باب 60

زندگی کا بڑھنا کوئی آسان کام نہیں ہے؛ اس کے لیے ایک مستقل عمل کی ضرورت ہوتی ہے، ی مزید یہ بکہ تم میں اس کی قیمت ادا کرنے کی استطاعت آئے گی اور یہ کہ تم ایک دل ہو کر میرے ساتھ تعاون کرو اور نتیجتاً میں تمہاری مدح سرائی کروں گا۔ آسمان اور زمین اور تمام چیزیں میرے بولے گئے کلام سے ہی قائم اور مکمل کیے گئے ہیں اور میرے ساتھ، کچھ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔ میری تو بس یہی خواہش ہے کہ تم جلدی سے بڑے ہو جاؤ، میرے کندھوں سے بوجھ اتار لو، اسے اپنے کندھوں پر رکھ لواور میری طرف سے میری محنت کرو؛ صرف تبھی مجھے اطمینان ملے گا۔ کون سا بیٹا اپنے باپ کا بوجھ اٹھانے سے انکار کرے گا؟ کون سا باپ اپنے بیٹے کے لیے دن رات محنت نہیں کرے گا؟ لیکن اس کے باوجود، تمہیں میری مرضی کی بالکل بھی سمجھ نہیں ہے اور تم میرے بوجھ سے بے پروا ہو؛ میرے کلام کا تم پر کوئی اثر نہیں ہوتا اور تم میری باتوں پر عمل نہیں کرتے۔ تم ہمیشہ اپنی مرضی کے مالک بنتے ہو؛ تم کتنے خود غرض ہو! تم صرف اپنے بارے میں ہی سوچتے ہو!

کیا تُو واقعی میری مرضی سمجھتا ہے، یا تُو نہ سمجھنے کا دکھاوا کررہا ہے؟ ُو ہمیشہ اس طرح کا اوباش رویہ کیوں اختیار کرتا ہے و؟ کیا تیرا ضمیر مانتا ہے کہ تُو میرے ساتھ صحیح سلوک کر رہا ہے و؟ بیماری کی وجہ معلوم کرنے کے بعد تُو علاج کرنے کے لیے مجھ سے رابطہ کیوں نہیں کراتا؟ میں تجھے کہوں گا کہ: آج کے بعد سے، تم مزید کسی جسمانی بیماری میں مبتلا نہیں ہوگے۔ اگر کبھی تمہیں اپنے جسم کا کوئی حصہ بیمار محسوس ہوتا ہے تو اس کی کوئی بیرونی وجہ تلاش کرنے میں خود کو مصروف نہ کرو بلکہ میرے حضور آؤ اور میرا ارادہ جاننے کی جستجو کرو۔ کیا تمہیں یہ بات یاد رہے گی؟ یہ میرا وعدہ ہے: آج کے بعد سے تم اپنے اس مادّی جسم سے مکمل طور پر دور چلے جاؤ گے اور روحانی دنیا میں داخل ہو جاؤ گے؛ یعنی اب تمہارے جسم کو بیماریوں کا بوجھ اٹھانا نہیں پڑے گا۔ کیا تم اس سے خوش ہو؟ کیا تمہیں خوشی محسوس ہو رہی ہے؟ یہ میرا وعدہ ہے۔ اس کے علاوہ، یہ وہی ہے جس کی تم نے طویل عرصے سے امید کی ہے۔ آج تم بابرکت لوگوں کے حق میں یہ بات پوری ہوئی۔ یہ کتنی شاندار اور ناقابلِ ادراک بات ہے!

میرا کام دن رات آگے بڑھتا جا رہا ہے؛ لمحہ بہ لمحہ، یہ کبھی نہیں رکتا۔ کیونکہ میری فوری خواہش یہ ہے کہ میں تجھے اپنے دل کے مطابق بناؤں اور یہ کہ میرا دل جلد ہی تمہاری جانب سے پ تسلّی پالے گا۔ میرے بیٹو! اب وقت آگیا ہے کہ تم میری نیک نعمتوں میں شریک بنو! ماضی میں تم نے میرے نام کی خاطر تکالیف اٹھائی ہیں لیکن اب تمہاری آزمائش کے دن ختم ہو گئے ہیں۔ اگر کوئی میرے بیٹوں کے سر کے ایک بال کو بھی نقصان پہنچانے کی جرات کرے گا تو میں انھیں آسانی سے معاف نہیں کروں گا اور نہ ہی وہ دوبارہ اٹھ سکیں گے۔ یہ میرا انتظامی حکم ہے اور جو بھی اس کی خلاف ورزی کرتا ہے وہ خود کو خطرے میں ڈالتا ہے۔ میرے بیٹو! تب تک جشن مناؤ جب تک تمہارے دل مطمئن نہ ہو جائیں! گاؤ اور خوشی سے پکارو! اب تمہیں مزید ڈرایا دھمکایا نہیں جائے گا اور نہ ہی جبر کیا جائے گا نیز تمہیں مزید ظلم و ستم کا نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔ تمہیں مجھ پر ایمان لانے کی وجہ سے مزید خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے؛ تمہیں کھلے عام اپنے عقیدے کا اعلان کرنا چاہیے۔ میرا مقدس نام اتنی بلند آواز سے پکارو کہ پوری کائنات اور زمین کے کنارے دہل جائیں۔ یہاں تک کہ یہ لوگ دیکھ لیں کہ جنھیں وہ حقارت کی نگاہ سے دیکھتے تھے، جنھیں وہ ظلم و ستم اور تشدد کا نشانہ بناتے تھے، آج ان پر حاوی ہیں اور ان پر حکومت کرتے ہیں، ان پر حکمرانی کرتے ہیں اور سب سے بڑھ کر یہ کہ ان کی عدالت کرتے ہیں۔

تم بس داخل ہونے کی فکر کرو، اور میں تمہیں اس سے بھی بہتر نعمتیں عطا کروں گا جو تمہارا انتظار کر رہی ہیں کہ تم ان سے لطف اٹھاؤ نیز تم لاجواب مٹھاس، لامحدود اسرار اور اتھاہ گہرائی کا بہتر مزہ اٹھا سکو گے!

سابقہ: باب 59

اگلا: باب 61

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp