باب 14

ابھی واقعی وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ روح القدس ہمیں خدا کے کلام کی جانب لے جانے کے لیے بہت سے مختلف طریقے استعمال کرتا ہے۔ تجھے تمام سچائیوں سے لیس ہونا چاہیے، تجھے مقدس بننا چاہیے اور حقیقی طور پر میرے قریب ہونا چاہیے اور میرے ساتھ تعلق قائم کرنا چاہیے اور تجھے اپنے لیے کچھ منتخب کرنے کی اجازت دینے کی بالکل بھی گنجائش نہیں ہوگی۔ روح القدس جذبات کے بغیر کام کرتا ہے اور اس بات کی کوئی پراہ نہیں کرتا کہ تُو کس قسم کا انسان ہے۔ اگر تُو تلاش کرنے اور پیروی کرنے کے لیے تیار ہے – اور تُو کوئی بہانے نہیں مارے گا اور اپنے نفع و نقصان پر بحث نہیں کرے گا – بلکہ راستبازی کی بھوک اور پیاس کے ساتھ تلاش کرتا ہے، تو میں ضرور تجھے آگاہ کروں گا۔ چاہے تُو کتنا ہی بے وقوف اور جاہل کیوں نہ ہو، میں ان باتوں پر توجہ نہیں دیتا۔ میں یہ دیکھنا چاہتا ہوں کہ تُو مثبت پہلو اختیار کرتے ہوئے کتنی محنت کرتا ہے۔ اگر تُو اب بھی اپنی ذات کے تصورات پر مضبوطی سے قائم رہے گا اور بس اپنی چھوٹی سی دنیا میں ہی چکر لگاتا رہے گا تو پھر مجھے لگتا ہے کہ تُو خطرے میں ہے۔۔۔۔ بے خودی کسے کہتے ہیں؟ چھوڑے جانے سے کیا مراد ہے؟ آج تجھے خدا کے حضور کیسے رہنا چاہیے؟ تجھے میرے ساتھ فعال طور پر تعاون کیسے کرنا چاہیے؟ اپنے خود کے تصورات کو ترک کردے، اندر سے اپنا جائزہ لے، اپنا نقاب اتار پھینک، اپنے اصلی رنگ صاف طور پر دیکھ، اپنی ذات سے نفرت کر، ایک ایسا دل رکھ جو بھوکا اور پیاسا ہو کر راستبازی کی تلاش کرے، اس حقیقت کو تسلیم کر کہ تیری ذات حقیقی طور پرکچھ بھی نہیں ہے، خود کو ترک کرنے کے لیے تیار رہ، اپنے کام کرنے کے تمام طریقوں کو چھوڑنے کے قابل بن، میرے حضور خود کو خاموش رکھ، زیادہ سے زیادہ عبادت کر، سنجیدگی سے میری طرف جھک، مجھ سے امید رکھ اور کبھی بھی میرے قریب آنا اور مجھ سے بات چیت کرنا بند نہ کر – یہ سب کرنے پر ہی تجھے کلید مل سکتی ہے۔ لوگ اکثر اپنے اندر ہی اندر رہتے ہیں اور اس لیے خدا کے حضور نہیں ہوتے۔

روح القدس کا موجودہ کام واقعی لوگوں کے لیے تصور کرنا مشکل ہے اور سب کچھ حقیقت پر مبنی ہے؛ اس کے بارے میں بے فکر رہنا واقعی نقصاندہ ہے۔ اگر تیرا دل اور ذہن غلط جگہ پر ہیں تو تیرے پاس آگے بڑھنے کے لیے کوئی راستہ نہیں ہوگا۔ شروع سے آخر تک تجھے ہر وقت چوکنا رہنا چاہیے اور غافل ہونے سے بچنے کے لیے چوکس رہنا یقینی بنانا چاہیے۔ مبارک ہیں وہ لوگ جو مسلسل چوکس رہتے ہیں اور انتظار کرتے رہتے ہیں اور جو میرے حضور خاموش رہتے ہیں! مبارک ہیں وہ لوگ جو ہر وقت اپنے دلوں میں مجھ سے امید لگائے رکھتے ہیں، جو میری آواز کو بڑے غور سے سنتے ہیں، جو میری کارروائیوں پر توجہ دیتے ہیں اور جو میرے کلام کو عملی جامہ پہناتے ہیں! اب واقعی مزید تاخیر قابل قبول نہیں ہو سکتی؛ ہر قسم کی آفتیں بڑی تیزی سے پھیلنے والی ہیں اور سیلاب کی طرح تمہیں بہلا لے جانے کے لیے اپنا خوفناک، خونی منہ کھولنے والی ہیں۔ میرے بیٹو! وقت آ گیا ہے! اب مزید غور و فکر کرنے کی گنجائش نہیں ہے۔ صرف ایک ہی بچنے کا راستہ ہے جس کے ذریعہ تم میری حفاظت کے تحت آ سکتے ہو اور وہ یہ ہے کہ تم پھر سے میرے پاس آ جاؤ۔ تمہارے پاس مرد بچے کے کردار کی طاقت ہونی چاہیے؛ کمزور مت بنو اور مایوس نہ ہو۔ تمہیں میرے قدموں سے قدم ملا کر چلنا چاہیے، نئی روشنی کا انکار نہیں کرنا چاہیے اور تمہیں اطاعت کرتے ہوئے بالکل ویسے ہی میرے کلام سے صحیح طور پر کھانا اور پینا چاہیے جیسے میں تمہیں بتاؤں۔ کیا اب بھی بلا سوچے سمجھے لڑائی کرنے یا ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑا کرنے کا وقت بچا ہے؟ اگر تم اپنا پیٹ بھر کر نہیں کھاتے اور سچائی سے پوری طرح لیس نہیں ہوتے تو کیا تم جنگ کر سکتے ہو؟ اگر تم مذہب پر قابو پانا چاہتے ہو تو تمہیں سچائی سے پوری طرح لیس ہونا ہوگا۔ میرے کلام سے زیادہ سے زیادہ کھاؤ اور پیو اور ان پر مزید غور کرو۔ تمہیں میرے کلام سے آزادانہ طور پر کھانا اور پینا چاہیے اور شروعات کرنے کے لیے خدا کے قریب ہونا چاہیے۔ اسے اپنے لیے ایک تنبيہہ سمجھو! تجھے اس پر غور کرنا چاہیے! جو لوگ ہوشیار ہیں انہیں فوری طور پر سچائی کو دیکھ لینا چاہیے! ہر اُس چیز کو چھوڑ دے جس سے تُو خود کو الگ کرنے کے لیے تیار نہیں ہے۔ میں تجھے ایک بار پھر کہتا ہوں کہ ایسی چیزیں واقعی تیری زندگی کے لیے بہت ہی نقصان دہ ہیں اور ان کا کوئی فائدہ نہیں ہے! مجھے امید ہے کہ تُو اپنی جملہ کارروائیوں میں مجھ پر بھروسہ کر سکتا ہے؛ ورنہ تیرے لیے آگے ایک ہی راستہ ہے اور وہ موت کا راستہ ہے – پھر کیا تُو زندگی کی راہ تلاش کرنے کے لیے وہاں جائے گا؟ اپنے اس دل کو باہر نکال پھینک جو خود کو بیرونی چیزوں میں مصروف رکھنا پسند کرتا ہے! اپنے اس دل کو باہر نکال پھینک جو دوسروں کی نافرمانی کرتا ہے! اگر تیری زندگی بالغ نہیں ہوسکتی اور اگر تجھے چھوڑ دیا جاتا ہے، تو پھر کیا تُو اس شخص کی مانند نہیں ہوگا جس نے خود کو ہی پھنسا لیا ہو؟ روح القدس کا موجودہ کام وہ نہیں ہے جس کا تُو تصور کرتا ہے۔ اگر تُو اپنے تصورات کو ترک کرنے سے قاصر رہا تو پھر تجھے بڑا نقصان اٹھانا پڑے گا۔ اگر جملہ کام انسان کے تصورات کے مطابق ہوتے تو کیا تیری پرانی فطرت اور تصورات دنیا کے سامنے آ سکیں گے؟ کیا تُو خود کو جان سکے گا؟ شاید تُو اب بھی یہی سوچتا ہے کہ تُو تصورات سے آزاد ہے لیکن اس بار تیرے مختلف بدصورت پہلو واضح طور پر سامنے آئیں گے۔ بڑی سنجیدگی کے ساتھ خود سے پوچھ:

کیا تُو وہ ہے جو میرے حضور سر تسلیم خم کرتا ہے؟

کیا تُو اپنے نفس کو ترک کرنے اور میری پیروی کرنے کے لیے راضی اور تیار ہے؟

کیا تُو وہ ہے جو ایک خالص دل کے ساتھ میرے چہرے کو تلاش کرتا ہے؟

کیا تُو جانتا ہے کہ میرے قریب کیسے ہونا ہے اور مجھ سے بات چیت کیسے کرنی ہے؟

کیا تُو میرے سامنے خود کو خاموش کر سکتا ہے اور میری مرضی جاننے کی کوشش کر سکتا ہے؟

کیا تُو میری جانب سے ظاہر کیے جانے والے الفاظ کو عملی جامہ پہناتا ہے؟

کیا تُو میرے سامنے اپنی حسب معمول حالت قائم رکھ سکتا ہے؟

کیا تُو شیطان کی مکارانہ چالوں سے باخبر رہ سکتا ہے؟ کیا تیرے اندر انہیں منظرِ عام پر لانے کی ہمت ہے؟

تُو خدا کے بوجھ کی پرواہ کیسے کرتا ہے؟

کیا تُو وہ ہے جو خدا کے بوجھ کی پرواہ کرتا ہے؟

تُو روح القدس کے کام کو کیسے سمجھتا ہے؟

تُو خدا کے خاندان کے اندر ہم آہنگی کے ساتھ کیسے خدمت کرتا ہے؟

تُو میرے حق میں مضبوط گواہی کیسے دیتا ہے؟

تُو سچائی کے لیے اچھی لڑائی کیسے لڑتا ہے؟

تجھے آپ کو ان سچائیوں پر اچھی طرح غور کرنے کے لیے وقت نکالنا چاہیے۔ حقائق اس بات کو ثابت کرنے کے لیے کافی ہیں کہ وہ دن اب بہت ہی زیادہ قریب ہے۔ اس سے پہلے کہ آفات آئیں تمہیں کامل بنا دیا جانا چاہیے – یہ ایک اہم معاملہ ہے، ایک فوری نوعیت کا معاملہ ہے جسے حل کیا جانا چاہیے! میں تمہیں کامل بنانا چاہتا ہوں لیکن میں دیکھتا ہوں کہ تم واقعی بہت ہی زیادہ بے لگام ہو۔ تمہارے اندر ہمت ہے لیکن پھر بھی تم اس کا بہترین استعمال نہیں کرتے اور تم نے اہم ترین باتوں کو نہیں سمجھا، بلکہ اس کے بجائے تم نے جو کچھ بھی سمجھا ہے وہ محض معمولی معاملات ہیں۔ ان چیزوں پر غور کرنے کا کیا فائدہ؟ کیا یہ وقت کا ضیاع نہیں؟ میں اس طرح تمہارے ساتھ رحمدلی کا سلوک کرتا ہوں لیکن تم اس پر تشکر کا اظہار کرنے میں ناکام رہتے ہو؛ تم صرف ایک دوسرے سے لڑتے رہتے ہو – تو کیا میری تمام جانفشاں کوششیں ضائع نہیں ہوئیں؟ اگر تم نے یہی طریق جاری رکھا تو تمہیں منانے کے لیے بالکل بھی وقت نہیں نکالوں گا! میں تمہیں بتاتا ہوں کہ جب تک تم سچائی کو نہیں پہچان جاتے، روح القدس کا کام تمہاری ذات سے واپس لے لیا جائے گا! تمہیں کھانے کے لیے مزید نہیں دیا جائے گا اور تم اپنی مرضی کے مطابق اس پر یقین رکھ سکتے ہو۔ میں نے مکمل طور پر اپنی باتیں بیان کر دی ہیں؛ اب یہ تم پر منحصر ہے کہ تم انہیں سنتے ہو یا نہیں۔ جب وہ وقت آئے گا کہ تم الجھن میں پڑے ہوگے، تمہارے پاس آگے بڑھنے کا کوئی راستہ نہیں ہوگا اور تم حقیقی روشنی کو دیکھنے سے محروم ہوگے، تو کیا تم مجھے الزام دو گے؟ ایسی جہالت! اگر تم اپنے نفس کے ساتھ اتنی مضبوطی سے چمٹے رہتے ہو، اگر تم اسے ترک کرنے سے انکار کرتے ہو تو اس کا نتیجہ کیا نکلے گا؟ کیا تمہارا کام محض ایک فضول کارروائی نہیں ہوگا؟ آفات نازل ہونے کے وقت الگ کر دیا جانا کس قدر افسوسناک بات ہے!

یہ کلیسیا کی تعمیر کا ایک اہم مرحلہ ہے۔ اگر تم میرے ساتھ فعال طور پر تعاون کرنے اور پورے دل و جان سے خود کو میرے حضور پیش کرنے سے قاصر ہو اور اگر تم سب کچھ نہیں چھوڑ سکتے تو تم ضرور نقصان اٹھاؤ گے۔ کیا تم اب بھی کوئی اور ارادے رکھ سکتے ہو؟ میں نے تمہارے ساتھ اس طرح نرمی کا مظاہرہ کیا ہے کہ تمہارے توبہ کرنے اور نئے سرے سے آغاز کرنے کا انتظار کیا ہے۔ تاہم، اب وقت واقعی مجھے مزید اس کی اجازت نہیں دیتا ہے اور مجھے پوری صورتحال کو دیکھنا ہوگا۔ خدا کے انتظامی منصوبے کی خاطر سب کچھ آگے بڑھ رہا ہے اور میرے قدم دن بہ دن، گھنٹہ بہ گھنٹہ اور لمحہ بہ لمحہ آگے بڑھتے جا رہے ہیں – جو اس کے ساتھ نہیں چل سکتے انہیں چھوڑ دیا جائے گا۔ ہر روز ایک نئی روشنی ظاہر ہوتی ہے؛ ہر روز نئے اعمال کئے جاتے ہیں۔ ہر روز نئی چیزیں پیدا ہوتی ہیں اور جو لوگ روشنی کو دیکھنے سے قاصر ہیں وہ اندھے ہیں! جو لوگ پیروی نہیں کریں گے اُنہیں نکال دیا جائے گا۔۔۔۔

سابقہ: باب 13

اگلا: باب 15

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp