باب 18

کلیسا کی تعمیر واقعی کوئی آسان کام نہیں ہے! میں نے اس کی تعمیر میں اپنا پورا دل لگا دیا، ہے اور شیطان اسے منہدم کرنے کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کرے گا۔ اگر تم چاہتے ہو کہ تمہیں تعمیر کیا جائے تو تمہیں ایک ایسا انسان بننا چاہیے جس کی کوئی بصیرت ہو؛ تمہاری زندگی کا انحصار مجھ پر ہونا چاہیے، تمہیں مسیح کے لیے گواہ بننا چاہیے، اُسے بلند مقام دینا چاہیے اور میرا وفادار رہنا چاہیے۔ تمہیں بہانے پیش نہیں کرنے چاہئیں؛ بلکہ غیر مشروط طور پر میری اطاعت کرنی چاہیے۔ تمہیں ہر آزمائش برداشت کرنی چاہیے اور میری طرف سے جو بھی آتا ہے، اسے قبول کرنا چاہیے۔ تمہیں روح القدس کی پیروی کرنی چاہیے چاہے وہ جیسے بھی تمہاری رہنمائی کرے۔ تمہاری روح پرجوش ہونی چاہیے اور تمہارے اندر مختلف چیزوں میں تمیز کرنے کی صلاحیت ہونی چاہیے۔ تمہیں لوگوں کو سمجھنا چاہیے اور ان کی اندھی تقلید نہیں کرنی چاہیے؛ تمہیں اپنی روحانی آنکھیں روشن رکھنی چاہئیں اور ہر معاملے کا مفصل علم رکھنا چاہیے۔ جو لوگ میرے جیسی سوچ رکھتے ہیں انھیں میرا گواہ رہنا چاہیے اور شیطان کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑنی چاہیے۔ تمہیں اس کے لیے تیار بھی ہونا چاہیے اور جنگ میں حصہ بھی لینا چاہیے۔ میں تمہارے ساتھ ہوں؛ میں تمہاری حمایت کرتا ہوں اور میں تمہارے لیے پناہ گاہ ہوں۔

سب سے پہلے تمہیں خود کو پاک کرنا چاہیے، ایک تبدیل شدہ شخص بننا چاہیے اور ایک مستحکم مزاج کا حامل بننا چاہیے۔ تمہیں اپنی زندگی میں مجھ پر بھروسا کرنا چاہیے خواہ تمہارا ماحول اچھا ہو یا برا؛ چاہے تم گھر پر ہو یا کسی اور ماحول میں، تمہیں کسی اور شخص کی وجہ سے یا کسی واقعے یا مسئلے کی وجہ سے نہیں لڑکھڑانا چاہیے۔ مزید برآں، تمہیں ثابت قدم رہنا چاہیے اور ہمیشہ کی طرح، مسیح کی زندگی گزارنی چاہیے اور خُدا کا مظہر بننا چاہیے۔ تمہیں اپنا کام انجام دینا چاہیے اور معمول کے مطابق اپنے فرائض پورے کرنے چاہئیں؛ یہ صرف ایک بار نہیں کیا جاسکتا، بلکہ اسے طویل عرصے تک برقرار رکھنا چاہیے۔ تمہیں میرے دل کو اپنا دل سمجھنا چاہیے، میرے ارادے تمہارے خیالات بننے چاہئیں، تمہیں پوری صورت حال مدنظر رکھنی چاہیے، تمہیں اپنی ذات مسیح کا مظہر بننے دینی چاہیے اور تمہیں دوسروں کے ساتھ مل کر خدمت کرنی چاہیے۔ تمہیں روح القدس کے کاموں میں قدم سے قدم ملا کر چلنا چاہیے اور خود کو اس کی نجات کے طریقے میں ڈال دینا چاہیے۔ تمہیں خود کو خالی کر دینا چاہیے اور ایک معصوم اور کھرا انسان بننا چاہیے۔ تمہیں اپنے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ معمول کے مطابق رفاقت اختیار کرنی چاہیے اور مشغول ہونا چاہیے، ایک دوسرے سے محبت کرنی چاہیے، اپنی کمزوریوں کو متوازن کرنے کے لیے ان کی طاقتوں کا استعمال کرنا چاہیے اور کلیسا کے اندر ی اپنی تعمیر کی کوشش کرنی چاہیے۔ صرف تب ہی تمہیں صحیح معنوں میں بادشاہی سے حصہ ملے گا۔

سابقہ: باب 17

اگلا: باب 20

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp