باب 43
کیا میں نے تمہیں یاد نہیں دلایا ہے؟ ڈرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے؛ تم بس میری بات نہیں سنتے، تم اتنے بے فکر انسان ہو! آخر وہ دن کب آئے گا جب تم میرے دل کو سمجھو گے؟ ہر روز ایک نئی آگہی ہوتی ہے اور ہر روز ایک نئی روشنی ہوتی ہے۔ تم نے اسے کتنی بار اپنے لیے محسوس کیا ہے؟ کیا میں نے خود تمہیں نہیں بتایا تھا؟ تم ابھی تک سست بنے ہوئے ہو، ایسے کیڑوں کی مانند جو صرف تبھی حرکت کرتے ہیں جب انہیں چھیڑا جاتا ہے اور تم میرے ساتھ تعاون کرنے میں پہل کرنے اور میرے بوجھ کی پرواہ کرنے سے قاصر ہو۔ میں تم سب کی پُرجوش اور پیاری مسکراہٹیں دیکھنا چاہتا ہوں، اپنے بیٹوں کے فعال اور جاندار انداز کو دیکھنا چاہتا ہوںلیکنمیں نہیں پاتا۔ اس کے برعکس، تم ذہنی طور پر کمزور – بیوقوف اور احمق ہو۔ تمہیں جستجو کرنے میں پہل کرنی چاہیے۔ دلیری سے جستجو کرو! فقط اپنے دلوں کو کھولو اور مجھے اپنے اندر رہنے دو۔ ہوشیار اور چوکنے رہو! کلیسیا میں کچھ لوگ دوسرے لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیں اور تمہیں ہمیشہ اس کلام کو بہت زیادہ اہمیت دینی چاہیے، ایسا نہ ہو کہ تمہاری زندگیاں متاثر ہو جائیں یا انہیں کوئی سخت نقصان پہنچے۔ ببے فکر رہو – جب تک تیرے اندر میرے لیے کھڑے ہونے اور میرے حق میں بولنے کی ہمت ہے، میں یہ سارا بوجھ خود اٹھا لوں گا اور میں تجھے قوی کروں گا! جب تک تُو میرے دل کو مطمئن رکھے گا، میں بھی ہمیشہ تجھے اپنی مسکراہٹ اور اپنی مرضی دکھاؤں گا۔ جب تک تیری کمر مضبوط ہے اور تُو ایک مرد بچے کے مزاج کے ساتھ زندگی گزارتا ہے، میں تیری مدد کروں گا اور تجھے ایک اہم مقام عطا کروں گا۔ جب تم میرے حضور آؤ تو بس میرے قریب آجانا۔ اگر تم میں بولنے کی ہمت نہیں ہو رہی تو ڈرو مت۔ جب تک تیرے پاس ایک جستجو کرنے والا دل ہے، میں تجھے اپنے کلام سے نوازتا رہوں گا۔ مجھے ایسے کلام کی ضرورت نہیں ہے جو خوشگوار لگے اور نہ ہی مجھے تیری چاپلوسی کی ضرورت ہے؛ یہی وہ چیزیں ہیں جن سے میں سب سے زیادہ نفرت کرتا ہوں۔ اسی قسم کے لوگوں پر تو مجھے سب سے زیادہ غصہ آتا ہے۔ وہ میری آنکھوں میں تنکے کی مانند کھٹکتے ہیں یا میرے جسم میں کانٹے کی مانند چبتے ہیں جسے نکالنا ضروری ہوتا ہے۔ ورنہ میرے بیٹے میری خاطر اپنی طاقت کو بروئے کار نہیں لا سکتے اور ان پر سخت دباؤ ڈالا جائے گا۔ آخر میں کیوں آیا ہوں؟ میں اپنے بیٹوں کی حمایت کرنے اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے کے لیے آیا ہوں، تاکہ ان کے ظلم و ستم، غنڈہ گردی، سرد دلی اور بدسلوکی کو برداشت کرنے کے دن ہمیشہ کے لیے ختم ہو جائیں!
بے خوف بنو۔ میں ہمیشہ تیرے ساتھ چلوں گا، تیرے ساتھ رہوں گا، تیرے ساتھ بات کروں گا اور تیرے ساتھ سارے کام کروں گا۔ خوفزدہ نہ ہو۔ بلا جھجھک بات کرو۔ تم ہمیشہ ہی جذباتی، ڈرپوک اور خوفزدہ ہوتے ہو۔ جو لوگ جن کاکلیسیا کی تشکیل میں کوئی فائدہ نہیں ہے انہیں ہٹا دینا چاہیے۔ اس میں کلیسیا کے ایسے لوگ بھی شامل ہیں جن کے حالات اچھے نہیں ہیں اور جو میرے کلام کے مطابق عمل نہیں کر سکتے تمہاری بے ایمان ماں اور باپ کا تذکرہ کرنے کی ضرورت نہیں۔ مجھے یہ چیزیں نہیں چاہییں۔ انہیں مٹا دیا جانا چاہیے اور ان میں سے ایک بھی باقی نہیں رہنا چاہیے۔ بس اپنے ہاتھوں اور پیروں کے ان بندھنوں سے آزاد ہو جا۔ جب تک تُو اپنی ارادوں کی جانچ کرتا رہے گا اوران کانفع اور نقصان، نہ ہی شہرت اور دولت، نہ ذاتی تعلقات سے کوئی سروکار ہوگا تو میں تیرے ساتھ رہوں گا، تجھے تمام باتیں بتاتا رہوں گا اور تیری ہر وقت واضح رہنمائی کرتا رہوں گا۔
افسوس، میرے بیٹو! مجھے کیا کہنا چاہیے؟ اگرچہ میں یہ ساری باتیں کہتا ہوں لیکن پھر بھی تم میرے دل کا پاس نہیں رکھتے اور اس کے باوجودتم بہت ہی زیادہ ڈرپوک ہو۔ تمہیں کس بات کا ڈر ہے؟ تم ابھی تک قوانین اور قواعد کے پابند کیوں ہو؟ میں نے تمہیں رہائی دلائی ہے لیکن پھر بھی تم آزاد نہیں ہو۔ آخر ایسا کیوں ہے؟ مجھ سے زیادہ تبادلہ خیال کرو اور میں تجھے بتاؤں۔ میرا امتحان نہ لو۔ میرا وجود حقیقی ہے۔ میں کوئی دکھاوا نہیں کرتا؛ سب کچھ حقیقیت پر مبنی ہے! جو بھی میں کہتا ہوں وہ سچ ہے۔ میں کبھی بھی اپنی باتوں سے پیچھے نہیں ہٹتا۔