باب 12

اگر تمھارا مزاج غیر مستحکم ہے، یا باد و باران کے مانند اِدھر اُدھر ہوتا ہے، اور اگر تم مسلسل اپنی پوری قوت کے ساتھ آگے بڑھنے سے قاصر ہو، تو میری لاٹھی کبھی تم سے دور نہیں ہوگی۔ جب تیرے ساتھ معاملہ کیا جائے گا، ماحول جتنا زیادہ معاندانہ ہوگا اور جتنا زیادہ تم پر ظلم ہو گا، تمھاری خدا سے محبت اتنی ہی زیادہ ہوگی، اور تم دنیا سے چمٹے رہنا چھوڑ دو گے۔ تمھارے پاس آگے بڑھنے کا متبادل راستہ نہیں ہوگا، تم میرے پاس آؤ گے اور اپنی طاقت اور اعتماد دوبارہ حاصل کرو گے۔ تاہم، قدرے سازگار ماحول میں، تم پراگندہ ہو جاؤگے۔ تمھیں لازماً اثبات کی طرف سے داخل ہونا چاہیے؛ فعال رہو اور مجہول نہ رہو۔ تمھیں ہر حال میں کسی سے یا کسی بھی شے سے غیرمتزلزل رہنا چاہیے، اور تمھیں کسی کی باتوں سے متاثر نہیں ہونا چاہیے۔ تمھارا مزاج لازماً مستحکم ہونا چاہیے؛ اس سے قطع نظر کہ لوگ کیا کہتے ہیں، جسے تو سچ مانتا ہےو فوری طور پر اس پر عمل کرو۔ اس سے قطع نظر کہ تمہارا سامنا کس سے ہو سکتا ہے، ہمیشہ کام پر تمھارےاندرمیرے کلمات ہونا ضروری ہیں اوپر ہے کہ میرے کلمات ہمیشہ تمھارے اندر رہیں اور کام کریں، تمھیں میرے لیے اپنی گواہی میں ثابت قدم رہنے اور میرے بوجھ پر غور کرنے کے لازماً قابل ہونا چاہیے۔ تمھیں اپنے خیالات کے بغیر، آنکھیں بند کر کے دوسروں سے اتفاق نہیں کرنا چاہئے، بلکہ اس کے بجائے، تمھارے اندر لازماً ان باتوں کے خلاف کھڑے ہونے اور اعتراض کرنے کی ہمت ہونی چاہیے جو سچائی کے مطابق نہیں ہیں۔ اگر تو واضح طور پر جانتا ہے کہ کچھ غلط ہے، لیکن اسے بے نقاب کرنے کی ہمت نہیں رکھتا ہے، تو تو سچائی پر عمل پیرا شخص نہیں ہے۔ تو کچھ کہنا چاہتا ہے، لیکن اسے کہنے کی ہمت نہیں کر پاتے، لہٰذا تو ٹامک ٹوئیاں مارنے لگتا ہے اور پھر موضوع بدل دیتا ہے؛ تمھارے اندر شیطان جاگزیں ہے جو تمھیں پکڑے ہوئے ہے، جس کی وجہ سے تم بغیر کسی تاثیر کے بولتے ہو اور آخر تک ثابت قدم نہیں رہ پاتے۔ اب بھی تیرے دل میں خوف ہے، اور کیا یہ اس لیے نہیں ہے کہ تیرا دل اب بھی شیطان کے خیالات سے بھرا ہواہے؟

غالب کیا ہے؟ مسیح کے اچھے سپاہیوں کو بہادر ہونا ضروری ہے اور روحانی طور پر مضبوط ہونے کے لیے مجھ پر بھروسہ کرنا چاہیے۔ انھیں جنگجو بننے کے لیے لڑنا ضروری ہے اور شیطان سے موت تک لڑنا ہوگا۔ تمھیں لازماً ہمیشہ بیدار رہنا چاہیے، اور اسی لیے میں تجھ سے کہتا ہوں کہ ہر لمحہ فعال طور پر میرے ساتھ تعاون کرو اور میرے قریب آنا سیکھو۔ اگر، کسی بھی وقت اور کسی بھی صورت حال میں، تم میرے سامنے خاموش رہنے، میرا خطاب سننے اور میرے قول و فعل پر توجہ مرکوز کرنے کے قابل ہو، تو تم بہکاوے میں نہیں آؤگے اور اپنی زمین نہیں کھوؤ گے۔ میرے اندر سے تمھیں جو کچھ بھی موصول ہوتا ہے اس پر عمل کیا جا سکتا ہے۔ میرا ہر ایک لفظ تیری حالت پر مرکوز ہے، اور وہ تیرے دل میں چھید کرتے ہوئے پیوست ہوتا ہے۔ خواہ تم ان کا زبانی انکار کر سکتے ہو، لیکن تم اپنے دل میں ان کا انکار نہیں کر سکتے۔ مزید برآں، اگر تم میرے کلام کا تجزیہ کرو گے تو تمھارے ساتھ عدالت کی جائے گی۔ یعنی میرے الفاظ سچائی، زندگی اور راستہ ہیں؛ وہ ایک تیز، دو دھاری تلوار ہیں، اور وہ شیطان کو شکست دے سکتے ہیں۔ جو لوگ میرے کلام کو سمجھتے ہیں اور ان پر عمل کرنے کا راستہ رکھتے ہیں وہ بابرکت ہیں، اور جو ان پر عمل نہیں کرتے ان کی بلا شبہ عدالت کی جائے گی؛ یہ بڑی عملی بات ہے۔ آج کل، ان لوگوں کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے جن کی میں عدالت کرتا ہوں: میرے سامنے صرف ان لوگوں کے ساتھ ہی عدالت نہیں کی جائے گی جو مجھے جانتے ہیں، بلکہ ان لوگوں کے ساتھ بھی مکمل عدالت کی جائے گی ا جو مجھ پر ایمان نہیں رکھتے اور جو روح القدس کے کام میں مزاحمت اور رکاوٹ ڈالنے کی حتیٰ المقدور کوشش کرتے ہیں۔ میرے سامنے جو لوگ میرے نقش قدم پر چل رہے ہیں وہ دیکھیں گے کہ خدا بھڑکتی ہوئی آگ ہے۔ خدا جاہ و جلال ہے! وہ اپنی ے عدالت پر عمل کر رہا ہے، اور انھیں موت کی سزا سنا رہا ہے۔ کلیسیا کے وہ لوگ جو روح القدس کے کام کی پیروی کرنے پر توجہ نہیں دیتے، جو اس کے کام میں مداخلت کرتے ہیں، جو دکھاوا کرتے ہیں، جو غلط ارادے اور مقاصد رکھتے ہیں، جو خدا کے کلام کے کھانے پینے کی کوشش نہیں کرتے، جو خیرہ سر اور مشکوک ہیں، جو روح القدس کے کام کی چھان بین کرتے ہیں – ان کے لیے عدالت کے الفاظ کسی بھی وقت آئیں گے۔ لوگوں کے تمام اعمال ظاہر کِئے جائیں گے۔ روح القدس لوگوں کے باطنی دلوں کو تلاش کرتا ہے، اس لیے نادانی کا مظاہرہ نہ کرو؛ ہوشیار اور محتاط رہو۔ خود سے بنا سوچے سمجھے کام نہ کرو۔ اگر تمھارے اعمال میرے کلام کے مطابق نہیں ہیں تو تمھارے ساتھ عدالت کی جائے گی۔ تقلید کرنا، بظاہر صحیح نظر آنا، یا حقیقی معنوں میں نہ سمجھنا، یہ کام نہیں آئے گا؛ تمھیں لازماً میرے سامنے آنا چاہیے اور مجھ سے اکثر ہم کلام ہونا چاہیے۔

تو میرے اندر سے جو کچھ بھی لے گا وہ تمھیں عمل کرنے کا راستہ دے گا۔ قوتیں بھی تمھارے ہمراہ ہوں گی اور میری موجودگی بھی، نیز ہمیشہ میرے کلام پر چلو گے؛ تو تمام دنیاوی چیزوں سے ماورا ہو جائے گا اور احیائے نو کی طاقت سے لیس ہو گا۔ اگر تیرے قول و فعل اور رویے میں میرا کلام اور میری موجودگی شامل نہیں ہوگی، اور اگر تم مجھ سے دوری اختیار کرتے ہو اور خود میں، ذہن کے تصورات، اعتقادات اور اصولوں میں رہتے ہو، تو یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تو نے اپنا ذہن گناہوں پر لگا رکھا ہے۔ بہ الفاظ دیگر، تم اپنی ذات قدیم پر قائم ہو، دوسروں کو اپنے نفس کو نقصان پہنچانے یا اپنی روح کو معمولی سا بھی ضرر پہنچانے کی اجازت نہیں دیتے۔ جو لوگ ایسا کرتے ہیں وہ انتہائی کمزور استعداد کے حامل ہوتے ہیں اور بالکل فضول ہوتے ہیں اور وہ نہ خدا کے فضل کو دیکھ سکتے اور نہ ہی اس کی نعمتوں کو پہچان سکتے ہیں۔ اگر تم حیلہ جوئی کا اپنا یہ رویہ برقرار رکھو گے تو کب مجھے اپنے اندر کام کرنے دو گے؟ میری بات ختم ہونے کے بعد، تو نے سنا ہے لیکن کچھ محفوظ نہیں رکھا، اور جب بھی تمھارے مسائل کی فی الواقع نشاندہی کی جاتی ہے تو تم خاص طور پر کمزور ہو جاتے ہو۔ یہ کون سی حیثیت ہے؟ اگر تمھیں ہمیشہ منائے جانے کی ضرورت ہے تو میں تمھیں کامل کب کروں گا؟ اگر تو ٹکروں اور کھرچنوں سے خائف ہے، تو تمھیں دوسروں کو متنبہ کرنے کے لیے بھاگ نکلنا چاہیے، ”میں کسی کو اپنے ساتھ سودا نہیں کرنے دوں گا؛ میں اپنے فطری، پرانے مزاج سے خود ہی چھٹکارا پا سکتا ہوں۔“ اس طرح، کوئی بھی جھ پر تنقید نہیں کرے گا اور نہ ہی تجھے چھوئے گا، اور کسی کی پروا کئے بغیر، تو جس پر چاہے ایمان لانے کو آزاد ہوگا۔ کیا تو اس طرح میرے نقش قدم پر چل سکتا ہے؟ تیرا یہ دعویٰ کرنا کہ تجھے یقین ہے کہ میں تیرا خدا ہوں اور تیرا خدا وند ہوں خالی الفاظ کے سوا کچھ نہیں۔ اگر تو واقعی شک و شبہ کے بغیر تھا تو یہ چیزیں کوئی مسئلہ نہیں ہوتیں اور تو ایمان رکھتا کہ یہ خدا کی محبت اور برکات ہیں جو تم پر نازل ہوئی ہیں۔ جب میں بولتا ہوں، تو یہ میرے بیٹوں کے لیے ہوتا ہے، اور میرے کلام کا شکریہ اور تعریف کرنا لازم ہے۔

سابقہ: باب 11

اگلا: باب 13

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp