باب 56

میں نے برائی کرنے والوں اور طاقت کا استعمال کرنے والوں نیز خدا کے بیٹوں کو ستانے والوں کو سزا دینے کے لیے کارروائی شروع کر دی ہے۔ اب سے، میرے انتظامی احکامات کا شکنجہ ہمیشہ ان لوگوں پر رہے گا جو اپنے دلوں میں میری مخالفت کرتے ہیں۔ یہ بات جان لو! یہ میرے انصاف کی شروعات ہے اور کسی پر کوئی رحم نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی کسی کو بخشا جائے گا کیونکہ میں وہ جذبات سے عاری خدا ہوں جو راستبازی پر عمل کرتا ہے اور تم سب کے لیے اچھا ہوگا کہ تم یہ بات جان لو۔

ایسا نہیں ہے کہ میں برائی کرنے والے لوگوں کو سزا دینا چاہتا ہوں؛ بلکہ یہ ان کے اپنے ہی برے کاموں کا بدلہ ہے۔ میں کسی کو سزا دینے میں جلدی نہیں کرتا اور نہ ہی میں کسی کے ساتھ ناانصافی کرتا ہوں – میں سب کے حق میں راستباز ہوں۔ میں یقیناً اپنے بیٹوں سے محبت کرتا ہوں اور میں یقیناً ان برے لوگوں سے نفرت کرتا ہوں جو میری مخالفت کرتے ہیں؛ میرے اعمال کے پیچھے یہی اصول ہے۔ تم میں سے ہر ایک کو میرے انتظامی احکامات کی کچھ سمجھ ہونی چاہیے؛ کیونکہ اگر تمہیں اس کی سمجھ نہیں ہوگی تو تم میں ذرہ برابر بھی خوف نہیں ہوگا اور تم میرے سامنے لاپرواہی کا مظاہرہ کرو گے۔ تمہیں تو یہ بھی معلوم نہیں ہوگا کہ میں کیا حاصل کرنا چاہتا ہوں، کونسے کام انجام دینا چاہتا ہوں، کیا فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں یا میری بادشاہی میں کس قسم کے شخص کی ضرورت ہے۔

میرے انتظامی احکامات یہ ہیں:

1۔ چاہے تم کوئی بھی ہو، اگر تم اپنے دل ہی دل میں میری مخالفت کرتے ہو تو تمہارا انصاف کیا جائے گا۔

2۔ جن لوگوں کو میں نے منتخب کیا ہے اگر وہ کچھ بھی غلط سوچیں گے تو ان پر فوری تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

3۔ جو لوگ مجھ پر یقین نہیں رکھتے ہیں میں علیحدہ کر دوں گا۔ میں انہیں آخری حد تک بولنے اور لاپرواہی کا مظاہرہ کرنے کی چھوٹ دوں گا اور پھر میں انہیں سختی کے ساتھ سزا دوں گا اور انہیں علیحدہ کر دوں گا۔

4۔ جو لوگ مجھ پر یقین رکھتے ہیں میں ان کی دیکھ بھال کروں گا اور ان کی حفاظت کروں گا۔ میں انہیں ہر وقت ہی نجات کے ذریعہ زندگی فراہم کرتا رہوں گا۔ ان لوگوں کو میری محبت ملے گی اور وہ یقیناً نہیں گریں گے یا وہ یقینا اپنا راستہ نہیں بھولیں گے۔ ان کے اندر جو بھی کمزوری ہے وہ عارضی ہوگی اور میں یقیناً ان کی کمزوریوں کو یاد نہیں رکھوں گا۔

5۔ وہ لوگ جو بظاہر تو یقین رکھتے ہیں لیکن حقیقت میں ایسا نہیں ہے – یعنی جو یہ تو یقین رکھتے ہیں کہ خدا ہے لیکن وہ مسیح کی جستجو نہیں کرتے، ساتھ ہی ساتھ وہ مزاحمت بھی نہیں کرتے ہیں – وہ سب سے زیادہ قابل رحم قسم کے لوگ ہیں اور میری کارروائیوں کے نتیجے میں وہ واضح طور پر دیکھ لیں گے۔ میں اپنی کاررائیوں کے ذریعے ایسے لوگوں کو بچا کر انہیں واپس لے آؤں گا۔

6۔ پہلوٹھے بیٹے، یعنی وہ جو سب سے پہلے میرا نام قبول کرتے ہیں، برکت پائیں گے! میں یقیناً تمہیں اپنی بہترین نعمتوں سے نوازوں گا جس کے نتیجے میں تم اپنے دل کی گہرائیوں سے ان کا لطف اٹھاؤ گے اور کوئی بھی اس میں رکاوٹ ڈالنے کی ہمت نہیں کرے گا۔ یہ سب تمہارے لیے مکمل طور پر تیار ہے، کیونکہ یہ میرے انتظامی احکامات ہیں۔

تمہیں اس قابل ہونا چاہیے کہ تم ہر لحاظ سے میرے ہاتھوں کی جملہ کارروائیوں کو اور میرے دل کے تمام خیالات کو دیکھ سکو۔ کیا یہ سب کچھ تمہارے لیے نہیں ہے؟ تم میں سے کون میرے لیے ہے؟ کیا تم نے اپنے دلوں میں آںے والے خیالات یا اپنے ہونٹوں سے نکلنے والے الفاظ کا جائزہ لیا ہے؟ کیا تم نے ان چیزوں کے بارے میں ایک محتاط رویہ اختیار کیا ہے؟ ناسمجھو! بد چلنو! تم روح القدس کی پابندیوں کو قبول نہیں کرتے! میں بار بار تجھ میں اپنی آواز پیدا کر رہا ہوں، پھر بھی اس کا کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا۔ اب مزید کند ذہن نہ بنو! میری مرضی کو سمجھنا تیرا فرض ہے؛ اس کے علاوہ، یہی وہ راستہ ہے جس میں تجھے داخل ہونا چاہیے۔ تُو گھبرایا ہوہے، تجھ میں بصیرت کی بھی کمی ہے اور تُو صاف طور نہیں دیکھتا کہ میں تیرے ذریعے کیا حاصل کرنا چاہتا ہوں یا تجھ سے کیا فوائد اٹھانا چاہتا ہوں! میری مرضی کو سمجھنے کے لیے، تجھے میرے قریب ہونے اور مجھ سے زیادہ سے زیادہ بات کرنے سے آغاز کرنا چاہیے۔ تم ہمیشہ ہی کہتے ہو کہ تم میری مرضی کو سمجھنے سے قاصر ہو۔ اگر پہلے ہی تم اپنی فضول چیزوں سے بھرے ہوئے ہو تو میں تم پر کیسے کام کر سکتا ہوں؟ تم پہل نہیں کرتے اور میرے حضور پیش نہیں ہوتے ہو بلکہ صرف بے سود انتظار ہی کرتے رہتے ہو۔ میں تو یہاں تک کہتا ہوں کہ تُو ایک کیڑے کی مانند ہے، تاہم تُو اس بات کو غلط سمجھتا ہے اور اسے قبول کرنے سے انکار کرتا ہے۔ اس بار تمہیں اٹھنا چاہئے اور میرے ساتھ تعاون کرنا چاہئے! کاہل نہ بنو! اس سے تم زندگی میں پیچھے رہ جائے گو۔ چست رہنے سے تیرا ہی فائدہ ہے، دوسروں کا نہیں۔ کیا تم نے ابھی تک اس بات کو نہیں جانا اور نہیں سمجھا؟ میری مرضی تجھ میں مسلسل ظاہر ہو رہی ہے۔ کیا تُو نے اس کا ادراک حاصل نہیں کیا ہے؟ تم نے اس پر کبھی توجہ کیوں نہیں دی؟ تم کیوں میری مرضی کو کبھی سمجھ نہیں پائے؟ کیا واقعی میری مرضی کو سمجھنے سے تجھے کوئی فائدہ نہیں ہوگا؟

میں چاہتا ہوں کہ تُو ہر لحاظ سے میری مرضی کا خیال رکھے تاکہ مجھے تیرے ذریعے آگے بڑھنے کے لیے ایک راستہ ملے اور رہنے کے لیے ایک گھر ملے۔ میرے راستے میں مزید رکاوٹ مت ڈالو – یہ انتہائی سنگ دلی ہے! تمہیں میری باتوں کی بالکل بھی سمجھ نہیں ہے اور تم ان کا کوئی بھی جواب نہیں دیتے ہو۔ دیکھو کتنا وقت ہو گیا ہے؛ اب مزید انتظار نہیں ہو سکتا! اگر تم توجہ سے میرے نقش قدم پر نہیں چلو گے توبہت دیر ہو جائے گی، اور اسے نجات دینے کا کوئی راستہ باقی نہیں بچے گا۔

سابقہ: باب 55

اگلا: باب 57

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp