باب 32

روشنی کیا ہے؟ دراصل ماضی میں تم نے روح القدس کے کام کی تبدیلیٔ ہیئت کو روشنی سمجھا تھا۔ سچی روشنی ہر وقت موجود ہوتی ہے: یعنی میرے پاس آنے اور میرے ساتھ رفاقت اختیار کرنے کے ذریعے خدا کی حقیقت حاصل کرنا۔ خدا کے کلام کی بصیرت حاصل کرنا اور خدا کے کلام میں پنہاں اس کی مرضی کو سمجھنا – یعنی خدا کے کلام کو کھاتے اور پیتے ہوئے اس کے کلام میں موجود روح کو محسوس کرنا اور اپنے اندر خدا کے الفاظ حاصل کرنا؛ تم تجربے کے ذریعے اس کی حقیقت کو سمجھتے ہو اور خدا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے اُس کی روشنی حاصل کرتے ہو؛ یہ سب کچھ روشنی ہی تو ہے۔ تمہیں غور و فکر اور تدبر کرتے ہوئے کسی بھی لمحے آگہی عطا ہو سکتی ہے اور تم خدا کے الفاظ میں نئی بصیرت حاصل کر سکتے ہو۔ اگر تُو خدا کے کلام کو سمجھے اور تُو نئی روشنی محسوس کرے تو کیا پھر تیری خدمت میں طاقت نہیں ہو گی؟ تم خدمت کرتے وقت بہت زیادہ فکر کرتے ہو! اس کی وجہ یہ ہے کہ تم نے حقیقت کو نہیں چھوا ہے اور تمہارے پاس صحیح تجربہ یا بصیرت نہیں ہے۔ اگر تجھ میں سچی بصیرت ہوتی تو کیا تجھے خدمت کرنے کا طریقہ نہیں پتہ ہوتا؟ جب کچھ چیزیں تجھ پر آن پڑیں تو تجھے بڑی مستقل مزاجی کے ساتھ ان کا تجربہ کرنا چاہیے۔ اگر تُو ایک آسان اور آرام دہ ماحول میں بھی خدا کے چہرے کی روشنی میں رہ سکتا ہے تو پھر تُو ہر روز خدا کا چہرہ دیکھے گا۔ اگر تُو نے خدا کا چہرہ دیکھا اور خدا سے بات چیت کی تو کیا تجھے روشنی نہیں ملی ہو گی؟ تم حقیقت میں داخل نہیں ہوتے اور ہمیشہ تلاش میں باہر ہی بھٹکتے رہتے ہو؛ نتیجے کے طور پر، تمہیں کچھ بھی نہیں ملتا اور زندگی میں تمہاری ترقی مؤخر ہو جاتی ہے۔

باہر توجہ نہ دو؛ بلکہ اس کے بجائے بس اپنے اندر سے خدا کے قریب ہو جاؤ، اُس کے ساتھ کافی گہرائی میں بات چیت کرو اور خدا کی مرضی کو سمجھو؛ تو کیا پھر تمہیں اپنی خدمت میں ایک راستہ نہیں ملے گا؟ تمہیں مستقل مزاجی سے توجہ دینے اور اطاعت کرنے کی ضرورت ہے۔ اگر تم ہر کام بس میرے کلام کے مطابق کرو گے اور ان راستوں پر چلو گے جن کی میں نے نشاندہی کی ہے تو کیا تمہارے پاس کوئی راستہ نہیں ہو گا؟ اگر تجھے حقیقت میں داخل ہونے کا راستہ مل جاتا ہے تو پھر تیرے پاس خدا کی خدمت کا راستہ بھی ہوتا ہے۔ بس اتنی آسان بات ہے! خدا کی حاضری میں زیادہ آؤ، دہ خدا کے کلام پر زیادہ غور کرو تو تمہیں وہ سب مل جائے گا جس کی تم میں کمی ہے۔ تمہیں نئی بصیرت، نئی آگہی بھی ملے گی اور تمہارے پاس روشنی ہو گی۔

سابقہ: باب 31

اگلا: باب 33

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp