باب 6
قادرِ مطلق خُدا، جو ہر چیز کا سربراہ ہے، اپنے تخت سے اپنی شاہی طاقت کو استعمال کرتا ہے۔ وہ کائنات اور تمام چیزوں پر حکمرانی کرتا ہے اور وہ اِس سر زمین پر ہماری راہنمائی کرتا ہے۔ ہمیں ہر لمحے اس کے قریب ہونا چاہیے، اور خاموشی سے اس کے سامنے آنا چاہیے، کبھی ایک لمحے کے لیے بھی نہیں چوکنا چاہیے، اوران اسباق کے ہمراہ جو ہر وقت ہمیں سیکھنے چاہئیں۔ گرد و نواح کے ماحول سے لے کر انسانوں، معاملات اور چیزوں تک سب کچھ اس کے تخت کی اجازت سے موجود ہے۔ کسی بھی وجہ سے اپنے دل میں شکایات پیدا نہ ہونے دیں ورنہ خدا آپ کو اپنا فضل عطا نہیں کرے گا۔ جب بیماری آتی ہے تو یہ خدا کی محبت ہے اور یقیناً اس کے مہربان ارادے اس میں لنگر انداز ہوتے ہیں۔ اگرچہ آپ کا جسم تھوڑی سی اذیت سے دوچار ہوسکتا ہے، پھر بھی شیطان کی طرف سے کسی خیال کی حوصلہ افزائی نہ کریں۔ بیماری کے دوران خدا کا وصف بیان کریں اور اپنی توصیف کے دوران خدا سے لطف اندوز ہوں۔ بیماری میں دل نہ ہاریں، بار بار تلاش کرتے رہیں اور ہمت نہ ہاریں، خدا آپ کو اپنے نورسے منور کرے گا۔ ایوب کا ایمان کیسا تھا؟ قادر مطلق خدا ایک طاقتور طبیب ہے! بیماری میں رہنا بیمار ہونا ہے، لیکن روح میں رہنا صحت مند ہونا ہے۔ پس جب تک تمہاری ایک بھی سانس باقی ہے، خدا تم کو مرنے نہیں دے گا۔
ہمارے اندر یسوع مسیح کی موت کے بعد کی زندگی ہے۔ بلاشبہ، ہمارے اندر خدا کی موجودگی پر ایمان کی کمی ہے: کاش خدا ہمارے اندر سچا ایمان ڈالتا۔ خدا کا کلام واقعی شیریں ہے! خدا کا کلام طاقتور دوا ہے! یہ خبیثوں اور شیطانوں کو شرمندہ کرتا ہے! خدا کے کلام کو سمجھنا ہمیں سہارا دیتا ہے۔ اُس کا کلام ہمارے دلوں کو بچانے کے لیے تیزی سے کام کرتا ہے! یہ دل سے تمام اندیشوں کو زائل کرتا ہے اور ہر چیز کو پر سکون رکھتا ہے۔ ایمان ایک تختے والے پل کی مانند ہے: جو لوگ ذلت کے ساتھ زندگی سے لپٹ کر رہ جاتے ہیں ان کے لیے اسے عبور کرنے میں دقت ہوگی، لیکن جو اپنے آپ کو قربان کرنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، وہ مستحکم قدم سےاور بے فکر ہو کر گزر سکتے ہیں۔ اگر انسان ڈر اور خوف سے پر خیالات اپنے اندر لنگرانداز کرتا ہے، تو اس کی وجہ یہ ہے کہ شیطان نے انھیں بے وقوف بنایا ہے، اس ڈر سے کہ ہم ایمان کے پل کو عبور کر کے خدا میں داخل ہو جائیں گے۔ شیطان ہر طرح سے اپنے خیالات ہم تک پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ ہمیں ہر لمحہ خدا سے دعا کرنی چاہئے کہ وہ ہمیں اپنے نور سے منور کرے، ہر لمحہ خدا پر بھروسہ کرنا چاہیے کہ وہ ہمارے اندر سے شیطان کے زہر کو نکال دے، ہر لمحہ اپنی روح کے اندر یہ مشق کرنی چاہیے کہ خدا کے قریب کیسے جائیں اور خدا کو ہمارے پورے وجود پر غلبہ حاصل ہو۔