باب 42

قادرِ مطلق خدا کے کام عظیم ہیں! کتنے حیرت انگیز ہیں! کتنے شاندار ہیں! سات نرسنگے پھونکے جاتے ہیں، سات گرجیں نکلتی ہیں اور سات پیالے اُنڈیل دیے جاتے ہیں – یہ واقعات عنقریب کھل کر سامنے آئیں گے اور اس میں کوئی شک نہیں ہو سکتا۔ خدا کی محبت روزانہ ہمیں ملتی ہے۔ صرف قادرِ مطلق خدا ہی ہمیں بچا سکتا ہے؛ ہم پر مصیبت نازل ہوتی ہے یا رحمت، یہ مکمل طور پر اُس کی مرضی پر منحصر ہے اور اس فیصلے میں ہم انسانوں کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔ وہ لوگ جو خود کو اپنی پوری دل جمعی کے ساتھ خدا کے حضور پیش کرتے ہیں وہ ضرور بے شمار نعمتیں حاصل کریں گے، جبکہ وہ لوگ جو صرف اپنی زندگیاں بچانے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں وہ اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے؛ تمام چیزیں اور تمام معاملات قادرِ مطلق خدا کے ہاتھ میں ہیں۔ اب اپنے قدم نہ روکو۔ زمین اور آسمان پر زبردست تبدیلی آنے والی ہے جس سے چھپنے کے لئے انسان کے پاس کوئی طریقہ نہیں ہے۔ اس کے پاس دردناک تکلیف میں رونے کے علاوہ اور کوئی چارہ کار نہیں ہوگا۔ اُس کام کی پیروی کرو جو روح القدس آج کر رہا ہے۔ تمہیں اپنے اندر اس مرحلے کے بارے میں واضح ہونا چاہیے جہاں تک اس کا کام پیش رفت کر چکا ہے، دوسروں کی تمہیں یاد دہانی کرانے کی ضرورت پڑنے کے بغیر۔ جتنی بار ہو سکے قادرِ مطلق خدا کے حضور واپس حاضر ہو جاؤ۔ ہر چیز اُسی سے مانگو۔ وہ ضرور تجھے اندر سے آگاہی دے گا اور وہ فیصلہ کن لمحات میں تیری حفاظت کرے گا۔ ڈرو نہیں! وہ پہلے سے ہی تیرے پورے وجود کا مالک ہے۔ اُس کی حفاظت اور اُس کی دیکھ بھال کے ہوتے ہوئے تجھے آخر کس چیز کا خوف ہے؟ آج خدا کی مرضی کا نتیجہ قریب ہے، اور جو خوفزدہ ہے وہ ہار جائے گا۔ جو میں تجھے بتا رہا ہوں وہ ہی سچ ہے۔ اپنی روحانی آنکھیں کھولو: آسمان ایک لمحے میں بدل سکتا ہے، لیکن تمہیں آخر کس چیز کا خوف ہے؟ اس کے ہاتھ کے ایک اشارے سے زمین اور آسمان فوری طور پر نیست و نابود ہو سکتے ہیں۔ تو پھر پریشان ہونے سے انسان کو کیا مل سکتا ہے؟ کیا سب کچھ خدا کے ہاتھ میں نہیں ہے؟ اگر وہ آسمان اور زمین کو بدلنے کا حکم دے تو وہ بدل جائیں گے۔ اگر وہ ہماری تکمیل کرنا چاہتا ہے تو ضرور ہماری تکمیل کی جائے گی۔ انسان کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ اُسے سکون سے آگے بڑھنا چاہیے۔ تاہم اس کے باوجود تمہیں جتنا ہو سکے اتنا ہوشیار اور محتاط رہنا چاہیے۔ آسمان ایک لمحے میں بدل سکتا ہے! انسان اپنی جسمانی آنکھیں خواہ جتنی بھی کھول لے، وہ کچھ زیادہ نہیں دیکھ سکے گا۔ تم ہوشیار رہو۔ خدا کی مرضی پوری ہو گئی ہے، اُس کا منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، اُس کی تدبیر رنگ لائی ہے اور اُس کے تمام بیٹے اُس کی تخت پر بیٹھ گئے ہیں۔ وہ قادرِ مطلق خدا کے ساتھ تمام قوموں اور تمام لوگوں کی عدالت کرنے کے لئے اکٹھے ہوتے ہیں۔ جو لوگ کلیسیا کو اذیت دیتے رہے ہیں اور خدا کے بیٹوں کو نقصان پہنچاتے رہے ہیں اُنہیں سخت سزا دی جائے گی: ایسا ضرور ہو گا! جو لوگ خلوص دل کے ساتھ اپنے آپ کو خدا کے سپرد کر دیتے ہیں، وہ جو ہر چیز پر قابض ہے، خدا ضرور اُن سے ابد تک محبت کرے گا اور اُس کی محبت میں کبھی کوئی تبدیلی نہیں آئے گی!

سابقہ: باب 41

اگلا: باب 43

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp