باب 65
میرے الفاظ ہمیشہ تمہاری ضررپذیریوں پر اثر انداز ہوتے ہیں، یعنی وہ تمہاری مہلک کمزوریوں کی نشاندہی کرتے ہیں؛ بصورت دیگر تم اب بھی سستی کر رہے ہوتے اور تمہیں اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہوتا کہ بالکل ابھی کیا وقت ہے۔ یہ جان لو! میں تمہیں بچانے کے لیے محبت کا راستہ استعمال کرتا ہوں۔ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ تم کیسے کام کرتے ہو، میں ان چیزوں کو یقیناً مکمل کروں گا جو میں نے منظور کی ہیں، اور کسی بھی قسم کی کوئی غلطی نہیں کروں گا۔ کیا میں، راستباز قادر مطلق خدا، ممکنہ طور پر غلطی کر سکتا ہوں؟ کیا یہ انسانی تصور نہیں ہے؟ مجھے بتاؤ: میں جو کچھ بھی کرتا ہوں اور کہتا ہوں کیا وہ تمہاری خاطر نہیں ہے؟ کچھ لوگ عاجزی کے ساتھ کہیں گے، "اے خدا! ہر وہ چیز جو تو کرتا ہے ہمارے لیے ہے، لیکن ہم یہ نہیں جانتے ہیں کہ تیرے ساتھ مل کر کیسے کام کریں۔ ایسی جہالت! تم اس حد تک بھی کہہ جاتے ہو کہ تمہیں علم ہی نہیں ہے کہ میرے ساتھ تعاون کیسے کرنا ہے! یہ سب شرمناک جھوٹ ہیں! یہ دیکھتے ہوئے کہ تم نے ایسی باتیں کی ہیں، تم کیوں درحقیقت، بار بار جسم کے لیے سوچتے ہو؟ تمہارے الفاظ اچھے لگتے ہیں، لیکن تم آسان اور خوشگوار انداز میں عمل نہیں کرتے ہو۔ تمہیں اس کو لازمی سمجھنا چاہیے: آج میں تم سے زیادہ مطالبہ نہیں کرتا ہوں، اور نہ ہی میرے تقاضے تمہاری سمجھ سے باہر ہیں؛ بلکہ، وہ انسانوں کے لیے قابلِ حصول ہیں۔ کم از کم میں تمارے متعلق خوش فہمی میں مبتلا نہیں ہوں۔ کیا میں انسان کی صلاحیتوں سے باخبر نہیں ہوں؟ مجھے اس کی بالکل واضح سمجھ بوجھ ہے۔
میرا کلام مسلسل آگہی عطا کرتا ہے، پھر بھی تمہارے دل بہت سخت ہیں، اور تم اپنی روحوں کے اندر میری مرضی کو سمجھنے سے قاصر ہو! مجھے بتاؤ: میں نے تمہیں کتنی مرتبہ یاد دلایا ہے کہ کھانے، لباس یا اپنی ظاہری شکل و صورت پر توجہ نہ دو اور اس کی بجائے اپنی اندرونی زندگیوں پر توجہ مرکوز کرو؟ تم سرے سے سنتے ہی نہیں ہو۔ میں بول بول کر تنگ آ گیا ہوں۔ کیا تم اتنے بے حس ہو گئے ہو؟ کیا تم بالکل غافل ہو؟ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ میرا کلام بے کار کہا گیا ہو؟ کیا میں نے کچھ غلط کہا ہے؟ میرے بیٹو! میرے سنجیدہ ارادوں کا خیال رکھنا! ایک بار جب تمہاری زندگی باشعور ہو جائے تو پھر مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہو گی، اور سب کچھ فراہم کر دیا جائے گا۔ ابھی ان چیزوں پر توجہ دینے کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ میری بادشاہی مکمل طور پر قائم ہو گئی ہے، اور یہ دنیا میں سرِ عام نازل ہوئی ہے؛ یہ مزید اس بات کا مظہر ہے کہ میری عدالت مکمل طور پر پہنچ چکی ہے۔ کیا تم نے اس کا عملی تجربہ کیا ہے؟ مجھے تمہاری عدالت کرنے سے نفرت ہے، لیکن تم میری مرضی کا کسی بھی قسم کا کوئی خیال نہیں کرتے ہو۔ یہ میری خواہش ہے کہ تمہیں بے رحم عدالت کی بجائے میری محبت کی دیکھ بھال اور تحفظ مسلسل عطا کیا جائے۔ کیا یہ ہو سکتا ہے کہ تم فیصلہ کروانے کے لیے تیار ہو؟ اگر نہیں تو پھر بار بار میرے قریب کیوں نہیں آتے، مجھ سے رفاقت کیوں نہیں کرتے میرے ساتھ اشتراک کیوں نہیں کرتے؟ تم میرے ساتھ بہت سردمہری کا سلوک کرتے ہو، لیکن جب شیطان تمہیں خیالات دیتا ہے تو یہ سوچ کر کہ وہ تمہاری اپنی مرضی کے مطابق ہے تمہیں بہت زیادہ خوشی محسوس ہوتی ہے – لیکن تم جو کچھ کرتے ہو وہ میری خاطر نہیں ہوتا ہے۔ کیا تم ہمیشہ میرے ساتھ اتنا ظالمانہ سلوک کرنا چاہتے ہو؟
ایسا نہیں ہے کہ میں تجھے دینا نہیں چاہتا ہوں بلکہ ایسا ہے کہ تم اس کی قیمت ادا کرنے کو تیار نہیں ہو۔ اسی وجہ سے تم کچھ بھی حاصل کیے بغیر بالکل خالی ہاتھ ہو۔ کیا تم یہ نہیں دیکھتے ہو کہ روح القدس کا کام کتنی تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے؟ کیا تم یہ نہیں دیکھتے ہو کہ میرا دل بے چینی سے جل رہا ہے؟ میں تم سے کہتا ہوں کہ میرے ساتھ تعاون کرو، لیکن تم آمادہ ہی نہیں ہوتے ہو۔ یکے بعد دیگرے ہر طرح کی آفات آئیں گی؛ تمام قومیں اور جگہیں تباہی کا سامنا کریں گی: ہر جگہ پر طاعون، قحط، سیلاب، خشک سالی اور زلزلے ہیں۔ یہ آفات صرف ایک یا دو جگہوں پر نہیں آ رہی ہیں اور نہ ہی یہ ایک یا دو دن میں ختم ہوں گی؛ بلکہ اس کی بجائے وہ وسیع تر اور زیادہ وسیع تر علاقے میں پھیلیں گی، اور زیادہ سے زیادہ شدید ہو جائیں گی۔ اس وقت کے دوران کیڑوں کے تمام طاعون یکے بعد دیگرے پھیلیں گے، اور آدم خوری کا رجحان ہر جگہ ہو گا۔ تمام قوموں اور لوگوں پر یہ میرا فیصلہ ہے۔ میرے بیٹو! تمہیں آفات کی تکلیف یا سختیوں کا سامنا بالکل نہیں کرنا چاہیے۔ میری خواہش ہے کہ تم جلد ہی بالغ ہو جاؤ اور جلد از جلد اس بوجھ کو اٹھا لو جو میرے کندھوں پر رکھا ہے۔ تم میری مرضی کیوں نہیں سمجھتے ہو؟ آگے کا کام زیادہ سے زیادہ سخت ہوتا جائے گا۔ کیا تم اتنے ہی سخت دل ہو کہ مجھے بہت زیادہ کام کے دوران سخت محنت کرنے کے لیے تنہا چھوڑ دو؟ میں اس بات کو مزید صاف طور پر کہوں گا: وہ لوگ جن کی زندگیاں باشعور ہو جاتی ہیں وہ پناہ میں داخل ہو جائیں گے، اور وہ تکلیف یا سختیوں کا سامنا نہیں کریں گے؛ وہ لوگ جن کی زندگیاں باشعور نہیں ہوتی ہیں انھیں ضرور تکلیف اور نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ میرا کلام بہت واضح ہے، کیا ایسا نہیں ہے؟
میرا نام تمام سمتوں میں اور سب جگہوں پر ضرور پھیلنا چاہیے، تاکہ ہر کوئی میرے مقدس نام کو جان سکے اور مجھے جان سکے۔ امریکہ، جاپان، کینیڈا، سنگاپور، سوویت یونین، مکاؤ، ہانگ کانگ اور دیگر ممالک میں زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے لوگ سچے راستے کی تلاش میں فوری طور پر چین میں جمع ہوں گے۔ ان کے سامنے میرے نام کی گواہی پہلے ہی دی جا چکی ہے؛ جو کچھ باقی ہے وہ یہ ہے کہ تم جلد از جلد باشعور ہو جاؤ، تاکہ تم ان کی نگہبانی اور راہنمائی کر سکو۔ اسی لیے میں کہتا ہوں کہ ابھی اور بھی کام کرنا باقی ہے۔ آفات کے نتیجے میں میرا نام بڑے پیمانے پر گردش کرے گا، اور اگر تم محتاط نہ ہوئے تو تم اپنے جائز حصے سے محروم ہوجاؤ گے۔ کیا تم خوفزدہ نہیں ہو؟ میرا نام تمام مذاہب، زندگی کے تمام شعبوں، تمام اقوام اور تمام فرقوں تک پھیلا ہوا ہے۔ یہ میرا کام ہے جو ایک منظم طریقے سے، قریبی رابطے میں ہو رہا ہے؛ یہ سب میرے دانشمندانہ انتظام کی وجہ سے ہوتا ہے۔ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ تم ہر قدم کے ساتھ میرے نقشِ قدم کی درست پیروی کرتے ہوئے آگے بڑھنے کے قابل بنو۔