عام روحانی زندگی کے حوالے سے

خُدا پر ایمان کے لیے ایک عام روحانی زندگی کا ہونا لازمی ہے، جو کہ خُدا کے کلمات کو محسوس کرنے اور حقیقت میں داخل ہونے کی بنیاد ہے۔ کیا تمہاری دعاؤں، خدا کی قربت حاصل کرنے، مناجات گوئی، حمد، مراقبہ، اور خدا کے کلام پر غور و فکر کرنے کی موجودہ تمام مشق ایک "معمولی روحانی زندگی" کے مترادف ہے؟ ایسا نہیں لگتا کہ تم لوگوں میں سے کوئی بھی اس کا جواب جانتا ہے۔ ایک عام روحانی زندگی صرف دعا کرنے، مناجات گوئی، کلیسیائی زندگی میں حصہ لینے، اور خدا کے کلمات کے کھانے پینے جیسی مشقوں تک محدود نہیں ہے۔ بلکہ، اس میں ایک نئی اور پُرجوش روحانی زندگی گزارنا شامل ہے۔ اہم بات یہ نہیں ہے کہ کیا اعمال انجام دیتے ہو، بلکہ اہم یہ ہے کہ تمہارے اعمال کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔ بیشتر افراد کا خیال ہے کہ ایک عام روحانی زندگی میں لازمی طور پر دعا کرنا، مناجات گوئی، خدا کے کلام کو کھانا پینا یا اس کے کلام پر غور و فکر کرنا شامل ہے، خواہ ایسے اعمال کا فی الواقع کوئی اثر ہو یا نہ ہو، خواہ وہ صحیح فہم و ادراک تک لے جائیں یا نہ لے جائیں۔ یہ لوگ سطحی طریقوں کے نتائج کے بارے میں سوچے بغیر ان پر دھیان مرکوز کرتے ہیں؛ یہ وہ لوگ ہیں جو مذہبی رسومات میں جیتے ہیں، یہ وہ لوگ نہیں جو چرچ کے اندر رہتے ہیں، اور وہ مملکت کے لوگ تو بالکل نہیں ہیں۔ ان کی دعائیں، تسبیح و مناجات، اور خدا کے کلام کو کھانا پینا یہ سب صرف اصول کی پیروی کرنا ہے، یہ مروج کے ساتھ برقرار رہنے کے لیے مجبوری میں کیا جانے والا کام ہے۔یہ کام اپنی مرضی سے یا دل سے نہیں کیے جاتے ہیں۔ یہ لوگ جتنی بھی چاہیں دعائیں مانگیں یا گائیں، ان کی کوششیں بے سود رہیں گی، کیونکہ وہ جو کچھ کرتے ہیں وہ صرف مذہب کے اصول اور رسومات کی پیروی ہے؛ وہ دراصل خدا کے الفاظ پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔ وہ صرف بات کا بتنگڑ بنانے پر توجہ مرکوز کرتے ہیں کہ وہ کس طرح عمل کرتے ہیں، اور وہ خدا کے الفاظ کے ساتھ ان اصولوں جیسا سلوک کرتے ہیں جن کی ہر حال میں پیروی کی جانی چاہیے۔ ایسے لوگ خدا کے الفاظ کو عمل میں نہیں لا رہے ہیں؛ وہ صرف جسم کی تسکین کر رہے ہیں، اوردکھاوے کے لیے کر رہے ہیں۔ یہ سبھی مذہبی اصول اور رسومات اپنی اصل میں انسانی ہیں؛ وہ خدا کی طرف سے نہیں آتے۔ خدا اصولوں کی پیروی نہیں کرتا، اور نہ ہی وہ کسی قانون کے تابع ہے۔ بلکہ، وہ ہر روز نئی چیزیں کرتا ہے، عملی کام پورا کرتا ہے۔ تھری سیلف چرچ کے لوگ، ہر دن صبح کی دعائیہ مجلس میں شامل ہونے، شام کی دعائیہ مجلس میں شرکت کرنے اور عشائیہ سے قبل جذبۂ شکرگزاری پیش کرنے اور تمام چیزوں میں شکریہ ادا کرنے جیسی مشقوں تک محدود ہیں—وہ جتنا بھی کریں اور جب تک چاہیں کریں ان کے پاس روح القدس کا کام نہیں ہوگا۔ جب لوگ اصولوں کے درمیان رہنے لگتے ہیں اور اپنے دل کو مشق کے طریقوں میں الجھائے رکھتے ہیں، تو روح القدس کام نہیں کر سکتا، کیونکہ ان کے دلوں پر اصول اور انسانی تصورات قابض ہیں۔ اس طرح، خدا مداخلت کرنے اور ان پر کام کرنے سے قاصر ہے، اور وہ صرف قوانین کے تسلط کے تحت جیتے رہ سکتے ہیں۔ ایسے لوگ خدا کی حمد و ثنا حاصل کرنے سے ہمیشہ کے لیے قاصر ہوتے ہیں۔

ایک عام روحانی زندگی خدا کے سامنے گزاری جانے والی زندگی ہے۔ دعا کرتے وقت، کوئی شخص خُدا کے سامنے اپنا دل پرسکون کر سکتا ہے، اور دعا کے ذریعے، وہ روح القدس کی روشنی (فیض) کو تلاش کر سکتا ہے، خُدا کے الفاظ کو جان سکتا ہے، اور خُدا کی مرضی کو سمجھ سکتا ہے۔ خدا کے الفاظ کو کھانے پینے سے، لوگ اس کے موجودہ کام کے بارے میں زیادہ واضح اور زیادہ مکمل فہم و شعور حاصل کر سکتے ہیں۔ وہ نئی راہ عمل بھی حاصل کر سکتے ہیں، اور وہ پرانے راستے سے چمٹے نہیں رہیں گے؛ وہ جو بھی عمل کرتے ہیں، وہ سب زندگی میں ترقی حاصل کرنے کے لیے ہوگا۔ جہاں تک دعا کا تعلق ہے، یہ چند اچھے الفاظ کہنے یا یہ ظاہر کرنے کے لیے کہ تم اس کے کتنے مقروض ہو، اس کے سامنے پھوٹ پھوٹ کر رونا نہیں ہے؛ بلکہ اس کے بجائے اس کا مقصد روح کے استعمال میں خود کو تربیت دینا ہے، خدا کے سامنے اپنے دل کو پرسکون ہونے دینا ہے، تمام معاملات میں خدا کے الفاظ سے رہنمائی حاصل کرنے کے لیے خود کو تربیت یافتہ کرنا ہے، تاکہ آدمی کا دل روزانہ نئی روشنی کی طرف متوجہ ہوسکے، اور وہ غیر فعال یا سست نہ ہو اور خدا کے الفاظ کو عملی جامہ پہنانے کے لیے صحیح راستے پر گامزن رہے۔ آج کل زیادہ تر لوگ مشق کے طریقوں پر توجہ مرکوز کرتے ہیں، لیکن وہ یہ سب سچائی کی تلاش اور زندگی کی ترقی کو حاصل کرنے کے لیے ایسا نہیں کرتے۔ یہیں پر وہ بھٹک جاتے ہیں۔ کچھ ایسے بھی ہیں جو نئی روشنی حاصل کرنے کے اہل ہیں، لیکن ان کے طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں آتی۔ وہ خدا کے آج کے الفاظ کو حاصل کرنے کی خواہش رکھتے ہوئے اپنے پرانے مذہبی تصورات کو اپنے ساتھ لاتے ہیں، اس لیے وہ جو کچھ حاصل کرتے ہیں وہ اب بھی مذہبی تصورات میں رنگے أصول ہیں؛ وہ آج کی روشنی حاصل کر ہی نہیں رہے ہیں۔ نتیجتاً، ان کی ریاضت داغدار ہے؛ نئے خول میں وہی پرانا مشق۔ وہ کتنے بھی اچھے ڈھنگ سے مشق کریں، وہ منافق ہی ہیں۔ خدا ہر روز نئے کام کرنے میں لوگوں کی رہنمائی کرتا ہے، یہ مطالبہ کرتا ہے کہ وہ ہر روز نئی بصیرت اور ادراک حاصل کریں، اور یہ تقاضا کرتا ہے کہ وہ پرانے زمانے کے نیز تکراری نہ ہوں۔ اگر تم نے کئی سالوں سے خدا پر ایمان و یقین رکھا ہے، لیکن پھر بھی تمہارے عمل کرنے کے طریقے بالکل نہیں بدلے ہیں، اور اگر تم اب بھی پرجوش ہو اور بیرونی معاملات میں ہی الجھے ہوئے ہو، ابھی بھی تمہارے پاس خدا کے الفاظ کا لطف لینے کے واسطے اس کے سامنے لانے کے لیے ایک پرسکون دل نہیں ہے تو تم کچھ بھی نہیں حاصل کروگے۔ جب خدا کے نئے کام کو قبول کرنے کی بات آتی ہے، تب اگر تم مختلف طریقے سے منصوبہ بندی نہیں کرتے، اپنے عمل کرنے کے لیے نئے طریقے نہیں اپناتے، اور کسی نئی سمجھ کو حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرتے، بلکہ عمل کرنے کے اپنے طریقے کو بدلے بنا، پرانے سے چپکے رہتے ہو اور صرف محدود مقدار میں نئی روشنی حاصل کرتے ہو، تو تمہارے جیسے لوگ صرف نام کے لحاظ سے اس دھارے میں ہیں؛ حقیقت میں، وہ مذہبی فریسی ہیں جو روح القدس کے دھارے سے باہر ہیں۔

ایک عام روحانی زندگی جینے کے لیے ایک شخص کو روزانہ نئی روشنی حاصل کرنے اور خُدا کے الفاظ کی صحیح سمجھ کی اتباع کرنے کا اہل ہونا چاہیے۔ ایک شخص کو سچ صاف طور پر نظر آنا چاہیے، تمام معاملات میں عمل کا راستہ تلاش کرنا چاہیے، ہر روز خدا کے کلام کو پڑھ کر نئے سوالات دریافت کرنا چاہیے، اور اپنی کمیوں کو محسوس کرنا چاہیے، تاکہ اس کے پاس تڑپ اور کوشش کرنے والا دل ہو سکے جو اس کے پورے وجود کو متحرک کر سکے، وہ ہر وقت خدا کے سامنے پرسکون رہ سکے اور پیچھے چھوٹ جانے سے بہت خوفزدہ ہو۔ ایسی آرزو رکھنے والا، متلاشی دل، جو مسلسل داخلے کے لیے آمادہ ہے، وہ روحانی زندگی کے صحیح راستے پر ہے۔ جو لوگ روح القدس سے متاثر ہوتے ہیں، جو بہتر کرنے کی خواہش رکھتے ہیں، جو خدا کی طرف سے کامل ہونے کی کوشش کرتے ہیں، جو خدا کے الفاظ کی گہرے فہم کے خواہش مند ہیں، جو مافوق الفطرت کی پیروی نہیں کرتے ہیں بلکہ حقیقی قیمت ادا کرتے ہیں، حقیقت میں خدا کی مرضی کا خیال رکھتے ہیں، درحقیقت داخلہ حاصل کرتے ہیں تاکہ ان کے تجربات زیادہ خالص اور حقیقی ہوں، جو خالی الفاظ اور نظریات کی پیروی نہیں کرتے یا مافوق الفطرت کو محسوس کرنے کی کوشش نہیں کرتے، جو کسی عظیم شخصیت کی پرستش نہیں کرتے—یہ وہ لوگ ہیں جو عام روحانی زندگی میں داخل ہو چکے ہیں۔ وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کا مقصد زندگی میں مزید ترقی حاصل کرنا اور اپنی روح کو تازہ اور زندہ دل بنانا ہے اور وہ ہمیشہ فعال طور پر داخلہ حاصل کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔ بغیر إحساس کیے ہی وہ سچ کو سمجھنے لگتے ہیں اور حقیقت میں داخل ہو جاتے ہیں۔ عام روحانی زندگی کے حامل لوگ روزانہ روح کی آزادی پاتے ہیں اور وہ خُدا کے اطمینان کے مطابق اس کے کلمات کو آزادنہ طور پر عملی جامہ پہنا سکتے ہیں۔ ان لوگوں کے لیے دعا کرنا کوئی رسمی کام یا طریقہ نہیں ہے؛ وہ ہر روز نئی روشنی کے ساتھ ہم آہنگ ہونے کے اہل ہوتے ہیں۔ مثال کے طور پر، لوگ خدا کے سامنے اپنے دلوں کو مطمئن کرنے کے لیے خود کی تربیت کرتے ہیں اور ان کا دل خدا کے سامنے واقعتاً پرسکون ہوسکتا ہے اور انہیں کوئی پریشان نہیں کر سکتا۔ کوئی شخص، واقعہ، یا چیز ان کی عام روحانی زندگی میں خلل نہیں پیدا کرسکتی۔ اس طرح کی تربیت کا مقصد نتائج برآمد کرنا ہے؛ اس کا مقصد لوگوں سے اصولوں پر عمل کروانا نہیں ہے۔ یہ مشق اصول کی پیروی کے بارے میں نہیں ہے، بلکہ لوگوں کی زندگی میں ترقی کو فروغ دینے کے بارے میں ہے۔ اگر تم اس عمل کو صرف اصولوں کے طور پر دیکھتے ہو تو تمہاری زندگی کبھی نہیں بدلے گی۔ ہو سکتا ہے کہ تم اسی عمل میں لگے ہوئے ہو جس میں دوسرے لگے ہوئے ہیں، لیکن ایسا کرتے ہوئے تم تو روح القدس کی دھارا سے نکال دیئے جاتے ہو جب کہ دوسرے لوگ آخر کار روح القدس کے کام کے ساتھ تال میل رکھنے کے قابل ہوجاتے ہیں۔ کیا تم خود کو دھوکہ نہیں دے رہے ہو؟ ان الفاظ کا مقصد لوگوں کو خدا کے سامنے اپنے دلوں کو پرسکون کرنے دینا ہے، ان کے دلوں کو خدا کی طرف موڑنا ہے، تاکہ ان میں خدا کا کام بغیر کسی رکاوٹ کے ہو اور ثمر خیز ہو۔ صرف اسی وقت لوگ خدا کی مرضی کے مطابق ہو سکتے ہیں۔

سابقہ: حقیقت کو کیسے جانیں

اگلا: کلیسا کی زندگی اور حقیقی زندگی پر بحث

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp