باب 24

وقت اور بھی قریب آ گیا ہے۔ جاگو! سارے درویشو! میں تم سے کلام کروں گا، اور سب سننے والے بیدار ہو جائیں گے۔ میں وہ خدا ہوں جس پر تم نے ان کئی برسوں میں ایمان رکھا ہے۔ آج میں جسم بن گیا ہوں اور تمہاری آنکھوں کے سامنے آ گیا ہوں، اس طرح یہ آشکار کرتے ہوئے کہ کون مجھے حقیقتاً چاہتا ہے، کون میرے لیے کوئی بھی قیمت ادا کرنے کو تیار ہے، کون میرے کلام کو حقیقتاً سنتا ہے، اور کون سچائی کو عملی جامہ پہنانے کے لیے تیار ہے۔ کیونکہ میں قادر مطلق خدا ہوں – میں انسان کے اندھیرے میں نہاں تمام راز دیکھ سکتا ہوں، میں جانتا ہوں کہ کون مجھے سچ مچ چاہتا ہے، اور میں جانتا ہوں کہ کون میری مخالفت کرتا ہے۔ میں سب چیزوں کا مشاہدہ کرتا ہوں۔

اب، جلد از جلد، میں ایسے لوگوں کا ایک گروہ بنانا چاہتا ہوں جو میرے دل کے مطابق ہوں، ایسے لوگوں کا ایک گروہ جو میرے بوجھ کا لحاظ رکھنے کے روادار ہوں۔ تاہم، میں اپنے کلیسا کو صاف اور پاک کرنے سے باز نہیں رہ سکتا؛ کلیسا میرا دل ہے۔ میں ان تمام برے لوگوں سے نفرت کرتا ہوں جو تمہیں میرا کلام کھانے اور پینے سے روکتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ اور لوگ ہیں جو واقعی مجھے نہیں چاہتے۔ یہ لوگ مکر و فریب سے بھرے پڑے ہیں، وہ صدق دل سے میرے قریب نہیں ہوتے؛ وہ برے لوگ ہیں، اور یہ وہ لوگ ہیں جو میری مرضی کو پورا کرنے میں رکاوٹ ڈالتے ہیں؛ یہ وہ لوگ نہیں ہیں جو سچ کو عملی جامہ پہناتے ہیں۔ یہ لوگ اپنی خود راستبازی اور تکبر سے بھرے ہوتے ہیں، یہ وحشی بوالہوس لوگ ہیں، یہ منکسرالمزاج ہونا پسند کرتے ہیں، اور ان کے کہے ہوئے الفاظ گرچہ سننے میں اچھے لگتے ہیں، لیکن در پردہ وہ سچائی پر عمل نہیں کرتے۔ یہ تمام بد فطرت لوگ الگ، اور نابود کردیئے جائیں گے؛ وہ تباہی کے بیچ مردہ دل ہو جائیں گے۔ یہ الفاظ تم کو یاد دلانے اور متنبہ کرنے کے لیے ہیں کہ اپنے قدموں کو اس راستے پر رکھیں جو میرے دل کے مطابق ہے۔ ہمیشہ اپنی روح کی طرف لوٹو، کیونکہ میں ان لوگوں سے محبت کرتا ہوں جو مجھے اپنے پورے دل سے پیار کرتے ہیں۔ چونکہ تم میرے قریب آتے ہو، میں تمہاری حفاظت کروں گا اور تم کو ان بد فطرت لوگوں سے دور رکھوں گا؛ میں تمہیں اپنے گھر میں ثابت قدم رکھوں گا اور آخر تک تمہاری حفاظت کروں گا۔

سابقہ: باب 23

اگلا: باب 25

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp