باب 28
جب تُو دیکھے کہ وقت تیزی کے ساتھ ختم ہو رہا ہے اور روح القدس کا کام تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے، جس کی وجہ سے تُو اتنی عظیم نعمتیں حاصل کر رہا ہے اور تجھے کائنات کا بادشاہ، قادرِ مطلق خدا مل رہا ہے جو چمکتا ہوا سورج اور بادشاہی کا بادشاہ ہے تو جان لے کہ – یہ سب میرا فضل اور رحمت ہے۔ اس سے بڑھ کر اور کیا چیز ہے جو تجھے میری محبت سے دور کر سکتی ہے؟ بڑی احتیاط سے اس پر غور کرو، بھاگنے کی کوشش نہ کرو، ہر لمحہ میرے سامنے خاموشی سے انتظار کرو اور ہمیشہ باہر آوارہ گردی نہ کرو۔ تیرا دل میرے دل سے ہر آن وابستہ رہنا چاہیے اور خواہ کچھ بھی ہو جائے، اندھا دھند کام نہ کر اور نہ ہی من مانی سے کام لے۔ تمہیں میری مرضی کو مدّنظر رکھنا چاہیے، جو کچھ میں چاہتا ہوں وہ کرنا چاہیے اور جو چیزیں میں نہیں چاہتا انہیں ترک کرنے کا عزم کرنا چاہیے۔ تجھے اپنے جذبات میں آ کر کام نہیں کرنا چاہیے، بلکہ اس کی بجائے میری طرح راست بازی سے کام لینا چاہیے اور یہاں تک کہ اپنے والدین کے لیے بھی جذبات نہیں رکھنے چاہییں۔ تجھے ان تمام چیزوں کو ترک کر دینا چاہیے جو سچائی کے مطابق نہیں ہیں اور تجھے مجھ سے محبت کرنے والے ایک خالص دل کے ساتھ خود کو پیش کرنا چاہیے اور خود کو میرے لیے خرچ کرنا چاہیے۔ کسی بھی شخص، واقعہ، یا چیز کے اثر و رسوخ میں آکر اسے خود پر قابو نہ پانے دو؛ سوائے اس کے کہ جو میری مرضی کے مطابق ہو، پھر ایسا ہونے پر بس میرے کلام کے مطابق اس پر عمل کرو۔ خوف نہ کر کیونکہ میرے ہاتھ تیری مدد کرتے ہیں اور میں تجھے تمام بدکرداروں سے دور رکھوں گا۔ تجھے اپنے دل کی حفاظت کرنی چاہیے اور ہر وقت میرے اندر رہنا چاہیے کیونکہ تیری زندگی اس بات پر منحصر ہے کہ تُو اسے میرے مطابق گزارے؛ اگر تُو مجھے چھوڑے گا تو تُو اسی وقت برباد ہو جائے گا۔
تجھے معلوم ہونا چاہیے کہ یہ آخری ایام چل رہے ہیں۔ شیطان ایک گرجتے ہوئے شیر کی طرح لوگوں کو ہڑپ کرنے کے لیے دبے پاؤں باہر گھوم رہا ہے۔ اب ہر طرح کی مہلک وبائیں پھوٹ رہی ہیں اور ہر قسم کی شیطانی ارواح کثرت سے موجود ہیں۔ صرف میں ہی سچا خدا ہوں؛ صرف میں ہی تیری پناہ گاہ ہوں۔ اب تیرے پاس میری خفیہ جگہ میں چھپنے کے سوا کوئی اور راستہ نہیں ہے، صرف میرے اندر ہی اور وہاں تجھ پر کوئی آفتیں نہیں آئیں گی اور کوئی بھی مصیبت تیرے خیمے کے قریب نہیں آئے گی۔ تجھے زیادہ مرتبہ میرے قریب آنا چاہیے اور اس خفیہ جگہ میں میری رفاقت اختیار کرنی چاہیے؛ دوسروں کے ساتھ بے پرواہی سے رفاقت اختیار نہ کرو۔ تجھے لازماً میرے کلام کے مطلب کو سمجھنا چاہیے – میں یہ نہیں کہہ رہا کہ تجھے رفاقت اختیار کرنے کی اجازت نہیں ہے، بلکہ یہ کہ تجھے ابھی تک بصیرت حاصل نہیں ہوئی ہے۔ آج کل کے دور میں شیطانی ارواح کی کارروائیاں اپنے عروج پر ہیں۔ وہ تجھے رفاقت دینے کے لیے ہر قسم کے لوگوں کا استعمال کرتی ہیں۔ ان کی باتیں نہایت میٹھی لگتی ہیں لیکن ان میں زہر بھرا ہوتا ہے۔ وہ چینی میں لپٹی ہوئی گولیاں ہوتی ہیں اور اس سے پہلے کہ تجھے ان کا پتہ چلے، وہ تیرے اندر اپنا زہر ڈال دیں گی۔ تجھے معلوم ہونا چاہیے کہ آج کل زیادہ تر لوگ غیر مستحکم ہیں، گویا کہ وہ شراب کے نشے میں ہیں۔ جب تُو اپنی مشکلات کے بارے میں دوسروں کے ساتھ رفاقت اختیار کرتا ہے تو وہ جو کچھ بھی تجھے بتاتے ہیں وہ صرف اصول اور نظریات ہی ہوتے ہیں اور اُن سے رفاقت رکھنا میرے ساتھ براہ راست رفاقت اختیار کرنے کی نسبت بالکل بھی فائدہ مند نہیں ہوتا۔ میرے حضور آؤ اور اپنے دل میں موجود تمام پرانی باتیں بول دو؛ اپنا دل میرے لیے کھول دو اور میرا دل ضرور تجھ پر ظاہر ہو گا۔ تیرا دل میرے سامنے ہمیشہ مستعد ہونا چاہیے۔ سست مت بنو بلکہ اکثر بار میرے قریب آؤ – صرف اسی طریق پر تیری زندگی جلدی سے جلدی ترقی کر سکتی ہے۔ تجھے لازماً میرے اندر زندگی گزارنی چاہیے تو پھر میں بھی تیرے اندر رہوں گا اور تیرے اندر میں بادشاہ ہوں گا، ہر معاملے میں تیری رہنمائی کروں گا اور تجھے بھی اس بادشاہی سے حصہ ملے گا۔
صرف اس وجہ سے خود کو کم مت سمجھ کہ تُو ابھی جوان ہے۔ تمہیں خود کو میرے حضور پیش کرنا چاہیے۔ میں یہ نہیں دیکھتا کہ لوگ سطحی طور پر کیسے نظر آتے ہیں اور نہ ہی یہ کہ ان کی عمر کتنی ہے۔ میں صرف یہ دیکھتا ہوں کہ کیا وہ مجھ سے خلوص دل کے ساتھ محبت کرتے ہیں اور کیا وہ میرے بتائے ہوئے طریقے پر چلتے ہیں اور باقی تمام چیزوں کو نظرانداز کرتے ہوئے سچائی پر عمل کرتے ہیں یا نہیں۔ اس بات کی فکر نہ کرو کہ آنے والا کل کیسا ہوگا اور نہ ہی یہ کہمستقبل کیسا ہو گا۔ جب تک تُو اپنی روز مرّہ کی زندگی گزارنے کے لیے مجھ پر بھروسہ کرتا رہے گا تب تک میں بھی ضرور تیری رہنمائی کروں گا۔ اس خیال میں مت پڑے رہو کہ ”میری زندگی بہت ہی چھوٹی ہے اور مجھے کچھ سمجھ نہیں آتی،“ یہ شیطان کی طرف سے بھیجا گیا خیال ہے۔ تجھے ہمہ وقت میرے قریب آنے کے لیے بس اپنے دل کا استعمال کرنا ہے اور اس راہ کے آخر تک میرے نقش قدم پر چلنا ہے۔ جب تُو میری ملامت اور تنبیہ کے الفاظ سنے تو فوری طور پر بیدار ہو جا اور دوڑ کر آگے بڑھ؛ بغیر کسی وقفے کے میرے قریب آ، ریوڑ کے ساتھ ساتھ چلتا رہ اور اپنی نظریں آگے رکھ۔ میری موجودگی میں تجھے اپنے پورے دل و جان سے اپنے خدا سے پیار کرنا چاہیے۔ خدمت کے اس راستے پر میری باتوں پر کثرت سے غور کرو۔ سچائی پر عمل کرتے ہوئے کمزور دل مت بنو – مضبوط دل رکھو، ایک نر بچے کی طرح عزم مصمم اور پکا ارادہ رکھو؛ ایک نہایت مضبوط دل کے مالک بنو۔ اگر تُو مجھ سے محبت کرنا چاہتا ہے تو تجھے ہر اس کام کو پورا کرکے مجھے مطمئن کرنا ہوگا جس کی مجھے تجھ سے امید ہے۔ اگر تُو میری پیروی کرنا چاہتا ہے تو تجھے اپنے پاس موجود ہر چیز کو لازماً چھوڑنا ہوگا، ہر وہ چیز جس سے تُو محبت کرتا ہے؛ تجھے لازماً ایک سادہ ذہن کے ساتھ عاجزی سے اپنا سر میرے حضور تسلیم خم کرنا چاہیے۔ اِدھر اُدھر کھوج مت لگاتے پھرو یا بے ترتیبانہ مت سوچو بلکہ روح القدس کے کام کے پہلو بہ پہلو رہو۔
یہاں، میں تجھے ایک مشورہ دیتا ہوں: میں نے تیرے اندر جن چیزیں کی آگہی دی ہے انہیں مضبوطی سے پکڑنا یقینی بناؤ اور ان پر عمل کرنا یقینی بناؤ!