باب 40
تم اتنے کم عقل کیوں ہو؟ تم اتنے بے حس کیوں ہو؟ اتنی ساری یاد دہانیوں کے باوجود تم نہیں بیدار ہوئے اور یہ بات میرے لیے کافی پریشان کُن ہے۔ واقعی میرے دل میں اپنے بیٹوں کو اس طرح دیکھنے کی ہمت نہیں ہے۔ میرا دل یہ کیسے برداشت کر سکتا ہے؟ آہ! مجھے تمہیں اپنے ہاتھوں سے سکھانا ہوگا۔ میری رفتار تیز ہوتی جارہی ہے۔ میرے بیٹو! فوری طور پر اٹھو اور میرے ساتھ تعاون کرو۔ اب کون خلوص دل کے ساتھ خود کو میرے لیے خرچ کرتا ہے؟ کون ہے جو بغیر کسی شکایت کے خود کو پوری طرح وقف کر سکتا ہے؟ تم ہمیشہ ہی اتنے بے حس اور کم عقل ہوتے ہو! کتنے لوگ ہیں جو میرے جذبات کا خیال رکھنے کے قابل ہیں اور کون واقعی میرے کلام کی روح کو سمجھ سکتا ہے؟ یہ دیکھ کر کہ تمھاری ہر حرکت میرے دل کو مطمئن نہیں کر سکتی، میں صرف شدت کے ساتھ انتظار اور امید ہی کر سکتا ہوں، میں اور کیا کہہ سکتا ہوں؟ میرے بیٹو! آج تمھارا باپ جو کچھ بھی کرتا ہے وہ اپنے بیٹوں کے لیے ہی ہے۔ میرے بیٹے میرے دل کو کبھی بھی کیوں نہیں سمجھ سکتے اور میرے بیٹے مجھے یعنی تمھارے باپ کو ہمیشہ پریشان کیوں کرتے ہیں؟ میرے بیٹے کب بڑے ہوں گے، کب مجھے پریشان کرنا بند کریں گے اور وہ کب ایسے بنیں گے کہ مجھے اُن کی فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی؟ میرے بیٹے کب ایک آزاد زندگی گزار سکیں گے، اپنے لیے کھڑے ہو سکیں گے اور اپنے باپ کے کندھوں سے بوجھ ہلکا کر سکیں گے؟ میں بس خاموشی سے اپنے بیٹوں کے لیے آنسو بہاتا ہوں اور میں نے اپنے بیٹوں کو اور اپنے پیاروں کو بچانے کے لیے اپنا سب کچھ خدا کے انتظامی منصوبے کی تکمیل میں لگا دیا۔ میرے پاس اور کوئی چارہ نہیں ہے۔
میرے تمام وعدے پورے ہو چکے ہیں اور تمھاری آنکھوں کے سامنے ظاہر ہیں۔ تم میرے دل کا پاس کیوں نہیں رکھ سکتے؟ ا کیوں؟ ا کیوں؟ ااب تک، کیا تُو نے کبھی گنتی کی ہے کہ تُو نے کتنے ایسے کام کیے ہیں جن سے میرا دل مطمئن ہوا ہے اور تُو نے کتنی ایسی چیزیں کی جن کی وجہ سے کلیسیا ن ترقی ہوئی اور اسے کھلایا گیا؟ احتیاط سے اس پر غور کرو؛ لاپرواہ نہ بنو۔ سچائی کا ایک نکتہ بھی ہاتھ سے جانے نہ دو۔ تم صرف ظاہری شکل پر توجہ دو اور جوہر کو نظر انداز کرتے چلے جاؤ۔ تمہیں ہر وقت لازماً یہ جانچتے رہنا چاہیے کہ آیا تمھارے ہر قول اور فعل اور تمھاری ہر حرکت کو مسیح کی نشست سے پہلے عدالت سے گزر چکی ہے اور کیا تم نے خود کو تبدیل کرکے ایک نئے شخص کی شبیہ اختیار کی ہے – نقل کے طور پر نہیں بلکہ زندگی کے اظہار کے ساتھ اندر کی گہرائیوں سے نکل رہے ہیں۔ اپنی زندگی میں تاخیر نہ کرو، تاکہ تم نقصان اٹھانے سے بچ جاؤ۔ جلدی کرو اور اس صورتحال کا تدارک کرو، میرے دل کو مطمئن کرو اور طرز عمل کے اصولوں کو ہمیشہ اپنے ذہن میں رکھو: راستبازی اور دیانت داری سے سارے کام کرو اور میرے دل کو مطمئن کرو۔ لاپرواہی نہ کرو۔ کیا تم یاد رکھ سکتے ہو؟