باب 21
روح القدس کا کام اب تم کو ایک نئے آسمان اور نئی زمین میں لے آیا ہے۔ ہر چیز کی تجدید ہو رہی ہے، سب کچھ میرے ہاتھوں میں ہے، سب کچھ نئے سرے سے شروع ہو رہا ہے! اپنے تصورات کے ساتھ، لوگ اسے سمجھنے سے قاصر ہیں، اور یہ ان کے لیے کوئی معنی نہیں رکھتا، لیکن یہ میں ہی ہوں جو کام کر رہا ہے، اور اس کے اندر میری حکمت ہے۔ لہٰذا تم پر واجب ہے کہ تم صرف اپنے تمام افکار و خیالات سے دستبردار ہونے اور خدا کے کلام کو اطاعت و فرمانبرداری کے ساتھ کھانے اور پینے کی فکر کرو؛ جو کچھ بھی ہو تمہیں شبہ نہیں ہونا چاہیے۔ چونکہ میں اس طرح کام کر رہا ہوں، اس لیے میں ایک مقدس ذمہ داری ادا کروں گا۔ فی الواقع، لوگوں کو ایک معین طریقے پر ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ بلکہ، یہ خدا ہے جو معجزاتی کام کر رہا ہے، اپنی قدرت کاملہ کو ظاہر کر رہا ہے۔ لوگ اس وقت تک شیخی نہیں بھگار سکتے جب تک کہ وہ خدا پر فخر نہ کریں۔ بصورت دیگر تم کو نقصان اٹھانا پڑے گا۔ خُدا محتاجوں کو خاک سے اُٹھاتا ہے؛ واجب ہے کہ عاجز کو بلند مقام پر فائز کیا جائے۔ میں عالمگیر کلیسیا پر حکومت کرنے، تمام قوموں اور تمام لوگوں پر حکومت کرنے کے لیے اپنی حکمت کو اس کی تمام شکلوں میں استعمال کروں گا، تاکہ وہ سب میرے اندر ہوں، اور تاکہ تم سب کلیسیا میں میرے تابع ہوں۔ جنہوں نے پہلے میری اطاعت نہیں کی اب ان پر واجب ہےکہ وہ میرے فرمانبردار ہوں، ایک دوسرے کے تابع رہیں، ایک دوسرے کو تسلیم کریں؛ تمہاری زندگیوں کو آپس میں جڑی ہونا چاہیے، اور تم کو، اپنی کمزوریوں کو دور کرنے کے لیے ایک دوسرے کے مضبوط نکات پر توجہ مرکوز کرتے، اور ہم آہنگی کے ساتھ خدمت کرتے ہوئے لازماً ایک دوسرے سے پیار کرنا چاہیے۔ اس طرح کلیسیا تعمیر ہو جائے گی، اور شیطان کو فائدہ اٹھانے کا کوئی موقع نہیں ملے گا۔ صرف اسی صورت میرا انتظامی منصوبہ ناکام نہیں ہو گا۔ میں تم کو یہاں ایک اور یاد دہانی کراتا ہوں۔ اپنے اندر غلط فہمیاں پیدا نہ ہونے دو کیونکہ فلاں اور فلاں ایک معین طریقے پر گامزن ہیں، یا فلاں اور فلاں طریقے سے انہوں نے کام کیا، کیوں کہ اس کا نتیجہ یہ نکلے گا کہ تم روحانی طور پر تنزلی کا شکار ہو جاؤگے۔ جیسا کہ میں دیکھتا ہوں، یہ مناسب نہیں ہے، اور یہ ایک فضول شے ہے۔ کیا تو جس پر یقین رکھتا ہے وہ خدا نہیں ہے؟ یہ کوئی شخص نہیں ہے۔ افعال ایک جیسے نہیں ہیں۔ یہاں ایک جسم ہے۔ ہر ایک اپنا فرض ادا کرتا ہے، ہر ایک اپنی جگہ پر ہے اور اپنی بھرپور کوشش کر رہا ہے – ہر چنگاری کے لیے ایک روشنی کا چمکارا ہے – اور زندگی میں پختگی کی تلاش کر رہا ہے۔ اس طرح میں مطمئن ہو جاؤں گا۔
تم کو صرف میرے سامنے پرامن رہنے کی فکر کرنی چاہیے۔ میرے ساتھ باہمی رابطے میں رہو، جہاں سمجھ میں نہ آئے وہاں مزید جستجو کرو، دعائیں مانگو، اور میرے وقت کا انتظار کرو۔ روح سے سب کچھ واضح طور پر دیکھو۔ لاپرواہی سے کام نہ لو، تاکہ خود کو گمراہ ہونے سے باز رکھ سکو۔ صرف اس طرح تیرا میرے الفاظ کا کھانا اور پینا واقعتاً ثمرآور ثابت ہو گا۔ اکثر میرے الفاظ کھاؤ اور پیو، جو کچھ میں نے کہا ہے اس پر غور کرو، میرے الفاظ پر عمل کرنے پر توجہ دو، اور میرے کلام کی حقیقت کے مطابق جیو؛ یہ کلیدی مسئلہ ہے۔ کلیسیا کی تعمیر کا عمل زندگی کی نشو و نما کا بھی عمل ہے۔ اگر تمہاری زندگی کی نشو و نما بند ہو جائے تو تم قائم نہیں ہو سکتے۔ فطرت پر، جسم پر، جوش پر، خدمات پر، قابلیت پر بھروسہ کرنا؛ تم خواہ کتنے ہی اچھے کیوں نہ ہو، اگر تم ان چیزوں پر بھروسہ کرتے ہو تو تمہاری تعمیر نہیں ہو سکے گی۔ تمہیں زندگی کے الفاظ کے اندر رہنا چاہیے، تمہیں روح القدس کی طرف سے عطا کردہ روشن خیالی اور روشنی کے اندر رہنا چاہیے، اپنی اصل صورت حال کو جاننا چاہیے، اور ایک تبدیل شدہ شخص ہونا چاہیے۔ تمہارے پاس روح میں وہی بصیرت ہونی چاہیے، نئی روشن خیالی ہونی چاہیے، اور نئی روشنی کے ساتھ ساتھ چلنے کے قابل ہونا چاہیے۔ تم کو مسلسل میرے قریب آنے اور مجھ سے رابطہ رکھنے کے قابل ہونا چاہیے، روزمرہ کی زندگی میں اپنے اعمال کو میرے کلام پر مبنی بنانے کے قابل ہونا چاہیے، میرے الفاظ کی بنیاد پر ہر قسم کے لوگوں، واقعات اور چیزوں کو صحیح طریقے سے سنبھالنے کے قابل ہونا چاہیے، اور تمہارا معیار میرے الفاظ ہونے چاہیےچاہییں اور اپنی زندگی کی تمام سرگرمیوں میں میرے مزاج کو زندہ رکھنا چاہیے۔
اگر تم میری مرضی جاننا اور اس کی فکر کرنا چاہتے ہو تو تم کو میرے کلام پر توجہ دینی چاہیے۔ جلد بازی سے کام نہ کرو۔ وہ سب جو مجھے منظور نہیں ہے اس کا انجام برا ہو گا۔ برکت صرف اسی میں آتی ہے جس کی میں نے تعریف کی ہو۔ میں بولوں گا تو ہو جائے گا۔ اگر میں حکم دوں تو یہ ثابت قدم رہے گا۔ مجھے مشتعل کرنے سے بچنے کے لیے، تم کو بالکل ایسا کام نہیں کرنا چاہیے جس کی میں نے اجازت نہیں دی ہے۔ اگر تم ایسا کرو گے، تو تجھے افسوس کرنے کا موقعہ نہیں ملے گا!