے، میں جو کہ حکیم، قادر مطلق خدا ہوں! باہر سے تو تم کھلم کھلا میری مخالفت کرنے کی ہمت نہیں کرو گے لیکن پھر بھی تم اپنے دلوں اور دماغوں میں خود کو میرے خلاف کھڑا کرتے ہو۔ بیوقوفو! کیا تم نہیں جانتے کہ میں وہ خدا ہوں جو انسان کے باطنی دل کو دیکھتا ہے؟ کیا تُو نہیں جانتا کہ میں تیرے ہر قول و فعل پر نظر رکھتا ہوں؟ میں تجھے کہتا ہوں کہ: میرے لبوں سے دوبارہ کبھی بھی نرم الفاظ نہیں نکلیں گے۔ بالکہ اس کے بجائے، میرے تمام الفاظ سخت عدالت والے ہوں گے اور میں دیکھوں گا کہ آیا تُو ان کو برداشت کر سکتا ہے یا نہیں۔ آئندہ سے وہ لوگ جن کے دل میرے قریب نہیں ہیں – یعنی جن کے دل میں میرے لیے سچی محبت نہیں ہے – وہی ہیں جو میری کھلم کھلا مخالفت کرتے ہیں۔

آج روح القدس کا کام ایک ایسے مقام پر آ گیا ہے جہاں پر کوئی بھی گزشتہ طریقہ کار استعمال نہیں کیا جائے گا؛ بلکہ اس کے بجائے، ایک نیا طریقہ کار لاگو کیا جا رہا ہے۔ جو لوگ میرے ساتھ مثبت رنگ میں اور فعال طور پر تعاون نہیں کرتے وہ پاتال میں جا گریں گے جو کہ موت کی ایک کھائی ہے (اور یہ لوگ ہمیشہ کے لیے تباہی کا شکار ہو جائیں گے)۔ نیا طریقہ کار اس طرح سے ہے: اگر تمہارا دل و دماغ ٹھیک نہیں ہے تو فوراً ہی میری عدالت تم پر نازل ہو گی۔ اس میں دنیاوی زندگی، دولت، اپنے اہل خانہ، خاوند، بیوی، بچوں، والدین، کھانے اور پینے، کپڑوں اور ایسی تمام چیزیں سے چمٹے رہنا شامل ہے جو روحانی دنیا کا حصہ نہیں ہیں۔ مقدسین کی آگہی کافی واضح طور پر ظاہر ہو جائے گی؛ یعنی زندگی کے احساسات پہلے سے کہیں زیادہ واضح ہو جائیں گے اور مسلسل حرکت میں رہیں گے۔ اگر کوئی معمولی سی رکاوٹ کا بھی سبب بنے گا تو وہ زندگی کی دوڑ میں بہت پیچھے رہ جائے گا اور ایک تباہ کن گراوٹ کا شکار ہو جائے گا۔ جو لوگ مجھ سے لاتعلق ہیں، جو مجھے عقیدت کے ساتھ تلاش نہیں کرتے، میں انہیں مکمل طور پر ترک کر دوں گا اور بغیر کسی استثنا کے ان سب کو نظر انداز کر دوں گا۔ وہ اگلے ایک ہزار سال تک آفات میں مبتلا رہیں گے۔ البتہ جو لوگ بڑی مستعدی کے ساتھ مجھے تلاش کرتے ہیں – یعنی جو ہمیشہ رکاوٹیں ڈالتے رہتے ہیں – میں ان کی جہالت کو دور کردوں گا اور انہیں اپنا وفادار بناؤں گا۔ مزید برآں، انہیں حکمت اور ذہانت حاصل ہو گی اور پھر اس طرح وہ پہلے سے بڑھ کر ایمان کے ساتھ میری تلاش کریں گے۔ میں اپنے تمام پہلوٹھے بیٹوں پر اپنی دوگنی نعمتیں نازل کرتا ہوں اور میری محبت ہمہ وقت تمہیں ملتی ہے۔ میں ہمیشہ تمہاری دیکھ بھال اور حفاظت کرتا ہوں اور میں تمہیں شیطان کے جال میں پھنسنے نہیں دوں گا۔ میں نے تمام لوگوں کے بیچ اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے؛ یعنی، میں نے کام کا ایک اور منصوبہ شامل کر لیا ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اگلے ایک ہزار سال تک مسیح کی خدمت کریں گے اور بڑی تعداد میں لوگ میری بادشاہی میں جمع ہوں گے۔

میرے بیٹو، تمہیں لازماً اپنی تربیت میں مزید شدت پیدا کرنی چاہیے۔ ابھی بہت سا کام پڑا ہے جو تمہارا انتظار کر رہا ہے، جسے تم نے لازمی اپنے ذمہ لینا اور پورا کرنا ہے۔ میں بس یہ چاہتا ہوں کہ تم جلدی کرو اور پختہ کار بنو، تاکہ تم اس کام کو پورا کر سکو جو میں نے تمہارے سپرد کیا ہے۔ یہ تمہاری مقدس ذمہ داری ہے اور یہ ایک ایسا فرض ہے جسے تمہیں یعنی میرے پہلوٹھے بیٹوں کو ضرور پورا کرنا چاہیے۔ میں تب تک تمہاری حفاظت کروں گا جب تک کہ تم اس راستے کے آخر تک نہیں پہنچ جاتے اور میں تمہیں تحفظ فراہم کروں گا تاکہ تم ہمیشہ میرے پہلو بہ پہلو بے تحاشہ خوشیاں مناتے رہو! تم میں سے ہر ایک کو اس حقیقت کا پتہ ہونا چاہیے کہ میں نے تمہیں کامل بنانے کے لیے بہت سی قربانیوں اور بہت سارے ماحول کا اہتمام کیا ہے۔ تم یہ تو جانتے ہو کہ یہ سب میری نعمتیں ہیں، جانتے ہو نہ؟ تم سب میرے پیارے بیٹے ہو۔ جب تک تم خلوص دل کے ساتھ مجھ سے محبت کرتے رہو گے میں تم میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑوں گا – حالانکہ یہ اس بات پر منحصر ہے کہ آیا تم میرے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ تعاون کرتے ہو یا نہیں۔

سابقہ: باب 65

اگلا: باب 67

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp