باب 48

مجھے فکر لاحق ہے لیکن تم میں سے کتنے ہیں جو میرے ساتھ یک ذہن اور یک خیال ہو سکتے ہیں؟ تم میرے کلام پر بالکل بھی دھیان نہیں دیتے ہو اور اسے مکمل طور پر نظر انداز کر دیتے ہو اور اس پر اپنی توجہ مرکوز کرنے میں ناکام رہتے ہو بلکہ صرف اپنی سطحی چیزوں پر توجہ مرکوز کرتے ہو۔ کیا تم میری محنت بھری دیکھ بھال اور کوشش کو فضول سمجھتے ہو؛ کیا تمہارا ضمیر ملامت نہیں کرتا؟ تم جاہل اور عقل سے عاری ہو؛ تم سب بیوقوف ہو اور مجھے بالکل بھی مطمئن نہیں کر سکتے۔ میں پوری طرح سے تمہارے لیے ہوں – تم میرے لیے کتنے ہو سکتے ہو؟ تم نے میرے ارادے کو غلط سمجھا ہے اور درحقیقت مَیں تمہارے اندھے پن اور چیزوں کی حقیقت کو سمجھنے میں تمہاری نااہلی کی وجہ سے ہی ہمیشہ تمہارے بارے میں فکر مند رہتا ہوں اور تم پر اپنا وقت خرچ کرتا ہوں۔ اب، تم اپنا کتنا وقت میرے لیے خرچ کر سکتے ہو اور میرے لیے وقف کر سکتے ہو؟ تمہیں زیادہ سے زیادہ خود سے یہ سوالات پوچھنے چاہیئں۔

میرا ارادہ صرف تمہارے بارے میں ہے – کیا تم واقعی اس بات کو سمجھتے ہو؟ اگر تم نے واقعی یہ بات سمجھی ہوتی تو تم بہت پہلے میرے ارادے کو سمجھ چکے ہوتے اور میرے بوجھ کا خیال کرتے۔ اب دوبارہ لاپرواہی نہ کرنا ورنہ تمہارے اندر روح القدس کام نہیں کرے گی جس کے نتیجے میں تمہاری روح فنا ہو جائے گی اور پاتال میں گرا دی جائے گی۔ کیا تجھے اس سے خوف نہیں آتا؟ مجھے تمہیں دوبارہ یاد دلانے کی ضرورت نہیں ہے۔ تمہیں اپنے ضمیر میں تلاش کرنا چاہئے اور خود سے پوچھنا چاہئے کہ: کیا درحقیقت مجھے تم سب پر بہت افسوس ہوتا ہے یا یہ کہ تم میرے بہت زیادہ قرضدار ہو؟ صحیح اور غلط کے درمیان مت الجھو؛ عقل کو ہاتھ سے جانے نہ دو! یہ اقتدار اور منافع کے لیے لڑنے یا سازشوں میں مصروف ہونے کا وقت نہیں ہے۔ بلکہ تمہیں ان چیزوں کو فوری طور پر ایک طرف پھینک دینا چاہیے جو کہ زندگی کے لیے بہت ہی زیادہ نقصان دہ ہیں اور حقیقت کی دنیا میں داخل ہونے کی کوشش کرنی چاہئے۔ تم بہت ہی زیادہ لاپرواہ ہو! تم نہ ہی میرے دل کو سمجھ سکتے ہو اور نہ ہی میرے ارادے کو۔ بہت سی ایسی باتیں ہیں جنہیں کہنے کی مجھے ضرورت نہیں پڑنی چاہیے تھی، لیکن تم ایسے الجھے ہوئے لوگ ہو جو سمجھ نہیں پاتے اس لیے مجھے ان باتوں کو بار بار کہنا پڑا ہے لیکن اس کے باوجود، تم نے ابھی تک میرا دل مطمئن نہیں کیا ہے۔

اگر تمہیں ایک ایک کرکے دیکھا جائے تو تم میں سے کتنے لوگ واقعی میرے دل کا خیال رکھ سکتے ہو؟

سابقہ: باب 47

اگلا: باب 49

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp