باب 33

میری بادشاہی کو دیانتدار لوگوں کی ضرورت ہے، جو منافق یا دھوکے باز نہیں ہیں۔ کیا مخلص اور دیانتدار لوگ دنیا میں غیر مقبول نہیں ہیں؟ میں بالکل اس کے برعکس ہوں۔ دیانتدار لوگوں کا میرے پاس آنا قابل قبول ہے؛ میں اس قسم کے شخص سے خوش ہوتا ہوں اور مجھے اس قسم کے شخص کی ضرورت بھی ہے۔ یہ دقت کے ساتھ میری راستبازی ہے۔ کچھ لوگ ناواقف ہوتے ہیں؛ وہ روح القدس کے کام کو محسوس نہیں کر سکتے اور وہ میرے ارداے کو نہیں سمجھ سکتے۔ وہ اس ماحول کو صاف صاف نہیں دیکھ سکتے جس میں ان کا خاندان اور ان کا گرد و پیش زیست کرتا ہے اور وہ بنا سوچے سمجھے کام کرتے ہیں اور فضل حاصل کرنے کے بہت سے مواقع کھو دیتے ہیں۔ وقتاً فوقتاً، وہ اپنے اعمال پر پشیماں ہوتے ہیں اور جب انھیں کوئی مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو وہ دوبارہ اسے صاف صاف نہیں دیکھ پاتے۔ بعض اوقات وہ فتح حاصل کرنے کے لیے خُدا پر انحصار کرنے کے اہل ہوتے ہیں لیکن جب وہ بعد میں اسی قسم کے معاملے کا سامنا کرتے ہیں تو وہی پرانی بیماری واپس لوٹ آتی ہے اور وہ میرے ارادے کو سمجھ نہیں پاتے لیکن میں ان چیزوں کو نہیں دیکھتا اور میں تمھارے تجاوز کو یاد نہیں کرتا۔ بلکہ اس کے بدلے، میں تم کو اس ہر جائی دنیا سے بچانا چاہتا ہوں اور تمھیں اپنی زندگیوں کی تجدید کا موقع دیتا ہوں۔ میں نے بار بار تمھیں معاف کیا ہے۔ تاہم، اب یہ اہم ترین مرحلہ ہے۔ تم اب مزید الجھن میں نہیں رہ سکتے اور اس طرح دھکیلے جانے کے انداز سے آگے نہیں بڑھ سکتے۔ تم منزل پر کب پہنچ پاؤ گے؟ تم کو رکے بغیر خط تکمیل کی طرف بھاگنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرنی ہوگی۔ اس انتہائی نازک وقت میں سستی نہ کرو، بہادری سے آگے بڑھو، تمھارے سامنے ایک شاندار دعوت ہے۔ جلدی سے اپنے عروسی لباس اور راست بازی کی خلعت کو زیب تن کرو اور مسیح کی شادی کے عشائیے میں شریک ہو جاؤ؛ ہمیشہ کے لیے خاندانی مسرت کا لطف اٹھاؤ! اب تم پہلے کی طرح اداس، مغموم اور سرد آہ بھرتے ہوئے نہیں پھرو گے۔ اس وقت کی ہر شے دھوئیں کی طرح غائب ہو چکی ہو گی اور صرف مسیح کی حیات نو ہی تیرے اندر طاقت رکھے گی۔ تیرے اندر، ایک معبد ہوگا جو طہارت اور صفائی کے ذریعے پاک کیا گیا ہوگا اور تجھے جو حیات نو ملی ہے وہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے تیرے اندر آباد رہے گی۔

سابقہ: باب 32

اگلا: باب 34

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp