باب 53

میں ابتدا ہوں اور میں ہی انتہاء ہوں۔ میں دوبارہ زندہ ہونے والا اور مکمل واحد سچا خدا ہوں۔ میں تمھارے سامنے اپنی باتیں رکھ رہا ہوں اور تمہیں میری باتوں پر پختہ طور پر یقین کرنا چاہیے۔ آسمان اور زمین ٹل سکتے ہیں لیکن جو کچھ بھی مَیں کہتا ہوں اس کا ایک حرف یا ایک شوشَہ بھی نہیں ٹلے گا۔ یہ بات یاد رکھنا! اسے یاد کر لو! ایک بار جو میں کوئی بات کہہ دیتا ہوں تو پھر میں اس کا ایک لفظ بھی واپس نہیں لیتا اور ہر لفظ حرف بہ حرف پورا ہوگا۔ اب وقت آ گیا ہے، اور تمہیں فوری طور پر حقیقت میں داخل ہو جانا چاہیے۔ اب زیادہ وقت نہیں ہے۔ میں اپنے بیٹوں کی راہنمائی کرکے انہیں عظیم الشان بادشاہی میں لے جاؤں گا اور تم نے جسے حاصل کرنے کی کوششیں کی ہیں اور جس کی تم خواہش رکھتے ہو، تم اسے حاصل کرو گے۔ میرے بیٹو! جلدی سے اٹھو اور میری پیروی کرو! اب تمہارے پاس زیادہ وقت نہیں ہے کہ تم اب بھی بیٹھ کر اس پر غور کرتے رہو۔ کھویا ہوا وقت کبھی واپس نہیں آئے گا؛ اندھیرے کے بعد روشنی ہے اور انتہائی خوشی کے لمحات اب تمہاری نظروں کے سامنے ہیں۔ کیا تمہیں سمجھ آئی؟ اپنی آنکھیں کھولو! جلدی سے اٹھو! تمہیں اب آپس میں بات چیت کرنے کے دوران فضول گپ شپ میں مشغول ہونے یا کوئی ایسی بات کہنے کی اجازت نہیں ہے جس کا کلیسیا کی تعمیر کے لیے کوئی فائدہ نہ ہو۔ سب سے زیادہ اہم بات یہ ہے کہ تُو اپنے بھائیوں اور بہنوں کو اپنے عملی تجربات یا سرگذشت سنائے اور انہیں بتائے کہ تجھے خدا کے حضور کیسے روشن کیا گیا ہے اور خود کو پہچانو۔ جو بھی ان چیزوں کو فراہم کرنے کے قابل ہوگا وہ نمو پائے گا! آج کل، تم میں سے کچھ لوگ ابھی تک خوف نہیں رکھتے اور اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میں کیا کہتا ہوں یا میں کتنا پریشان ہوں، تو بے خوف رہتا ہے؛ تیرا پرانا نفس خود کو ذرا بھی چھونے نہیں دیتا۔ تو پھر ٹھیک ہے، ایسا ہی چلنے دو! بس انتظار کرو اور دیکھو کہ کون برباد ہوتا ہے! تمہیں ہر وقت دنیا حاصل کرنے کی فکر لاحق ہوتی ہے، بس دولت کی آرزو رکھتے ہو، اور اپنے بیٹوں، بیٹیوں اور شوہر سے کافی زیادہ لگاؤ محسوس کرتی ہو۔ خیر، تُو اپنے اس لگاؤ کو جاری رکھ سکتی ہے! ایسا نہیں ہے کہ میرے کلام میں تمہیں مخاطب نہیں کیا گیا ہے اور تم اپنی مرضی کے مطابق جو چاہے کر سکتی ہو! مستقبل قریب میں، تم سب کچھ سمجھ جاؤ گی لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی ہوگی۔ اب تو بس فیصلہ ہی تمہارا منتظر ہے۔

سابقہ: باب 52

اگلا: باب 54

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp