باب 23
ان تمام بھائیوں اور بہنوں کے نام جنہوں نے میری آواز سنی ہے: تم نے میری سخت عدالت کی آواز سنی ہے اور تم نے انتہائی تکلیف برداشت کی ہے۔ تاہم تمہیں یہ معلوم ہونا چاہیے کہ میری سخت آواز کے پیچھے میرے ارادے پوشیدہ ہیں! میں تمہاری تربیت کرتا ہوں تاکہ تمہیں بچایا جا سکے۔ تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ میں اپنے پیارے بیٹوں کے لیے یقیناً تمہاری تربیت کروں گا اور تمہیں جلد ہی مکمل کر دوں گا۔ میرا دل بہت مشتاق ہے لیکن تم میرے دل کو نہیں سمجھتے اور میرے کلام کے مطابق عمل نہیں کرتے۔ آج میرا کلام تم تک آتا ہے، تمہیں واقعتاً یہ تسلیم کرنے پر مجبور کرتا ہے کہ خدا ایک پیار کرنے والا خدا ہے اور تم سب کو خدا کی مخلصانہ محبت کا تجربہ کرنے کے لائق بناتا ہے۔ تاہم، ایسے لوگوں کی بھی ایک قلیل تعداد ہے جو دکھاوا کر رہے ہیں۔ جب وہ دوسرے لوگوں کا دکھ دیکھتے ہیں تو ان کی نقل کرتے ہیں، اپنی آنکھوں کو بھی آنسوؤں سے لبریز کر لیتے ہیں۔ پھر کچھ ایسے بھی ہیں جو – ظاہری طور پر – خدا کے مقروض لگتے ہیں اور وہ پشیمان نظر آتے ہیں، لیکن اپنے اندر، وہ خدا کو واقعتاً نہیں سمجھتے، اور نہ ہی وہ اس کے بارے میں یقین رکھتے ہیں۔ بلکہ، وہ صرف دکھاوا کرتے ہیں۔ میں ایسے لوگوں سے سب سے زیادہ نفرت کرتا ہوں! جلد یا بدیر یہ لوگ میرے شہر سے الگ کر دیئے جائیں گے۔ میرا ارادہ یہ ہے: میں ان لوگوں کو چاہتا ہوں جو مجھے پوری شدت سے چاہتے ہیں، اور صرف وہی جو سچے دل سے میری اتباع کرتے ہیں مجھے خوش کر سکتے ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کو میں ضرور اپنے ہاتھوں سے سہارا دوں گا، اور میں اس بات کو یقینی بناؤں گا کہ ان پر کوئی آفت نہ آئے۔ جو لوگ واقعی خدا کو چاہتے ہیں وہ خدا کے دل کا لحاظ رکھنے اور میری مرضی کے مطابق عمل کرنے کے لیے تیار ہوں گے۔ لہذا، تمہیں جلد ہی حقیقت میں داخل ہونا اور میرے کلام کو اپنی زندگی کے طور پر قبول کرنا چاہئے – یہ میرا عظیم ترین بوجھ ہے۔ اگر کلیسائیں اور درویش سب حقیقت میں داخل ہو جائیں اور سب میرے ساتھ براہِ راست رفاقت کر سکیں، میرے روبرو ہوں اور سچائی اور راستبازی پر عمل کر سکیں، تب ہی وہ میرے پیارے بیٹے بنیں گے، جن سے میں خوش ہوں گا۔ ان لوگوں کو میں اپنی تمام عظیم نعمتیں عطا کروں گا۔