باب 25
قادر مطلق خدا، ابدی باپ، سلامتی کا شہزادہ، ہمارا خدا بادشاہ ہے! قادرِ مطلق خُدا جبل زیتون پر اپنے پاؤں رکھتا ہے۔ یہ کتنا خوشنما ہے! سنو! ہم نگہبان اپنی آواز بلند کرتے ہیں؛ ہم اپنی آوازیں ملا کر ایک ساتھ گاتے ہیں، کیونکہ خدا صِیُّون کو لوٹ آیا ہے۔ ہم اپنی آنکھوں سے یروشلم کی ویرانی دیکھتے ہیں۔ خوشی سے پکارو، مل کر نغمہ سرائی کرو۔ کیونکہ خدا ہمارے پاس تسکین لے کر آیا ہے اور یروشلم کو چھٹکاہ دلایا ہے۔ خدا نے اپنا مقدس بازو تمام قوموں کی آنکھوں کے سامنے ننگا کر دیا ہے، خدا کی حقیقی ہستی ظاہر ہو گئی ہے! زمین کے تمام کناروں نے ہمارے خدا کی نجات دیکھ لی ہے۔
اے قادرِ مطلق خدا! تیرے اسرار کو منکشف کرنے کے لیے تیرے تخت سے سات روحیں ہر کلیسا میں بھیجی گئی ہیں۔ اپنے پر جلال تخت پر بیٹھ کر تو نے اپنی سلطنت کا انتظام کیا اور اسے عدل و راستبازی کے ساتھ مضبوط اور مستحکم کیا اور تمام اقوام کو اپنے سامنے مسخر کر دیا ہے۔ اے قادرِ مطلق خدا! تو نے بادشاہوں کے کمربند ڈھیلے کر دیے ہیں، تونے شہر کے پھاٹک اپنے سامنے، کبھی نہ بند ہونے کے لیے، پورے کھول دیے ہیں۔ کیونکہ تیرا نور آگیا ہے اور تیرا جلال طلوع ہو رہا ہے اور اپنی تابانی سے منور کر رہا ہے۔ تاریکی زمین پر چھائی ہوئی ہے اور لوگوں پر گھنا اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ اے خدایا! تاہم، تو ہم پر ظاہر ہو گیا ہے اور ہم پر اپنا نور منور کیا ہے، اور تیرا جلال ہم پر نظر آئے گا؛ تمام قومیں تیرے نور کی طرف آئیں گی اور بادشاہ تیری درخشانی کی طرف آئیں گے۔ تو اپنی آنکھیں اٹھا اور چاروں طرف دیکھ: تیرے بیٹے تیرے سامنے جمع ہیں، اور وہ دور سے آئے ہیں؛ تمہاری بیٹیاں بازوؤں میں اٹھائی ہوئی ہیں۔ اے قادرِ مطلق خدا! تمہاری عظیم محبت نے ہمیں اپنی گرفت میں لے لیا ہے؛ یہ تو ہی ہے جو ہمیں اپنی بادشاہی کے راستے پر آگے لے جاتا ہے، اور یہ تیرے مقدس کلمات ہیں جو ہمیں سرشار کئے ہوئے ہیں۔
اے قادرِ مطلق خدا! ہم شکر ادا کرتے ہیں اور تیری حمد بیان کرتے ہیں! آئیے ہم تیری طرف دیکھیں، تیری گواہی دیں، تجھے سربلند کریں، اور تیرے لیے ایسے دل کے ساتھ گائیں جو مخلص، پرسکون اور غیر منقسم ہو۔ ہم اپنے پاس بس ایک ہی دماغ رکھ کر آپس میں مل جل کر تعمیر ہوں، تو ہمیں جلد ہی ان لوگوں میں سے ایک بنا دے جو تیرے دل کے مطابق ہیں، تاکہ ہم تیرے استعمال میں آ سکیں۔ کاش تیری مرضی روئے زمین پر بغیر کسی رکاوٹ کے پوری کی جاسکتی!