باب 21

خدا کی نظروں میں، لوگ جانوروں کی دنیا میں جانوروں کی مانند ہیں۔ وہ ایک دوسرے سے لڑتے ہیں، ایک دوسرے کو ذبح کرتے ہیں، اور ایک دوسرے کے ساتھ غیر معمولی تعامل کرتے ہیں۔ خدا کی نظروں میں، وہ بندروں کی طرح بھی ہیں، عمر یا جنس سے قطع نظر ایک دوسرے کے خلاف سازشیں کرتے ہیں۔ اس طرح، جو کچھ پوری نوع انسانی کرتی ہے اور ظاہر کرتی ہے، وہ کبھی بھی خدا کی مرضی کے بعد مطابق نہیں ہوتا ہے۔ وہ وقت جب خُدا اپنا چہرہ ڈھانپتا ہے بالکل وہی وقت ہوتا ہے جب پوری دنیا کے لوگوں کو آزمایا جاتا ہے۔ تمام لوگ درد میں کراہتے ہیں، وہ سب تباہی کے خطرے میں رہتے ہیں، اور ان میں سے ایک بھی کبھی خدا کے فیصلے سے نہیں بچ سکا ہے۔ درحقیقت، جسم بننے میں خُدا کا بنیادی مقصد انسان کی عدالت کرنا اور اپنے جسم کی حالت میں اُس کی مذمت کرنا ہے۔ خدا کے ذہن میں، یہ بہت پہلے ہی طے ہو چکا ہے کہ کس کو، اس کے مادّے کے مطابق، بچایا جائے گا یا تباہ کیا جائے گا، اور یہ آخری مرحلے کے دوران آہستہ آہستہ واضح کر دیا جائے گا۔ جیسے جیسے دن اور مہینے گزرتے ہیں، لوگ بدل جاتے ہیں اور ان کی اصل شکل ظاہر ہو جاتی ہے۔ انڈے کے پھٹ کر کھلنے کے بعد یہ ظاہر ہو جاتا ہے کہ اس میں مرغی ہے یا بطخ۔ انڈے کے ٹوٹنے کا وقت وہی ہے جب زمین پر آفات کا خاتمہ ہو گا۔ اس سے یہ دیکھا جا سکتا ہے کہ یہ جاننے کے لیے کہ اندر ”مرغی“ ہے یا ”بطخ“، ”انڈے“ کو لازمی کھول کر توڑنا چاہیے۔ خدا کے دل میں یہ منصوبہ ہے، اور اسے ضرور پورا ہونا چاہیے۔

”بےچارہ، قابل رحم انسان! ایسا کیوں ہے کہ انسان مجھ سے محبت کرتا ہے، لیکن میری روح کے ارادوں کی پیروی کرنے سے قاصر ہے؟“ انسان کی اس حالت کی وجہ سے، خُدا کی مرضی کو پورا کرنے کے لیے اسے نمٹنے کے عمل سے لازمی گزرنا چاہیے۔ اور بنی نوع انسان کے لیے خُدا کی نفرت کی وجہ سے، اُس نے کئی بار اعلان کیا ہے: ”اے تمام نوع انسانی کے باغیو! انھیں لازماً میرے پیروں تلے کچلا جانا چاہیے۔ وہ میری تادیب کے درمیان مٹ جائیں گے، اور جس دن میری عظیم کاروائی مکمل ہو گی، انھیں ضرور نوع انسانی سے باہر نکال دیا جائے گا، تاکہ پوری نوع انسانی ان کے بدصورت چہرے کو جان لے۔“ خدا تمام انسانوں سے جسمانی طور پر بات کر رہا ہے، اور وہ روحانی دنیا میں شیطان سے بھی بات کر رہا ہے، جو پوری کائنات سے اوپر ہے۔ یہ خدا کی مرضی ہے، اور یہ وہی ہے جو خدا کے 6000 سالہ منصوبے کے ذریعے حاصل کیا جانا ہے۔

حقیقت میں، خدا خاص طور پر معمول کے مطابق ہے، اور کچھ چیزیں ایسی ہیں جو صرف اسی صورت میں پوری ہو سکتی ہیں جب وہ انہیں ذاتی طور پر انجام دیتا ہے اور انہیں اپنی آنکھوں سے دیکھتا ہے۔ ایسا نہیں ہے جیسا کہ لوگ سوچتے ہیں، خدا جھوٹ نہیں بولتا جب وہ کہتا ہے کہ سب کچھ اس کی خواہش کے مطابق ہوتا ہے؛ یہ لوگوں میں شیطان کے خلفشار کا نتیجہ ہے، جو لوگوں کو خدا کے حقیقی چہرے کے بارے میں واضح نہیں کرتا ہے۔ اس طرح، آخری دور کے دوران، خدا کسی چیز کو چھپائے بغیر، اپنی حقیقت کو کھلے عام انسان پر ظاہر کرنے کے لیے جسم بن گیا ہے۔ خدا کے مزاج کی کچھ وضاحتیں خالصتاً مبالغہ آرائی ہیں، جیسے کہ جب یہ کہا جاتا ہے کہ خدا ایک لفظ یا ذرا سی سوچ سے دنیا کو فنا کر سکتا ہے۔ نتیجے کے طور پر، اکثر لوگ ایسی باتیں کہتے ہیں، ایسا کیوں ہے کہ خدا قادر مطلق ہے، لیکن شیطان کو ایک مرتبہ منہ بھر کے نہیں نگل سکتا؟ یہ الفاظ مضحکہ خیز ہیں، اور یہ ظاہر کرتے ہیں کہ لوگ اب بھی خدا کو نہیں جانتے۔ خُدا کے لیے اپنے دشمنوں کو نیست و نابود کرنے کے لیے ایک عمل کی ضرورت ہوتی ہے، پھر بھی یہ کہنا درست ہے کہ خُدا ہمیشہ غالب آتا ہے: خُدا بالآخر اپنے دشمنوں کو شکست دے گا۔ بالکل اسی طرح جیسے جب کوئی مضبوط ملک کسی کمزور کو شکست دیتا ہے تو اسے لازمی طور پر خود ہی فتح حاصل کرنی چاہیے، مرحلہ بہ مرحلہ، کبھی طاقت کا استعمال کرتے ہوئے، کبھی حکمت عملی کے ذریعے۔ ایک عمل موجود ہے، لیکن یہ نہیں کہا جا سکتا کہ چونکہ مضبوط ملک کے پاس جوہری ہتھیاروں کی نئی نسل ہے اور کمزور ملک اس سے بہت کمتر ہے، اس لیے کمزور ملک بغیر لڑائی کے ہار مان لے گا۔ یہ ایک لغو دلیل ہے۔ یہ کہنا مناسب ہے کہ مضبوط ملک کی جیت یقینی ہے اور کمزور ملک کی ہار یقینی ہے، لیکن مضبوط ملک کے پاس زیادہ طاقت ہونا تب ہی کہا جا سکتا ہے جب وہ ذاتی طور پر کمزور ملک پر حملہ کرے۔ چنانچہ، خدا نے ہمیشہ کہا ہے کہ انسان اسے نہیں جانتا۔ تو، کیا اوپر کے الفاظ ایک طرف کی نمائندگی کرتے ہیں کہ انسان کو خدا کا علم کیوں نہیں ہے؟ کیا یہ انسان کے تصورات ہیں؟ خُدا کیوں صرف یہ کہتا ہے کہ انسان اس کی حقیقت کو جانے، اور اس لیے وہ وہ ذاتی طور پر جسم بن گیا؟ اس طرح اکثر لوگ آسمان کی عبادت کرتے تھے، پھر بھی ”آسمان کبھی انسان کے اعمال سے ذرا سا بھی متاثر نہیں ہوا ہے اور اگر انسان کے ساتھ میرا سلوک اس کے ہر عمل پر مبنی ہوتا تو پوری نوع انسانی میرے عذاب میں رہتی۔“

خدا انسان کے مادّے کو دیکھتا ہے۔ خُدا کے کلمات میں، خُدا انسان کی طرف سے اتنا ”اذیت میں مبتلا“ لگتا ہے کہ اسے انسان کی طرف مزید کوئی توجہ دینے میں کوئی دلچسپی نہیں ہے، اور نہ ہی اس سے ذرا سی بھی امید ہے؛ انسان، ایسا لگتا ہے، نجات سے باہر ہے۔ ”میں نے بہت سے لوگوں کو اپنے گالوں پر آنسو بہاتے دیکھا ہے، اور میں نے بہت سے لوگوں کو میری دولت کے بدلے اپنے دلوں کو پیش کرتے دیکھا ہے۔ اتنے ”تقویٰ“ کے باوجود، میں نے کبھی بھی انسان کو اس کی اچانک خواہشات کے نتیجے میں اپنا سب کچھ آزادانہ طور پر نہیں دیا، کیونکہ انسان کبھی بھی خوشی سے اپنے آپ کو میرے سامنے وقف کرنے پر آمادہ نہیں ہوا۔“ جب خدا انسان کی فطرت ظاہر کرتا ہے تو انسان اپنے آپ سے شرمندہ ہو جاتا ہے، لیکن یہ محض سطحی علم ہے، اور وہ خدا کے کلام میں اپنی فطرت کو صحیح معنوں میں جاننے سے قاصر ہے؛ اس طرح، زیادہ تر لوگ خدا کی مرضی کو نہیں سمجھتے، وہ خدا کے کلام میں اپنی زندگی کے لیے کوئی راستہ نہیں ڈھونڈ سکتے، اور اس لیے وہ جتنے کم عقل ہوتے ہیں، خدا ان کا اتنا ہی سخت مذاق اڑاتا ہے۔ چنانچہ، وہ لاشعوری طور پر گھناؤنے کے کردار میں داخل ہو جاتے ہیں – اور نتیجتاً، وہ اپنے آپ کو اس طرح پہچانتے ہیں جیسے ان پر ”نرم تلوار“ سے وار ہو رہا ہے۔ خدا کا کلام انسان کے کاموں کی تعریف اور انسان کے کاموں کی حوصلہ افزائی کرتا نظر آتا ہے – اور پھر بھی لوگ ہمیشہ محسوس کرتے ہیں کہ خدا ان کا مذاق اڑا رہا ہے۔ اور اس طرح، جب وہ خدا کا کلام پڑھتے ہیں، تو ان کے چہروں کے پٹھے وقتاً فوقتاً پھڑکتے ہیں، گویا کہ وہ ہیجان کی حالت میں ہیں۔ یہ ان کے ضمیروں کی ناپاکی ہے اور اسی کی وجہ سے وہ غیرارادی طور پر پھڑکتے ہیں۔ ان کا درد اس طرح کا ہوتا ہے کہ جس میں وہ ہنسنا چاہتے ہیں، لیکن نہیں ہنس سکتے اور رونا چاہتے ہیں مگر نہیں رو سکتے ہیں، کیونکہ لوگوں کے مضحکہ خیز انداز کو ریموٹ کنٹرول ”وی سی آر“ پر چلایا جاتا ہے، پھر وہ اسے بند نہیں کر سکتے، بلکہ صرف برداشت ہی کر سکتے ہیں۔ اگرچہ تمام ساتھی کارکنوں کی مجلسوں کے دوران ”خدا کے کلام پر توجہ مرکوز کرنے“ کی منادی کی جاتی ہے، لیکن عظیم سرخ اژدہے کی اولاد کی فطرت کو کون نہیں جانتا؟ رُوبرو، وہ میمنوں کی طرح فرمانبردار ہوتے ہیں، لیکن جب پیٹھ پھرتی ہے تو وہ بھیڑیوں کی طرح وحشی ہو جاتے ہیں، جسے خدا کے کلام میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ”جب میں اپنا کلام فراہم کرتا ہوں تو بہت سے لوگ مجھ سے حقیقی طور پر محبت کرتے ہیں، مگر اپنی روحوں میں میرے کلام کی قدر نہیں کرتے، اس کی بجائے وہ اسے عوامی املاک کی طرح استعمال کرتے ہیں اور جب بھی چاہتے ہیں اسے واپس وہیں پھینک دیتے ہیں جہاں سے وہ آیا ہے۔“ خدا نے ہمیشہ انسان کو کیوں بے نقاب کیا ہے؟ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسان کی پرانی فطرت کبھی ایک انچ بھی نہیں ہلی۔ ماؤنٹ تائی کی طرح، یہ کروڑوں لوگوں کے دلوں میں بلند کھڑا ہے، لیکن وہ دن آئے گا جب یو گونگ اس پہاڑ کو حرکت دے گا؛ یہ خدا کا منصوبہ ہے۔ اس کے کلام میں، کوئی لمحہ ایسا نہیں ہے جب خدا انسان سے تقاضے نہ کرتا ہو، انسان کو خبردار نہ کرتا ہو، یا انسان کی فطرت کی طرف اشارہ نہ کرتا ہو جو اس کی زندگی میں ظاہر ہوتی ہے: ”جب انسان مجھ سے دور ہوتا ہے اور جب وہ مجھے آزماتا ہے تو میں بادلوں کے درمیان اپنے آپ کو اس سے چھپا لیتا ہوں۔ نتیجے کے طور پر، وہ میرا کوئی سراغ تلاش کرنے سے قاصر ہوتا ہے، اور صرف خبیثوں کے ہاتھ میں زندگی گزارتا ہے، وہ سب کچھ کرتا ہے جو وہ کہتے ہیں۔“ حقیقت میں، لوگوں کو خدا کی موجودگی میں زندگی گزارنے کا موقع شاذونادر ہی ملتا ہے، کیونکہ ان میں تلاش کی خواہش بہت کم ہوتی ہے؛ نتیجے کے طور پر، اگرچہ زیادہ تر لوگ خُدا سے محبت کرتے ہیں، لیکن وہ شیطان کے ہاتھ میں رہتے ہیں، اور وہ جو کچھ بھی کرتے ہیں اس کے لیے اس کی طرف سے ہدایت کی جاتی ہے۔ اگر لوگ واقعی خدا کے نور میں رہتے، ہر دن کے ہر لمحے خدا کی تلاش میں رہتے، تو خدا کو اس طرح بات کرنے کی ضرورت ہی نہ پڑتی، کیا ہوتی؟ جب لوگ متن کو ایک طرف رکھتے ہیں تو وہ کتاب کے ساتھ فوراً خدا کو ایک طرف رکھ دیتے ہیں، اور اس طرح وہ اپنے اپنے کام میں لگ جاتے ہیں، جس کے بعد خدا ان کے دلوں سے غائب ہو جاتا ہے۔ پھر بھی جب وہ کتاب دوبارہ اٹھاتے ہیں تو انھیں اچانک یہ یاد آتا ہے کہ انہوں نے خدا کو اپنے ذہنوں میں بُھلا دیا تھا۔ انسان کی زندگی ”یاد کے بغیر“ ایسی ہی ہے۔ خدا جتنا زیادہ بات کرتا ہے، اس کا کلام اتنا ہی بلند ہوتا ہے۔ جب وہ اپنے عروج پر پہنچتا ہے، تو تمام کام ختم ہو جاتا ہے، اور اس کے نتیجے میں، خدا اپنے کلمات کہنا بند کر دیتا ہے۔ وہ اصول جس کے ذریعے خدا کام کرتا ہے وہ یہ ہے کہ خدا اپنے کام کو اس وقت ختم کرتا ہے جب وہ اپنے عروج پر پہنچتا ہے؛ جب کام اپنے عروج پر پہنچ جاتا ہے تو وہ کام کرنا جاری نہیں رکھتا بلکہ اچانک رک جاتا ہے۔ وہ کبھی بھی غیر ضروری کام نہیں کرتا۔

سابقہ: باب 20

اگلا: ابواب 22 اور 23

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp