باب 57

کیا تُو نے اپنے خیالات اور میں سے ہر ایک اور اپنے ہر عمل کا جائزہ لیا ہے؟ کیا تجھے واضح اندازہ ہے کہ ان میں سے کون سے میری مرضی کے مطابق ہیں اور کون سے نہیں ہیں؟ تُو یہ سمجھنے سے بالکل عاجز ہے! تُو میرے سامنے کیوں نہیں آیا؟ کیا اس وجہ سے کیونکہ میں تجھے نہیں بتاؤں گا یا اس کی کوئی اور وجہ ہے؟ تجھے یہ معلوم ہونا چاہیے! یہ بات جان لے کہ جو لوگ بالکل غافل ہیں وہ میری مرضی نہیں سمجھ سکتے اور نہ ہی کوئی عظیم روشنی یا وحی حاصل کر سکتے ہیں۔

کیا تُو نے اس کی وجوہات دریافت کی ہیں کہ آخر کیوں کلیسیا تقویت پانے سے قاصر ہے اور اسے پُر خلوص رفاقت کے فقدان کا سامنا ہے؟ کیا تُو واقف ہے کہ اس کا سبب بننے والے کتنے عوامل کارفرما کا تعلق تیرے ساتھ ہے؟ میں نے تجھے زندگی فراہم کرنے اور میری آواز کو آگے پہنچانے کی ہدایت کی تھی۔ کیا تُو نے یہ کام کرلیے ہیں؟ کیا تُو اپنے بہن بھائیوں کی زندگی میں ترقی میں اس تاخیر کی ذمہ داری قبول کر سکتا ہے؟ جب تجھے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو تُو پرسکون رہنے اور خود پر قابو رکھنے کے بجائے پریشان ہو جاتا ہے ہو۔ تُو واقعی جاہل ہے! میری آواز مقدسین تک پہنچائی جانی چاہیے۔ روح القدس کا کام پوشیدہ نہ کر اور اپنے ٹال مٹول کی وجہ سے میرے لیے تاخیر کا موجب نہ بن؛ ان سب سے کسی کو فائدہ نہیں ہوگا۔ میں چاہتا ہوں کہ تُو خود آپ کو مکمل طور پر میرے لیے وقف کر دے، جسمانی طور پر بھی اور ذہنی لحاظ سے بھی، تاکہ تیرا ہر خیال اور ہر نظریہ صرف میرے لیے ہو، تاکہ تُومیرے خیالات اور خدشات میں شریک ہو اور تاکہ تُو جو کچھ بھی کرے وہ آج کی بادشاہی اور میرے انتظام کے لیے ہو نہ کہ اپنے لیے۔ صرف تبھی میرا دل راضی ہوگا۔

میرا کیا ہوا کوئی کام بھی بغیر ثبوت کے نہیں ہے۔ تُو نے میری تقلید کیوں نہیں کی؟ تُو جو بھی کرتا ہے و تُو نے اس کا ثبوت کیوں نہیں مانگا؟ تُوم مجھ سے اور کیا سننا چاہتا ہے؟ میں نے تیرا ہاتھ پکڑ کر تجھے سکھایا لیکن پھر بھی تُو سیکھ نہیں پایا۔ تُو بہت بیوقوف ہے! کیا تُو سب کچھ دوبارہ شروع کرنا چاہتا ہے؟ بد دل نہ ہو۔ تجھے ایک مرتبہ پھر خود کو سنبھالنا ہوگا اور مقدسین کی مشترکہ امیدیں اور خواہشات پوری کرنے کے لیے خود کو مکمل طور پر وقف کرنا ہوگا۔ یہ کلام یاد رکھ: ”جو لوگ سچے دل سے خود کو میرے لیے خرچ کرتے ہیں، میں یقیناً تجھے بہت برکت دوں گا“۔

تُو جو کچھ بھی کرتا ہے اسے منظم انداز میں کیا کرو نہ کہ بے ترتیبی سے۔ کیا تُو واقعی اس بات کا دعویٰ کرنے کی ہمت رکھتا ہے کہ تُو مقدسین کی حالت سے مکمل طور پر واقف ہے؟ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ تجھ میں عقل کی کمی ہے اور یہ کہ تُو نے یہ معاملہ بالکل بھی سنجیدگی سے نہیں لیا ہے اور تُو نے اس کے لیے بالکل بھی وقت نہیں نکالا ہے۔ اگر تُو واقعی اپنا سارا وقت اس پر صرف کرتا تو تُو دیکھتا کہ تیری اندرونی حالت کیسی ہوگئی ہے۔ تُو داخلی کوششوں کی جستجو نہیں کرتے؛ تُو میری مرضی کے لیے ذرا بھی غور و فکر کا مظاہرہ کیے بغیر خارجی وجوہات کی تلاش میں لگا رہتا ہے۔ اس بات نے مجھے کافی تکلیف دی ہے! اپنا یہ طرزِ عمل جاری نہ رکھ! کیا اس کی یہ وجہ ہو سکتی ہے کہ تُو میری دی ہوئی برکتیں قبول نہیں کرتا ہے؟

اے خدا! تیرا بچہ تیرا قرض دار ہے۔ میں نے تیرا کام سنجیدگی سے نہیں لیا ہے اور نہ ہی تیری مرضی کے لیے غور و فکر کا مظاہرہ کیا اور نہ ہی میں تیری نصیحتوں کا وفادار رہا ہوں۔ تیرا بچہ یہ سب بدلنا چاہتا ہے۔ میری دعا ہے کہ تُو مجھے اکیلا نہ چھوڑے اور تُو میرے ذریعے اپنے کام کی تکمیل جاری رکھے۔ اے خدا! اپنے بچے کو تنہا نہ چھوڑ! بلکہ مہربانی کرکے ہر لمحہ میرا ساتھ دے۔ اے خدا! تیرا بچہ جانتا ہے کہ تُو مجھ سے پیار کرتا ہے لیکن پھر بھی میں تیری مرضی سمجھنے سے قاصر ہوں؛ میں نہیں جانتا کہ تیرے بوجھ پر کیسے غور و فکر کروں یا جو کام تُو نے میرے سپرد کیے ہیں اُنہیں پورا کیسے کروں۔ تاہم مجھے زیادہ نہیں پتہ کہ کلیسیا کی دیکھ بھال کیسے کرنی ہے۔ تُو بخوبی جانتا ہے کہ میں اس وجہ سے شدید مایوس اور پریشان ہوں۔ اے خدا! براہ مہربانی ہر وقت میری رہنمائی کر۔ اب جاکر مجھے محسوس ہو رہا ہے کہ میں کتنی چیزوں سے محروم ہوں – مجھ میں بہت زیادہ کمی ہے! میں بیان نہیں کرسکتا کہ کتنی کمی ہے۔ اپنے قادرِ مطلق ہاتھ سے اپنے بچے پر فضل فرما، ہر آن میرا ساتھ دے اور مجھے مکمل طور پر تیرے حضور سجدہ ریز ہونے کی توفیق دے، میں اب مزید اپنی مرضی نہ کروں اور نہ ہی اپنے خیالات یا نظریات کی پیروی کروں۔ اے خدا! تُو جانتا ہے کہ تیرا بچہ ہر کام پوری طرح سے تیری خاطر اور آج کی بادشاہی کی خاطر کرنا چاہتا ہے۔ میں اس لمحے جو بھی سوچ رہا ہوں اور جو کچھ بھی کر رہا ہوں تُو اُس سے بخوبی واقف ہے۔ اے خدا! تُو مجھے خود تلاش کر۔ میری بس یہی التجا ہے کہ تُو میرے ساتھ چلے اور میری زندگی میں ہر آن میرے ساتھ رہے تاکہ میں جو بھی کام کروں تیری طاقت میرے ساتھ رہے۔

سابقہ: باب 56

اگلا: باب 58

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp