باب 35

خدا کے تخت سے سات گرجیں گرجتی ہیں، کائنات کو ہلا کر رکھ دیتی ہیں، آسمان اور زمین کو الٹ دیتی ہیں اور پورے آسمان میں گونجتی ہیں! اس کی آواز کانوں میں سوراخ کرتی ہے اور لوگ اس سے بچ نہیں سکتے اور نہ اس سے چھپ سکتے ہیں۔ گرج کے ساتھ ہی زوردار بجلی چمکتی ہے اور ایک لمحے میں، آسمان اور زمین بدل جاتے ہیں اور لوگ موت کے دہانے پر پہنچ جاتے ہیں۔ پھر، بجلی کی رفتار سے، پوری کائنات آسمان سے برسنے والی شدید طوفانی بارش میں لپیٹ دی جاتی ہے! یہ موسلادھار بارش زمین کے سب سے دُور دراز کناروں میں بھی کوئی ایک داغ نہیں چھوڑتی اور سر سے پاؤں تک سب کچھ بہا لے جاتی ہے؛ اس سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں رہ سکتی اور نہ ہی کوئی شخص اس سے دُور ہوسکتا ہے۔ آسمانی بجلی کی چمک کی مانند گرجنے کی آواز سرد روشنی کے ساتھ چمکتی ہے اور لوگ خوف سے کانپنے لگتے ہیں! دو دھاری تیز تلوار باغی صفت لوگووں پر وار کرتی ہے اور دشمن کو تباہی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور اُسے چھپنے کے لیے کوئی جگہ نہیں ملتی؛ وہ اس تيز رفتار آندھی اور بارش کی تباہی میں چکرا جاتے ہیںاور انہیں ایسا دھکّا لگتا ہے کہ گرتے پڑتے ہوئے وہ ایک ہی دم میں بہتے پانی میں جا گرتے ہیں اور اس میں بہہ جاتے ہیں۔ ہر طرف صرف موت ہی موت ہے اور ان کے لیے زندہ رہنے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔ ان سات گرجوں کو میں ہی بھیجتا ہوں اور یہ میری مرضی کا اظہار کرتی ہیں جو یہ ہے کہ اہل مصر کے بڑے بیٹوں کو موت کے گھاٹ اتارا جائے، بدکاروں کو سزا دی جائے اور میرے کلیساؤں کو پاک کیا جائے تاکہ تمام انسانوں کا ایک دوسرے سے محبت بھرا تعلق پیدا ہو، وہ ایک دوسرے کے حق میں کام کریں اور میرے ساتھ یک دل ہو جائیں اور تاکہ کائنات میں موجود تمام کلیساؤں کو متحد بنایا جا سکے۔ یہی میرا مقصد ہے۔

یعنی گرج کی آواز اور اس کے نتیجے میں نکلنے والی رونے کی آوازیں۔ کچھ لوگ اپنی نیند سے بیدار ہو جاتے ہیں اور سخت دہشت زدہ ہو جاتے ہیں، وہ اپنی روح کی گہرائیوں میں تلاش کرتے ہیں اور تخت کے آگے پیچھے بھاگتے ہیں۔ وہ اپنی مُتشدّد چالوں اور اشتعال انگیز حرکتوں سے باز آ جاتے ہیں؛ ایسے لوگوں کے بیدار ہونے کے لیے ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔ میں اپنے تخت سے دیکھتا ہوں۔ میں انسانوں کے دلوں کی گہرائیوں میں دیکھتا ہوں۔ میں اُن لوگوں کو بچاتا ہوں جو مجھے پوری شدت اور خلوصِ دل کے ساتھ چاہتے ہیں اور مجھے ان پر ترس آتا ہے۔ میں ان لوگوں کو ابد الآباد تک بچاؤں گا جو اپنے دلوں میں باقی سب سے زیادہ مجھ سے محبت کرتے ہیں، جو میری مرضی کو سمجھتے ہیں اور منزل مقصود تک میری پیروی کرتے ہیں۔ میرا ہاتھ ان کو حفاظت سے پکڑے گا، تاکہ وہ اس منظر کا سامنا نہ کریں اور انہیں کوئی نقصان نہ پہنچے۔ کچھ لوگ ایسے ہیں کہ جب وہ چمکتی ہوئی بجلی کا یہ نظارہ دیکھتے ہیں تو ان کے دلوں میں ناقابل بیان حد تک غم پیدا ہوتا ہے اور وہ انتہائی پشیمان ہوتے ہیں۔ اگر وہ اسی طرح برتاؤ کرتے رہیں گے تو ان کے لیے بہت دیر ہو چکی ہے۔ اوہ، سب کچھ اور ہر چیز! یہ سب ہو جائے گا۔ یہ بھی میری نجات کے ذرائع میں سے ایک ذریعہ ہے۔ میں اُن لوگوں کو بچاتا ہوں جو مجھ سے محبت رکھتے ہیں اور شریروں کو سزا دیتا ہوں، میں اپنی بادشاہی کو زمین پر مستحکم کرتا ہوں اور اسے قائم رکھتا ہوں اور میں اس پوری کائنات اور زمین کے کناروں میں موجود تمام قوموں اور تمام لوگوں کے علم میں لاتا ہوں کہ میں جاہ و جلال والا ہوں، میں بھڑکتی ہوئی آگ ہوں اور میں وہ خدا ہوں جو ہر آدمی کے باطن کو تلاش کرتا ہے۔ آج کے بعد آئندہ سے اس عظیم الشان تختِ ابیض کا انصاف عوام الناس اور تمام لوگوں کے سامنے کھل کر سامنے آئے گا، یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ انصاف کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے! اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ وہ تمام لوگ جن کی باتیں دل سے نہیں نکلتیں، جو شک کرتے ہیں اور یقین نہیں رکھتے، وہ وقت ضائع کرنے والے لوگ جو میری خواہشات تو سمجھتے ہیں لیکن ان پر عمل کرنے کو تیار نہیں ہیں – ان سب کے معاملے میں انصاف کیا جانا چاہیے۔ تمہیں احتیاط برتتے ہوئے اپنے ارادوں اور مقاصد کی جانچ کرتی رہنی چاہیے اور اپنی مناسب جگہ کا لحاظ رکھنا چاہیے؛ میرے کلام پر جانفشانی کے ساتھ عمل کرنا چاہیے، اپنی زندگی کے تجربے کی قدر کرنی چاہیے اور محض سطحی جوش و خروش سے کام نہیں لینا چاہیے بلکہ تمہیں چاہیے کہ اپنی زندگی بڑی، بالغوں والی، مستحکم اور تجربہ کار بناؤ – صرف تبھی تم میرے دل کی پیروی کرو گے۔

شیطان کے اندھے مقلدین کو اور اُن بد روحوں کوٹھکرا دو میری بنائی ہوئی چیزوں میں خلل ڈالتی ہیں اور انہیں تباہ کرتی ہیں اور جو اپنے فائدے کے لیے لوگوان کا استحصال کرنے کا کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ انہیں سختی سے محدود رکھ جانا چاہیے اور روکا جانا چاہیے؛ ان سے صرف ایک تیز تلوار سے ہی نمٹا جا سکتا ہے۔ مستقبل میں کسی بھی قسم کی پریشانیوں سے بچنے کے لیے، ان میں سے بدترین کو فوری طور پر جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہیے۔ اور اس طرح کلیسا کامل، تمام خرابیوں سے پاکہو جائے گا اور یہ صحت مند، حیات اور توانائی سے بھرپور ہو جائے گا۔ چمکتی ہوئی بجلی کے بعد، بجلی کی کڑک گرجتی ہے۔ تمہیں بالکل بھی غافل نہیں ہونا چاہیے اور ہار نہیں ماننی چاہیے بلکہ اپنا مقصد حاصل کرنے کے لیے پوری کوشش کرنی چاہیے اور تم ضرور دیکھو گے کہ میرا ہاتھ کون سے کمالات دکھاتا ہے، فائدہ حاصل کرنے سے میری کیا مراد ہے، چھوڑنے سے میری کیا مراد ہے، کامل بنانے سے میری کیا مراد ہے، جڑ سے اکھاڑ پھینکنے سے میری کیا مراد ہے، موت کے گھاٹ اتارنے سے میری کیا مراد ہے – یہ سب حقیقتیں تمہاری آنکھوں کے سامنے کھل جائیں گی اور تم واضح طور پر میرے قادرِ مطلق ہونے کا نظارہ دیکھو گے۔

میرے تخت سے لے کر اس کائنات تک اور زمین کے کناروں تک، سات گرجیں گونجتی ہیں۔ لوگوں کی ایک بڑی تعداد کو بچا لیا جائے گا اور وہ میرے تخت کے حضور سر تسلیم خم کریں گے۔ زندگی کی اس روشنی کی پیروی کرتے ہوئے، لوگ زندہ رہنے کا کوئی راستہ تلاش کرتے ہیں اور ان کے پاس میری پناہ میں آنے، میری عبادت کرنے کے لیے جھکنے اور اپنے منہ سے قادر مطلق سچے خدا کا نام پکارنے اور اس سے اپنی دعائیں مانگنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔ لیکن جو لوگ میری مخالفت کریں گے، جو اپنے دلوں کو سخت کرتے ہیں، یہ گرج ان کے کانوں میں گونجتی ہے اور بلا شبہ وہ فنا ہو جائیں گے۔ بس یہی وہ نتیجہ ہے جس کا انہیں انتظار ہے۔ میرے پیارے بیٹے جو فاتح ہیں وہ صیون میں رہیں گے اور تمام لوگ دیکھ لیں گے کہ وہ کیا حاصل کریں گے اور بے پناہ جلال تمہارے سامنے ظاہر ہوگا۔ یقینا یہ ایک عظیم نعمت ہے اور یہ ایک ایسی مٹھاس ہے جس کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل ہے۔

ان سات گرجوں کی گونج ان لوگوں کی نجات ہے جو مجھ سے محبت کرتے ہیں اور جو مجھے سچے دل سے چاہتے ہیں۔ جو لوگ میرے ہیں اور جن کا مقدر میں نے پہلے سے طے کر دیا ہے اور انہیں چن لیا ہے، وہ سب میرے نام کے تحت آنے کے قابل ہیں۔ وہ میری آواز سن سکتے ہیں، جو کہ خدا کی آواز ہے جو انہیں بلا رہا ہے۔ زمین کے کناروں پر رہنے والے لوگ دیکھ لیں گے کہ میں راستبازہوں، میں وفادار ہوں، میں مہربان ہوں، میں ہمدرد ہوں، میں عظیم ہوں، میں بھڑکتی ہوئی آگ ہوں اور بالآخر، میں بے رحم انصاف ہوں۔

پوری دنیا دیکھ لے گی کہ میں ہی حقیقی اور کامل خدا ہوں۔ تمام انسان مکمل طور پر قائل ہو چکے ہیں اور اب کوئی بھی دوبارہ میری مخالفت کرنے کی ہمت نہیں کرتا ہے اور نہ ہی مجھے جج کرنے یا مجھ پر الزام لگانے کی ہمت کرتا۔ اگر ایسا نہیں ہوگا تو اُن پر فوراً لعنت نازل ہوگی اور سخت آفات آئیں گی۔ وہ صرف رو سکتے ہیں اور دانت پیس سکتے ہیں کیونکہ وہ اپنی تباہی خود لے کر آئے ہیں۔

تمام لوگوں کو پتہ چل جانا چاہیے، پوی کائنات میں اور زمین کے کناروں تک، ہر گھر میں اور تمام لوگوں کو پتہ چل جانا چاہیے کہ: قادرِ مطلق خدا ہی واحد سچا خدا ہے۔ تمام لوگ یکے بعد دیگرے اپنے گھٹنوں کے بل گر جائیں گے اور میری عبادت کریں گے اور یہاں تک کہ وہ بچے بھی جنہوں نے ابھی بولنا سیکھا ہے وہ بھی ”قادرِ مطلق خدا“ کہہ اٹھیں گے! وہ حکام جو برسرِ اقتدار ہیں، وہ بھی اپنی آنکھوں سے سچے خدا کو اپنے سامنے ظاہر ہوتے ہوئے دیکھیں گے اور وہ بھی خدا کے حضور سجدہ ریز ہو جائیں گے اور رحم اور بخشش کی بھیک مانگیں گے، لیکن تب تک بہت دیر ہو چکی ہوگی کیونکہ ان کی وفات کا وقت آ گیا ہوگا۔ انہیں بس ختم ہی کیا جا سکتا ہے یا ناقابل تصور کھائی میں ڈالے جانے کی سزا دی جا سکتی ہے۔ میں ایک پورے دَور کو ختم کروں گا اور اپنی بادشاہی کو مزید مضبوط کروں گا۔ تمام قومیں اور لوگ ابد تک میرے سامنے سر تسلیم خم کریں گے!

سابقہ: باب 34

اگلا: باب 36

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp