باب 44
میں راستباز ہوں، میں قابل اعتماد ہوں اور میں وہ خدا ہوں جو انسان کے باطن کی جانچ کرتا ہے! میں فوری طور پر بے نقاب کر دوں گا کہ کون سچا ہے اور کون جھوٹا ہے۔ گھبراؤ مت؛ تمام چیزیں میرے وقت کے مطابق ہی کام کرتی ہیں۔ کون مجھے سچے دل سے چاہتا ہے اور کون نہیں - میں تمہیں ایک ایک کرکے بتاؤں گا۔ تم بس کھانے، پینے اور میرے حضور پیش ہونے پر میرے اور بھی زیادہ قریب آنے کی پرواہ کرو اور باقی میں اپنا کام خود کر لوں گا۔ فوری نتائج حاصل کرنے کے لیے زیادہ پریشان نہ ہو؛ میرا کام ایسی چیزنہیں ہے جسے ایک ہی وقت میں پورا کیا جا سکے۔ اس کے اندر ہی میرے اقدامات اور میری حکمت ہے اور اسی وجہ سے میری حکمت ظاہر ہو سکتی ہے۔ میں تمہیں یہ دیکھنے دوں گا کہ میرے ہاتھوں سے کونسے کام ہو رہے ہیں - برائی کی سزا دینا اور نیکی کا انعام دینا۔ میں یقینی طور پر کسی پر نوازش نہیں کرتا۔ تُو جو مجھ سے سچے دل سے محبت کرتا ہے، میں تجھ سے سچے دل سے محبت کروں گا اور جہاں تک اُن لوگوں کی بات ہے جو مجھ سے سچے دل سے محبت نہیں کرتے ہیں، میرا غضب ہمیشہ ان کے ساتھ ہوگا تاکہ وہ ابد تک یاد رکھیں کہ میں ہی سچا خدا ہوں، وہ خدا جو انسان کے باطن کی جانچ کرتا ہے۔ دوسروں کے سامنے ایک طرح سے اور ان کی پیٹھ کے پیچھے دوسری طرح سے پیش نہ آؤ؛ تُو جو کچھ بھی کرتا ہے میں سب کچھ صاف دیکھتا ہوں اور اگرچہ تُو دوسروں کو بیوقوف بنا سکتا ہے لیکن تُو مجھے بے وقوف نہیں بنا سکتا۔ میں یہ سب صاف طور پر دیکھتا ہوں۔ تیرے لیے کچھ بھی چھپانا ممکن نہیں ہے؛ ہر چیز میرے ہی ہاتھ میں ہے۔ اپنے فائدہ کے لیے ان معمولی حساب کتاب کو کرنے کی وجہ سے خود کو زیادہ ہوشیار مت سمجھو۔ میں تجھے بتا تا ہوں: انسان چاہے کتنے ہی منصوبے بنا لے، چاہے وہ ہزاروں میں ہوں یا لاکھوں میں، آخر میں وہ میرے ہاتھوں سے نہیں بچ سکتے۔ کسی ایک انسان کی کیا بات ہے، تمام چیزوں کو اور تمام اشیاء کو میرے ہاتھ ہی قابوکرتے ہیں! مجھ سے بچنے یا چھپنے کی کوشش نہ کرو، چاپلوسی کرنے یا حقیقت کو چھپانے کی کوشش نہ کرو۔ کیا ایسا ممکن ہے کہ تم ابھی تک یہ دیکھنے سے محروم ہو کہ کیا میرا جلالی چہرہ، میرا غضب اور میرا فیصلہ کھلے عام ظاہر ہو چکا ہے؟ جو بھی مجھے سچے دل سے نہیں چاہتا، میں فوراً اور بغیر رحم کے ان کا فیصلہ کروں گا۔ میرا ترس اب ختم ہو گیا ہے؛ بالکل بھی نہ بچا۔ اب مزید منافق مت بنو اور اپنے جنگلی اور لاپرواہ رویّوں کو چھوڑ دو۔
میرے بیٹے، اپنا خیال رکھ؛ میری موجودگی میں زیادہ سے زیادہ وقت گزار میں خود تیری ذمہ داری اٹھاؤں گا۔ ڈرو مت، میری تیز دو دھاری تلوار سامنے لے آؤ اور - میری مرضی کے مطابق - شیطان کے ساتھ اس کے تلخ انجام تک جنگ کرو۔ میں تیری حفاظت کروں گا؛ بالکل بھی فکر نہ کر۔ تمام چھپی ہوئی باتیں کھول دی جائیں گی اور سامنے آ جائیں گی۔ میں وہ سورج ہوں جو بے رحمی سے اندھیروں کو روشن کرتے ہوئے چار سُو روشنی دیتا ہے۔ میرا فیصلہ مکمل طور پر نازل ہو چکا ہے؛ کلیسیا ایک جنگ کا میدان ہے۔ تم سب کو اس آخری فیصلہ کن جنگ کے لیے خود کو تیار کر لینا چاہیے اپنا سارا وجود اس کے لیے وقف کر دینا چاہیے؛ میں یقیناً تیری حفاظت کروں گا تاکہ تُو میرے لیے اچھی، فاتحانہ طور پر جنگ لڑے۔
محتاط رہو - آج کل لوگ دل سے انتہائی دھوکے باز اور غیر متوقع بن چکے ہیں اور ان کے پاس دوسروں کا اعتماد جیتنے کا کوئی راستہ نہیں۔ صرف میں ہی پوری طرح سے تمہارے لیے ہوں۔ مجھ میں کوئی دھوکہ نہیں ہے؛ بس میری جانب جھکو! اس حتمی اور فیصلہ کن معرکے میں یقیناً میرے بیٹے ہی فتح یاب ہوں گے اور اس کے سبب شیطان کو جان کے لالے پڑیں گے۔ خوف نہ کرو! میں تیری قوت ہوں اور میں مکمل طور پر تیرا ہوں۔ ان چیزوں کے بارے میں زیادہ مت سوچو، تم اتنے سارے خیالات پر توجہ نہیں دے سکتے۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ میں اب مزید تمہیں راستے پر نہیں لاؤں گا، کیونکہ اب بہت ہی کم وقت رہ گیا ہے۔ میرے پاس اب اتنا وقت نہیں ہے کہ میں تمہیں کان سے پکڑوں اور ہر موڑ پر خبردار کرتا رہوں - یہ ممکن نہیں ہے! تم بس اس جنگ کے لیے اپنی تیاری مکمل کرو۔ میں تیری پوری طرح سے ذمہ داری لیتا ہوں؛ تمام چیزیں میرے ہی ہاتھ میں ہیں۔ یہ آخری سانس تک لڑی جانے والی جنگ ہے اور دونوں میں سے کسی ایک طرف کا تباہ ہونا یقینی ہے۔ لیکن تمہیں یہ بات واضح ہو جانی چاہیےکہ: میں ہمیشہ کے لیے فاتح اور ناقابل شکست ہوں اور شیطان ضرور تباہ ہوگا۔ یہی میرا طریقہ، میرا کام، میری مرضی اور میرا منصوبہ ہے!
یہ طے ہو گیا ہے! سب طے ہو گیا ہے! ہمت نہ ہار یا خوفزدہ نہ ہو۔ میں تیرے ساتھ اور تُو میرے ساتھ، ہمیشہ کے لیے ابد تک بادشاہی کریں گے! ایک بار بولے جانے کے بعد میرا کلام کبھی نہیں بدے گا اور بہت جلد ہی واقعات تمہارے سامنے رونما ہونے لگیں گے۔ ہوشیار رہو! تمہیں ہر سطر پر اچھی طرح سے غور کرنا چاہیے؛ میرے کلام کے بارے میں اب مزید مبہم نہ ہونا۔ تمہیں اس بارے میں واضح ہونا چاہیے! تمہیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ - جتنا زیادہ ہو سکے اُتنا وقت میری موجودگی میں صَرف کرو!