باب 46
جو شخص سچے دل سے خود کو میرے لیے خرچ کرتا ہے اور میرے لیے پیش کرتا ہے، میں یقیناً آخری دم تک تیری حفاظت کروں گا؛ میرا ہاتھ ضرور تجھے پکڑے رکھے گا تاکہ تُو ہمیشہ ہی امن میں رہے اور ہمیشہ خوش رہے اور تاکہ ہر روز تجھے میرا نور اور میری وحی ملتی رہے۔ میں یقیناً تجھ پر اپنی دوگنی برکات نازل کروں گا، تاکہ جو کچھ بھی میرے پاس ہے وہ تجھے بھی حاصل ہو۔ جو تجھے دیا گیا ہے وہ تیری زندگی ہے اور کوئی بھی اسے تجھ سے واپس نہیں لے سکتا۔ خود پر مصیبت وارد نہ کرو اور افسردگی کا شکار مت بنو؛ میرے پاس تمہارے لیے بس سکون اور خوشی ہے۔ میں سچے دل سے تجھ سے محبت کرتا ہوں، بچے، تُو جو سچے دل سے میری بات مانتا ہے اور میری اطاعت کرتا ہے۔ جن سے میں سب سے زیادہ نفرت کرتا ہوں وہ منافق لوگ ہیں؛ میں یقیناً ان کا وجود تک مٹا دوں گا۔ میں اپنے گھر سے دنیا کا ہر نشان مٹا کر رکھ دوں گا اور میں اُن تمام چیزوں کو ختم کر دوں گا جو مجھے برداشت نہیں ہیں۔
اپنے دل میں مَیں اچھی طرح سے جانتا ہوں کہ کون مجھے سچے دل سے چاہتا ہے اور کون نہیں۔ چاہے وہ موثر طور پر اپنا بھیس بدل سکتے ہوں اور ایک نئے کردار میں ڈھل سکتے ہوں اور حتی کہ یہ بھی کہا جا سکتا ہو کہ وہ دنیا کے بہترین اداکار ہیں میں وہ سب واضح طور پر دیکھتا ہوں جسے وہ اپنے دلوں میں چھپاتے ہیں۔ یہ مت خیال کرو کہ مجھے نہیں پتہ کہ تمہارے دل میں کیا ہے؛ حقیقت یہ ہے کہ مجھ سے زیادہ صاف طور پر سمجھنے والا اور کوئی نہیں ہے۔ میں جانتا ہوں کہ تیرے دل میں کیا ہے؛ تم اپنے نفس کو خدا کی خاطر پیش کرنے اور خدا کے لیے خرچ کرنے پر راضی ہو تاہم تم فقط دوسروں کو خوش کرنے کے لیے میٹھی باتیں کرنے کی خواہش نہیں رکھتے۔ صاف طور پر دیکھو! آج کی بادشاہی انسان کی طاقت سے نہیں بنے گی بلکہ یہ مکمل طور پر میری وسیع حکمت اور سخت محنت والی کوششوں سے کامیابی کے ساتھ تعمیر کی جائے گی۔ جس شخص کے پاس حکمت ہوگی اور جس کے دل میں میری ذات موجود ہوگی، بس اُسی شخص کا اس بادشاہی کی تعمیر میں حصہ ہوگا۔ اب مزید پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے، تُو ہمیشہ اپنے آپ کو شدید پریشان کرتا ہے اور میری وحی یا تیرے اندر میری منشاء کی روشنی کا لحاظ نہیں رکھتا۔ اب مزید ایسا نہ کرنا۔ چاہے جو بھی معاملہ ہو، میرے ساتھ اس کے بارے میں زیادہ سے زیادہ رفاقت کر، تاکہ تُو اپنے اعمال کے نتیجے میں ہونے والی تکالیف سے بچ سکے۔
شاید سطحی طور پر ایسا لگتا ہو کہ جیسے میں نے سب سے لاتعلقی اختیار کی ہوئی ہے لیکن کیا تُو جانتا ہے کہ میں اندر سے کیا سوچتا ہوں؟ میں ہمیشہ ہی عاجز لوگوں کو اٹھا رہا ہوں اور ہمیشہ ہی اُن لوگوں کو نیچا دکھاتا ہوں جو خود پسند اور خود کو اہمیت دینے والے ہوتے ہیں۔ جو لوگ میری مرضی کو نہیں سمجھتے، وہ بہت نقصان اٹھائیں گے۔ تمہیں پتہ ہونا چاہیے کہ مَیں ایسا ہی ہوں اور میرا مزاج ایسا ہی ہے – کوئی بھی اسے تبدیل نہیں کر سکتا اور کوئی بھی اسے پوری طرح سے نہیں سمجھ سکتا۔ تُو صرف میری وحی کے ذریعے ہی اسے سمجھ سکتا ہے، ورنہ تُو بھی اسے پوری طرح سے نہیں سمجھ سکتا؛ مغرور مت بن۔ اگرچہ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جو اچھی اچھی باتیں کرتے ہیں لیکن ان کے دل کبھی بھی میرے ساتھ وفادار نہیں ہوتے اور ہمیشہ خفیہ طور پر میری تردیدکرتے ہیں؛ میں اس قسم کے شخص کا فیصلہ کروں گا۔
صرف دوسروں سے باتیں سمجھنے پر توجہ نہ کرو، تمہیں میرے مزاج اور میرے اطوار پر غور کرنا چاہیے۔ صرف یہی وہ طریقہ ہے جس سے تم آہستہ آہستہ میری مرضی کو سمجھو گے اور پھر تمہارے اعمال میری مرضی کے مطابق ہوں گے اور تم کوئی غلطی نہیں کرو گے۔ مت رو اور غمگین نہ ہو؛ جو کچھ بھی تم کرتے ہو اور جو تمہارا رویہ ہے اور جو بھی تم سوچتے ہو، وہ مجھے صاف طور پر نظر آ رہا ہے اور میں تمہاری مخلصانہ خواہشات اور توقعات کو جانتا ہوں؛ میں تجھے استعمال کروں گا۔ یہ وقت نہایت ہی اہم ہے؛ تیرا امتحان لینے کا وقت آ گیا ہے۔ کیا تُو نے ابھی تک یہ نہیں دیکھا؟ کیا تُو نے ابھی تک اس بات کو نہیں سمجھا؟ کہ میں نے تیرے ساتھ ایسا رویہ کیوں اختیار کیا ہوا ہے؟ کیا تُو جانتا ہے؟ میں نے یہ باتیں تجھ پر ظاہر کی ہیں لیکن تیرے اندر بصیرت کی کافی کمی ہے لیکن مت رکنا، اپنے داخلے کی کوشش کوجاری رکھ اور نتیجتاً میں تجھے بصیرت عطا کرتا رہوں گا۔ کیا تُو نے محسوس کیا ہے کہ تُو جتنا زیادہ میری اطاعت کرتا ہے اور میرے بارے میں غور کرتا ہے، اتنا ہی زیادہ تُو اندر سے روشن ہوتا ہے اور تجھ میں اتنی ہی زیادہ وحی نازل ہوتی ہے؟ کیا تم جانتے ہو کہ جتنا زیادہ تم میری اطاعت کرو گے اور میرے بارے میں غور کرو گے، اتنا ہی تمہیں میرے بارے میں علم ہوگا اور تم اتنا ہی زیادہ تجربہ حاصل کرو گے؟ ہمیشہ اپنے تصورات کی سے سختی سے جڑے رہنے میں جلدی نہ کیا کرو کیونکہ ایسا کرنے سے میرے زندگی بخش پانی کا بہاؤ رُک جائے گا اور میری منشاء کو پورا کرنے میں رکاوٹ پیدا ہو جائے گی۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ کسی ایک شخص کو مکمل طور پر حاصل کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔ پیچیدہ خیالات میں الجھ کر نہ رہ جانا۔ بس میری باتوں پر عمل کرو اور زیادہ مت سوچو!