باب 45

تم کھلے عام اپنے بھائیوں اور بہنوں کی جانچ کرتے ہو جیسے یہ کوئی بڑی بات نہیں ہے۔ حقیقتاً تم اچھائی اور برائی میں فرق نہیں جانتے؛ تمہیں شرم بھی نہیں آتی! کیا یہ رویہ انتہائی گستاخانہ اور من مانا نہیں ہے؟ تم میں سے ہر ایک شخص پریشان ہے اور اُس کا دل بوجھل ہے؛ تم نے اتنا زیادہ بوجھ اٹھایا ہوا ہے اور تیرے اندر میرے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ اندھے لوگو! تمہاری بے رحمی انتہاء کو پہنچ چکی ہے - آخر یہ کب ختم ہوگا؟

میں بار بار اپنے دل سے تمہیں نصیحت کرتا ہوں اور میرے پاس جو کچھ بھی ہے مَیں تمہیں دیتا ہوں لیکن تم اتنے خسیس اور ذرا سی بھی انسانیت سے عاری ہو؛ اس کو سمجھنا واقعی مشکل ہے۔ آخر تم کیوں اپنے ہی تصورات کے ساتھ چمٹے رہتے ہو؟ آخر تم کیوں اپنے اندر میرے لیے تھوڑی سی بھی جگہ نہیں بنا سکتے؟ آخر میں تمہیں کیونکر نقصان پہنچا سکتا ہوں؟ تمہیں اس طرح کا رویہ جاری نہیں رکھنا چاہیے - میرا دن اب زیادہ دور نہیں ہے۔ لاپرواہی سے بات نہ کرو، عجلت سے کام نہ لو یا لڑائی جھگڑے کرکے پریشانی کا باعث نہ بنو؛ آخر اس سے تمہیں زندگی میں کیا فائدہ ہوگا؟ میں تمہیں سچ سچ کہتا ہوں کہ اگر میرا دن آنے پر ایک بھی شخص نہیں بچتا تو تب بھی میں اپنے منصوبے کے مطابق ہی معاملات کو سنبھالوں گا۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ میں قادرِ مطلق خدا ہوں! کوئی بھی چیز، کوئی بھی انسان اور کوئی بھی معاملہ میرے قدموں کو آگے بڑھنے سے روکنے کی جرات نہیں کر سکتا۔ تمہیں یہ گمان نہ رہے کہ میرے پاس تمہارے بغیر اپنی مرضی پوری کرنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ میں تجھے یقین دہانی کراتا ہوں کہ اگر تُو اپنی زندگی کو اس طرح سے منفی انداز میں گزارے گا تو اس کے نتیجے میں تُو صرف اپنی زندگی ہی برباد کرے گا اور اس سے مجھے کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

روح القدس کا کام ایک خاص مرحلے تک پہنچ چکا ہے اور گواہی بھی اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔ یہ ایک صریح سچائی ہے۔ جلدی کرو، اپنی چندھیائی ہوئی آنکھیں کھولو؛ خود میں میری محنت کو رائیگاں نہ جانے دو اور اپنے آپ کو مزید مصروف نہ کرو۔ تم میرے سامنے تو بڑی خوشی کے ساتھ نیک اعمال بجا لاتے ہو لیکن جب میں موجود نہیں ہوتا ہوں تو کیا تب تمہارے اعمال اور رویہ ایسے ہوتا ہے کہ وہ میرے حضور پیش کیا جاسکے تاکہ میں انہیں دیکھوں؟ تم اچھائی اور برائی میں فرق نہیں جانتے! تم میری بات نہیں سنتے، تم میرے سامنے ایک کام کرتے ہو اور میری پیٹھ پیچھے کوئی اور کام۔ تم ابھی تک یہ نہیں جان سکے کہ میں وہ خدا ہوں جو انسان کے دل کی گہرائیوں میں دیکھتا ہے۔ تم انتہائی درجے کے جاہل ہو!

بعد میں آگے چل کر تمہیں ٹال مٹول نہیں کرنا چاہیے اور دغا بازی اور عیاری سے کام نہیں لینا چاہیے ورنہ اس کے نتائج ناقابل تصور ہوں گے! تم سب ابھی تک یہ بھی نہیں سمجھے کہ دغا بازی اور دھوکہ بازی کیا ہے۔ وہ تمام اعمال اور رویے دغا بازی اور عیاری کے زمرے میں آتے ہیں جو تمہارے نزدیک مجھے دکھانے کے لائق نہیں ہیں نیز جن کو تم کھل کر عوام کے سامنے نہیں لا سکتے۔ اب تو تمہیں یہ سمجھ آ جانا چاہیے! اگر تم مستقبل میں دغا بازی اور عیاری میں ملوث ہوگے تو اب نہ سمجھنے کا دکھاوا نہ کرنا - اگر تم ایسا کرو گے تو تم جان بوجھ کر غلط کر رہے ہوگے اور تم دو گنا قصوروار ہوگے۔ آخر میں اس کا انجام یہ ہوگا کہ تم آگ میں جلائے جاؤ گے یا اس سے بھی بدتر اور تم خود کو برباد کردو گے۔ تمہیں اس بات کو سمجھنا چاہیے! تم لوگ آج جس چیز کا سامنا کر رہے ہو وہ دراصل محبت کی تادیب ہے اور یہ یقینی طور پر کوئی بے رحم فیصلہ نہیں ہے۔ اگر تم اس حقیقت کو دیکھنے سے قاصر ہو تو پھر تم بھی انتہائی قابل رحم ہو اور تمہارے ٹھیک ہونے کی کوئی امید نہیں ہے۔ اگر تم محبت کی تادیب کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہو تو پھر تم پر جو آٹے گا وہ فقط بے رحم فیصلہ ہی ہے۔ جب ایسا ہوگا تو پھر شکایت نہ کرنا کہ میں نے تمہیں پہلے بتایا نہیں تھا۔ حقیقت یہ ہے کہ میں نے اپنی ذمہ داریوں سے پہلو تہی نہیں کی بلکہ تم نے میری باتوں کو نہیں سنا اور ان پر عمل نہیں کیا۔ میں تمہیں یہ ابھی سے بتا رہا ہوں تاکہ بعد میں لوگ مجھ پر الزام نہ لگائیں۔

سابقہ: باب 44

اگلا: باب 46

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp