باب 29

کیا تُو جانتا ہے کہ زیادہ وقت نہیں بچا ہے؟ لہٰذا، اس مختصر مدت میں تجھے لازماً مجھ پر بھروسہ کرنا چاہیے اور تجھے اُن تمام چیزوں کو خود سے دور رکھنا چاہیے جو میرے مزاج سے مطابقت نہیں رکھتیں: یعنی جہالت، رد عمل دینے میں سستی، غیر واضح خیالات، نرم دلی، کمزور ارداہ، بے ہودگی، مخبوط الحواسی جذبات، الجھن اور بصیرت کی کمی۔ انہیں جتنی جلدی ہو سکے خود سے لازماً دور کر دینا چاہیے۔ میں قادر مطلق خدا ہوں! جب تک تُو میرے ساتھ تعاون کرنے کے لیے تیار ہے، میں تیری تمام پریشانیوں کا علاج کر سکتا ہوں۔ میں وہ خدا ہوں جو لوگوں کے دلوں کی گہرائیوں میں دیکھتا ہے؛ مجھے تیری ہر بیماری کا پتہ ہے اور میں جانتا ہوں کہ تیرے عیب کہاں بستے ہیں۔ یہ وہ چیزیں ہیں جو تجھے زندگی میں ترقی کرنے سے روکتی ہیں اور انہیں لازماً جلد ہی دور کر دینا چاہیے۔ ورنہ تیرے حق میں میری مرضی پوری نہیں ہو سکتی۔ مجھ پر بھروسہ رکھ اپنی ہر چیز کو دور کرنے کے لیے جسے میں روشن کرتا ہوں، ہمیشہ میرے مطابق زندگی گزارو، میرے قریب رہو اور اپنے سارے کام میری مشابہت اختیار کرتے ہوئے کرو اور اسی کے مطابق رویہ اختیار کرو۔ تجھے جو بھی بات سمجھ نہیں آتی ہے اس کے ضمن میں زیادہ سے زیادہ میری رفاقت اختیار کر تو میں تیری رہنمائی کروں گا تاکہ تُو آگے بڑھ سکے۔ اگر تمہیں کسی چیز کا پختہ علم نہیں ہے تو عجلت سے کام نہ لو بلکہ میرے وقت کا انتظار کرو۔ اپنے اندر ایک مستحکم مزاج قائم کرو اور اپنے جذبات کو گرم اور سرد نہ ہونے دو؛ تمہارے پاس ایک ایسا دل ہونا چاہیے جو ہمیشہ میرا احترام کرتا ہو۔ تم جو کچھ بھی میرے سامنے کرو اور میری پیٹھ پیچھے کرو وہ ہمیشہ میری مرضی کے مطابق ہونا چاہیے۔ میری وجہ سے کسی کے ساتھ نرمی نہ اپناؤ، خواہ وہ تمہارا شوہر ہو یا تمہارے خاندان؛ یہ ناقابل قبول ہے، چاہے وہ کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہوں۔ تمہیں لازماً سچائی کی بنیاد پر کارروائی کرنی چاہیے۔ اگر تُو مجھ سے محبت کرتا ہے تو میں تجھے عظیم نعمتوں سے نوازوں گا۔ میں کسی مزاحمت کرنے والوں کو برداشت نہیں کروں گا۔ ان لوگوں سے محبت کرو جن سے میں محبت کرتا ہوں اور ان سے نفرت کرو جن سے میں نفرت کرتا ہوں۔ کسی بھی آدمی، واقعہ یا چیز پر توجہ نہ دو۔ اپنی روح کی آنکھوں سے دیکھو اور واضح طور پر ملاحظہ کرو کہ میں کن لوگوں کو استعمال کرتا ہوں؛ روحانی لوگوں کے ساتھ زیادہ کثرت سے رابطہ قائم کرو۔ جاہل مت بنو – تمہیں لازماً فرق کرنا چاہیے۔ گندم ہمیشہ گندم ہی رہے گی اور گھاس کبھی بھی گندم نہیں بنے گا – تمہیں مختلف اقسام کے لوگوں کو پہچاننا چاہیے۔ تجھے خاص طور پر اپنی بول چال میں لازماً محتاط رہنا چاہئے اور میری مرضی کے راستے پر اپنے قدم رکھنے چاہییں۔ اس سب کلام پر بڑی احتياط کے ساتھ غور کرو۔ تمہیں فوری طور پر اپنی سرکشی کو دور کر دینا چاہیے اور میرے استعمال کے لیے موزوں بننا چاہیے، تاکہ تم میرے دل کو مطمئن کر سکو۔

سابقہ: باب 28

اگلا: باب 30

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp