باب 59

تجھے جو ماحول بھی درپیش ہو، میری مرضی کی مزید جستجو کر، اور تُو یقیناً میری رضا پالے گا۔ جب تک تُو میری تعظیم کی جستجو کرنے اور اسے برقرار رکھنے کے لیے تیار رہے گا، میں تجھے وہ سب عطا کروں گا جس کی تیرے پاس کمی ہے۔ کلیسیا اب ایک رسمی تربیت میں داخل ہورہا ہے اور سب کچھ بالکل ٹھیک راہ پر ہے۔ حالات اب ویسے نہیں ہیں جب یہ مستقبل کے واقعات کی ایک پیشگی جھلک تھے؛ اب تمہیں مزید الجھن زدہ ں یا کم فہم نہیں بننا چاہیے۔ میں یہ کیوں چاہتا ہوں کہ تم ہر چیز کی حقیقت تک پہنچو؟ کیا تُو نے واقعی اس کا تجربہ کیا ہے؟ کیا تم واقعی اپنے تئیں میری توقعات پوری کرکے مجھے مطمئن کر سکتے ہو، بالکل ویسے ہی جیسے میں تمہیں مطمئن کرتا ہوں؟ دھوکے باز مت بنو! میں بس تمہیں بار بار برداشت کرتا رہتا ہوں لیکن پھر بھی تم بار بار اچھے اور برے کے درمیان فرق بتانے اور اپنی ستائش کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہتے ہو!

میری راستبازی، میرا جاہ و جلال، میری عدالت اور میری محبت – یہ سب چیزیں جو میرے پاس ہیں، وہ چیزیں جو میں ہوں – کیا تُو نے واقعی ان کا مزہ چکھا ہے؟ تم واقعی بہت ہی زیادہ غافل ہو اور تم میری مرضی نہ سمجھنے پر اصرار کرتے ہو۔ میں تمہیں بار بار بتا چکا ہوں کہ تمہیں خود میری جانب سے تیار کردہ ضیافتوں کا مزہ چکھنا چاہیے، لیکن پھر بھی تم بار بار انھیں تہ و بالا کر دیتے ہو اور ایک اچھے اور برے ماحول میں فرق کرنے سے قاصر ہو۔ ان میں سے کس ماحول کو تم نے خود بنایا ہے؟ کس کا انتظام میرے ہاتھوں نے کیا ہے؟ اپنا دفاع کرنا بند کرو! مجھے ہر بات بالکل واضح طور پر نظر آتی ہے اور حقیقت یہ ہے کہ تُو جستجو ہی نہیں کرتا۔ میں اور کیا کہہ سکتا ہوں؟

میں ہمیشہ ان تمام لوگوں کو تسلی دوں گا جو میری مرضی سمجھتے ہیں اور میں انھیں تکلیف یا نقصان نہیں ہونے دوں گا۔ اب جو بات سب سے زیادہ اہم ہے وہ میری مرضی کے مطابق کارروائی کرنے کے قابل بننا ہے۔ جو لوگ ایسا کریں گے وہ یقیناً میری جناب سے برکتیں حاصل کریں گے اور میری حفاظت میں آ جائیں گے۔ کون ہے جو خود کو حقیقت میں اور پوری طرح سے میرے لیے خرچ کر سکتا ہے اور میری خاطر اپنا سب کچھ دے سکتا ہے؟ تم سب نیم دل لوگ ہو؛ تمہارے خیالات بس اپنے گھر، باہر کی دنیا، کھانے اور لباس کے بارے میں سوچیں چکراتی رہتی ہیں۔ باوجود اس حقیقت کے کہ تُو یہاں میرے حضور موجود ہے، میرے لیے مختلف کام کر رہا ہے، تاہم اندر ہی اندر توُ اب بھی گھر میں موجود اپنی بیوی، بچوں اور والدین کے بارے میں سوچ رہا ہے۔ کیا یہ ساری چیزیں تیری ملکیت ہیں؟ تُو انھیں میرے سپرد کیوں نہیں کر دیتا؟ کیا تُو مجھ پر کافی ایمان نہیں رکھتا ہے؟ یا پھر تجھے ڈر ہے کہ میں تیرے لیے نامناسب انتظامات کردوں گا؟ تُو ہمیشہ اپنی جسمانی خاندان کے بارے میں فکر مند کیوں رہتا ہے؟ تُو ہمیشہ اپنے پیاروں کے لیے کڑھتا رہتا ہے! کیا تیرے دل میں میرے لیے کوئی خاص جگہ ہے؟ تُو اب بھی مجھے اپنی ذات پر غلبہ حاصل کرنے اور تیرے پورے وجود پر قابض ہو جانے کی اجازت دینے کے بارے میں بات کرتا ہے – یہ سب گمراہ کن جھوٹ ہیں! تم میں سے کتنے لوگ دل و جان سے کلیسیا کے لیے وقف ہیں؟ اور تم میں سے ایسے کون ہیں جو اپنی ذات کے بارے میں نہیں سوچتے بلکہ آج کی بادشاہی کی خاطر کام کرتے ہیں؟ اس بارے میں بہت احتیاط سے سوچو۔

تم نے مجھے اس حد تک مجبور کر دیا ہے کہ اب تمہیں مارنے اور آگے دھکیلنے کے لیے صرف اپنے ہاتھوں کا ہی استعمال کرسکتا ہوں؛ میں اب تمہیں پیار سے نہیں سمجھاؤں گا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں دانا خدا ہوں اور میں مختلف لوگوں کے ساتھ مختلف طریقوں سے سلوک کرتا ہوں، اس کے مطابق کہ تم میرے ساتھ کتنے وفادار ہو۔ میں قادرِ مطلق خدا ہوں، کون ہے جو میرے قدموں کو آگے بڑھنے سے روکنے کی ہمت کرے گا؟ ا اب سے، وہ تمام لوگ جو مجھ سے بے وفائی کا سلوک کرنے کی ہمت کریں گے وہ یقیناً میرے انتظامی احکامات کی زد میں آئیں گے گا تاکہ وہ میری مطلق قدرت جان سکیں۔ مجھے بڑی تعداد میں لوگ نہیں چاہئیں بلکہ مجھے عمدہ لوگ چاہئیں۔ میں ہر اُس شخص کو ترک کروں گا اور سزا دوں گا جو بے وفا، بے ایمان ہے اور بددیانتی اور فریب میں ملوث ہے۔ اب یہ سوچنا چھوڑ دو کہ میں رحم کرنے والا ہوں یا یہ کہ میں محبت کرنے والا اور مہربان ہوں؛ ایسے خیالات محض نفس پروری ہیں۔ میں جانتا ہوں کہ میں جتنا زیادہ تیرا مذاق اڑاتا ہوں، تُو اتنا ہی زیادہ منفی اور سست بنتا چلا جاتا ہے اور تُو اپنی ذات چھوڑنے کے لیے اتنا ہی زیادہ غیر آمادہ ہوتا ہے۔ جب لوگوں سے نمٹنا اس حد تک مشکل ہو، تو میں بس ان کی مسلسل حوصلہ افزائی ہی کر سکتا ہوں اور انھیں زبردستی اپنے ساتھ چلا سکتا ہوں۔ یہ بات جان لو! اب سے میں عدالت کرنے والا خدا ہوں؛ اب میں وہ رحم کرنے والا، مہربان اور محبت کرنے والا خدا نہیں رہا جو لوگ مجھے تصور کرتے ہیں!

سابقہ: باب 58

اگلا: باب 60

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp