باب 30

بیدار ہو جاؤ بھائیو! بیدار ہو جاؤ بہنو! میرا دن بلا تاخیر آئے گا؛ وقت زندگی ہے اور وقت کو واپس حاصل کرنا زندگی بچانے کے مترادف ہے! ابھی وقت کوئی زیادہ دور ہے! اگر تم کسی کالج کے داخلے کے امتحانات میں ناکام ہو جاتے ہو، تو تم مزید پڑھائی کرکے جتنی بار چاہو اسے دوبارہ دے سکتے ہو۔ تاہم میرا دن مزید کوئی تاخیر برداشت نہیں کرے گا۔ یاد رکھو! یاد رکھو! میں اس اچھے کلام کے ساتھ تم سے تقاضا کرتا ہوں۔ عین تمہاری آنکھوں کے سامنے دنیا کا خاتمہ نظر آ رہا ہے اور عظیم آفات بڑی تیزی سے قریب آ رہی ہیں۔ کون سی چیز زیادہ اہم ہے: تمہاری زندگی یا تمہاری نیند، تمہارا کھانا اور پینا اور لباس؟ تمہارے لیے ان باتوں پر غور کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ اب مزید شک نہ کرو اور حقیقت سے نہ شرماؤ!

تم کتنے قابل رحم ہو! کتنے غریب ہو! کتنے اندھے ہو! نوع انسانی کتنا ظالم ہے! واقعی تم میرے کلام پر کان نہیں دھرتے ہو – کیا میں تم سے بیکار میں بات کر رہا ہوں؟ تم ابھی تک اتنے غافل ہو – کیوں؟ ایسا کیوں ہے؟ کیا تمہیں واقعی کبھی ایسا خیال نہیں آیا؟ میں یہ ساری باتیں کس کے لیے کہتا ہوں؟ مجھ پر یقین رکھو! میں تمہارا نجات دہندہ ہوں! میں تمہارا قادر مطلق ہوں! نگرانی کرو! نگرانی کرو! کھویا ہوا وقت دوبارہ کبھی واپس نہیں آئے گا – یہ یاد رکھنا! دنیا میں ایسی کوئی دوا نہیں ہے جو ندامت کا علاج کرے! تو میں تم سے کیسے بات کروں؟ کیا میرا کلام اس لائق نہیں ہے کہ تم اس پر سنجیدگی کے ساتھ اور بار بار غور کرو؟ تم میرے کلام کے بارے میں اتنے لاپرواہ ہو اور اپنی زندگی کے ساتھ اتنے غیر ذمہ دار ہو؛ میں یہ کیسے برداشت کر سکتا ہوں؟ میں یہ کیسے کر سکتا ہوں؟

آخر اتنا زیادہ عرصہ گزرنے کے بعد بھی ابھی تک تم میں ایک مناسب کلیسائی زندگی پیدا کیوں نہیں ہوئی ہے؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ تمہارے اندر ایمان کی کمی ہے؛ تم قیمت چکانے، خود کو پیش کرنے اور میرے سامنے خود کو خرچ کرنے کے لیے آمادہ نہیں ہو۔ بیدار ہو جاؤ میرے بیٹو! مجھ پر یقین رکھو میرے بیٹو! اے میرے پیارو، تمہیں میرے دل کی بات کی پرواہ کیوں نہیں ہے؟

سابقہ: باب 29

اگلا: باب 31

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp