باب 36

وہ قادرِ مطلق سچا خدا، تخت نشین بادشاہ، پوری کائنات پر حکمرانی کرتا ہے، تمام قوموں اور تمام لوگوں کے معاملات دیکھتا ہے اور آسمان کے نیچے ہر چیز خدا کے جلال سے چمکتی ہے۔ کائنات میں رہنے والی اور زمین کے کناروں تک پھیلی ہوئی تمام جاندار چیزیں دیکھ لیں گی۔ پہاڑوں، دریاؤں، جھیلوں، زمینوں، سمندروں اور تمام جانداروں نے سچے خدا کے چہرے کی روشنی میں اپنے پردے اٹھا دیے ہیں اور وہ اس طرح زندہ کیے گیے ہیں جیسے وہ کسی خواب سے بیدار ہوئے ہوں، جیسے جو مٹی کو پھاڑ کر اُگنے والی کونپل ہوں!

آہ! وہ واحد سچا خدا دنیا کے سامنے ظاہر ہوتا ہے۔ کون ہے جو اس کی مخالفت کرنے کی ہمت کرتا ہے؟ ہر کوئی اس کے خوف سے کانپتا ہے۔ ہر کوئی مکمل طور پر اُس کی ذات کا قائل ہے اور ہر کوئی بار بار اس سے معافی طلب کرتا ہے۔ تمام لوگ اس کے سامنے گھٹنوں کے بل گر جاتے ہیں اور تمام منہ اس کی عبادت کرتے ہیں! یہ براعظم اور سمندر، پہاڑ، دریا – گویا کہ تمام چیزیں لامتناہی طور پر اس کی تعریف کرتی رہتی ہیں! موسم بہار اپنی گرم ہوا کے ساتھ آتا ہے اور اپنے ساتھ موسم بہار کی دلکش بارش لاتا ہے۔ تمام انسانوں کی طرح ندیوں کا بہاﺅ بھی احسان مندی کے آنسو بہاتے ہوئے اور اپنے نفس کی ملامت کرتے ہوئے غم اور خوشی کے ساتھ بہتا ہے۔ دریا، جھیلیں، پانی کی جھاگ اور لہریں سبھی گا رہی ہیں اور سچے خدا کے مقدس نام کی مدح کر رہی ہیں! اس مدح سرائی کی آواز انتہائی واضح طور پر سنائی دے رہی ہے! تمام پرانی چیزیں جنہیں شیطان نے کبھی خراب کر دیا تھا – ان میں سے ہر ایک کی تجدید کی جائے گی اور انہیں تبدیل کیا جائے گا ان میں سے ہر ایک چیز بالکل نئی دنیا میں داخل ہوں گی ۔۔۔

یہ مقدس صور ہے اور اس میں آواز پھونک دی گئی ہے! اسے سنو۔ یہ آواز جو کہ اتنی میٹھی ہے، خدا کے تخت کے کلمات ہیں جو دنیا کی ہر قوم اور تمام افراد کے سامنے یہ اعلان کر رہے ہیں کہ وقت آ گیا ہے، کہ اختتام آ گیا ہے۔ میرا انتظامی منصوبہ مکمل ہو چکا ہے۔ میری بادشاہی زمین پر کھلے عام ظاہر ہو گئی ہے۔ دنیا کی تمام بادشاہتیں میری یعنی خدا کی بادشاہی بن گئی ہیں۔ میرے سات صور میرے تخت سے بجیں گے اور بہت ساری حیرت انگیز چیزیں ہوں گی! زمین کے کناروں پر رہنے والے تمام لوگ ہر سمت سے ایک برفانی طوفان کے زور سے اور آسمانی گرج کی طاقت سے اکٹھے ہو جائیں گے، کچھ سمندروں پر سفر کریں گے، کچھ ہوائی جہازوں پر اڑیں گے، کچھ ہر شکل و صورت کی گاڑیوں میں سفر کریں گے اور کچھ گھوڑوں پر سوار ہوں گے۔ قریب سے دیکھو۔ غور سے سنو۔ یہ ہر قسم کے رنگ والے گھوڑوں کے سوار، اعلیٰ حوصلہ، طاقت ور اور شاندار موت سے بے نیاز ہوتے ہیں گویا کہ وہ میدان جنگ پر لڑ رہے ہوں۔ گھوڑوں کی ہنہناہٹ اور سچے خدا کے لیے چیختے ہوئے لوگوں کے شور کے درمیان، کتنے ہی مردوں، عورتوں اور بچوں کو ایک لمحے میں ان کے کھروں سے روندا جائے گا۔ کچھ مر جائیں گے، کچھ اپنی آخری سانسیں لے رہے ہوں گے، کچھ کو ایسا کچلا جائے گا کہ ان کی دیکھ بھال کرنے والا کوئی نہیں ہوگا اور وہ مجنونانہ طور پر درد میں کراہتے ہوئے چیخ رہے ہوں گے۔ اے باغی صفت لوگو! کیا یہ تمہارا آخری انجام نہیں ہے؟

میں اپنے لوگوں کو خوشی سے دیکھتا ہوں، جو میری آواز سنتے ہیں اور ہر قوم اور ملک سے جمع ہوتے ہیں۔ تمام لوگ میری حمد کرتے ہیں اور ہمیشہ سچے خدا کا ذکر خیر کرتے ہوئے سرور کے ساتھ لامتناہی طور پر چھلانگیں مارتے ہیں! وہ دنیا کے سامنے گواہی دیتے ہیں، اور سچے خدا کے حق میں ان کی گواہی کی آواز پانی کے زور سے گرجنے کی آواز کی طرح ہوتی ہے۔ تمام لوگ میری بادشاہی میں ہجوم لگائیں گے۔

میرے سات صور پھونکے جائیں گے اور سونے والوں کو جگائیں گے! فوری طور پر اٹھو، ابھی زیادہ دیر نہیں ہوئی ہے۔ اپنی زندگی پر نظر مارو! اپنی آنکھیں کھولو اور دیکھو کہ ابھی کیا وقت ہوا ہے۔ تمہیں کس چیز کی تلاش کرنی ہے؟ تمہیں کس کے بارے میں سوچنا ہے؟ اور وہ کونسی چیزیں ہیں جن سے تمہیں چمٹے رہنا ہے؟ کیا تُو نے کبھی میری زندگی کو حاصل کرنے اور ان سب چیزوں کو حاصل کرنے کے درمیان فرق پر غور نہیں کیا ہے جس سے تُو محبت کرتا ہے اور چمٹا رہتا ہے؟ اب مزید ضد نہ کرو نہ ہی کھیل کود میں مشغول رہو۔ اس موقع کو ہاتھ سے نہ جانے دو۔ یہ وقت پھر واپس نہیں آئے گا! فوراً کھڑے ہو جاؤ، اپنی روح کو مشقت کرنے کی مشق کراؤ، شیطان کی ہر سازش اور چال کو دیکھنے اور اسے ناکام بنانے کے لیے مختلف اوزار استعمال کرو اور شیطان پر فتح حاصل کرو تاکہ تمہاری زندگی کا تجربہ مزید گہرا ہو سکے اور تم میرے مزاج کے مطابق زندگی گزار سکو تاکہ تمہاری زندگی پختہ اور تجربہ کاربن جائے اور تم ہمیشہ میرے نقش قدم پر چلتے رہو۔ بیباک اندز میں نہ کہ کمزوروں کی مانند، ہمیشہ قدم بہ قدم آگے بڑھتے ہوئے، براہ راست منزل مقصود تک!

جب سات صور دوبارہ پھونکے جائیں گے تو یہ انصاف کے لیے پکار ہوگی، باغی صفت لوگوں کے معاملے میں انصاف، تمام قوموں اور تمام لوگوں کے معاملے میں انصاف اور ہر قوم خدا کے سامنے سر تسلیم خم کرے گی۔ خدا کا جلالی چہرہ یقیناً تمام قوموں اور تمام لوگوں کے سامنے ظاہر ہوگا۔ ہر کسی کوخدا پر پوری طرح یقین ہو جائے گا اور ہر کوئی لامتناہی طور پر سچے خُدا کو پکارے گا۔ اُس دن قادرِ مطلق خُدااور بھی زیادہ جلال والا ہو گا اورمیں اور میرے بیٹے اس جلال میں شریک ہوں گے اور بادشاہی میں شریک ہوں گےاور ہم تمام قوموں اور تمام لوگوں کا انصاف کریں گے، برے لوگوں کو سزا دیں گےاور اُن لوگوں کی حفاظت کریں گے اور ان پر رحم کریں گے جو میرے ہیں اور اس طرح ہم سلطنت کو مضبوط اور مستحکم بنائیں گے۔ سات صور کی آواز کے ذریعے کثیر تعداد میں لوگ بچائے جائیں گے جو گھٹنے ٹیکنے اور مسلسل حمد کے ساتھ میری عبادت کرنے کے لیے میرے پاس واپس آئیں گے!

جب سات صور ایک مرتبہ پھر پھونکے جائیں گے تو یہ اس زمانے کا آخری وقت ہوگا، یہ خبيث شیطان پر فتح حاصل کرنے کا اعلان کرنے والا بلند آواز بِگُل ہوگا، یہ وہ آداب ہوگا جو زمین پر بادشاہی میں کھلے عام زندگی گزارنے کے آغاز کا اعلان کرتا ہوگا! یہ آواز جو کہ تخت کے گرد گونجتی ہوگی، کیسی بلند آواز ہوگی، یہ بلند آواز بِگُل آسمان و زمین کو ہلا دے گا جو کہ میرے انتظامی منصوبے کی فتح کی علامت ہے، جو شیطان کے معاملے میں انصاف ہے؛ یہ اس پرانی دنیا کو اتھاہ گڑھے میں واپس جانے کے لیے مکمل طور پر موت کی سزا سنائے گا! یہ بلند آواز بِگُل اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ فضل کا دروازہ بند ہونے والا ہے، یہ کہ بادشاہی کی زندگی اب زمین پر شروع ہونے والی ہے، جو کہ صحیح اور مناسب زندگی ہے۔ خدا ان لوگوں کو بچاتا ہے جو اس سے محبت رکھتے ہیں۔ جب وہ اُس کی بادشاہی میں واپس آجائیں گے تو زمین پر رہنے والے لوگوں کو قحط اور وبا کا سامنا کرنا پڑے گا اور خدا کے سات پیالے اور سات آفتیں یکے بعد دیگرے صادر ہوں گی۔ آسمان اور زمین ٹل سکتے ہیں لیکن میری باتیں ہرگز نہیں ٹلیں گی!

سابقہ: باب 35

اگلا: باب 37

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp