باب 52

میں راستبازی کے سورج کے طور پر ابھروں گا اور تم اور مَیں ایک ساتھ مل کر ہمیشہ کے لیے عظمت اور اچھی نعمتیں آپس میں بانٹیں گے! یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے جس کی تم میں پہلے سے ہی تصدیق ہونا شروع ہو چکی ہے۔ یہ اس وجہ سے ہے کہ جو کچھ بھی میں نے تمہارے ساتھ وعدہ کیا ہے، مَیں ضرور اسے تمہارے لیے پورا کروں گا؛ میں جو کچھ بھی کہتا ہوں وہ حقیقت پر مبنی ہے اور وہ کبھی بھی باطل ثابت نہیں ہوگا۔ یہ اچھی نعمتیں تم پر نازل ہوتی ہیں اور کوئی بھی دوسرا انسان ان کا دعویٰ نہیں کر سکتا؛ یہ تمہاری اُن خدمات کا پھل ہیں جو ایک معاہدے کے تحت میرے ساتھ ہم آہنگی کے ساتھ کی گئی ہیں۔ اپنے مذہبی تصورات کو پرے پھینک دو؛ میرے کلام کی صداقت پر یقین رکھو اور شک نہ کرو! میں تمہارےساتھ کوئی مذاق نہیں کر رہا؛ میں جو کہتا ہوں وہ اس میں سنجیدہ ہوتا ہوں۔ جن لوگوں پر میں اپنی رحمتیں نازل کرتا ہوں وہ اسے ضرور حاصل کر لیتے ہیں، جبکہ جن لوگوں پر میں اپنی رحمتیں نازل نہیں کرتا انہیں کچھ نہیں ملتا۔ اس کا فیصلہ میں خود کرتا ہوں۔ دنیاوی مقدد بس غیر مربوط ہے! میری نظر میں یہ گوبر کے سوا کچھ بھی نہیں ہے، ایک پیسہ کے برابر بھی نہیں ہے۔ اس لیے تمہیں ان دنیاوی لذتوں کو حد سے زیادہ اہمیت نہیں دینی چاہیے۔ کیا میرے ساتھ آسمانی نعمتوں سے لطف اندوز ہونا زیادہ اہم اور فائدہ مند نہیں ہے؟

اس سے پہلے تک تو سچائی ظاہر ہی نہیں ہوئی تھی اور میں کھلے عام ظاہر نہیں ہوا تھا؛ تب تم نے مجھ پر شک کیا تھا اور مجھ پر یقین نہ کرنے کی ہمت کی تھی تاہم، اب تمام چیزیں ظاہر ہو چکی ہیں اور میں راستبازی کے سورج کے طور پر ابھرا ہوں – پس اگر تم اب بھی شک میں پڑے ہوئے ہو تو اس بارے پر تم کیا کہو گے؟ جب زمین پر اندھیرا چھایا ہوا تھا، تب تو تمہاری یہ کوتاہی قابل معافی بھی تھی کہ تم روشنی نہیں دیکھ سکے، لیکن اب جب کہ سورج نے تمام تاریک کونوں کو روشن کر دیا ہے، چھپی ہوئی باتیں اب مزید چھپی ہوئی نہیں ہیں اور پوشیدہ چیزیں اب پوشیدہ نہیں ہیں – اگر تم اب بھی شک میں پڑے ہوئے ہو تو میں تمہیں اتنی آسانی سے معاف نہیں کروں گا! اب وقت آگیا ہے کہ میرے بارے میں مکمل یقین کیا جائے، اپنے آپ کو میرے لیے وقف کرنے اور میرے لیے خرچ کرنے کے لیے تیار ہونے کا وقت آگیا ہے۔ جو ذرا سی بھی میری مخالفت کرے گا اُسے زیادہ سوچے سمجھے یا ایک لمحہ کی بھی تاخیر کے بغیر فوری طور پر انصاف کی آگ گھیر لے گی – کیونکہ اب اُس بے رحمانہ فیصلہ کا وقت آگیا ہے اور جن کے دماغ اور دل درست نہیں ہوں گے، فیصلہ جلد کیا جائے گا۔ جیسا کہ کہا جاتا ہے ”میرا کام بجلی کے چمکنے کی مانند ہے،“ اس کے صحیح معنی یہی ہیں۔

اس میں تیزی سے پیشرفت ہو رہی ہے؛ یہ لوگوں کو حیران کر سکتا ہے، لوگوں کو خوفزدہ کر سکتا ہے، اس میں مزید تاخیر نہیں کی جا سکتی اور اسے روکا نہیں جا سکتا۔ میرا کام جتنا زیادہ کیا جاتا ہے یہ اُتنی ہی تیزی سے آگے بڑھتا ہے؛ جو شخص بھی چوکنا اور تیار نہیں ہے اُس کے لیے ہمیشہ ہی الگ کرکے پھینک دییے جانے کا خطرہ لاحق ہوتا ہے۔ اب تم مزید بہکانے والے جذبات کا شکار نہیں بن سکتے۔ میرا کام اب مکمل طور پر شروع ہو چکا ہے اور غیر قوموں اور تمام کائنات میں پھیل رہا ہے۔ فیصلے کی آگ بے درد اور بے رحم ہے جس میں کسی کے لیے رحم اور پیار نہیں ہے۔ وہ لوگ جو خدا کے وفادار ہیں، لیکن وہ پھر بھی غلط خیالات اور آراء رکھتے ہیں یا معمولی سی بھی مخالفت کرتے ہیں، ان کا بھی فیصلہ کیا جائے گا؛ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے۔ جس شخص پر بھی میرا نور اُترے گا وہ اُس کی روشنی کے تحت اپنی زندگی گزارے گا اور وہ روشنی میں کام کرے گا اور وہ اس سفر کے آخر تک میری خدمت کرے گا۔ جو لوگ روشنی میں نہیں رہتے وہ اندھیرے میں اپنی زندگیاں گزار رہے ہیں۔ میں اُن کے اپنے جرم کے حوالے سے رویوں کے مطابق اُن جانچ کرنے کے بعد اُن کے معاملے میں فیصلہ کروں گا۔

میرا دن آ گیا ہے۔ ” میرا دن،“ جس کا ذکر میں نے ماضی میں بھی کیا تھا، اب تمہاری آنکھوں کے سامنے آگیا ہے، کیونکہ تم میرے ساتھ آسمان سے اترے ہو۔ میں تیرے ساتھ اور تُو میرے ساتھ؛ ہم فضا میں ایک دوسرے سے ملے اور ہم دونوں کا اس جلال میں حصہ ہے۔ بے شک میرا دن مکمل طور پر آ گیا ہے!

سابقہ: باب 51

اگلا: باب 53

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp