باب 16

ابن آدم کی گواہی کے بعد، قادرِ مطلق خدا نے خود کو راستبازی کے سورج کے طور پر سرِ عام ہم پر ظاہر کیا۔ اسی کو پہاڑ پر تجلی کہتے ہیں! یہ تجلی اب تیزی سے ایک حقیقی بنتی جا رہی ہے، ایک حقیقت سے بڑھ کر۔ ہم نے دیکھا ہے کہ روح القدس کیسے کام کرتا ہے اور خدا خود انسانی جسم سے ظہور پزیر ہوا ہے۔ اُس پر نہ تو انسان کا کوئی قابو ہے، نہ خلا کا اور نہ ہی جغرافیہ کا؛ وہ زمین اور سمندر کی حدود سے بالاتر ہے؛ وہ پوری کائنات پر اور زمین کے کناروں تک محیط ہے اور تمام قومیں اور تمام لوگ خاموشی سے اس کی آواز سن رہے ہیں۔ جیسے ہی ہم اپنی روحانی آنکھیں کھولتے ہیں، ہم دیکھتے ہیں کہ خدا کا کلام اس کے جلالی جسم سے ظہور پزیر ہوا ہے؛ یہ خود خدا ہے جو انسانی جسم سے نکل رہا ہے۔ وہ خود حقیقی اور مکمل خدا ہے۔ وہ ہم سے سرعام بات کرتا ہے، وہ ہمارے آمنے سامنے رہتا ہے، وہ ہمیں نصیحت کرتا ہے، وہ ہم پر رحم کرتا ہے، وہ ہمارا انتظار کرتا ہے، وہ ہمیں تسلی دیتا ہے، وہ ہماری تربیت کرتا ہے اور وہ ہماری عدالت کرتا ہے۔ وہ ہمارا ہاتھ پکڑ کر ہماری رہنمائی کرتا ہے اور اُس کے دل میں ہمارے لیے جو فکر ہے وہ اُس میں ایک شعلے کی مانند جلتی ہے؛ بے تاب دل کے ساتھ وہ ہمیں بیدار ہونے اور اس میں داخل ہونے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس کی ماورائے ادراک زندگی ہم سب کے اندر گوندھ دی گئی ہے اور جو لوگ اس میں داخل ہوں گے وہ ماورائیت حاصل کریں گے اور دنیا اور تمام شریروں پر غالب آئیں گے اور اُس کے ساتھ مل کر بادشاہوں کے طور پر حکومت کریں گے۔ قادرِ مطلق خدا، خدا کا روحانی جسم ہے۔ اگر وہ اس کا حکم دے تو ایسا ہی ہو گا۔ اگر وہ اسے کہے گا تو ایسا ہی ہوگا اور اگر وہ اسے حکم دے گا تو ایسا ہی ہوگا۔ وہ واحد سچا خدا ہے! شیطان اس کے قدموں کے نیچے ہے، وہ اتھاہ گڑھے میں پڑا ہوا ہے۔ یہ کائنات اور اس میں موجود تمام چیزیں اس کے ہاتھ میں ہیں؛ وقت آ گیا ہے اور ہر چیز اب معدوم ہو جائے گی اور نئے سرے سے پیدا ہوگی۔

سابقہ: باب 15

اگلا: باب 17

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp