باب 10

تجھے چیزوں سے خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور یہ کہ؛ تجھے خواہ کتنی ہی مشکلات اور خطرات کا سامنا کیوں نہ ہو، تو میرے سامنے، بغیر کسی رکاوٹ کے، ثابت قدم رہنے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاکہ بنا روک ٹوک میری مرضی پوری ہو سکے۔ یہ تیرا فرض ہے؛ بصورت دیگر میں تجھ پر اپنا غضب نازل کروں گا اور اپنے ہاتھ سے میں۔۔۔۔ اس کے بعد تو لامتناہی ذہنی اذیت برداشت کرے گا۔ تجھے بہر صورت سب کچھ برداشت کرنا چاہیے؛ میرے لیے، تجھے اپنے پاس موجود ہر شے سے دستبردار ہونے کے لیے تیار رہنا چاہیے اور میری اطاعت کے لیے ہر ممکن کوشش کرنا چاہیے اور اپنا سب کچھ خرچ کرنے کے لیے تیار رہنا چاہیے۔ یہی وہ وقت ہے کہ اب مجھے تیری آزمائش کرنیچاہیے: کیا تو مجھے اپنی وفاداری پیش کرے گا؟ کیا تو وفاداری کے ساتھ سفر کے اختتام تک میری پیروی کر سکتا ہے؟ مت ڈر! میرے سہارے کے ساتھ، بھلا کون کبھی بھی اس راستے میں رکاوٹ ڈال سکتا ہے؟ یاد رکھنا! بھولنا نہیں! جو کچھ ہوتا ہے وہ میری اچھی نیت سے ہوتا ہے اور سب کچھ میری نگرانی میں ہے۔ کیا تو اپنے قول و فعل میں میری بات پر عمل کر سکتا ہے؟ جب تجھ پر آگ کی آزمائش آئے گی تو کیا تو گھٹنے ٹیک کر پکارے گا؟ یا آگے بڑھنے سے قاصر تو خوف سے دبک جائے گا؟

تمھارے اندر میری ہمت ہونی چاہیے اور جب بات ان رشتہ داروں کا سامنا کرنے کی ہو جو ایمان نہیں رکھتے تو تمھارے پاس اصول بھی ہونے چاہییں۔ تاہم میری خاطر، تجھ کو بھی کسی تاریک قوت کی تعمیل نہیں کرنی چاہیے۔ راہ کامل پر چلنے کے لیے میری حکمت پر بھروسہ کر۔ شیطان کی کسی سازش کو کامیاب نہ ہونے دے۔ اپنے دل کو میرے سامنے رکھنے میں اپنی تمام تر کوششیں لگا دے، مجھے تجھ کو تسکین دینی چاہیے اور تجھ کو سکون اور خوشی دینی چاہیے۔ دوسرے لوگوں کے سامنے ایک مخصوص انداز اختیار کرنے کی کوشش نہ کر؛ کیا مجھے مطمئن کرنا زیادہ قدر اور وزن نہیں رکھتا ہے؟ مجھے مطمئن کرنے میں، کیا تو ابدی اور زندگی بھر کے سکون اور خوشی سے مزید سرشار نہیں ہو جائے گا؟ تیری موجودہ اذیت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ تیری مستقبل کی نعمتیں اور برکتیں بہت عظیم ہوں گی؛ انھیں بیان نہیں کیا جاسکتا۔ تجھے ان نعمتوں کی عظمت کا علم نہیں جو تجھے حاصل ہوں گی؛ تو اس کے بارے میں تصور ہی نہیں کر سکتا۔ آج یہ حقیقت بن گئی ہے؛ بہت ہی حقیقی! یہ بہت دور نہیں ہے – کیا تو اسے دیکھ سکتا ہے؟ اس کا ہر آخری حصہ میرے اندر ہے۔ آگے کا راستہ کتنا روشن ہے! اپنے آنسو پونچھ اور مزید درد یا غم محسوس نہ کر۔ تمام چیزیں میرے ہاتھ سے ترتیب دی گئی ہیں اور میرا مقصد یہ ہے کہ جلد ہی تجھے غلبہ پانے والوں میں شامل کروں اور تجھے اپنے ہمراہ اپنی شان و شوکت میں لاؤں۔ جو کچھ تیرے ساتھ ہوتا ہے، اسی مناسبت سے تجھے شکر گذار اور تعریف سے سرشار ہونا چاہیے جو میرے لیے گہرے اطمینان کا باعث ہے۔

مسیح کی برگزیدہ زندگی پہلے ہی ظاہر ہو چکی ہے؛ تیرے لیے ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ شیطان ہمارے پیروں کے نیچے ہیں اور ان کا وقت اب زیادہ نہیں چلے گا۔ بیدار ہو جا! عیاشی کی دنیا چھوڑ دے؛ خود کو موت کے پاتال سے نکال! کچھ بھی ہو جائے، میرے لیے وفادار رہ اور بہادری سے آگے بڑھ۔ میں تیری طاقت کی چٹان ہوں، لہذا مجھ پر بھروسہ کر!

سابقہ: باب 9

اگلا: باب 11

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp