باب 34
قادرِ مطلق خدا سب سے زیادہ طاقتور، سب کچھ حاصل کرنے والا اور کامل سچا خدا ہے! وہ نہ صرف سات ستاروں پر قدرت رکھتا ہے، اسے سات روحوں سے نوازا گیا ہے، اس کی سات آنکھیں ہیں، وہ سات مہروں کو کھولتا ہے اور طومار کو کھولتا ہے بلکہ اس سے بھی بڑھ کر، وہ سات آفتوں اور سات پیالوں کا نظم و نسق چلاتا ہے اور سات گرجوں کو نازل کرتا ہے۔ بہت پہلے ماضی میں بھی اس نے سات صور پھونکے تھے! جن چیزوں کو اُس نے پیدا کیا اور کامل بنایا ہے اُنہیں اُس کی حمد کرنی چاہیے، اُس کے جلال کا اعتراف کرنا چاہیے اور اس کے تخت کی تسبیح کرنی چاہیے۔ اے قادر مطلق خدا! سب کچھ تُو ہی ہے۔ تُو نے ہر کام کو پایۂ تکمیل تک پہنچایا ہے اور تیرے دم سے ہی ہر چیز کامل، روشن، آزاد، نجات یافتہ، مضبوط اور طاقتور ہے! اب کوئی بھی چیز ڈھکی چھپی یا پوشیدہ نہیں رہی؛ تیرے ذریعے تمام اسرار کھل چکے ہیں۔ اس کے علاوہ، تُو نے بڑی تعداد میں اپنے دشمنوں کے معاملے میں انصاف کیا ہے، تُو اپنے جاہ و جلال کو ظاہر کرتا ہے، تُو اپنی بھڑکتی ہوئی آگ کو آشکار کرتا ہے، تُو اپنے غضب کی نمائش کرتا ہے اور اس سے بھی بڑھ کر، تُو اپنے بے مثال، لازوال، پوری طرح سے لامحدود جلال کا مظاہرہ کرتا ہے! تمام قوموں کو اس سچے خدا کی تسبیح کرتے ہوئے پوری آزادی کے ساتھ خوشی منانے اور گانے کے لیے بیدار ہونا چاہیے جو قادر مطلق، مکمل طور پر حقیقی، ہمہ جہت، تمام افضال اور جاہ و جلا کا مالک اور ازل سے ابد تک ہے۔ اس کے تخت کی مسلسل تسبیح کرنی چاہیے، اُس کے مقدس نام کی تعریف اور تمجید کی جانی چاہیے۔ یہ میرے – خدا – کی ابدی مرضی ہے اور یہ ایک لامحدود نعمت ہے جو وہ ہم پر نازل کرتا اور ہمیں عطا کرتا ہے! ہم میں سے کون اس کا وارث نہیں ہے؟ خدا کی نعمتوں کا وارث بننے کے لیے، ہمیں اس کے مقدس نام کی تسبیح کرنی چاہیے اور اپنی عبادات میں اس کے تخت کو شامل کرنا چاہیے۔ وہ تمام لوگ جو اس کے حضور دوسرے مقاصد اور دیگر نیتوں کے ساتھ جاتے ہیں، وہ اس کی بھڑکتی ہوئی آگ کی گرمی سے پگھل جائیں گے۔ آج وہ دن ہے جب اس کے دشمنوں کے معاملے میں انصاف کیا جائے گا اور آج ہی کے دن وہ سب ہلاک کر دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ، یہی وہ دن ہے جب مَیں، یعنی قادر مطلق خدا، دنیا پر ظاہر کیا جاؤں گا اور جس دن مجھے جاہ و جلال اور عزت حاصل ہوگی۔ اے تمام لوگو! اُس قادرِ مطلق خدا کی تسبیح اور استقبال کرنے کے لیے فوری طور پر اٹھو جو ازل سے ابد تک ہم پر شفقت بھری مہربانیاں کرتا ہے، ہمیں نجات عطا کرتا ہے اور ہمیں نعمتوں سے نوازتا ہے، اپنے بیٹوں کو کامل بناتا ہے اور کامیابی سے اپنی بادشاہی حاصل کرتا ہے! یہ خدا کے حیرت انگیز کام ہیں! یہ خدا کی ابدی تقدیر اور اس کا انتظام ہے – کہ وہ خود ہمیں بچانے کے لیے آیا ہے، ہمیں کامل بنانے کے لیے اور ہمیں اپنے جلال سے حصہ دلانے کے لیے آیا ہے۔
وہ تمام لوگ جو کھڑے نہیں ہوتے اور گواہی نہیں دیتے، وہ اندھوں کے پیشوا اور جہالت کے بادشاہ ہیں۔ وہ ہمیشہ کے لیے جاہل، دائمی احمق اور ہمیشہ کے لیے مردہ بن جائیں گے اور اندھے ہی رہیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ ہماری روحوں کو بیدار ہونا چاہیے! تمام لوگوں کو بیدار ہونا چاہیے! اُس جاہ و جلال والے بادشاہ، رحم کرنے والے باپ، نجات دینے والے بیٹے اور سخی سات روحوں کے لیے خوشیاں مناؤ، اُن کی لامتناہی تعریف اور تسبیح کرو، وہ قادرِ مطلق خُدا جو عظیم الشان آگ پر قدرت رکھتا ہے اور راستبازی کے ساتھ انصاف کرتا ہے اور مکمل طور پر کافی، فضل کرنے والا، قادرِ مطلق اور کامل ہے۔ اُس کے تخت کی ہمیشہ تسبیح کی جائے گی! تمام لوگوں کو دیکھنا چاہیے کہ یہ خدا کی حکمت ہے؛ یہ نجات کی جانب اُس کا شاندار راستہ اور اس کی جلالی مرضی کا کارنامہ ہے۔ اگر ہم اٹھ کھڑے نہ ہوئے اور ہم نے گواہی نہ دی، تو ایک بار جب یہ وقت گزر جائے گا تو یہ پھر واپس نہیں آئے گا۔ آیا ہم نعمتیں حاصل کریں گے یا بدقسمتی، اس بات کا فیصلہ ہمارے سفر کے اس موجودہ مرحلے کے دوران کیا جارہا ہے، اس کی بنیاد پر کہ ہم کیا کرتے ہیں، کیا سوچتے ہیں اور اس وقت ہم کیسی زندگی گزار رہے ہیں۔ تمہیں کیا کرنا چاہیے؟ ہمیشہ خدا کے حق میں گواہی دو اور اس کی تسبیح کرو؛ آخری ایام کے مسیح، قادرِ مطلق خدا کی تسبیح کرو – جو – ابدی، منفرد اور سچا خدا ہے!
آئندہ سے تمہیں واضح طور پر سمجھ آ جانی چاہیے کہ وہ تمام لوگ جو خدا کے حق میں گواہی نہیں دیتے – جو اس منفرد اور سچے خدا کے حق میں گواہی نہیں دیتے، نیز وہ لوگ جو اس کے بارے میں شکوک و شبہات میں مبتلا ہیں – وہ سب بیمار اور مردہ ہیں اور خدا کی نافرمانی کرنے والے ہیں! خدا کا کلام زمانہ قدیم سے ثابت ہو چکا ہے: جو لوگ میرے ساتھ جمع نہیں ہوں گے وہ بکھر جائیں گے اور جو لوگ میرے ساتھ نہیں وہ میرے خلاف ہیں؛ یہ ایک اٹل سچائی ہے جو پتھر پر تراشی ہوئی ہے! جو لوگ خدا کے حق میں گواہی نہیں دیتے وہ شیطان کے اندھے مقلد ہیں۔ ایسے لوگوں کا مقصد خدا کے بچوں کو پریشان کرنا اور انہیں دھوکہ دینا اور اس کی مدیریت میں خلل ڈالنا ہوتا ہے؛ انہیں تلوار کے گھاٹ اتارنا چاہیے! جو لوگ جو ان کے ساتھ حسن سلوک کا مظاہرہ کرتے ہیں وہ سب اپنی تباہی چاہتے ہیں۔ تمہیں خدا کی روح کی باتوں کو سننا اور ان پر ایمان لانا چاہیے، خدا کی روح کے راستے پر چلنا چاہیے اور خدا کی روح کے الفاظ پر عمل کرتے ہوئے زندگی گزارنی چاہیے۔ اس کے علاوہ، تمہیں ابد تک قادرِ مطلق خدا کے تخت کی تسبیح کرنی چاہیے!
قادرِ مطلق خدا سات روحوں کا خدا ہے! اور وہ سات آنکھوں اور سات ستاروں والا بھی ہے؛ وہی سات مہروں کو کھولتا ہے اور سارا طومار اُسی کی جناب سے ظاہر کیا جاتا ہے! اُسی نے ساتوں صور میں پھونکا ہے اور ساتوں پیالے اور ساتوں آفتیں اُسی کی قبضۂ قدرت میں ہیں، جنہیں وہ اپنی مرضی سے دنیا میں وارد کرتا ہے۔ وہ سات گرجیں جنہیں ہمیشہ سے مہربند کیا گیا تھا! انہیں ظاہر کرنے کا وقت آگیا ہے! وہ ذات جو ان سات گرجوں کو ہماری آنکھوں کے سامنے لائے گی، ہماری آنکھوں کے سامنے پہلے ہی ظاہر ہو چکی ہے!
اے قادرِ مطلق خدا! تیرے ذریعہ ہر کوئی نجات یافتہ اور آزاد ہے؛ کوئی بھی مشکلات نہیں ہیں اور سب کام آرام سے ہو رہے ہیں! کوئی بھی چیز تیرے کام میں رکاوٹ ڈالنے یا اسے روکنے کی ہمت نہیں رکھتی اور ہر کوئی تیرے حضور سر تسلیم خم کرتا ہے۔ جو بھی تیرے سامنے نہیں جھکتا وہ ضرور مرے گا!
قادرِ مطلق خدا، سات آنکھوں والا خدا! ہر چیز بالکل واضح ہے، ہر چیز روشن اور بے نقاب ہے اور سب کچھ ظاہر اور آشکار ہے۔ اس کے طفیل ہر چیز بالکل واضح ہے اور نہ صرف خدا خود ایسا ہے بلکہ اس کے بیٹے بھی ایسے ہی ہیں۔ اس کے اور اس کے بیٹوں کے سامنے کچھ بھی شخص، کوئی بھی چیز اور کوئی بھی معاملہ چھپایا نہیں جا سکتا!
قادرِ مطلق خدا کے ساتوں ستارے روشن ہیں! کلیسیا کو اُس نے کامل بنا دیا ہے؛ وہ اپنے کلیسیا کے قاصدوں کو مستحکم بناتا ہے اور پورا کلیسیا اس کی فراہمی کے تحت آتا ہے۔ وہ ساتوں مہروں کو کھولتا ہے اور وہ خود اپنے انتظامی منصوبے اور اپنی مرضی کو پایۂ تکمیل تک پہنچاتا ہے۔ طومار سے مراد اس کے انتظامی منصوبے کی پُراسرار روحانی زبان ہے اور اسے اُس نے ہی کھولا اور ظاہر کیا ہے!
تمام انسانوں کو اُس کے سات گونجدار صور کو سننا چاہیے۔ اس کے ذریعہ ہی ہر چیز کا علم حاصل ہوتا ہے اور پھر کچھ بھی مخفی نہیں رہتا اور کوئی غم نہیں رہتا۔ سب کچھ آشکار ہو جاتا ہے اور ہر کوئی فتح حاصل کرتا ہے!
قادرِ مطلق خدا کے سات صور کھلے ہوئے، جلال والے اور فتح یافتہ صور ہیں! نیز یہ وہی صور ہیں جو اُس کے دشمنوں کے ساتھ انصاف کرتے ہیں! اُس کی فتح کے بیچ اس کا قرن بجایا جا رہا ہے! وہ پوری کائنات پر حکمرانی کرتا ہے!
اُس نے آفات کے سات پیالے تیار کیے ہیں جن کا نشانہ اُس کے دشمن بنیں گے اور ان آفات کو بڑی تیزی اور شدت سے چھوڑا جائے گا اور وہ دشمن اُس کی بھڑکتی آگ کے شعلوں میں بھسم ہو جائیں گے۔ قادرِ مطلق خُدا اپنے اختیار کی طاقت کو ظاہر کرتا ہے اور اُس کے دشمن سب ہلاک ہو جاتے ہیں۔ حتمی سات گرجوں کو اب قادرِ مطلق خُدا کے سامنے سر بمہر نہیں کیا جائے گا بلکہ وہ سب ظاہر کر دی گئی ہیں! وہ سب ظاہر کر دی گئی ہیں! وہ سات گرجوں کے ذریعہ اپنے دشمنوں کو موت کے گھاٹ اتارتا ہے، زمین کو استحکام بخشتا ہے اور اسے اپنی خدمت پر مامور کرتا ہے جس کے بعد پھر اسے کبھی تباہ نہیں کیا جائے گا!
راستباز قادر مطلق خدا! ہم ہمیشہ تیری تعریف میں لگے رہتے ہیں! تُو لامتناہی تعریفوں اور ابدی ستائش اور تسبیح کے لائق ہے! تیری سات گرجیں صرف تیرے انصاف کے لیے ہی استعمال نہیں کی جائیں گی بلکہ ان کا زیادہ استعمال تمام چیزوں کو کامل بنانے کی غرض سے تیرے جلال اور اختیار کے لیے ہوگا!
تمام انسان تیرے تخت کے حضور آخری ایام کے مسیح، قادرِ مطلق خدا کی حمد اور تعریف کرتے ہوئے جشن مناتے ہیں! ان کی آوازیں آسمانی گرج کی طرح پوری کائنات کو ہلا دیتی ہیں! اس دنیا میں موجود ہر چیز اس کی وجہ سے موجود ہے اور اسی کی وجہ سے قوع پریز ہوئی ہے۔ کس میں ہمت ہے کہ وہ تمام جاہ و جلال، عزت، اختیار، حکمت، تقدس، فتح، اور انکشافات مکمل طور پر اُس کی ذات کی طرف منسوب نہ کرے؟ یہ اُس کی مرضی کی انجام دہی ہے اور یہ اس کی مدیریت کی تعمیر کی آخری تکمیل ہے!