باب 31
میں ان سب سے پیار کرتا ہوں جو مجھے سچے دل سے چاہتے ہیں۔ اگر تم مجھ سے محبت کرنے پر توجہ دو گے تو میں یقیناً تمہیں بہت زیادہ برکت دوں گا۔ کیا تم میرے ارادوں کو سمجھتے ہو؟ میرے گھر میں لوگوں کے مابین زیادہ حیثیت اور کم حیثیت کے اعتبار سے کوئی امتیاز نہیں ہوتا۔ ہر کوئی میرا بیٹا ہے اور میں تمہارا باپ ہوں، تمہارا خدا ہوں۔ میں اعلیٰ اور منفرد ہوں۔ میں کائنات اور تمام چیزوں کو قابو میں رکھتا ہوں!
تجھے میرے گھر میں ”عاجزی اور گمنامی کے ساتھ میری خدمت“ کرنی چاہیے۔ یہ جملہ تیرا نصب العین ہونا چاہیے۔ تمہیں چاہیے کہ درخت کا پتا نہ بنو بلکہ درخت کی جڑ بنو اور زندگی کی گہرائی تک جڑ پکڑو۔ زندگی کے کسی مستند تجربے میں داخل ہو جاؤ، میرے کلام کے مطابق زندگی بسر کرو، ہر معاملے میں مجھے زیادہ سے زیادہ تلاش کرو اور میرے قریب آؤ اور میرے ساتھ رفاقت اختیار کرو۔ کسی بھی بیرونی چیز پر توجہ نہ دو اور کسی بھی شخص، واقعہ، یا چیز کو خود پر قابو نہ پانے دو، بلکہ اس بارے میں کہ میں کیا ہوں صرف روحانی لوگوں کے ساتھ رفاقت اختیار کرو۔ میرے ارادے سمجھو، اپنے اندر میری زندگی سرایت کرنے دو اور میرے کلام کے مطابق زندگی بتاؤاور میرے تقاضوں کو پورا کرو۔
اپنی ساری طاقت ان معاملات میں جھونک دے جن کے لیے میں نے تجھے ذمہ دار بنایا ہے؛ میرے دل کو مطمئن کرنے کے لیے تو ہر ممکن کوشش کر۔ میں تیری طاقت ہوں اور میں ہی تیری خوشی ہوں۔۔۔۔ میں تیرا سب کچھ ہوں۔ بس میری پیروی کر۔ میں تیرے دل میں موجود حقیقی خواہشات جانتا ہوں اور یہ بھی کہ تُو صدق دل سے خود کو میرے لیے خرچ کرتے ہو، لیکن تجھے معلوم ہونا چاہیے کہ میرے گھر میں مجھ سے وفاداری کا مظاہرہ کیسے کرنا ہے اور آخر تک میری پیروی کیسے کرنی ہے۔
کلیسا میرا دل ہے اور میں اپنے کلیسا کی تعمیر کے لیے بے چینی سے تڑپ رہا ہوں۔ تجھے کم سے کم خدشات کے ساتھ اپنا وجود پیش کرکے خود کو میرے لیے خرچ کرنا چاہیے اور میرے ارادوں کا لحاظ کرناچاہیے تاکہ میرا دل مطمئن ہو جائے۔