باب 2

نئے نقطہ نظر میں داخل ہونے کے ساتھ، میرے کام میں نئے مرحلے ہوں گے۔ جیسا کہ یہ بادشاہی میں ہے، میں کاموں کو براہ راست الوہیت کے ذریعے کروں گا، راستے میں ہر قدم پر راہنمائی کروں گا، باریک ترین تفصیل کے عین مطابق، انسانی ارادوں کی ملاوٹ سے بالکل پاک۔ اس کے بعد اصل مشق کے طریقوں کا خاکہ ہے: چونکہ یہ مشقت اور تزکیے کے ذریعے ہے کہ انہوں نے ”بندوں“ کا خطاب حاصل کیا ہے اور چونکہ وہ میری بادشاہی کے لوگ ہیں، مجھے ان کو ایسے سخت تقاضوں کا لازمی پابند کرنا ہو گا جن کا معیار میرے پچھلی نسلوں کام کے طریقوں سے زیادہ بلند ہے۔ یہ صرف الفاظ کی حقیقت ہی نہیں ہے؛ بلکہ زیادہ اہم بات یہ ہے کہ یہ مشق کرنے کی حقیقت ہے۔ انھیں سب سے پہلے حاصل کرنا ضروری ہے۔ تمام باتوں اور اعمال میں، انھیں بادشاہی کے لوگوں کے مطلوبہ معیارات پر پورا اترنا چاہیے، اور کسی بھی خلاف ورزی کرنے والوں کو فوری طور پر لازمی ہٹا دیا جانا چاہیے، ایسا نہ ہو کہ وہ میرے نام کو بدنام کرے۔ تاہم، وہ جاہل جو صاف طور پر دیکھ یا سمجھ نہیں سکتے، ایک استثنا ہیں۔ میری بادشاہی کی تعمیر میں، میرے کلام کے کھانے اور پینے، میری حکمت کو پہچاننے، اور میرے کام کے ذریعے تصدیق تلاش کرنے پر توجہ مرکوز کرو۔ اگر کوئی میرے کلام پر مشتمل کتابوں کے علاوہ دوسری کتابوں پر توجہ دیتا ہے تو یقینی طور پر مجھے ان کی خواہش نہیں ہے؛ ایسے لوگ بدکار ہیں جو میری مخالفت کرتے ہیں۔ ایک رسول کے طور پر، کسی کو گھر میں زیادہ دیر تک ہرگز نہیں رہنا چاہیے۔ اگر کوئی ایسا کرتا ہے، تو میں اسے مجبور نہیں کروں گا، لیکن اس شخص کو چھوڑ دوں گا اور مزید استعمال نہیں کروں گا۔ چونکہ رسول زیادہ دیر تک گھر میں نہیں ہوتے، وہ بصیرت حاصل کرنے کے لیے کلیسیا میں طویل عرصہ گزارتے ہیں۔ رسولوں کو کلیسیاؤں کے ہر دو اجتماعات میں سے کم از کم ایک میں ضرور شرکت کرنی چاہیے۔ اسی طرح، ساتھی کارکنوں کے اجتماعات (بشمول تمام رسولوں کے اجتماعات، کلیسیا کے راہنماؤں کے تمام اجتماعات، اور واضح بصیرت کے حامل مقدسین کے تمام اجتماعات) کا انعقاد لازمی طور پر بار بار ہونا چاہیے۔ کم از کم تم میں سے کچھ کو ہر اجتماع میں ضرور حاضر ہونا چاہیے، اور رسولوں کو لازمی طور پر صرف کلیسیاؤں کی نگرانی پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے۔ جو تقاضے پہلے مقدسین سے ہوتے تھے اب زیادہ گہرے ہو گئے ہیں۔ جن لوگوں نے میرے خود اپنے نام کی گواہی دینے سے پہلے جرم کیے تھے، ان کی مجھ سے عقیدت کی وجہ سے، میں پھر بھی ان کو آزمانے کے بعد استعمال کروں گا۔ تاہم، ان لوگوں کے لیے جنہوں نے میری گواہی کے بعد مزید جرم کیے ہیں لیکن پھر بھی توبہ کرنے اور نئے سرے سے آغاز کرنے کے لیے تکلیفیں اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں، تو ایسے لوگوں کو صرف کلیسیا کے اندر ہی رہنا ہے۔ پھر بھی، وہ بےپروا اور عیاش نہیں ہو سکتے، بلکہ دوسروں کے مقابلے میں زیادہ پابند ہونا چاہیے۔ جہاں تک ان لوگوں کا تعلق ہے جو میرے بات کرنے کے بعد اپنی روش درست نہیں کرتے، میری روح انہیں فوراً چھوڑ دے گی، اور کلیسیا کو میرے فیصلے پر عمل درآمد کرنے اور انہیں نکال دینے کا حق حاصل ہو گا۔ یہ مطلق ہے، اور اس میں سوچنے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ اگر کوئی آزمائش کے دوران گر جاتا ہے – یعنی اگر کوئی چلا جاتا ہے – تو کسی کو بھی اس شخص کی طرف توجہ نہیں کرنی چاہیے، تاکہ میری آزمائش کرنے اور شیطان کو کلیسیا میں پاگل ہو کر بھاگنے کا موقع دینے سے بچ سکیں۔ ایسے شخص کے بارے میں یہ میرا فیصلہ ہے۔ اگر کوئی شخص چھوڑ کر جانے والے کے ساتھ راستبازی کے بغیر اور جذبات سے کام کرے تو نہ صرف چھوڑ کر جانے والا اپنا مقام کھو دے گا بلکہ پہلے والے بھی میرے لوگوں میں سے باہر نکال دیے جائیں گے۔ رسولوں کا ایک اور کام خوشخبری پھیلانے پر توجہ دینا ہے۔ بلاشبہ، مقدسین بھی یہ کام کر سکتے ہیں، لیکن انہیں ایسا کرنے میں لازمی طور پر عقلمندی کا مظاہرہ کرنا چاہیے، اور مصیبت پیدا کرنے سے ضرور پرہیز کرنا چاہیے۔ اوپر بیان کیے گئے، عمل کرنے کے لیے موجودہ طریقے ہیں۔ نیز، ایک یاد دہانی کے طور پر، تمہیں اپنے خطبات کو مزید گہرا بنانے پر توجہ دینی چاہیے، تاکہ سب میرے کلام کی حقیقت میں داخل ہو جائیں۔ تمہیں میرے کلام کی قریب سے پیروی ضرور کرنی چاہیے، تاکہ تمام لوگ انہیں واضح طور پر اور ابہام کے بغیر سمجھ سکیں۔ یہ سب سے اہم ہے۔ میرے بندوں میں سے جو لوگ بے وفائی کرنے کے خیالات رکھتے ہیں انہیں باہر نکال دیا جانا چاہیے، اور انہیں میرے گھر میں زیادہ دیر تک رہنے کی اجازت ہرگز نہیں دینی چاہیے، ایسا نہ ہو کہ وہ میرے نام کو بدنام کریں۔

21 فروری 1992

سابقہ: باب 1

اگلا: باب 3

خدا کے بغیر ایام میں، زندگی اندھیرے اور درد سے بھر جاتی ہے۔ کیا آپ خدا کے قریب جانے اور اس سے خوشی اور سکون حاصل کرنے کے لیے خُدا کے الفاظ سیکھنے کے لیے تیار ہیں؟

تنظیمات

  • متن
  • تھیمز

گہرے رنگ

تھیمز

فونٹس

فونٹ کا سائز

سطور کا درمیانی فاصلہ

سطور کا درمیانی فاصلہ

صفحے کی چوڑائی

مندرجات

تلاش کریں

  • اس متن میں تلاش کریں
  • اس کتاب میں تلاش کریں

کے ذریعے ہم سے رابطہ کریں WhatsApp