باب 17

کلیسا زیر تعمیر ہے، اور شیطان اسے منہدم کرنے کی حتیٰ المقدور کوشش کر رہا ہے۔ یہ میری تعمیر کو ہر ممکن طریقے سے گرانا چاہتا ہے؛ اس وجہ سے، لازم ہے کہ کلیسا کو جلدی سے پاک صاف کیا جائے۔ بدی کی ہلکی سی بھی گاد باقی نہیں رہنی چاہیے؛ کلیسا کو اس طرح پاک صاف کیا جانا چاہیے کہ یہ بالکل بے عیب ہو جائے اور ماضی کی طرح ہی پاکیزہ رہے۔ تمہیں بیدار اور ہر وقت منتظر رہنا چاہیے اور میرے سامنے زیادہ دعا کرنی چاہیے۔ تمہیں شیطان کے مختلف حیلوں بہانوں اور مکارانہ چالوں کو پہچاننا چاہیے، روحوں کو پہچانو، لوگوں کو جانو اور ہر قسم کے لوگوں، واقعات اور چیزوں میں تمیز کرنے کے قابل بنو؛ تمہیں میرے الفاظ میں سے زیادہ سے زیادہ کھانا اور پینا چاہیے اور سب سے اہم بات یہ ہے کہ تمہیں از خود ان میں سے کھانے اور پینے کے قابل ہونا چاہیے۔ اپنے آپ کو تمام سچائیوں سے آراستہ کرو اور میرے سامنے آؤ تاکہ میں تمھاری روحانی آنکھیں کھول دوں اور تمھیں ان تمام رازوں کو سمجھنے کی اجازت دوں جو روح کے اندر مضمر ہیں ۔۔۔ جب کلیسا اپنے تعمیراتی مرحلے میں داخل ہوتا ہے، تو مقدسین جنگ کی طرف پیش قدمی کرتے ہیں۔ شیطان کی مختلف ہیبتناک صفات تمہارے سامنے رکھی گئی ہیں: کیا تم رکتے اور پیچھے کی طرف پلٹتے ہو، یا تم کھڑے ہوتے ہو اور مجھ پر بھروسہ کرتے ہوئے آگے بڑھنا جاری رکھتے ہو؟ شیطان کی بدعنوان اور بدصورت صفات کو اچھی طرح سے بے نقاب کرتے ہو، کسی جذبے کا لحاظ نہیں کرتے، اور کوئی رحم نہیں کھاتے! شیطان سے مرتے دم تک لڑتے ہو! میں تمہارا سہارا ہوں، اور تمہارے اندر لازماً نر بچے کی روح ہونی چاہیے! شیطان اپنی حتمی موت کے شدید کرب میں حملہ کر رہا ہے، لیکن وہ پھر بھی میری عدالت سے بچ نہیں پائے گا۔ شیطان میرے قدموں کے نیچے ہے اور وہ تمہارے پیروں تلے بھی روندا جا رہا ہے – یہ حقیقت ہے!

وہ مذہب میں خلل ڈالنے والے تمام، اور وہ لوگ جو کلیسا کی تعمیر کو درہم برہم کرتے ہیں، ان کے ساتھ ذرا بھی رواداری نہیں دکھائی جا سکتی اور ان کے ساتھ فوری انصاف کیا جائے گا؛ شیطان کو بے نقاب کیا جائے گا، اسے روند دیا جائے گا، مکمل طور پر تباہ کر دیا جائے گا، اور اس کے پاس روپوش ہونے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہو گی۔ ہر طرح کے شیاطین اور ارواح یقیناً میرے سامنے اپنی اصلی شکلیں ظاہر کریں گے، اور میں ان سب کو اتھاہ گڑھے میں پھینک دوں گا جہاں سے وہ کبھی آزاد نہیں ہوں گے؛ وہ سب ہمارے پیروں کے نیچے ہوں گے۔ اگر تم سچائی کے لیے اچھی لڑائی لڑنا چاہتے ہو تو پہلا کام یہ کرو کہ شیطان کو کام کرنے کا موقع نہ دو – اس مقصد کے لیے تمہیں یک سو ذہن والا ہونے اور ہم آہنگی کے ساتھ خدمت کرنے کے قابل ہونے، تمہیں اپنے تمام تصورات، آراء، خیالات، اور کام کرنے کے طریقوں کو ترک کرنے کی ضرورت ہو گی، میرے اندر اپنے دل کو پرسکون رکھنا ہو گا، روح القدس کی آواز پر توجہ مرکوز کرنی ہو گی، روح القدس کے کام پر دھیان دینا ہو گا، اور خدا کے کلام کا تفصیل سے مشاہدہ کرنا ہو گا۔ تمہارا صرف ایک ہی مقصد ہونا چاہیے، اور وہ یہ کہ میری مرضی پوری کروہواس کے علاوہ تمہارا کوئی اور مقصد نہیں ہونا چاہیے۔ تمہیں پورے دلجمعی سے میری طرف دیکھنا چاہیے، میرے اعمال اور میرے کام کرنے کے طریقے کو قریب سے دیکھنا چاہیے، اور بالکل بھی غافل نہیں ہونا چاہیے۔ لازم ہے کہ تمہاری روح تیز ہو، تمہاری آنکھیں کھلی ہوں۔ عموماً، جب بات ان لوگوں کی ہوتی ہے جن کے ارادے اور مقاصد درست نہیں ہوتے ہیں، نیز ساتھ ہی ساتھ جب بات ان لوگوں کی ہوتی ہے جو دوسروں کی نظروں میں آنا پسند کرتے ہیں، جو کام کرنے کے شوقین ہوتے ہیں، جو رکاوٹیں پیدا کرنے کا رجحان رکھتے ہیں، جو مذہبی عقیدے کو اچھالنے میں ماہر ہوتے ہیں، جو شیطان کے پیادے ہوتے ہیں، اور اسی طرح کے – جب یہ لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں، تو وہ کلیسیا کے لیے مشکلات بن جاتے ہیں، اور اس کی وجہ سے ان کے بھائیوں اور بہنوں کا خدا کے کلام کا کھانا پینا رائگاں چلا جاتا ہے۔ جب تمہارا ایسے لوگوں سے واسطہ پڑے جو دکھاوا کرتے ہیں تو ان پر فوراً پابندی لگا دو۔ اگر بار بار کی نصیحت کے باوجود وہ نہ بدلیں تو وہ نقصان اٹھانے والوں میں سے ہوں گے۔ اگر وہ لوگ جو ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے طریقوں پر قائم رہتے ہیں، اپنا دفاع کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اپنے گناہوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں، تو کلیسا کو چاہیے کہ انہیں فوراً تعلق کاٹ کر الگ کر دے اور ان کی ریشہ دوانی کے لیے کوئی گنجائش نہ چھوڑے۔ تھوڑا سا بچانے کی کوشش میں بہت کچھ مت گنواو؛ اپنی نظر بڑے منظر پر رکھو۔

تمہاری روحانی آنکھیں اب کھل جانی چاہییں، اور کلیسا میں کئی قسموں کے لوگوں کو پہچاننے کے قابل ہو جانی چاہییں:

کس قسم کے لوگ روحانی معاملات کو سمجھتے اور روح کو جانتے ہیں؟

کس قسم کے لوگ روحانی معاملات کو نہیں سمجھتے؟

کس قسم کے لوگوں میں بد روح ہوتی ہے؟

کس قسم کے لوگوں کے اندر شیطان کا کام ہوتا ہے؟

کس قسم کے لوگوں میں رخنے ڈالنے کا رجحان ہوتا ہے؟

کس قسم کے لوگوں کے اندر روح القدس کا کام ہوتا ہے؟

کس قسم کے لوگ خُدا کی ذمہ داری کے بوجھ کا لحاظ رکھتے ہیں؟

کس قسم کے لوگ میری مرضی پوری کر سکتے ہیں؟

میرے وفادار گواہ کون ہیں؟

جان لیں کہ آج کا اعلیٰ ترین تصور وہ روشن خیالی ہے جو روح القدس کلیساؤں میں لاتا ہے۔ اِن امور کے بارے میں الجھن گرفتہ نہ ہو؛ بلکہ، ان کو اچھی طرح سے جاننے کے لیے وقت نکالو یہ تمہاری زندگی کی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہے! اگر تم ان باتوں کو نہیں سمجھتے جو بالکل تمہاری آنکھوں کے سامنے ہیں، تو تم آگے کا راستہ نہیں چل پاؤ گے؛ تم بہکاوے میں آنے اور اسیر ہونے کے خطرے سے مسلسل دوچار رہو گے اور ممکن ہے کہ تم ہڑپ کر لیے جاؤ۔ اب کرنے کی اہم چیزیں یہ ہیں کہ اپنے دل میں میرے قریب ہونے کے قابل بننے پر توجہ مرکوز کرو اور مجھ سے زیادہ کلام کرو۔ جس چیز کی تیرے اندر کمی ہے یا جس چیز کی تجھے تلاش ہے وہ میری قربت اور مجھ سے ہم کلام ہونے سے پوری ہو جائے گی۔ تیری زندگی کو یقینی طور پر فراہمی کی جائے گی، اور تمہیں نئی بصیرت ملے گی۔ میں یہ کبھی نہیں دیکھتا کہ تو ماضی میں کتنا جاہل تھا اور نہ ہی میں اپنے ذہن میں تمہاری ماضی کی غلطیوں کو دیر تک بسائے رکھتا ہوں۔ میں یہ دیکھتا ہوں کہ تو مجھ سے کیسی محبت کرتا ہے: کیا تم مجھ سے کسی بھی اور شے کی محبت سے زیادہ محبت کر سکتے ہو؟ میں یہ جاننے کے لیے دیکھ رہا ہوں کہ آیا تو واپس پلٹ سکتا ہے اور اپنی جہالت دور کرنے کے لیے مجھ پر بھروسہ کر سکتا ہے۔ کچھ لوگ میری مخالفت کرتے، کھلم کھلا میری حکم عدولی کرتے، اور دوسروں کی جانچ کرتے ہیں؛ وہ میرے الفاظ نہیں جانتے، کجا یہ کہ وہ میرے چہرے کو تلاش کر لیں۔ میرے سامنے وہ تمام لوگ جو اخلاص سے مجھے تلاش کرتے ہیں، جن کے دل راستبازی کے بھوکے اور پیاسے ہیں – میں تجھے آگہی دوں گا، تجھ پر منکشف ہوں گا، تجھے اجازت دوں گا کہ مجھے اپنی آنکھوں سے دیکھے اور ذاتی طور پر میری مرضی کو سمجھے؛ میرا دل ضرور تجھ پر منکشف ہو گا، تاکہ تو سمجھ سکے۔ تجھ پر لازم ہے کہ اس پر عمل کرو جس کی میں تیرے اندر اپنے کلام کے مطابق آگہی عطا کرتا ہوں؛ بصورت دیگر، تمہاری عدالت کی جائے گی۔ میری مرضی پر عمل کرو، اور تم اپنا راستہ نہیں کھوؤ گے۔

ان تمام لوگوں کے لیے جو میرے کلام میں داخل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، ان پر فضل اور برکتیں دگنی ہو جائیں گی، وہ ہر روز نئی روشن خیالی اور بصیرت حاصل کریں گے، اور وہ روزانہ کی بنیاد پر میرے الفاظ کے کھانے پینے میں تازگی محسوس کریں گے۔ وہ اسے اپنے منہوں سے چکھیں گے: یہ کتنا شیریں ہے! ۔۔۔ تمہیں محتاط رہنا چاہیے، اور جب تمہیں کچھ بصیرت اور شیرینی کا ذائقہ حاصل ہو جائے تو تمہیں مطمئن نہیں ہو جانا چاہیے؛ کلید یہ ہے کہ آگے کی تلاش جاری رکھو! کچھ لوگ یہ سوچتے ہیں کہ روح القدس کا کام واقعی حیرت انگیز اور حقیقی ہے – یہ دراصل قادرِ مطلق خُدا کی ذات ہے جو کھلے عام ظاہر ہو رہی ہے، اور عظیم تر نشانیاں اور عجائب آگے منتظر ہیں۔ محتاط رہو اور ہمہ وقت بیدار رہو، اپنی نگاہیں ماخذ پر مرتکز رکھو، میرے سامنے خاموش رہو، توجہ دو اور غور سے سنو اور میرے کلام پر یقین رکھو۔ اس میں کوئی ابہام نہیں ہو سکتا؛ اگر تمہیں بالکل بھی شک ہے تو مجھے ڈر ہے کہ تمہیں پھاٹک کے باہر ہی پھینک دیا جائے گا۔ تصورات واضح رکھو، ٹھوس زمین پر کھڑے ہو، زندگی کے اس دھارے کی پیروی کرو، اور جہاں کہیں بھی یہ بہ کر جائے اس کی قریب سے پیروی کرو؛ تمہیں کسی بھی انسانی تذبذب کو بالکل بھی اپنے دل میں نہیں لگانا چاہیے۔ بس کھاؤ، پیو، اور حمد بیان کرو؛ خالص دل کے ساتھ تلاش کرو، اور کبھی بھی دستبردار نہ ہو جاؤ۔ جو کچھ تمہاری سمجھ میں نہیں آتا اسے اکثر میرے سامنے لاؤ، اور اس بات کو یقینی بناؤ کہ کسی قسم کے شکوک و شبہات میں مبتلا نہ ہو، تاکہ تم بڑے نقصانات سے بچ سکو۔ جاری رکھو! جاری رکھو! قریب رہو! خود کو اپنی رکاوٹوں سے آزاد کرو، اور آوارہ منش نہ بنو۔ آگے بڑھو اور صدق دل سے لگے رہو، اور واپس نہ پلٹو۔ اپنے دل کو ہمہ وقت پیش کرو اور ایک لمحہ بھی ضائع نہ کرو۔ روح القدس کے پاس مسلسل نئے کام ہوتے ہیں، وہ روز نئے کام کرتا ہے اور ہر روز نئی روشن خیالیاں بھی رکھتا ہے؛ پہاڑ پر تبدیلیٔ ہیٔت کا عمل، خدا کا مقدس روحانی جسم ظاہر ہوچکا ہے! راستبازی کا سورج روشنی دیتا اور چمکتا ہے۔ تمام اقوام اور تمام لوگ تیرا رفیعُ الشان حلیہ دیکھ چکے ہیں۔ میرا نور ان تمام لوگوں پر چمکے گا جو میرے روبرو آئیں گے۔ میرے الفاظ روشنی ہیں، جو تمہاری آگے کی طرف رہنمائی کر رہے ہیں۔ جب تم چلو گے تو اچانک بائیں یا دائیں نہیں مڑو گے، بلکہ میرے نور کے ہالے میں چلو گے، اور تمہاری دوڑ بے ثمر محنت نہیں ثابت ہو گی۔ تمہیں روح القدس کے کام کو واضح طور پر دیکھنا چاہیے؛ میری مرضی اس کے اندر موجود ہے۔ تمام اسرار پوشیدہ ہیں، لیکن وہ بتدریج تجھ پر منکشف ہوں گے۔ میرے الفاظ ہمہ وقت اپنے ذہن میں رکھو، اور میرے ساتھ زیادہ ہم کلام ہونے کے لیے میرے سامنے آؤ۔ روح القدس کا کام آگے بڑھتا ہے۔ میرے نقش قدم پر چلو؛ عظیم عجائبات آگے ہیں، اور یہ تجھ پر ایک ایک کر کے ظاہر کیے جائیں گے۔ صرف دیکھ بھال کرنے، انتظار کرنے اور بیدار رہنے والے ہی انہیں دیکھیں گے۔ اس بات کو یقینی بناؤ کہ تم سست نہ پڑ جاؤ۔ خدا کا انتظامی منصوبہ اپنے آخری مرحلے کے قریب پہنچ رہا ہے؛ کلیسا کی تعمیر کامیاب ہو گی، فاتحین کی تعداد پہلے ہی مقرر ہو چکی ہے، نر بچہ فاتح بنایا جائے گا، اور وہ میرے ساتھ بادشاہی میں داخل ہوں گے، میرے ساتھ بادشاہی سنبھالیں گے، لوہے کے ڈنڈے سے تمام قوموں پر حکومت کریں گے، اور ایک ساتھ جاہ و جلال میں ہوں گے!

سابقہ: باب 16

اگلا: باب 18

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp