خوشی مناؤ، اے تمام لوگو!
میری روشنی میں، لوگ دوبارہ روشنی دیکھتے ہیں۔ میرے کلام میں، لوگوں کو وہ چیزیں ملتی ہیں جن سے وہ لطف اندوز ہوتے ہیں۔ میں مشرق سے آیا ہوں، میرا تعلق مشرق سے ہے۔ جب میرا جلال چمکتا ہے، تو تمام قومیں منور ہوجاتی ہیں، سب کچھ روشنی میں لایا جاتا ہے، ایک بھی چیز اندھیرے میں نہیں رہتی۔ بادشاہی میں، خدا کے بندے خدا کے ساتھ جو زندگی گزارتے ہیں وہ ایسی خوشی ہے جو حدِ پیمائش سے پرے ہے۔ پانی لوگوں کی مبارک زندگیوں پر خوشی سے رقص کرتا ہے، پہاڑ لوگوں کے ساتھ میری فراوانی سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔ میری بادشاہی میں تمام انسان کوشش کر رہے ہیں، سخت محنت کر رہے ہیں، میری بادشاہی میں اپنی وفاداری ظاہر کر رہے ہیں۔ بادشاہی میں، بغاوت نہیں رہی، مزاحمت نہیں رہی؛ آسمان اور زمین ایک دوسرے پر منحصر ہیں، انسان اور میں گہرے جذبات میں قریب کھنچے چلے آتے ہیں، زندگی کی میٹھی خوشیوں کے ذریعے، ایک دوسرے کی طرف جھکتے ہوئے۔۔۔۔ اس وقت، مَیں رسمی طور پر جنت میں اپنی زندگی کا آغاز کرتا ہوں۔ شیطان کا خلل اب نہیں رہا اور لوگ مقام سکون میں داخل ہو گئے ہیں۔ پوری کائنات میں، میرے چنے ہوئے لوگ، جو کہ بے مثال فیض یاب لوگ ہیں، میری شان و شوکت کے سایے میں رہتے ہیں، لوگوں کے درمیان رہنے والے لوگوں کی طرح نہیں، بلکہ خدا کے ساتھ رہنے والے لوگوں کی طرح۔ تمام بنی نوع انسان شیطان کے فساد سے گزرے ہیں، اور زندگی کی کڑوی اور میٹھی چیزوں کو بھی تلچھٹ تک چکھا ہے۔ اب، میری روشنی میں رہتے ہوئے، کوئی کیسے خوشی نہیں منا سکتا؟ کوئی یہ خوبصورت لمحہ یونہی کیسے چھوڑ سکتا ہے اور اسے پھسل جانے دے سکتا ہے؟ اے لوگو! اپنے دلوں میں گیت گاؤ اور میرے لیے خوشی سے رقص کرو! اپنے مخلص دلوں کو اٹھاؤ اور انہیں میرے سامنے پیش کرو! اپنے ڈھول پیٹواور میرے لیے خوشی سے بجاؤ! میں اپنی خوشی تمام کائنات میں پھیلاتا ہوں! لوگوں پر میں اپنا پُرجلال چہرہ ظاہر کرتا ہوں! میں اونچی آواز میں پکاروں گا! میں کائنات عبور کروں گا! میں پہلے ہی لوگوں کے درمیان راج کر رہا ہوں! میں لوگوں کے ذریعے سرفراز ہوا ہوں! میں اوپر نیلے آسمان میں اڑ رہا ہوں اور لوگ میرے ساتھ چلتے ہیں۔ میں لوگوں کے درمیان چلتا ہوں اور میرے لوگ مجھے گھیر لیتے ہیں! لوگوں کے دل مسرور ہیں، ان کے گیت کائنات ہلاکر رکھ دیتے ہیں، عرش میں شگاف کر رہے ہیں! کائنات اب دھند میں لپٹی ہوئی نہیں ہے۔ اب کوئی کیچڑ نہیں ہے، گندا پانی جمع نہیں ہے۔ اے کائنات کے مقدس لوگو! میرے معائنے کے تحت تم اپنا اصلی چہرہ دکھاتے ہو۔ تم غلاظت میں لت پت انسان نہیں ہو، بلکہ يَشپ کی طرح خالص مقدسین ہو، تم سب میرے محبوب ہو، تم سب میری مسرت ہو! تمام چیزیں زندگی میں واپس آتی ہیں! مقدسین سب جنت میں میری خدمت کرنے کے لیے واپس آ گئے ہیں، گرم جوشی سے بغل گیر ہوکر، اب رونا ہے نہ، اور نہ مزید فکر مندہونا، خود کو میرے سامنے پیش کر رہے ہیں، میرے گھر واپس آ رہے ہیں، اور اپنے وطن میں وہ مجھ سے بلاتوقف محبت کریں گے! تمام ابدیت کبھی بدلنے والی نہیں! غم کہاں ہے! آنسو کہاں ہیں! جسم کہاں ہے! زمین مٹ جاتی ہے، لیکن آسمان ہمیشہ کے لیے ہیں۔ میں تمام لوگوں کے سامنے ظاہر ہوتا ہوں، اور تمام لوگ میری تعریف کرتے ہیں۔ یہ زندگی، یہ خوبصورتی، عہدِ عتیق سے عہدِ آخر تک، تبدیل نہیں ہوگی۔ یہ بادشاہی کی زندگی ہے۔