باب 15

خدا کا ظہور پہلے ہی تمام کلیسیاؤں میں ہو چکا ہے۔ یہ روح ہے جو بولتی ہے؛ وہ بھڑکتی ہوئی آگ ہے، شان و شوکت والا ہے، اور عدالت کرنے والا ہے۔ وہ ابن آدم ہے، جس کا لباس اس کے پیروں تک لٹکا ہوا ہے، اور سینے کے گرد سنہری پٹی بندھی ہوئی ہے۔ اس کا سر اور بال اون کی طرح سفید ہیں، اور اس کی آنکھیں شعلوں کی مانند ہیں؛ اس کے پاؤں خالص پیتل جیسے ہیں، گویا انھیں بھٹی میں ڈھالا گیا ہو، اور اس کی آواز بہت سے پانیوں کی آواز جیسی ہے۔ اس کے داہنے ہاتھ میں سات ستارے ہیں اور اس کے منہ میں ایک تیز دودھاری تلوار ہے، اور اس کا چہرہ جلتے ہوئے سورج کی مانند شدت سے چمکتا ہے!

ابن آدم کی گواہی دی گئی ہے، اور خدا خود برسر عام ظاہر ہوا ہے۔ جلتے ہوئے سورج کی آنکھوں کو چکاچوند کرنے والی روشنی کی طرح، خدا کا جلال سامنے آیا ہے! اس کا شاندار چہرہ چمکیلی روشنی سے دمکتا ہے؛ کس کی آنکھیں اس کے ساتھ مزاحمت کی ہمت رکھتی ہیں؟ مزاحمت موت کی طرف لے جاتی ہے! جو کچھ بھی تم اپنے دل میں سوچتے ہو، جو بھی لفظ تم بولتے ہو، یا جو کچھ بھی تم کرتے ہو اس کے لیے ذرہ برابر بھی رحم کا اظہار نہیں کیا جاتا۔ تمہیں سب سمجھ آ جائے گا اور تم دیکھو گے کہ تم نے کیا حاصل کیا ہے – یہ میری عدالت کے سوا کچھ بھی نہیں! کیا میں اس کا پابند ہو سکتا ہوں کہ جب تم میرے کلام کو کھانے اور پینے کی کوشش کرنے کی بجائے اس میں من مانی مداخلت کرو اور میری تعمیر کو تباہ کرو؟ میں ایسے شخص کے ساتھ نرمی سے پیش نہیں آؤں گا! اگر تمہارا رویہ واقعی مزید زوال پزیر ہوتا ہے، تو تم شعلوں میں بھسم ہو جاؤ گے! قادرِ مطلق خُدا ایک ایسے روحانی جسم میں ظاہر ہوتا ہے، جس میں سر سے پاؤں تک جوڑنے کے لیے ذرہ برابر بھی گوشت یا خون نہ ہو۔ وہ کائناتی دنیا سے ماورا، تیسرے آسمان پر عظیم الشان تخت پر بیٹھا، ہر چیز کا نظم و نسق دیکھ رہا ہے۔ کائنات اور تمام چیزیں میرے ہاتھوں میں ہیں۔ میں جو بولوں گا، وہی ہو گا۔ اگر میں حکم دوں گا، تو اس کی تعمیل ہو گی۔ شیطان میرے قدموں کے نیچے ہے؛ یہ ایک اتھاہ گڑھے میں ہے! جب میری آواز نکلے گی، آسمان و زمین ختم جائیں گے اور وہ فنا ہو جائیں گے! تمام چیزوں کی تجدید کی جائے گی، یہ ایک ناقابل تغیر سچائی ہے جو کہ بالکل درست ہے۔ میں نے دنیا کے ساتھ ساتھ تمام برائیوں پر بھی قابو پا لیا ہے۔ میں یہاں بیٹھ کر تم سے بات کر رہا ہوں، اور جن کے کان ہیں انھیں یہ سننا چاہیے، اور جو زندہ ہیں انھیں یہ تسلیم کرنا چاہیے۔

دن ختم ہوجائیں گے؛ اس دنیا کی تمام چیزیں فنا ہو جائیں گی، اور تمام چیزیں نئے سرے سے پیدا ہوں گی۔ یہ یاد رکھنا! مت بھولنا! اس میں کوئی ابہام نہیں ہو سکتا ہے! آسمان اور زمین ختم ہو جائیں گے، لیکن میرے الفاظ اٹل رہیں گے! میں تمہیں ایک بار پھر نصیحت کرتا ہوں: بے وجہ مت بھاگو! جاگو! توبہ کرو، اور نجات قریب ہے!ً میں پہلے ہی تمہارے درمیان ظاہر ہو چکا ہوں اور میری آواز بلند ہو چکی ہے۔ میری آواز تمہارے سامنے بلند ہوئی ہے؛ ہر روز یہ تمہارے سامنے آتی ہے، آمنے سامنے، اور ہر روز یہ تازہ اور نئی ہوتی ہے۔ تُو مجھے دیکھتا ہے اور میں تجھے دیکھتا ہوں؛ میں تجھ سے مسلسل کلام کرتا ہوں، اور میں تیری نظروں کے سامنے ہوں۔ اس کے باوجود تُو مجھے جھٹلاتا ہے اور مجھے نہیں جانتا۔ میری بھیڑیں میری آواز سن سکتی ہیں، پھر بھی تم ہچکچاتے ہو! تم ہچکچاتے ہو! تمہارے دل پر چربی چھا گئی ہے، شیطان نے تمہاری آنکھیں اندھی کر دی ہیں، اور تم میرا جلیل القدر چہرہ نہیں دیکھ سکتے – تم کتنے قابل رحم ہو! کتنی افسوسناک بات ہے!

میرے تخت کے سامنے سات روحیں زمین کے کونے کونے میں بھیجی گئی ہیں اور میں اپنے قاصدوں کو کلیسیاؤں سے بات کرنے کے لیے بھیجوں گا۔ میں راستباز اور وفادار ہوں؛ میں وہ خدا ہوں جو انسان کے دل کے گہرے حصوں کو پرکھتا ہے۔ روح القدس کلیسیاؤں سے بات کرتی ہے، اور یہ میرا کلام ہے جو میرے بیٹے کے اندر سے نکلتا ہے؛ ان تمام لوگوں کو جن کے کان ہیں یہ سننا چاہیے! وہ جو زندہ ہیں انھیں قبول کرنا چاہیے! بس انہیں کھاؤ اور پیو، اور شک مت کرو۔ جو لوگ میرے کلام کو قبول کرتے ہیں اور اس پر توجہ دیتے ہیں انہیں بڑی نعمتیں ملیں گی! وہ تمام لوگ جو دل سے میرا چہرہ تلاش کرتے ہیں یقیناً نئی روشنی، نیا علم اور نئی بصیرت حاصل کریں گے؛ سب تازہ اور نیا ہوگا۔ میرا کلام تجھ پر کسی بھی وقت ظاہر ہو گا، اور وہ تیری روح کی آنکھیں کھول دے گا تاکہ تُو روحانی دنیا کے تمام اسرار دیکھ سکے اور دیکھ سکے کہ بادشاہی انسان کے درمیان ہے۔ پناہ میں داخل ہو جا، اور تجھ پر تمام فضل اور نعمتیں نازل ہوں گی؛ قحط اور طاعون تجھے چھو نہیں سکیں گے، اور بھیڑیے، سانپ، شیر اور چیتے تجھے نقصان نہیں پہنچا سکیں گے۔ تُو میرے ساتھ جائے گا، میرے ساتھ چلے گا، اور میرے ساتھ عظمت میں داخل ہوگا!

قادر مطلق خدا! اس کا عظیم الشان جسم کھلے عام ظاہر ہوتا ہے، مقدس روحانی جسم وجود میں آتا ہے، اور وہ خود مکمل خدا ہے! دنیا اور جسم دونوں بدل گئے ہیں، اور پہاڑ پر اس کی تبدیلی خدا کی ذات ہے۔ وہ اپنے سر پر سنہرا تاج پہنتا ہے، اس کا لباس خالص سفید ہے، اس کے سینے کے گرد ایک سنہری پٹی ہے، اور دنیا اور تمام چیزیں اس کے پاؤں رکھنے کی چَوکی ہیں۔ اس کی آنکھیں شعلوں جیسی ہیں، وہ اپنے منہ میں تیز دودھاری تلوار رکھتا ہے، اور اس کے دائیں ہاتھ میں سات ستارے ہیں۔ بادشاہی کا راستہ بے حد روشن ہے، اور اس کا جلال بلند ہوتا اور چمکتا ہے؛ پہاڑ خوش ہیں اور پانی ہنستا ہے، اور سورج، چاند، اور ستارے سب اپنی منظم ترتیب میں گردش کرتے ہیں، اس منفرد، سچے خدا کا خیرمقدم کرتے ہیں جس کی فاتحانہ واپسی اس کے چھ ہزار سالہ انتظامی منصوبے کی تکمیل کا اعلان کرتی ہے۔ سب اچھلتے کودتے ہیں اور خوشی سے رقص کرتے ہیں! خوشی مناؤ! قادرِ مطلق خُدا اپنے پرشکوہ تخت پر بیٹھتا ہے! گاؤ! قادرِ مطلق کا فاتح پروقار عَلم، با وقار، پرشکوہ کوہ صہیون پر بلند ہوا ہے! تمام قومیں خوش ہو رہی ہیں، تمام لوگ گا رہے ہیں، کوہ صہیون خوشی سے ہنس رہا ہے، اور خدا کی عظمت بلند ہوئی! میں نے کبھی خواب میں بھی نہیں سوچا تھا کہ میں خدا کا چہرہ دیکھوں گا، پھر بھی آج میں نے اسے دیکھ لیا ہے۔ ہر روز اُس کے روبرو، میں اپنا دل کھولتا ہوں۔ وہ کثرت سے کھانا پینا مہیا کرتا ہے۔ زندگی، الفاظ، اعمال، افکار، خیالات – اس کی عظیم الشان روشنی ان سب کو روشن کرتی ہے۔ وہ راستے کے ہر قدم پر راہنمائی کرتا ہے، اور کسی بھی باغی دل پر اس کا فوری فیصلہ اترتا ہے۔

کھانا، ساتھ مل کر رہنا، اور خُدا کے ساتھ اکٹھے جینا، اُس کے ساتھ رہنا، ساتھ چلنا، ساتھ میں لطف اندوز ہونا، ساتھ میں عظمت اور برکتیں حاصل کرنا، اُس کے ساتھ بادشاہی میں شریک ہونا، اور سلطنت میں ساتھ موجود رہنا – واہ، کتنی خوشی کی بات ہے! واہ، یہ کتنا پیارا ہے! ہم ہر روز اُس کے روبرو ہوتے ہیں، ہر روز اُس کے ساتھ بات کرتے ہیں اور مسلسل بات کرتے ہیں، اور ہمیں ہر روز نئی آگہی اور نئی بصیرتیں عطا کی جاتی ہیں۔ ہماری روحانی آنکھیں کھل جاتی ہیں، اور ہم ہر چیز دیکھتے ہیں؛ روح کے تمام راز ہم پر منکشف ہوتے ہیں۔ مقدس زندگی واقعی فکر سے آزاد ہے؛ تیز دوڑو اور رکو نہیں، اور مسلسل آگے بڑھو – اس کے آگے مزید حیرت انگیز زندگی ہے۔ محض میٹھے ذائقے سے مطمئن نہ ہو جاؤ؛ خدا میں سمانے کی کوشش جاری رکھو۔ وہ تمام چیزوں پر قادر اور فضل والا ہے اور اس کے پاس وہ تمام چیزیں ہیں جو ہمارے پاس نہیں ہیں۔ فعال طور پر تعاون کرو اور اُس میں داخل ہو جاؤ، اور پھر کچھ بھی پہلے جیسا نہیں رہے گا۔ ہماری زندگی ماورائی ہو گی، اور کوئی بھی شخص، موضوع یا شے، ہمیں پریشان کرنے کے قابل نہیں ہو گی۔

ماورائیت! ماورائیت! حقیقی ماورائیت! خدا کی ماورائی زندگی اپنے اندر ہے، اور تمام چیزیں واقعی پر سکون ہو گئی ہیں! ہم دنیا اور دنیاوی چیزوں سے ماورا ہیں، شوہر یا بچوں سے کوئی لگاؤ محسوس نہیں کرتے۔ ہم بیماری اور ماحول کے کنٹرول سے ماورا ہیں۔ شیطان میں ہمیں پریشان کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ ہم تمام تر آفات سے مکمل طور پر ماورا ہیں۔ یہ خدا کو بادشاہت لینے کی اجازت دے رہا ہے! ہم شیطان کو پیروں تلے روندتے ہیں، کلیسیا کے لیے گواہی دیتے ہیں، اور شیطان کے کے مکروہ چہرے کو اچھی طرح سے بے نقاب کرتے ہیں۔ کلیسیا کی تعمیر مسیح میں ہے، اور شاندار جسم وجود میں آیا ہے – یہ یسوع مسیح کے خیرمقدم کے لیے آسمان پر بلند ہو کر جینا ہے!

سابقہ: باب 14

اگلا: باب 16

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp