باب 41
کلیسیا میں پیدا ہونے والے مسائل کے تعلق سے اپنے اندر اتنی بڑی بدگمانیاں پیدا نہ ہونے دو۔ کلیسیا کی تعمیر کے دوران غلطیاں ناگزیر ہیں، لیکن جب تمہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑے تو گھبراؤ نہیں؛ بلکہ پُرسکون رہو اور اپنے ہوش و حواس بجا رکھو۔ کیا میں نے تمہیں پہلے ہی نہیں بتا دیا تھا؟ میرے پاس بار بار آ اور دعا کر تو میں ضرور تجھے صاف طور پر اپنی مرضی دکھاؤں گا۔ کلیسیا میرا دل ہے اور یہی میرا حتمی مقصد ہے، تو آخر میں کیونکر اس سے پیار نہ کروں؟ مت ڈرو – جب کلیسیا میں ایسی چیزیں ہوتی ہیں تو وہ میری اجازت سے ہی ہوتی ہیں۔ کھڑے ہو جاؤ اور میری طرف سے بولو۔ اس بات پر یقین رکھو کہ تمام چیزیں اور معاملات میری تخت سے اجازت ملنے کے بعد ہی رونما ہوتے ہیں اور ان میں میری مرضی شامل ہوتی ہے۔ اگر تم لاپرواہی کے ساتھ رفاقت اختیار کرو گے تو تمہیں کئی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ کیا تُو نے کبھی اس کے نتائج کے بارے میں سوچا ہے؟ یہ ایسی چیز ہے جس سے شیطان فائدہ اٹھائے گا۔ میرے پاس بار بار آؤ۔ چلو میں تجھے صاف صاف بتاتا ہوں: اگر تُو نے میرے پاس آئے بغیر ہی کوئی کام کرنے کا ارادہ کر لیا ہے تو یہ سوچنا بھی مت کہ تُو اس کام کو مکمل کر سکے گا۔ تم نے ہی مجھے اس کے لئے مجبور کیا ہے۔
ہمت نہ ہار، کمزور مت بن، اور پھر میں تیرے لئے تمام چیزیں واضح کر دوں گا۔ بادشاہی کا راستہ اتنا بھی ہموار نہیں ہے؛ کوئی بھی کام اتنا آسان نہیں ہے! تم چاہتے ہو کہ برکات تمہیں آسانی کے ساتھ مل جائیں، یہی چاہتے ہو نہ؟ آج ہر کسی کو سخت آزمائشوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایسی آزمائشوں کے بغیر مجھ سے محبت کرنے والا تمہارا یہ دل مضبوط نہیں بنے گا اور تمہیں مجھ سے سچی محبت نہیں ہو گی۔ اگرچہ یہ آزمائشیں محض معمولی حالات پر مشتمل ہیں، تاہم ہر ایک کو ان میں سے گزرنا ہوگا؛ فرق صرف اتنا ہے کہ ان آزمائشوں کی مشکلات ہر شخص کے لحاظ سے مختلف ہوں گی۔ یہ آزمائشیں میری جانب سے نعمت ہیں اور تم میں سے کتنے لوگ بار بار میرے پاس آتے ہیں اور گڑگڑاتے ہوئے میری نعمتوں کی بھیک مانگتے ہیں؟ بیوقوف بچو! تم ہمیشہ یہی سوچتے ہو کہ محض چند مبارک کلمات (خوشخبریاں) ہی میری نعمت ہوتی ہیں، تاہم تم یہ نہیں سمجھتے کہ تلخی بھی میری نعمتوں میں سے ایک ہے۔ جو میری تلخی میں شریک ہیں وہ یقیناً میری مٹھاس میں بھی شریک ہوں گے۔ یہ میرا وعدہ ہے اور تم پر میری نعمت ہے۔ بلا ہچکچاہٹ کھاؤ اور پیو اور میرے کلام سے لطف اٹھاؤ۔ جب اندھیرا ختم ہو جاتا ہے تو روشنی جمع ہوتی ہے۔ صبح صادق سے پہلے رات سب سے زیادہ تاریک ہوتی ہے اور اس کے بعد آسمان رفتہ رفتہ روشن ہوتا ہے اور پھر سورج طلوع ہوتا ہے۔ مت ڈرو اور نہ ہی بزدل بنو۔ آج میں اپنے بیٹوں کی مدد کر رہا ہوں اور اُن کے لئے اپنی طاقت کا استعمال کر رہا ہوں۔
جب کلیسیا کے کاموں کی بات آتی ہے تو ہمیشہ اپنی ذمہ داری سے نہ بھاگا کرو۔ اگر تم ایمانداری کے ساتھ اپنے معاملات میرے پاس لاؤ گے تو تمہیں کوئی راستہ ضرور مل جائے گا۔ جب اس طرح کا کوئی معمولی سا مسئلہ پیش آتا ہے تو کیا تم کسی نقصان کے اندیشے سے ڈر جاتے ہو اور گھبرا جاتے ہو کہ کیا کرنا چاہئے؟ میں نے متعدد مرتبہ تمہیں کہا ہے کہ "بار بار میرے قریب آؤ!" کیا تم نے ایمانداری کے ساتھ اُن باتوں پر عمل کیا ہے جو میں تمہیں کرنے کو کہتا ہوں؟ تم نے کتنی مرتبہ میرے کلام پر غور کیا ہے؟ اگر تم نے ایسا نہیں کیا ہے تو تمہیں ان باتوں کا واضح ادراک حاصل نہیں ہوگا۔ کیا یہ تمہارے اعمال کا نتیجہ نہیں ہے؟ تم دوسروں پر الزام لگاتے ہو لیکن اس کے بجائے تم خود سے بیزار کیوں نہیں ہوتے؟ تم اپنے معاملات بگاڑ دیتے ہو اور پھر اس کے بعد تم لاپرواہی اور دکھاوے کا مظاہرہ کرتے ہو؛ تمہیں لازماً میرے کلام پر توجہ دینی چاہیے۔
فرمانبردار اور مطیع لوگوں کو بڑی برکتیں حاصل ہوں گی۔ کلیسیا میں ثابت قدمی کے ساتھ میرے حق میں گواہی دو، سچائی کو قائم کرو؛ صحیح بات صحیح ہے اور غلط بات غلط ہے۔ سیاہ اور سفید کے درمیان مت الجھؤ۔ تم شیطان کے ساتھ جنگ کرو گے اور تمہیں اسے مکمل طور پر مغلوب کرنا ہوگا تاکہ وہ دوبارہ کبھی سر نہ اٹھا سکے۔ تمہیں میرے حق میں گواہی کی حفاظت کے لئے اپنا سب کچھ جھونک دینا چاہئے۔ مت بھولنا کہ یہی تمہارے سارے اعمال کا مقصد ہونا چاہئے۔ لیکن فی الحال تم میں ایمان کی اور مختلف چیزوں کے درمیان فرق کرنے کی صلاحیت کی کمی نظر آتی ہے اور تم ہمیشہ ہی میرے کلام اور میری مرضی کو سمجھنے سے قاصر رہتے ہو۔ بہر حال، فکر نہ کرو؛ ہر چیز میری مرضی کے مطابق ہوتی ہے اور بے چینی کے نتیجے میں صرف پریشانی ہی پیدا ہوتی ہے۔ میرے سامنے زیادہ وقت گزارو اور اچھے کھانوں اور لباس کو زیادہ اہمیت نہ دو جو تمہارے مادّی جسم کے لئے ہیں۔ بار بار میری مرضی کو جاننے کے لئے کوشش کرو اور میں تجھے واضح طور پر دکھاؤں گا کہ میری مرضی کیا ہے۔ رفتہ رفتہ تُو ہر ایک چیز میں میری مرضی پائے گا تاکہ ہر انسان کے لیے بغیر کسی رکاوٹ کے میرے پاس راستہ ہو جائے۔ اس کے نتیجے میں میرا دل مطمئن ہو جائے گا اور تمہیں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے میری برکتیں ملتی رہیں گی!